Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • زندگی بھر کا غم ہے کہ ماہرہ خان نے میری زندگی پر بننے والے ڈرامے میں کام کیا      خیل الرحمان قمر

    زندگی بھر کا غم ہے کہ ماہرہ خان نے میری زندگی پر بننے والے ڈرامے میں کام کیا خیل الرحمان قمر

    پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار ، شاعر ، مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی بھر کا غم ہے کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمان قمرحال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں فنکاروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا- میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ آپ کو ایک خاتون میں سب سے زیادہ کیا چیز متوجہ کرتی ہے؟ اچھا میک اپ، اچھا لباس یا اس کا بات کرنے کا انداز؟

    میزبان کے سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا مجھے کسی بھی خاتون کی حیا اور وفا اس میں سب سے اچھی لگتی ہے۔

    شومیں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کو چند فنکاروں کی تصاویر دکھائی گئیں اور انہوں نے ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    جب خلیل صاحب کو فیروز خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے انہیں بہترین اداکار قرار دیا اور ماضی کا ایک واقعہ بھی بتایا کہ جب ایک آڈیشن کے بعد انہوں نے فیروز خان کو گھر بھیج دیاتھا انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ لڑکا اتنی جلدی اپنی پرفارمنس اتنی بہتر کرلے گا خلیل الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور فیروز خان ایک پروجیکٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں۔

    خلیل الرحمان قمر نے عائشہ عمر کے بارے میں کہا ان کے ساتھ میں کام کرچکا ہوں اور جن کے ساتھ میں کام کرتا ہوں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں وینا ملک کوبھی انہوں نے بہترین اداکارہ قرار دیا اور کہا ہم نے ایک ساتھ فلم ’’کوئی تجھ سا کہاں‘‘ میں کام کیا تھا۔

    حامد میر کے بارے میں انہوں نے کہا میں اس شخص سے نفرت کرتا ہوں آگے چلیں۔ عفت عمر کے بارے میں انہوں نے کہا یہ وہ ہے جس سے میں نفرت بھی نہیں کرتا یہ اس قابل بھی نہیں ہے مفتی قوی کے بارے میں کہا کہ یہ میرے ملک کے اوپر بدنما داغ ہیں۔

    جب خلیل الرحمان کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔ اداکار عدنان ملک کو تو خلیل الرحمان قمر نے پہلے پہچاننے سے ہی انکار کردیا اور پھر کہا ان کے بارے میں میرے وہی خیالات ہیں جوماہرہ خان کے بارے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ ڈراما 2014 میں نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈراما خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔

    صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • شرمیلا فاروقی کا عائزہ خان کے ڈرامے میں جنسی ہراسانی کو لاپرواہی سے دکھانے پر برہمی کا اظہار

    شرمیلا فاروقی کا عائزہ خان کے ڈرامے میں جنسی ہراسانی کو لاپرواہی سے دکھانے پر برہمی کا اظہار

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کے نئے ڈرامے”لاپتہ” میں جنسی ہراسانی جیسے حساس موضوع کو لاپرواہی سے دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان ڈراما سیریل ’’لاپتہ‘‘ میں گیتی نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں ڈرامے کی ابھی صرف ایک قسط ہی نشر ہوئی ہے تاہم پہلی قسط میں دکھائے جانے والے ایک سین پر لوگوں کی جانب سے تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے کے سین میں عائزہ خان کو ایک دوکان سے خریداری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جب دوکاندار اس سے اپنے پچھلے بقایا پیسوں کا تقاضہ کرتا ہے تو گیتی اسے سوشل میڈیا کی طاقت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے دوکاندار پر غلط الزامات لگاکر ویڈیو بنانی شروع کردیتی ہے اور اسے بلیک میل کرتی ہے۔ جس پر دوکاندار گھبرا کر اپنے پیسوں کے تقاضے سے ہی دستبردار ہوجاتا ہے۔


    ڈرامے کے اس سین پر جہاں بہت سارے لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا وہیں شرمیلا فاروقی نے کسی پر ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے کو ڈرامے میں اتنی لاپرواہی سے دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ڈراماسیریل ’’لاپتہ‘‘ کے ایک کلپ نے مجھے حیرت زدہ کردیا جس میں عائزہ خان کو گیتی کے کردار میں ایک دوکاندار کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگاکر بلیک میل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    شرمیلا فاروقی نے لکھا یقین کریں ہراسانی ایک حقیقت ہے یہ تکلیف دہ ہے اور آپ کو تباہ کردیتی ہے ہمارے ملک میں خواتین اپنے خلاف ہونے والے جرائم کی وجہ سے جہنم سے گزررہی ہیں ایسے پاکستانی ڈرامے جو اس قسم کے مسائل کے بارے میں انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں ملک بھر میں خواتین کو درپیش حقیقی مسائل کی ایسی ناقص عکاسی کی ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔

    رکن سندھ اسمبلی نے مزید لکھا عام لوگ ڈراموں اور ان میں کام کرنے والے اداکاروں کو دیکھ کر انہیں سچ مانتے ہیں آپ ان لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر خواتین اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرائم میں بدقسمتی سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس طرح کے ڈرامے حالات کو مزید بدتر کرسکتے ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دوسرے ڈراموں میں پرفارمنس کی تعریف بھی کی-

    رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کامیڈین ، اداکار، پروڈیوسر علی گل پیر نے کہا کہ ان میں سے بیشتر ڈرامے مردوں کے لکھے ہوئے ہیں یا مردوں کے تیار کردہ ہیں جو اپنے ایجنڈے کے لیے جتنا ممکن ہو سکے "جھوٹے الزام” کی داستان حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں کہ جھوٹے الزامات نہیں لگتے لیکن وہ اقلیت ہیں ، ہمیں اس اہم مسئلے پر توجہ دینی چاہیے جو کہ عصمت دری ، ہراساں کرنے ، چھیڑ چھاڑ وغیرہ کے اصل معاملات ہیں۔

    مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں… وینا ملک بھی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر بول…

    ڈیڑھ سال سے ایک خاتون مسلسل، ہراساں اور بلیک میل کر رہی ہے عثمان مختار

    عثمان مختار کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والی خاتون منظر عام پر آگئی

  • صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز کی جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری کی ازدواجی اصولوں سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے یہاں تک کہ صدف کنول کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    باغی ٹی وی : صدف کنول اور شہروز سبز واری حال ہیں میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی اور ازدواجی اصولوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی صدف کنول کی ازدواجی زندگی پر کی گی گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے-

    شو کے دوران صدف کنول نے کہا عورت مظلوم بالکل نہیں ہے عورت بہت مضبوط ہے میں تو خود کو بہت مضبوط سمجھتی ہوں عورت بالکل بیچاری نہیں ہے صدف نے کہا ہمارے کلچر میں ہے کہ میں نے شادی کی ہے میرا میاں ہے میں س کے جوتے بھی اٹھاؤں گی اس کے کپڑے بھی استری کروں گی جو میں کم کرتی ہوں لیکن مجھے پتہ ہوتا ہے شہروز کے کپڑے کہاں ہیں اس نے کیا اور کب کھانا ہے مجھے پتہ ہونا چاہیئے کیونکہ میں اس کی بیوی ہوں-

    میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔


    صدف کنول نے کہا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب بہت فیمینزم اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں ان کی عزت کروں جو مجھے سکھایا گیا ہے-

    صدف کنول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، کوئی اس بیان پر انہیں دلیر خاتون کہہ رہا ہے تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صدف کا نام سرفہرسٹ ٹرینڈز میں موجود ہے جس میں لوگ اس بیان سے متعلق پنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


    ایک صارف نے کہا کہ صدف کنول خلیل الرحمن کا ایک خاتون ورژن ہے۔ جو یقینی طور پر بہت سے پاکستانی مردوں کی ہیرو ہے۔ وہ بہت سی عورتوں کی ایک حقیقی مثال بھی ہیں مردوں کو خود مختار بنائیں۔ انہیں آپ پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے-
    https://twitter.com/Creativ64661124/status/1421306357634981889?s=20


    https://twitter.com/ArslanR70413271/status/1421291103668641800?s=20

  • بھارتی اداکارہ لڑکیوں سےغیر اخلاقی  ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار

    بھارتی اداکارہ لڑکیوں سےغیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار

    ممبئی: پولیس نے بھارتی اداکارہ نندیتا دتہ کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دو متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ریاست بنگال کے مغربی علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں…

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے نیو ٹاؤن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا-

    بڈھن نگر پولیس کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا، اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے…

  • ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا    مشعال ملک

    ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    جموں و کشمیر کی رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہرشل گبز کے کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں نے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام منانا بنا جاتا ہے کیونکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ لفظ کشمیر جڑا ہے بھارت لفظ کشمیر کو دنیا کو مٹانا چاہتا ہے-

    مشعال ملک کاکہنا ہے کہ بھارتی انتہا پسند حکومت کھیل سے بھی خوفزدہ ہے عالمی پلئیرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں بھرپور رول ادا کرنا چاہیےآئی سی سی کو بھارتی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے-

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے-

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

  • کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ، لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں کی تجویز

    کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ، لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں کی تجویز

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہرا ور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافے کے پیش نظرلاہور کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز علامہ اقبال ٹاؤن،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹاون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاؤن سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاﺅ ن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاﺅن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے متجاوز

    جبکہ پنجاب کے دارالحکومت میں 70فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے بھی ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’ اِیپسلون ‘ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

    دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پورے سندھ میں 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔

    اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مدد لی جائےگی۔

    کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

  • انگلینڈ کرکٹر بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کیلئے ہرقسم کی کرکٹ سے دستبردارہو گئے

    انگلینڈ کرکٹر بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کیلئے ہرقسم کی کرکٹ سے دستبردارہو گئے

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤ نڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے بین سٹوکس نے کہا کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

    قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، بعد ازاں انگلینڈ نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

  • بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ  کھیلنے کا اعلان کر دیا

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    کولمبو:کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، بھارتی دھمکیوں کے باوجود سری لنکن آل راؤنڈر تلکا رتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے-

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

  • کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں،ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے –

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سائوتھ افریقن کرکٹر ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی سازشیں مضحکہ خیز قرار دے دیں انہوں نے کہا کہ بھارتی دبائو غیر ضروری ہے-

    ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے کرکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارتی بورڈ نے دبائو ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی –

    ہرشل گبز نے بتایا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز: جامعہ سندھ جامشورو 8 اگست تک بند کر دی گئی، امتحانات ملتوی

    کورونا کے بڑھتے کیسز: جامعہ سندھ جامشورو 8 اگست تک بند کر دی گئی، امتحانات ملتوی

    یونیورسٹیز اور بورڈز ڈیپارٹمنٹ ، حکومت سندھ کی جانب سے جامشورو یونیورسٹی کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جا ری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ، جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام حلقے 30 جولائی 2021 سے 8 اگست 2021 تک بند رہیں گے۔

    سندھ یونیورسٹی جامشورو اور اس کے کیمپس میں تمام شیڈول سمسٹر امتحانات 30 جولائی 2021 سے 8 اگست 2021 تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    شہروں کو ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں:اسد عمرنے لاک ڈاون حکمت عملی کوناپسند…

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ الحاق شدہ کالجوں ، اداروں اور مراکز میں آنے والے امتحانات بھی فوری اثرات کے ساتھ ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ ضروری خدمات کے عملے کے ارکان کوویڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے پابندی کے تحت معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ برائے تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام درخواست گزاروں کو مطلع کیا گیا ہےکہ پی ایچ ڈی (لسانیات اور ادبیات) کے داخلے کے انٹرویو پہلے 3 اگست سے شیڈول کیے گئے تھے حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وبا کے باعث نافذ کردہ لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں یونیورسٹیاں بند ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہیں۔ نیا شیڈول بعد میں شیئر کیا جائے گا۔