Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    آسٹریلیا: سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے 300 فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    ریاستی وزیر برائے پولیس اور ہنگامی حالات ڈیوڈ ایلیوٹ نے کہا کہ سڈنی کے کچھ عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا ضوابط پر عملدرآمد ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لہذا اس اقدام کا مقصد ان کی اس سوچ کو بدلنا اور کورونا لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

    آسٹریلیا کی ڈیفنس فروس کی فوج کو پیر سے غیرمسلح گشت شروع کرنے سے قبل تربیت دی جائے گی عوم سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صرف بہت ضروری کاموں جیساکہ شاپنگ اور طبی علاج معالجہ اور دیگر ضروری کاموں کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

    واضح رہے کہ این ایس ڈبلیو کے پولیس کمشنر مک فلر نے جمعرات کو وزیر اعظم سکاٹ موریسن سے اے ڈی ایف کی مدد کی درخواست کے بعد کہا تھا کہ فوجیوں کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس نے آنے والے دنوں میں سڈنی میں اپنی نفاذ کی سرگرمیوں کو بڑھایا ہے –

    کمشنر فلر نے ایک بیان میں کہا ،اے ڈی ایف کی مدد پچھلے 18 مہینوں میں ضروری رہی ہے – خاص طور پر پچھلے سال کے سرحدی آپریشن کے دوران ، جاری ہوٹل قرنطینہ آپریشن اور پولیس آپریشن سینٹر میں لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ فراہم کی جانے والی امداد میں ایے ایف ڈی نے اہم کردار ادا کیا-

    بعد ازاں وزیر دفاع پیٹر ڈٹن نے تصدیق کی تھی کہ درخواست منظور کر لی گئی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا آنے والے دنوں میں 300 تک دفاعی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ این ایس ڈبلیو حکام کو کوویڈ 19 کی پابندی کے تعمیل کے اقدامات میں مدد دی جا سکے۔”

    انہوں نے بتایا تھا کہ دفاعی ارکان جمعہ 30 جولائی کو تعیناتی شروع کریں گے تاکہ ہفتے کے آخر میں تربیت لیں اور پیر 2 اگست کو این ایس ڈبلیو پولیس کی ہدایت پر کام شروع کریں۔

  • سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابو بہادر علی خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی منظوری کی صورت میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    بہادر علی خان کو 26 اکتوبر2020 کو کنٹریکٹ پر تینسال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے بعض وجوہات کی بنا پر نوماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا اس سے قبل بہادر علی خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن میں بڑھتے ہوئے مبینہ اختلافات، اس مرتبہ جھگڑا صرف گدی نشینی کا ہے    معروف تجزیہ کار کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن میں بڑھتے ہوئے مبینہ اختلافات، اس مرتبہ جھگڑا صرف گدی نشینی کا ہے معروف تجزیہ کار کا دعویٰ

    معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مسلم لیگ ن میں بڑھتے ہوئے مبینہ اختلافات،شہباز شریف کے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی دینے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ جھگڑا صرف گدی نشینی کا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میں محمد زبیر سے اظہار ہمدردی کرتاہوں کہ انار کلی کے بعد مسلم لیگ ن کو دیوار میں چنوا دیا گیا ہے،میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ اس ہاؤس آف شریف میں نظریہ ،بیانیہ نامی کوئی چیز نہیں ہے،یہ پتلی گلی سے نکلنے اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے لوگ ہیں ،ہمیشہ ڈیلیں کرتے ہیں ،ان کا نظریے یا بیانیے سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس مرتبہ جھگڑا صرف گدی نشینی کا ہے-

    ارشاد بھٹی نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز ،شہباز شریف اور مریم نواز ،مریم نواز کی سولو فلائٹ نے گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں مروا دیا ہے،نواز شریف اور مریم نواز کی زبان نے مروا دیا ہے،وہ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہوتا ہے،نواز شریف اگر ابھی واپس آکر اور جیل جا کر پیغام جاری کرے تو ہو سکتا ہے کہ یہ بیانیہ چل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی ،ایک خبر ہے کہ حمزہ اور سلمان نے بھی لندن سے فون کیا ہے کہ ’تایا نواز شریف‘کے سامنے ہم یہ معاملہ اٹھائیں گے ،آپ اس وقت تک کچھ نہ بولیں ،یہ گھر کا معاملہ ہے،نواز شریف کا فیصلہ ہو گا ،بھیتجی ،چچا اور کزنوں کا معاملہ ہے،پارٹی یا جمہوریت کا مسئلہ نہیں ہے۔

    ارشاد بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کی ٹریننگ ہی یہی ہوئی ہے کہ آپ نے معافی تلافی کرانی ہے،جنگ بندی کرنی ہے ، راتوں کو سفر کرنا ہے،مریم نواز صاحبہ کو اُنہوں نے کہا ہی یہ ہے کہ آپ نے یہ کرنا ہے،نواز شریف کی بات ہی یہ ہے کہ جب بھی موقع آئے پتلی گلی سے نکل جانا ہے تو یہ ایک فیکٹری ہے جس کا جی ایم لگانا ہے،وہ نواز شریف جس کو لگا دیں گے وہ لگ جائے گا ۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکی بہترین کارکرگی پر تعریف

    وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکی بہترین کارکرگی پر تعریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بہترین کارکرگی پر سوشل میڈیا پر خصوسی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کو سراہا-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کیے۔


    انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ماہ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے اور اب تک جولائی کے مہینے میں یہ ہدف سب سے زیادہ ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی کے لیے ہدف سے 22 فیصد زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا اور افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔

  • شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند،کھلنے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں   محکمہ داخلہ گلگت بلتستان

    شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند،کھلنے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں محکمہ داخلہ گلگت بلتستان

    محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم رائے کوٹ سے گونرفارم تک ہرقسم ٹریفک کے لیے بند ہے سیاح چلاس سے آگے ہرگز سفرنہ کریں شاہراہ قراقرم کھلنے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے مطابق گلگت بلتستان میں 28 جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں سے خطے میں مختلف مقامات پر فلیش فلڈ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے کئی مقامات پر شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ بابو سر ٹاپ کا راستہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے سبب ایک بار پھر بند ہو چکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جمعے کی رات سے مختلف مقامات پر ایک بار پھر بارش کی توقع کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    وہ سیاح جو بارشوں کے دنوں میں گلگت بلتستان کی سیاحت کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ وہ لازمی طور پر محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئیوں کو دیکھ کر اپنا پروگرام ترتیب دیں تاکہ ان کو مسائل کا سامنا بچا جاسکے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جن علاقوں میں مزید بارش کی توقع ہے ان میں کشمیر میں راولاکوٹ، مظفر آباد، نیلم ویلی، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ گلگت اور ہنزہ ویلی، صوبہ خیبر پختونخواہ میں دیر، چترال، ایبٹ آباد، ناران، کاغان، مری، گلیات اور بلوچستان میں زیارت شامل ہیں-

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان امتیاز علی تاج کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے کئی اضلاع اور دریاؤں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔

    غذر، نگر، دیامر، گھانچھے اور استور کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے سڑکوں، زمینوں، پلوں اور واٹر سپلائی کے چینلز کو نقصان پہنچا ہے لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے شاہرہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر تباہ ہوئی۔ جبکہ بابوسر روڈ بھی متاثر ہوئی۔ گلگت شندور روڑ بریسٹ ضلع غذر کے مقام پر سیلاب کی زد میں آیا۔

    دریائے سندھ میں پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے گلگت سکردو روڈ بھی کٹاؤ کا شکار ہوئی۔ دریائے اشکومن میں سیلاب کی وجہ سے اشکومن ویلی روڈ گشگش کے مقام پر کٹ گیا۔

    ضلع گھانچھے میں چھوربٹ کے مقام پر ایک پل اور آبادی میں نالے بھی سیلاب کی زد میں آئے۔ ضلع نگر کی ویلی روڈز اور دو پل سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ ضلع دیامر میں کھنر اور بونر میں سیلاب کے باعث نقصان کی اطلاعات ہیں۔

    امتیاز علی تاج کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ موسمیات کے بارشوں کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو پہلے ہی سے الرٹ کر دیا تھا اس لیے حکومت گلگت بلتستان ڈیزاسٹر ریسپونس دینے میں کامیاب ہوئی۔

    اس وقت ماسوائے شاہراہ قراقرم اور اشکومن روڈ کے دیگر تمام شاہراہوں اور ویلی روڈ کو ابتدائی طور پر بحال کر دیا گیا ہے شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے بھی ضروری مشنیری اور عملہ پہلے سے تعینات کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بحالی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے کی بھی شرکت

    اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے کی بھی شرکت

    اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے نے بھی شرکت کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے اسٹیبلائزیشن مشن کے فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو دا کوسٹا نے جمہوریہ کانگو میں پاک فوج کے دستے کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا معائنہ کیا-

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاک فوج کثیر تعداد رکھنے والی کلیدی فوج ہے اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ، اقوام متحدہ کے تمغے کے اعزاز کے لیے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چین ، انڈونیشیا اور یوراگوئے کے یونٹس نے پاکستانی دستے کے ساتھ شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران پاک فوج کے امن دستوں نے چیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا جبکہ امن مشن اورانسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یواین میڈلزکا اعلان بھی کیا گیا غیر مسلح جنگی مشقیں ، ثقافتی شو کی نمائش اقوام متحدہ کے ماحول میں کثیر القومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی تقریب کا حصہ تھیں جبکہ فوجی بینڈز نے بھی مسحور کن دھنیں بکھیریں-

    روایت کو زندہ رکھتے ہوئے ، پاکستانی امن دستوں نے تنازع زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے چیلنجنگ کام کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے آپ کو ممتاز کیا ہے –

    رنگا رنگ تقریب میں بڑی تعداد میں فوجی اور سویلین معززین نے بھی شرکت کی ایونٹ کے انعقاد کو مشن ہیڈ کوارٹر ، فورس کمانڈر اور اقوام متحدہ حکام نے سراہا ہے۔

  • عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے     حمزہ شہباز

    عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہناہے کہ 3 سالہ کارکردگی یہ ہے کہ 46 فیصد عوام پنجاب حکومت سے مایوس ہیں تبدیلی کے دعوے داروں نے پنجاب کے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل کردیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کا جھوٹا ڈھول پیٹنا بند کرے اور عوام کی آواز سنے عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے-

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ، انتخابات جماعتی بنیادوں پر 12 ستمبر کو ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نام زدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جبکہ الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے-

    امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی سے شروع ہوکر 3 اگست تک جاری رہے گی۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 7 اگست تک اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیں۔

  • پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے متجاوز

    پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے متجاوز

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 211، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، بلوچستان میں 30 ہزار 289، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 971، خیبرپختونخوا 4 ہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

  • ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

    لاہور: بھارتی قسم کے بعد کیلی فورنیا وائرس کے کیسز بھی سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی : سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہےکہ پنجاب کے دارالحکومت میں 70فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے بھی ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’ اِپسلون ‘ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں-

    سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔

    سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ اِ پسلون ِ قسم کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ، جولائی 2020 میں اپسلون کیلیفورنیا میں رپورٹ ہوا ، یہ وائرس ویکسین نہ لگوانے والوں میں زیادہ رپورٹ ہوتا ہے ۔

    اس سے قبل امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں بھی اپسلون کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ صوبہ سندھ نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔