Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آسکتے ہیں۔

    دوسری جانب پہلے میچ کی طرح آج کے میچ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو شیڈول ہے-

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر اعظم ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں انہیں آج کے میچ اور تیسرے میچ میں نہیں کیھلایا جائے گا جبکہ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ چوتھے میچ میں کھیلہں گے یا نہیں پیر کے روز زخم کا معائنہ دوبارہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا –

    کرکٹراعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

  • امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا بڑا اثاثہ اور فخر ہے   ڈاکٹر اسد مجید خان

    امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا بڑا اثاثہ اور فخر ہے ڈاکٹر اسد مجید خان

    امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا بڑا اثاثہ ہے۔

    باغی تی وی : پاکستان امریکن لیگیسی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیوسٹن میںایک تقریب میں مقامی کمیونٹی رہنماؤں سید جاوید انور اور طاہر جاوید جن کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز اور تمغہ امتیاز دیا گیا ہے یہ ایوارڈ سفیر پاکستان نے دیئے-

    تقریب میں ہیوسٹن میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل ابرار حسین ہاشمی مقامی منتخب نمائندوں کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خطبہ استقبالیہ پاکستان امریکن لیگیسی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری سعید شیخ نے پیش کیا ۔

    تقریب میں دونوں کمیونٹی رہنماؤں کا تعارف ایونٹ کے چیئرمین ایم جے خان اور ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف قدیر نے کرایا اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے حالات زندگی اور خدمات پر مشتمل ڈاکومینٹری حاضرین کو دکھائی گئی جبکہ پاکستان امریکین لیگیسی فاؤنڈیشن کے صدر ہارون شیخ نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد پیش کیئے اور سفیر پاکستان کا تعارف کرایا۔

    ڈاکٹر اسد مجید کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر خوشی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نژاد نوجوان جس تیزی سے امریکہ میں ترقی کر رہے ہیں اور شہر کی سیاست سے لے کر سٹی میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں ،ان کو دیکھ کر مجھے نہ صرف خوشی محسوس ہوتی ہے بلکہ ان پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل امریکہ میں کافی ترقی کر رہی ہے اور زاہد قریشی، بلاول سید، علی زیدی، سلمان احمد، نعمان حسن اس کی بڑی مثال ہیں۔

    سفیر پاکستان نے کہا کہ ہماری کمیونٹی پاک و امریکہ تعلقات کے حوالے سے جو کردار ادا کر رہی ہے وہ قابل تحسین اور قابل فخر ہے کیونکہ وہ اس ملک میں رہتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کے لئے بلکہ ملک کے لیے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ سید جاوید انور طاہر جاوید کو حکومت پاکستان کی جانب سے جو اعزازات اور ایوارڈ دیے گئے ہیں، یہ ان کی والہانہ خدمت کا اعتراف ہے ، کشمیر کا معاملہ ہو یا دیگر معاملات پاکستان کو کسی بھی قسم کے مسائل درپیش ہوں یہ کمیونٹی ہر ایشوز میں پاکستان کی مدد کرنے میں پاکستان کا ہراول دستہ ثابت ہوئی ہے اور جو کام ہم سفارت کار بھی سرانجام نہیں دے سکتے وہ کام آپ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک عام پاکستانی نژاد امریکی شہری بھی پاکستان سے متعلق اہم مسائل پر اپنے سینیٹرز اور کانگریس کے اراکین سے ای میل ،خط اور کال کے ذریعے ان کو اس ضمن میں حمایت کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے اور اس طرح عام پاکستانی بھی اپنے ملک کی خدمت کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو انتہائی اہمیت دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کو سفارتخانہ ہرممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ہماں وقت کوشاں ہے،زیادہ تر قونصلر سروس آن لائن کر دی گئی ہیں اس طرح ہم آپ کی دہلیز تک سہولیات بہم پہنچانے میں ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روشن سماجی خدمت سمیت دیگر اہم اقدامات اس کی بھرپور مثال ہیں۔

    پروگرام کے آخر میں محفل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف قوال ریاض اور ہمنوا نے صوفی کلام پیش کیے،مذکورہ پروگرام کی نظامت زینت خان مٹھانی نے کی اور آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم طاہر بھٹی نے کیا۔

  • کرکٹراعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    کرکٹراعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جبکہ انہوں نے نے سر پر ہیلمیٹ بھی پہن رکھا تھا-

    بای ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

    ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث اعظم خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 24 گھنٹے کے لیے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد کرکٹر اعظم خان کے ہمراہ موجود ہیں پیر کو ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان پرفارم کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ پیر کو ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • ٹک ٹاک پر سندھی ثقافت کو پروموٹ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار اقصی کینجھر

    ٹک ٹاک پر سندھی ثقافت کو پروموٹ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار اقصی کینجھر

    اقصی کینجھرلیلی جمالی ایک پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ، ٹی وی ہوسٹ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں جنہوں نے چینی مشہور ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے مقبولیت حاصل کی ہے ٹک ٹاک پر سندھ کا کلچر پروموٹ کرنے والی اقصیٰ کینجھر لیلیٰ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹا ک پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی اقصی کینجھر لیلیٰ کو پاکستان میں ٹِک ٹاک کے مشہور ستاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ نہ صرف ٹک ٹاک پر بلکہ اقصی کینجھر لیلی فوٹو شیئرنگ ایپ ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی کافی مقبولیت رکھتی ہیں۔

    ٹک ٹاکر ، بلاگر ، ٹی وی ہوسڑ نے ٹک ٹا ک پرaqsakinjharleelaj کے نام سے اپنا اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت کے ساتھ ، اقصی کینجھر نے متعدد کمرشل اشتہاروں میں بھی کام کر چکی ہیں –

    ٹک ٹاکر اقصی کی ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے اپنی مقبولیت اور شہرت کے حوالے سے اقصی کینجھر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس پہچان کو لوگوں میں آگہی پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

    اقصی کینجھر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے اور حالات حاظرہ پر تبصرے کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر نظر دوڑائیں تو انہوں نے صرف 44 پوسٹس شئیر کی ہیں جوکہ ان کی اپنی تصاویر اورٹک ٹاک ویڈیوز ہیں جن کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-

  • سنجے دت ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے کیوں خلاف تھے، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

    سنجے دت ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے کیوں خلاف تھے، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے خلاف تھے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سنجے دت کے تنازعات اور تین سو آٹھ گرل فرینڈ سے خفیہ ملاقاتوں کے بارے میں تو ہر کوئی بخوبی جانتا ہے لیکن سنجے دت ایشوریہ رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے کیوں خلاف تھے یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے-

    ہوا کچھ یوں کہ ماضی میں جب ایک فلمی جریدے نے سنجے دت اور ایشوریا رائے کی تصاویر اپنے کور پیج پر شائع کی تو سنجے دت کو اداکارہ کی خوبصورتی نے کافی متاثر کیا۔ ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی سنجے دت نے یہ الفاظ کہے ’یہ خوبصورت خاتون کون ہیں؟‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایشوریا کو پہلی بار دیکھنے کے بعد مجھے میری بہنوں نے خبردار کیا کہ میں ایشوریا کو شادی کے لیے درخواست نہ کروں کیونکہ ہم دونوں کا ساتھ میں فوٹو شوٹ ہونے والا تھا۔

    سنجے دت کا کہنا تھا کہ میری بہنیں بھی ایشوریا کو بہت پسند کیا کرتی تھیں، بہنوں نے کہا کہ ایشوریا کو شادی کی پیشکش اور موبائل نمبر مت لینا، اسے پھولوں کا تحفہ بھی مت بھیجنا۔

    سنجے دت نے انٹرویو میں خوبصورت خواتین کے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے بعد انسان تبدیل ہو جاتا ہے، یہاں آپ کی معصومیت ختم ہو جاتی ہے اور اسی طرح ایشوریا رائے کے چہرے کی خوبصورتی بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ انہیں اب فلم میں کام کرنا ہے جو بالکل بھی آسان کام نہیں ہے۔

    ساتھ ہی سنجے دت نے مذاق میں کہا کہ اگر ایشوریا رائے سڑک پر کھڑی ہو جائیں تو تمام گاڑی رک جائیں گی لیکن اگر ایسا ہی میں کروں تو سب مجھے کچل ڈالیں گے۔

    خیال رہے کہ سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002ء میں فلم ’ہم کسی سے کم نہیں‘ اور 2005ء میں فلم ’شبد‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی۔ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی رہے ہیں۔

  • کلاؤڈ برسٹ کیا ہے؟

    کلاؤڈ برسٹ کیا ہے؟

    گزشتہ روز سلام آباد کا ای الیون علاقہ شدید بارشوں کی زد میں آگیا اور وہاں لوگوں نے موسلا دھار برسات کو بادل پھٹنے سے تعبیر کیا ہے یہاں تک کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پینل پر بھی ہیش ٹیگ کلاؤڈ برسٹ ٹاپ ٹرینڈ پررہا، لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا-لیکن کیا آپ جانتے ہیں کلاؤڈ برسٹ کیا ہے ؟

    باغی ٹی وی : وکی پیڈیا کے مطابق کلاؤڈ برسٹ بادل پھٹنے کا مطلب کسی مخصوص علاقے میں اچانک بہت کم وقت میں گرج چمک کے ساتھ بہت زیادہ اور موسلادھار بارش کا ہونا ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو جائے۔

    بادل پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آتا ہے جب زمین یا فضا میں موجود بادلوں کے نیچے سے گرم ہوا کی لہر اوپر کی جانب اٹھتی ہے اور بادل میں موجود بارش کے قطروں کو ساتھ لے جاتی ہے۔ اس وجہ سے عام طریقے سے بارش نہیں ہوتی اور نتیجے میں بادلوں میں بخارات کے پانی بننے کا عمل بہت تیز ہو جاتا ہے کیونکہ بارش کے نئے قطرے بنتے ہیں اور پرانے قطرے اپ ڈرافٹ کی وجہ سے واپس بادلوں میں دھکیل دیے جاتے ہیں، جس کا نتیجہ طوفانی بارش کی شکل میں نکلتا ہے کیونکہ بادل اتنے پانی کا بوجھ برداشت نہیں کرپاتے۔

    محکمہ موسمیات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کو رین گش اور رین گسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اگرکسی چھوٹے علاقے میں مختصر وقفے میں شدید بارش ہوجائے تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص علاقے میں ایک گھنٹے میں کم سے کم 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جائے۔

    انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق کلاؤڈ برسٹ مقامی واقعہ ہوتا ہے، جو مختصر وقفے کے لیے رونما ہوتا ہے اور گرج چمک اور شدید برقی یا بجلی کی سرگرمی کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں عموماً بادل کے نیچے کی ہوا اوپر اٹھتی ہے اور پانی کے قطروں کو کچھ دیر گرنے سے روکتی ہے۔ اب جیسے ہی ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے پانی کی بڑی مقدار بادل سے گرتی ہے اور یوں بادلوں کا پانی گویا اس طرح بہتا ہے کہ بالٹی الٹ دی گئی ہے۔

    یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے زیادہ ترواقعات پہاڑی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔ جب پانی کی بڑی مقدار نیچے گرتی ہے تو سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے بہاؤ میں آبادی اور فصلوں کا بہت نقصان ہوسکتا ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق اگر کسی علاقے میں ایک گھنٹے میں 200 ملی میٹر بارش ہوجائے تو اسے کلاؤڈبرسٹ کہا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کراچی سے وابستہ چیف میٹیئرولوجسٹ، سردار سرفراز کے مطابق پاکستان اس وقت آب و ہوا میں تبدیلیوں کے شکار ممالک میں سرِ فہرست ہے اور یہاں دو مظاہر نمایاں ہیں، اول اوسط درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور دوم بارشوں کا معمول شدید متاثر ہوا ہے جسے ’ایریٹک پیٹرن‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض موسمیاتی اسٹیشن سوسال سے بھی پرانے ہیں جن سے حاصل شدہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ ملک میں اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • چین اورآسٹریلیا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم  کے خطرات منڈلانے لگے

    چین اورآسٹریلیا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم کے خطرات منڈلانے لگے

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ نے امریکا کے بعد آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے لاک ڈاؤن کے باوجود سڈنی میں ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیلا، سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدحکام نے5 ہفتوں سے نافذ لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی ہے ۔

    دوسری جانب بھارتی ڈیلٹا ویرئینٹ چین میں بھی پھیل رہا ہے ، چین میں متاثرہ شہر ننجنگ میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے ،ننجنگ میں پوری آبادی کی تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے ، چین بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ادھر کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8صوبوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔

    امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پیش نظرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو بھی ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ہیش ٹیگز اورنعروں کا وقت ختم ،حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی ہے    مہوش حیات

    ہیش ٹیگز اورنعروں کا وقت ختم ،حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی ہے مہوش حیات

    تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر حکومت پر پھٹ پڑیں-

    باغی ٹی وی : ادکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد کے بارے میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا۔


    اداکارہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے معاشرے میں جنسی اور صنفی تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو نظام میں تبدیلی کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا ملک میں قوانین موجود ہیں ہمیں ان قوانین کے نفاذ کو زیادہ سخت اور متاثرہ افراد کے لیے کم تکلیف دہ بنانے کی ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے ملک کےعدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں عدالتی نظام خطرناک، غیر موثر اور فرسودہ ہے۔


    مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تشدد اور زیادتیوں سے پاک محفوظ زندگی گزارنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ کسی کو بھی زندگی گزارتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہ آسانی سے قابل قبول نہیں ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ بے حسی کوئی آپشن نہیں ہے کسی دوسرے متاثرہ شخص کا ہیش ٹیگ بننے سے پہلے ایکشن لینا ہوگا، کارروائی کرنی ہوگی۔

  • سڑک کے بیچوں بیچ سینکڑوں بندر آپس میں گتھم گتھا ، ویڈیو وائرل

    سڑک کے بیچوں بیچ سینکڑوں بندر آپس میں گتھم گتھا ، ویڈیو وائرل

    تھائی لینڈ میں کورونا کے باعث خوراک کی قلت ہے جس کے حصول کیلئے بندروں کے دو گروہ بیچ سڑک ایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔

    باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق دارالحکومت بنکاک سے تقریبا 100 کلو میٹر کے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلئے گتھم گتھا ہو گئے


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا ایک گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلئے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ نے اس پر دھاوا بول دیا ۔

    دوسری جانب برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق خوراک کے حصول کے لیے بندروں کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا یہ سارا منظر ایک مصروف شاہراہ پر دیکھا گیا۔ بندر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سے بے نیاز ہو کرایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ بندروں کی لڑائی کے دوران لوگوں کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق یہ بندر پھل اور خوراک کے حصول کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔ کرونا وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندر بھی غذائی قلت کا سامنا کررہےہیں جبکہ بندر بھی اس مسئلے کا شکار ہیں ۔

    جس کے نتیجے میں ان کےدرمیان خوراک کے حصول کے لیے لڑائیاں ہونے لگی ہیں۔ بنکاک کے قریب خوراک کے حصول کے لیے بندروں کی لڑائی چار منٹ تک جاری رہی-

  • مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے’تیسرے مرحلے‘ کا آغاز ہو گیا

    مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے’تیسرے مرحلے‘ کا آغاز ہو گیا

    مکہ المکرمہ : مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ یعنی تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: :اردو العربیہ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت میں مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہےتوسیعی منصوبے کے الیکٹروک میکینک سسٹم اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    مسجد حرام کے توسیعی پروجیکٹ کا مقصد حرم مکی میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ5 لاکھ 19 ہزار 1 سو 49 مربع میٹر ہوجائے گا اس میں مسجد حرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ جسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پروجیکٹ کانام دیا جاتا ہے بھی شامل ہے۔

    توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔

    حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے میزانین پروجیکٹ کی دوسری منزل بھی مکمل کرلی گئی ہے وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پروجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔