Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی      مریم نواز

    آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہاہےکہ میں نےنتائج تسلیم نہیں کئے اورنہ کروں گی،میں نےتو 2018ءکےنتائج بھی تسلیم نہیں کیےنہ اس جعلی حکومت کوماناہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر آفق احمد نامی صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ الیکشن کےنتائج تسلیم کرکےسنگین غلطی کررہی ایسےنتائج تسلیم کرناسلیکٹیڈاورسلیکٹروں کی حوصلہ افزائی کرنےجیسا اس طرح رزلٹ تسلیم کرکےآپ 2023کاالیکشن بھی ان کی جھولی میں ڈال رہی ہیں جب اُنھیں پتہ ہےہم جو مرضی کرئیں کچھ نہیں ہوناتووہ پہلےسےزیادہ طاقت کےساتھ آپ کودبائیں گے-


    جس پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔


    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔

  • کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے ؟

    کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے ؟

    بالی ووڈ کے معروف میزبان و ہدایتکار کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے –

    باغی ٹی وی :بھارت کی اسٹریمنگ سروس وُ÷وٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے شو ’بگ باسOTT‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر کرن جوہر کی تصویر آویزاں ہے۔


    یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے÷÷اسٹریمنگ سروس ووٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلمساز کرن جوہر رئیلٹی ٹیلی ویژن شو بگ باس کے آئندہ سیزن کی ڈیجیٹل اقساط کی میزبانی کریں گے۔

    شو ’بگ باسOTT‘ کا بھارت کی اسٹریمنگ سروس ووٹ پر 8 اگست کو پریمیئر ہوگا۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار سلمان خان جو ایک دہائی سے بھارتی ٹی وی چینل پر اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے سلمان خان کی جگہ نہیں لی ہے بلکہ وہ صرف اسٹریمنگ سروس ووٹ پر شو کی کچھ اقساط کی میزبانی کریں گے اور اس کے بعداداکار سلمان خان باقاعدہ طور پر نئے سیزن کے ٹیلی ویژن ورژن کی میزبانی کریں گے۔

  • "میرے پاس تم ہو” میں کام کرنے سےانکار کر دیا تھا    کبری خان کا انکشاف

    "میرے پاس تم ہو” میں کام کرنے سےانکار کر دیا تھا کبری خان کا انکشاف

    پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس ہو تم‘ میں انہیں ‘ہانیہ ‘ کے کردار کی آفر ہوئی تھی-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں کبریٰ خان نے اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو” میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا-

    احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا ایک کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا جو کہ بعد میں حرا مانی کو آفر کیا گیا تھا؟ کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ جس دوران اُنہیں اس کردار کی آفر ہوئی اُس دوران انہوں نے اداکاری سے تھوڑا بریک لیا ہوا تھا، وہ اُس دوران کام نہیں کر رہی تھیں اور وہ کام کرنا بھی نہیں چاہ رہی تھیں اس لیے انہوں نے اس کردار سے انکار کر دیا تھا۔

    کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ایک اور اہم وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنے اندر سے ہاں کی آواز ہی نہیں آئی تھی، اداکاروں کو جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو وہ اُس کردار کو نبھانا چاہتے ہیں مگر انہیں آفر ہونے والے کردار کے لیے اپنے اندر سے کسی قسم کا کوئی سگنل ہی نہیں ملا تھا کہ وہ اس کردار کو ادا کرنے کی حامی بھرتیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ادکارہ عروہ حسین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی مذکورہ کردار کی آفر ہوئی تھی جس کے انہوں نے چند مناظر قلمبند کروائے بھی تھے لیکن اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے انہیں یہ کردار چھوڑنا پڑا جس کا انہیں زندگی بھر افسوس رہے گا-

    خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں’ہانیہ’ کا کردار معروف اداکارہ حرا مانی نے ادا کیا تھا-

  • طالبان کا خوف: افغان حکومت نے ملک میں 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا

    طالبان کا خوف: افغان حکومت نے ملک میں 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا

    کابل: افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی کو روکنے کے لیے افغانستان میں 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

    باغی تی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیا ضیا کے مطابق کرفیو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان نافذ رہے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے بعد طالبان نے کئی اہم علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور کئی صوبائی دارالحکومتوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    افغان وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تشدد پر قابو پانے اور طالبان کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ کابل، پنج شیر اور ننگرہار میں کرفیو نہیں لگایا گیا۔

  • راولپنڈی ریلوے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    راولپنڈی ریلوے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    موٹر وے پولیس کے بعد راولپنڈی ریلوے پولیس نے بھی فرض شناسی کی مثال قائم کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 37 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل سمیت گھر سے ناراض ہو کر آنے والی منڈی احمد آباد اوکاڑہ کی رہائشی دو نوجوان لڑکیوں کو والدین کے حوالے کر دیا جس پر نوجوان لڑکیوں کے والدین نے ریلوے پولیس کی تعریف اور شکریہ ادا کیا –

    واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں تھیں ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا تھا کہ پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہےر پٹرولنگ افسران ایم تھری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا تھا-

    بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاءبھی شامل تھیں رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

    موٹر وے پولیس نے گمشدہ بیگ رقم سمیت مالک کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

  • سعودی وزارت اطلاعات نے اردو سامعین کیلئے سعودی ریڈیو سے تجرباتی بنیاد پر 24 گھنٹوں کی نشریات کا آغاز کر دیا

    سعودی وزارت اطلاعات نے اردو سامعین کیلئے سعودی ریڈیو سے تجرباتی بنیاد پر 24 گھنٹوں کی نشریات کا آغاز کر دیا

    جدہ: سعودی وزارت اطلاعات نے اردو سامعین کیلئے سعودی ریڈیو سے 24 گھنٹوں کی نشریات کا آغاز کردیا ہے جو وسط ستمبر تک تجرباتی بنیا پر جبکہ مملکت کے قومی دن 23 ستمبر کو باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا –

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق نشریات میں اسلام اور قرآن و احادیث، تاریخی وعالمی حالات پہ مشتمل پروگرام پیش کئے جارہے ہیں، یہ بات ڈپٹی چیئرمینن سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی فیصل الیافی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے وفد سے ملاقات میں بتائی انہوں نے کہا کہ عالمی نشریات ستمبر 1950 میں مکہ مکرمہ سے شروع کی گئی تھی جس میں اردو پروگرام 15 منٹ کےہوا کرتے تھے .

    فیصل الیافی نے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں، چیلینجز کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے لئے سعودی اردو نشریات نے سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ایف ایم، شارٹ ویو اور سیٹلائٹ، ٹوئٹر پہ بھی اپنی نشریات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    فیصل الیافی نے کہا کہ ان تمام معاملات کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے سعودی وزیراطلات کی نگرانی میں کئی اور زبانوں میں بھی نشریات کو عالمی سروس میں شامل کیاگیا ہے.

    پاکستانی صحافیوں کی آمد پر فیصل الیافی کے علاوہ ڈائرکٹر جنرل اوورسیز پروگرامز رویشد الصحافی اور اردو نشریات کے سربراہ ڈاکٹر محمد لئیق اللہ خان نے استقبال کیا-

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی خبر یاواقعے کے ابلاغ کیلئے زبان کی بڑی اہمیت ہےانہوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور سعودی وژن 2030، حج، عمرہ، معیشت، اور ترقی خوشحالی میں ابلاغی خدمات کو سراہا اور ہرممکن تعاون کی خواہش کا اظہاکیا.

    اس موقع پر وفد کے سربراہ چئیرمین پی جے ایف امیر محمد خان نےکہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کی محبت، عقیدت اور مذہبی بنیادوں پہ قائم ہے اور نشریاتی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں انہوں نے فورم کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقینی بھی کروائی اس موقع پر فورم کے ممبران کےاس حوالے سے انٹرویو ریکارڈ کئے گیے –

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں عام انتخابات سے قبل سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات سے قبل ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور یہ سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے جبکہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ حزب اختلاف کو متحد کریں۔

  • آزاد کشمیر انتخابات : پولنگ سٹیشنز جہاں پولنگ سٹاف صرف ایک ووٹر کا پورا دن انتظار کرنے پر مجبور

    آزاد کشمیر انتخابات : پولنگ سٹیشنز جہاں پولنگ سٹاف صرف ایک ووٹر کا پورا دن انتظار کرنے پر مجبور

    آزاد کشمیر اسمبلی کی 45نشستوں کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں سب سے زیادہ مہنگے 7ووٹرز ہیں جن کے ہر ووٹ کی مجموعی مالیت کم از کم ایک لاکھ روپے بنتی ہے ۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک پولنگ سٹیشن پر کم از کم خرچہ ایک لاکھ روپے سے زائد متوقع ہے لیکنLA40 کشمیر ویلی ون کے سات پولنگ سٹیشن ایسے ہیں جہاں صرف ایک ووٹر کے لئے پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ان سات پولنگ اسٹیشن میں گورنمنٹ پرائمری سکول سعید آباد کراچی میں ایک خاتون ووٹر کے لئے پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھانہ بلا خان جام شورو میں ایک مرد ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس ٹنڈو اللہ یار میں ایک خاتون ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دادو میں خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا-

    گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قاضی سلطان کنری میں خاتون ووٹر کے لئے ، گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول تربت میں ایک مرد ووٹر کے لئے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلعہ سیف اللہ میں خاتون ووٹر کے لئے پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے جہاں پولنگ سٹاف صرف ایک ووٹر کے لئے سارا دن انتظار کرنے پر مجبور ہو گا۔

    آزاد کشمیر کے LA7 بھمبر میں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار ووٹر ہیں جبکہ سب سے کم ووٹر LA43کشمیر ویلی 4میں صرف 2457ہیں 45حلقوں کے لئے 32لاکھ 20ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کا ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ LA7بھمبر ہے جہاں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار 29ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ LA40کشمیر ویلی ون ہے جہاں ووٹرز کی کل تعداد صرف 2457ووٹرز پر مشتمل ہے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہیں     وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر کا انکشاف

    امریکی صدر جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہیں وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر کا انکشاف

    امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت کے حوالے سے انکشاف ہو اہے کہ وہ شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث اہم باتیں بھول جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی بیماری ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا دوسری جانب جوبائیڈن کی بیماری کے بعد سے بعض حلقے جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

    وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے سی این این کے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر کو صحت سے متعلق شدید قسم کی بیماری لاحق ہے اور یہ بیماری آنےوالے وقت میں بھی ٹھیک نہیں ہونے والی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہو گا اور ان کی بیماری کو میڈیا اور عوام سے چھپایا جا رہا ہےوہ اس عہدے پر رہنے کے قابل نہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہی جب جوبائیڈن کئی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی بات بھول گئے ، ایک بار تو امریکی صدر کو اپنی بات مکمل کرنے کیلئے جیب سے پرچی نکالنا پڑی۔

  • آزاد کشمیر انتخابات: پی پی کا پولنگ اسٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام

    آزاد کشمیر انتخابات: پی پی کا پولنگ اسٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام

    پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے حلقہ 30سے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل اے نو پولنگ سٹیشن 18سے دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہوگئے ہیں ، پیپلز پارٹی نے تحریری طور پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگا ہ کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خونی دھاندلی کرنا چاہتی ہے،انہیں روکا نہ گیا تو یہ خون کی نہریں بہادیں گے،ایک وزیر نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کرکے مہم چلائی۔

    شیری رحمان نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضع فرق ہےفوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہےجبکہ وہی پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے-

    شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہےپاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہیں الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے-

    انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونگے دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں-