Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ بھی آج کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے لیکن شکرہے کہ انہیں اففیکشن اتنا زیادہ نہیں تاہم انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ ہفتے سے رابطے میں رہے انہیں چاہیئے کہ وہ بھی کورونا ٹیسٹ کرالیں۔

    اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والے جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے     وزیراعظم عمران خان

    گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے وزیراعظم عمران خان

    وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے ہر پاکستانی اگر ایک درخت لگا دے تو انقلا ب آجائے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیرا عظم عمرا ن خان نے ٹین بلین شجرکاری مہم کا آغاز کردیا شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ برسات میں شجرکا ر ی مہم کررہے ہیں گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گےخواہش ہے کہ ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے،ہمارے 10ارب درختوں کے ٹارگٹ کودنیا نے سراہا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کسی نے درخت لگانے پرتوجہ نہیں دی الٹا جو شجرکار ی کی گئی تھی اسے بھی تباہ کردیا، مجھے یاد ہے جب میں بڑا ہو رہا تھا تو ہمارے ملک میں ماحولیاتی مسئلہ نہیں تھا ،یہاں انگریزوں نے بھی اپنے دوراقتدار میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔

    عمرا ن خان نے کہا کہ میں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ، شہروں میں کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں درخت نہ لگے ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ہمارے درخت لگانے کامقصد یہ ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رہیں اور انہیں ایک بہتر پاکستان ملے –

  • ترکی سے شئیر کی گئی حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

    ترکی سے شئیر کی گئی حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ترکی کے ایک کیفے میں اپنی شیشہ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی نئی نئ تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جہان ان کی ویڈیوز اور تصویروں کوسراہا جاتا ہے وہیں کئی صارفین تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں-

    تاہم حریم شاہ نے اپنے آفیشل انستاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں 29سالہ حریم شاہ اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں ، سرخ لباس پر سفید اور سیاہ دھاری دار ڈیزائن کا سوٹ زیب تن کئے ہوئے خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شیشہ پی رہی ہیں ۔

    حریم شاہ کی اس ویڈیو کو جہاں پسند کیا جا رہا ہے وہیں کچھ مداح ان کے شیشہ پینے پر خفا بھی ہیں اور عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی شادی سندھ کے ایک وزیر سے ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور حریم شاہ کا نام سندھ کے ہر وزیر کے ساتھ لیا جانے لگا ، معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ خود چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو بیان دینا پڑ گیا-

    انہوں نے اسلما آبد میں پریس کانفرنس کے بعد اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے۔

  • ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی

    ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی

    کانگو کے درالحکومت کنشاسا میں ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنشاسا کی یونیورسٹی کا طالب علم یونیورسٹی اسائمنٹ کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور اسے ماسک پہننے کو کہا طالب علم ہنور شما نے پولیس اہلکار کو اپنے پاس موجود ماسک دکھایا اور فلم بندی کے دوران ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔

    لیکن پولیس اہلکار کو مقتول سے پیسے کی توقع تھی جو نہ ملنے پر طالب علم کو گولی مار کر قتل کر دیا اور طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگا دیا۔

    مقتول ہنور شما یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا عینی شاہدین نے مقتول کے بے گناہ ہونے کی گواہی دی۔

    کنشاسا پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ گولی مارنے والا اہلکار واقعے کے بعد سے فرار ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے اور ملزم کو اس کے کیے کی سزا دی جائے گی جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کانگو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر 10 ہزار تک کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم ہے کانگو میں اب تک 47 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 21 ہے۔

  • کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکہ ، 2 افراد زخمی

    کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکہ ، 2 افراد زخمی

    بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ میں دھماکہ، 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر ہوا دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ 27 جولائی کوپاکستان کا دورہ کریں گے

    سعودی وزیر خارجہ 27 جولائی کوپاکستان کا دورہ کریں گے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے وزیر برائے امور خارجہ ، شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ، 27 جولائی 2021 کو ایک روزہ دورے پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے ان کے ہمراہ سینئیر افراد اور سعودی عہدیداران پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا-

    واضح رہے کہ ایک سال کے دوران سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ دسمبر 2020 میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے، اس دوران ملک کی اعلیٰ قیادت سے ان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

    تاہم اس دورے کے دوران ، دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران دوسرے معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ کا دورہ مئی 2021 میں وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے پس منظر میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے قائدانہ قیادت کے وژن کی مناسبت سے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کا بروقت موقع ملے گا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، جس کی جڑیں مشترکہ عقیدے ، مشترکہ تاریخ اور باہمی حمایت کے ساتھ ہیں۔ تعلقات کو تمام شعبوں میں قریبی تعاون اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باہمی تعاون کے ذریعہ نشان زد کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے اور اس نے کشمیر کے لئے مستقل طور پر حمایت کی ہے۔ متواتر اعلی سطحی دورے اس رشتے کی ایک اہم خصوصیت ہیں جو متعدد جہتوں میں تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے میں معاون ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلی سطح کے تبادلے اور متنوع شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مثبت رفتار کو تقویت بخشے معاون ثابت ہوگا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی کے مطابق ’سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ان معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔‘

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران سیاسی، معاشی، تجارتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

  • سینئیر صحافی اجمل جامی کے والد انتقال کر گئے

    سینئیر صحافی اجمل جامی کے والد انتقال کر گئے

    انا للّٰہ وانا علیہ راجعون ؛ سینئیر صحافی اجمل جامی کے والد انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : دنیاٹی وی کے معروف اینکر سینئر صحافی اجمل جامی کے والد گرامی کیپٹن (ر) محمد ارشاد قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ نمازہ جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا جنازہ ان کی رہائش گاہ ایف 2 واپڈا ٹاؤن 71 لاہور سے اٹھایا جائے گا-

    معروف شخصیات کی جانب سے سینئیر صحافی اجمل جامی کے والد کی وفات پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے-

  • نامور کامیڈین جیدی کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

    نامور کامیڈین جیدی کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

    نامور کامیڈین اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مداح آج ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اطہر شاہ خان عرف جیدی 26 جولائی 1943 کو بھارتی شہر رامپور میں پیدا ہوئے تھے ۔ آپ 1947 میں خاندان کے ساتھ لاہور اور 1957 میں کراچی منتقل ہوئے۔

    ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کرنے کے بعد سیکنڈری تک پشاور میں زیر تعلیم رہے جبکہ کراچی کے اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا۔

    اطہر شاہ خان جیدی کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔ اطہر شاہ شاعر بھی تھے اور اپنی مزاحیہ شاعری میں بھی ان کا تخلص جیدی تھا ڈرامہ سیریل انتظار فرمائیے میں جیدی کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور لوگ انہیں جیدی کے نام سے ہی پکارنے لگے-

    اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہائوس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، بااَدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    بطور لکھاری، جیدی کے نام سے کئی فلمیں جڑی ہیں، ان کی پہلی فلم بازی، سپر ہٹ ثابت ہوئی، جس میں فلمسٹار ندیم اور محمد علی پہلی بار آمنے سامنے آئے اور اس میں اداکارہ نشو کو بھی متعارف کرایا گیا۔ جبکہ ان کی دیگر فلموں میں گونج اٹھی شہنائی، ماں بنی دلہن، منجی کتھے ڈھاواں شامل ہیں۔

    ریڈیو پاکستان سے سفر کا آغاز کرنے والے اطہر علی شاہ عرف جیدی نے لگ بھگ بیس برسوں میں سات سو ڈرامے لکھے، 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان میں مزاح نگاری کی دنیا پر ان کا راج تھا۔ پی ٹی وی پر ان کے ڈرامے انتظار فرمائیے، با ادب باملاحظہ ہوشیار، لاکھوں میں تین، پہلے دیکھنے والوں کی زندگی اور پھر یادوں کا حصہ بن گئے۔

    سال 2001 میں اطہر شاہ خان جیدی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔

    اطہر شاہ گزشتہ سال 10 مئی کو 77 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے متجاوز

    پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے متجاوز

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے49 ہزار947 ٹیسٹ کیے گئے۔مزید 3 ہزار 752 کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی ہے کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد رہی ہے۔

    ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 799مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 925، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 238، اسلام آباد میں 85 ہزار 780، بلوچستان میں 29 ہزار 571، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 747ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 833، خیبرپختونخوا 4 ہزار 420، اسلام آباد 793، گلگت بلتستان 123، بلوچستان میں 325 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پیسے لے کر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے والے 2 افراد گرفتار

    پیسے لے کر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے والے 2 افراد گرفتار

    کراچی پولیس نے پیسے لے کر شہریوں کو کورونا کی ویکسین لگانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق کے علاقے ڈیفنس فیز-ٹو ایکسٹینشن میں ملزمان متعلقہ اداروں کی اجازت کے بغیر رقم لے کر گھروں پر جا کر ویکسین لگاتے تھے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے استعمال شدہ ویکسین، ویکسینیشن کارڈ اور ڈیٹا برآمد کرلیا گیا ہے-

    گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ویکسین حاصل کرنے میں انہیں سرکاری اداروں کی معاونت حاصل تھی۔