Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لکی مروت: مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے خاندان وساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

    لکی مروت: مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے خاندان وساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

    لکی مروت:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی سفر کافی لمبا ہے-

    باغی ٹی وی : انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت ضلع لکی مروت میں ابتک اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام کئے ہیں جن سے نہ صرف علاقے کی تقدیر بدلے گی بلکہ عوام کو گھروں کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پرمختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے خاندان و ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ آبنوشی، مواصلات اور تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ان شعبوں میں کئی ایک منصوبے مکمل کئے گئے اور متعدد پر کام جاری ہے،کوئی تین سال کے عرصے میں 130 سولر ٹیوب ویلز اور 18 ایریگیشن ٹیوب ویلز مکمل کئے گئے جبکہ گرلز ڈگری کالج غزنی خیل، احمد زئی اور پیزو ڈگری کالج پر کام شروع کیاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں نرسنگ کالج اینڈ پیرامیڈیکس اور ٹراما سنٹر منظور کئے ہیں، کالج کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ٹراما سینٹر پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے لکی مروت کے لئے مزید 2 ارب روپے فنڈزکی منظور ی دی ہے جو ٹیوب ویلزکی تنصیب پر خرچ ہوگی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ بدین ڈیم پر کام شروع ہے اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف زراعت کو ترقی ملے گی بلکہ لائیو سٹاک، جنگلات، جنگلی حیات، ماہی پروری، سیاحت اور دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے یہی نہیں بلکہ ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح بلندہو گی اور اس سے مروت علاقے میں آبنوشی کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لکی مروت کی 150 سے زائد مساجد میں سولر سسٹم نصب کیا ہے اور عنقریب دیگر مساجد کو بھی سولر پاور سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لکی مروت کا شمار پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے، افسوس ناک امر یہ ہے کہ گذشتہ15سال سے علاقے کو پسماندہ رکھا گیا لیکن ہم ترقی اور خوشحالی لانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور تمام حلقوں میں بلاتفریق عوامی خدمت کے کام کررہے ہیں۔

  • کوٹلی میں کشیدگی، چیف الیکشن کمشنر کا راولا کوٹ میں دورہ، فوج تعینات

    کوٹلی میں کشیدگی، چیف الیکشن کمشنر کا راولا کوٹ میں دورہ، فوج تعینات

    راولاکوٹ : چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے راولاکوٹ کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر الیکشن کو پرامن بنانا ہے جب ووٹرز فہرستیں ترتیب دی گئیں تب کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا اب یہ ہنگامہ آرائی سمجھ سے باہر ہے-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوٹلی میں کشیدگی کے بعد آرمی پہنچ گئی ہے ۔

    واضح رہے کہ چڑھوئی میں پرائی میٹھی جنڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ورکروں کے درمیان تصادم میں تحریک انصاف کے کارکن محمد ظہیر جان بحق جبکہ رمضان گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے وہ بھی جاں بحق ہو گئے ہیں-

  • آزاد کشمیر انتخابات: عمران صاحب 2018 والے ہتھکنڈے اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں    مریم اورنگزیب

    آزاد کشمیر انتخابات: عمران صاحب 2018 والے ہتھکنڈے اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پولنگ سٹیشنز سے پارٹی پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کر کے اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کئے جا رہے ہیں مختلف پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنا ڈسکہ الیکشن کا ایکشن ری پلے ہے –

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی دباو کے ذریعے پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس اور پارٹی رہنماوں کو ہراساں کیاجارہا ہے کئی پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں بیگز کو کھولا گیا، بیلٹ بُکس کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں-

    ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات تشویشناک ہیں، حکومت آزادجموں وکشمیر میں ڈسکہ والے رویے سے باز آئے عمران صاحب آزادجموں وکشمیر میں مودی والا رویہ اختیار نہ کریں-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران صاحب کو اپنی شکست واضح نظر آرہےعمران صاحب 2018 والے ہتھکنڈے اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہےعمران صاحب دھاندلی کے ذریعے آپ اپنی شکست کو فتح میں نہیں بدل سکتے-

    انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام ہر حکومتی دھاندلی کی وڈیو اور تصاویر بنا کر عوام کے سامنے لائیں-

  • کوٹلی : پی پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ بال بال بچ گئے

    کوٹلی : پی پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ بال بال بچ گئے

    آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ ، پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔

    چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔

    واضح رہے کہ کوٹلی میں ہی پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    جبکہ راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔
    پی پی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنا نا اہل حکومت کی واضح شکست کا خوف ہے سینٹر پلوشہ خان

    آزاد کشمیرانتخابات: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم 1 شخص جاں بحق 2 زخمی

     

  • پی پی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنا نا اہل حکومت کی واضح شکست کا خوف ہے     سینٹر پلوشہ خان

    پی پی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنا نا اہل حکومت کی واضح شکست کا خوف ہے سینٹر پلوشہ خان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سینٹر پلوشہ خان نے ایل اے 43 ویلی 4 میں پیپلز پارٹی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی غنڈہ گردی کر رہے ہیں پی پی پی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنا نا اہل حکومت کی واضح شکست کا خوف ہے –

    سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کشمیریو ں کو اپنی آزادانہ راۓ دہی کا حق نہ دینا کشمیر کاز کے ساتھ زیادتی ہو گی وفاقی وزیر داخلہ کے حلقہ میں اس طرح کی غنڈہ گردی کے خطرناک اثرات ہوں گے-

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کو یقینی بناۓ اور اسطرح کی کھلے عام حکومتی دھاندلی کو روکے –

    واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو آج شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

  • آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پیشگوئی

    آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پیشگوئی

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

    باغی ٹی وی : فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔


    انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے اور آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

    واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو آج شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

  • مریم نفیس علی امین پر برہم، فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

    مریم نفیس علی امین پر برہم، فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

    اداکارہ مریم نفیس وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز کیلئے استعمال کی گئی زبان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے صرف اس لیے لڑ رہے ہیں کہ آپ جیسے مرد دنیا میں موجود ہیں، آپ ایک عورت سے اس زبان اور لہجے میں بات کرنے والے کوئی نہیں ہوتے۔

    مریم نفیس نے مریم نواز کی حمایت میں کہا کہ تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، آپ کو اپنی اس حرکت پر معافی مانگنی چاہئے اور فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اب بس بہت ہوگیا ہم نہیں چاہتے کہ آپ جیسے لوگ ہم پر مزید حکمرانی کریں۔

    یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذات پر تنقید کی تھی علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ او ڈاکو رانی مریم!تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کی کروائی ہے ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار رہا ہے ، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے ،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا ،تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے ۔

    علی امین گنڈا پورکامریم نواز سے متعلق بیان، مسلم لیگ ن رہنماؤں سمیت شہباز شریف کا سخت رد عمل

  • آزاد کشمیرانتخابات: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم 1 شخص جاں بحق 2 زخمی

    آزاد کشمیرانتخابات: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم 1 شخص جاں بحق 2 زخمی

    آزاد کشمیر میں الیکشن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔

    دوسری جانب راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پولنگ بوتھ بند کردیا گیا ہے اور ووٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 6 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 6 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 3 روز کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 نوجوان شہید ہوئے۔

    باغی ٹی وی :کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 3 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

    بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے متعدد نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

  • عاطف اسلم کی شہرت سے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ بوکھلاہٹ کا شکار

    عاطف اسلم کی شہرت سے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ بوکھلاہٹ کا شکار

    بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی اور مقبولیت سے خوف کھانے لگے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنے کنٹینسٹنٹ کو عاطف اسلم کے گانے گانے سے منع کر دیا-

    باغی ٹی وی : ابھیجیت بھٹاچاریہ بھارت کے بڑے اور مشہور گلوکار ہیں ان کے گانوں کی وجہ سے بالی ووڈ کی کئی فلموں نے باکس آفس میں دھوم مچائی تاہم وہ اپنے بیانات کی وجہ سے کئی تنازعات کا شکار ہوگئے جس میں گلوکار عاطف اسلم کا تنازعہ بھی شامل ہے۔

    پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو ’وہ لمحے‘ گانے سے شہرت ملی اس گانے کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد عاطف اسلم نے ’عادت‘، ’تو جانے نہ‘ اور ’پہلی نظر میں‘ جیسے سپرہٹ گانے پیش کیے۔ بھارت میں جہاں عاطف اسلم کو پسند کیا جاتا ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سال 2008ء میں ایک سنگنگ ریئلٹی شو ’ایک سے بڑھ کر ایک‘ میں ابھیجیت نے جج کے فرائض انجام دیے۔ شو میں جب ایک کنٹیسٹنٹ نے عاطف اسلم کا گانا گایا تو بھارتی گلوکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ابھیجیت نے کنٹیسٹنٹ کو اس کی کارکردگی پر پورے نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس کا گانا گایا ہے انہیں میں صفر نمبر دیتا ہوں۔

    گلوکار ابھیجیت نے کہا کہ وہ گانا گانا نہیں ہوتا جس میں کسی سوفٹ ویئر کا استعمال کیا جائے، میں ایسے گانوں کو صفر نمبر دیتا ہوں مجھے نہیں پتا یہ کس گلوکار کا گانا ہے وہ شخص کبھی گلوکار کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتا جو اپنی آواز کو مشینوں کی مدد سے بہتر بنائے۔

    ابھیجیت بھٹاچاریہ نے کنٹیسٹنٹ سے کہا کہ مہربانی کر کے آئندہ کبھی ایسے بےسرے کا گانا مت گائیے گا۔