Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عدالت نے عطا تارڑ کو ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم جار ی کردیا

    عدالت نے عطا تارڑ کو ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم جار ی کردیا

    عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کی تین ساتھیوں سمیت ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عطاتارڑ او ر ان کے تین ساتھیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم جار ی کردیا۔

    واضح رہے پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا ، عطاتارڑپرسرکاری افسران کےساتھ مزاحمت اورکارسرکارمیں مداخلت کاالزام تھا –

    پولیس کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں گرفتار چاروں افراد نامزد اور 50 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

  • جہاں جیت گئے وہ ٹھیک، جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی، یہ روش اب نہیں چلے گی       عثمان بزدار

    جہاں جیت گئے وہ ٹھیک، جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی، یہ روش اب نہیں چلے گی عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے آزاد کشمیر الیکشن میں جیت شفافیت اور دیانتداری کی فتح ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی عوام نے چوروں اور لٹیروں کی منفی سیاست کومسترد کر دیا ہے، مخالف جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے کو عبرتناک شکست ہوئی ہے آزاد کشمیر کے عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

    میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

    عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں، ثابت ہو گیا کہ کشمیری عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت آزاد کشمیر کے عوام میں سرخرو کیا ہے، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے نتائج مخالف جماعتوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے، مخالف جماعتوں کو شور مچانے کی بجائے جمہوری اقدار کا ثبوت دینا چاہیے۔

    الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے بلاول بھٹو

    سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جہاں جیت گئے وہ ٹھیک، جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی، یہ روش اب نہیں چلے گی، آزاد کشمیر میں جمہوری روایات کا عَلم بلند ہوا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اور وہ 2023ء تک روتے ہی رہیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی۔ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آج بھی کریں گے۔

    پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

  • پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا   وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

    پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید اور جلا بخشتا ہے۔


    فواد چوہدری نے گی این این سے گفتگو میں کہا کہ بھارت عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں مقبولیت سے اتنا خائف ہے کہ انڈیا ٹو ڈے کو لکھنا پڑا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بننا چاہییے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو تقویت ملے گی-


    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے-


    اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ-

  • الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے        بلاول بھٹو

    الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کےانتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کےانتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔
    https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1419500727920177156?s=20
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

    مریم نواز کا آزد کشمیر انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان، شہباز گل بھی میدان میں آگئے

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کینائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اور’شیم پیج‘ کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

    مریم صفدرمودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی،کشمیرکی عوام نےاپنےسچےسفیراوردلیروکیل کےحق میں فیصلہ سنادیا فرخ حبیب

    انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

    آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

  • کراچی میں انٹر میڈیٹ کےامتحانات کا آج سے آغاز

    کراچی میں انٹر میڈیٹ کےامتحانات کا آج سے آغاز

    کراچی میں انٹر میڈیٹ کےامتحانات کا آغاز آج سے ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی : چئیرمین بورڈ کے مطابق مجموعی طورپر210 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،صبح کی شفٹ میں 114 ،شام کی شفٹ میں 96 مرکز بنائے گئے –

    چئیرمین بورڈ کے مطابق پہلا پرچہ سائنس گروپ میں طبیعیات کا لیا جائے گا کراچی،ایک لاکھ 12 ہزار 383 طلبا امتحانات میں شریک ہورہے ہیں-

    کورونا کے حفاظتی اقدامات کے تحت امتحانی مراکز پر ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن فراہم کردی گئی ہے۔ طلبا کو پرچے سے آدھا گھنٹے پہلے پہنچنے اور پینے کا پانی ساتھ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز پر موبائل فون نہ لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ امتحانات 4 اگست تک جاری رہیں گے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ رات میں خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بوندا باندی متوقع ہے۔

  • مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی،کشمیر کی عوام نےاپنےسچےسفیراوردلیروکیل کےحق میں فیصلہ سنادیا   فرخ حبیب

    مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی،کشمیر کی عوام نےاپنےسچےسفیراوردلیروکیل کےحق میں فیصلہ سنادیا فرخ حبیب

    وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نےکھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیا ہے کشمیر کی عوام نے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف بات نہ کرنے والی ن لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے، کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔


    انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی، ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں کیا، مریم نواز انتخابی مہم کے دوران خود کو کشمیری ہونے کا دعویٰ کرکے کشمیری عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران بھی ہندوستانی حکومت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے سچے سفیر ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپین یونین سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے ماضی میں آزاد جموں و کشمیر میں حکومتیں کی ہیں لیکن ان دونوں جماعتوں کی قیادت نے کشمیری عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں کا آغاز نہیں کیا۔

    مریم نواز کا آزد کشمیر انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان، شہباز گل بھی میدان میں آگئے

  • مریم نواز کا آزد کشمیر انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان، شہباز گل بھی میدان میں آگئے

    مریم نواز کا آزد کشمیر انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان، شہباز گل بھی میدان میں آگئے

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج نہ ماننے کےاعلان پروزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز شریف کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں، پھر ماننا پڑا، اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔


    واضح رہے کہ ٹوئٹس میں مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اور’شیم پیج‘ کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

    آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

    انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔

    میں بالکل مایوس نہیں ہوں ،ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے ،مریم نواز کی ووٹرز اور ورکرز کو شاباش

  • سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

    سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

    سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے پی پی اور ن لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی ثبوت ملا ،چند حلقوں کو چھوڑ کرمجموعی طور ووٹنگ پرامن رہی، کسی حلقے سے ووٹنگ بند ہونے یا نامکمل ہونے کی رپورٹ نہیں ملی تاہم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری رہا،مجموعی طورپرامن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی-

    میں بالکل مایوس نہیں ہوں ،ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے ،مریم نواز کی ووٹرز اور ورکرز کو شاباش

    انہوں نے کہا کہ کل5118پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 16 پولنگ سٹیشنز پر معمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے ہیں،پونچھ ڈویژن کے9،میرپور ڈویژن کے5اور مظفرآباد ڈویژن کے 2پولنگ سٹیشنز پرمعمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے، مجموعی طور پر 99فیصدپولنگ پرامن رہی ہے ۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی-

    آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

  • میں بالکل مایوس نہیں ہوں ،ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے ،مریم نواز کی ووٹرز اور ورکرز کو شاباش

    میں بالکل مایوس نہیں ہوں ،ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے ،مریم نواز کی ووٹرز اور ورکرز کو شاباش

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہا ہےکہ میں مایوس نہیں ہوں ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹائٹر پرراشد نصراللہ نامی ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے عوام آپ کو پسند کر رہے ہیں کیونکہ آپ نے فرنٹ سے لیڈ کیا ۔ آپ نے دن دیکھا نہ رات، آپ بنا سیکورٹی کے جس طرح عوام کے درمیان رہیں، اسٹیج اور عوام کے بیچ جلسہ گاہ میں اگر گیپ ہوتا تو آپ خود آگے بلاتیں، آپ جیت گئیں کیونکہ آپ نے عوام کے دل جیت لئے-


    جس پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔

    مریم کا کہنا تھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

    آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز