Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جسپر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہےاداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

    یاسر حسین کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب اداکار حسن حیات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر اور اقرا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔حسن حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں چاچا بن گیا ہوں میری بیٹی کا بیسٹ فرینڈ دُنیا میں آگیا ہے۔‘

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • لاہور کے مسائل اور پنجاب حکومت       بقلم :آصف گوہر

    لاہور کے مسائل اور پنجاب حکومت بقلم :آصف گوہر

    لاہور کے مسائل اور پنجاب حکومت
    آصف گوہر

    2018 کے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب حکومت کو ورثے میں مالی بحران کے علاوہ صوبائی درالحکومت لاہور میں کئ طرح کے مسائل کا سامنا تھا اورنج لائن ٹرین کا نامکمل اور ناممکن منصوبہ جس کی وجہ سے سارے شہر میں گردوغبار اڑتا رہتا تھا۔جس کی وجہ سے لاہور میں ہوا کی کوالٹی خطرناک حد تک متاثر ہوچکی تھی اور شہر کو فضائی آلودگی کا سامنا تھا پنجاب حکومت نے مسئلہ کو فوری حل کرنے کے لئے پنجاب کےتمام محکموں تعلیمی اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا حکم دیا اور گلبرگ میں اربن فورسٹنگ میاوکی کے تحت سمارٹ جنگل لگایا گیا۔جلو باٹنیکل پارک کی بحالی پرکام شروع کیا گیا۔

    دوسرا بڑا اور قدیم مسئلہ لاہور جس سے سابقہ حکمرانوں نے ہمیشہ آنکھیں بند کئے رکھیں وہ بارش کے پانی سے لاہور میں ہرسال سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی تھی اور ہر سال برسات کے موسم میں لکشمی چوک پر واسا کے بےچارے آفیسرز کو معطل کرنے اور لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کروانے کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کام نہ کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنی حکومت کے پہلے سال ہی ماہرین سے مشاورت کے بعد لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکرز تعمیر کئے گئے اور شمالی لاہور کے علاقے چوک ناخدا مصری شاہ لکشمی چوک نسب روڈ فاروق گنج اور دیگر علاقوں میں اب شدید بارش میں بھی پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ اب شہر کےکئ مقامات پر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکرز تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ اس کے ساتھ واسا کی وائس چئیرمین شپ کے لئے شیخ امتیاز کا انتخاب کیا گیا جو بارش شروع ہونے سے قبل اپنی ٹیمز کے ہمراہ شہر کی سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں ۔

    موجودہ حکومت کو شہر کی بے ہنگم ٹریفک کا مسئلہ بھی درپیش ہوا جس سے نپٹنے کے لئے رش والی جگہ فردوس مارکیٹ چوک پر انڈر پاس تعمیر کیا گیا۔ اور شاہ کام چوک گلاب دیوی ٹریفک سگنل پر انڈر پاسز کی تعمیر جاری ہے مال روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اس کو سگنل فری کیا جا رہا ہے ۔
    لاہور شہر میں صاف پانی کا نظام پائپ لائنز بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکاہے پنجاب حکومت لاہور کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے چین کے اشتراک سے منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے لاہور سمیت صوبہ بھر میں واٹر سپلائی کی غیر فعال سکیموں کو فعال کرنے کیلئے اب سی پیک پراجیکٹ کے تحت کام کیا جائے گا، صاف پانی کی سکیمیں سی پیک کے تحت مکمل ہوں گی جس کیلئے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ میں باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اب چین کے تعاون سے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سپلائی کی تمام سکیموں کی نگرانی بھی چینی انجینئر کریں گے
    چین کی حکومت پنجاب حکومت کو شہریوں تک صاف پانی مہیا کرنے کیلئے 5 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔ لاہور کا ہیلتھ سسٹم آبادی میں مسلسل اضافہ کے بعد ناکافی ہوچکا تھا موجود حکومت نے لاہوز کے تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا زچہ و بچہ کے لئے شہر کے وسط میں 600 بیڈز کا گنگادام مدر چائلڈ ہسپتال تکمیل کےآخری مراحل میں ہے اس کے علاوہ فیروزپور روڈ پر ارفعہ کریم آئی ٹی پارک کے قریب جنرل ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا ۔

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اس کی تعمیر و ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ لاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے چیف منسٹر اسپیشل پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور کے میگا پراجیکٹس کیلئےنئے مالی سال میں مختص100 فیصد بجٹ جاری  کردیا ہے۔ جس سے 3نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی شیرانوالہ فلائی اوورمنصوبے کیلئے مختص ایک ارب کے فنڈز جاری، شاہکام فلائی اوور کیلئے مختص ایک ارب روپے  اور گلاب دیوی انڈر پاس کیلئے مختص50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ امیر چوک کالج روڈسےنواز چوک تک مسنگ لنک روڈکیلئے1کروڑ 93لاکھ ، کینال روڈ کے ساتھ بحریہ ٹاؤن تک سٹرکچر پلان روڈ کیلئے5کروڑ، سندرسےمانگا تک کینال روڈکیساتھ سڑک کی تعمیر کیلئے5کروڑ ، امیر چوک سے ایڈن چوک تک سٹرک کی تعمیر و بحالی کیلئے3کروڑ جبکہ  اک موریہ پل کیلئےمختص 8 کروڑ   روپے جاری کردیئے گئے ہیں اور ان تمام منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ۔

    مضمون نگار ایک فری لانس صحافی، بلاگر اور معروف ماہر تعلیم ہیں۔ سیاسی امور پر بھی عمیق نظر رکھتے ہیں۔ حکومتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں بارے بہت اچھی اور متناسب رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ایک اچھے ایکٹوسٹ کے طور پر سوشل میڈیا پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا پرسنل اکاؤنٹ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ آصف گوہر @Educarepak

  • ماں میری پیا ری ماں        ازقلم :عظمی ربانی

    ماں میری پیا ری ماں ازقلم :عظمی ربانی

    ماں۔۔۔۔۔میری پیا ری ماں

    ازقلم :عظمی ربانی

    پیاری ما ں تیرے شفیق چہرے کی چمک
    دل نے تو کیا روح نے بھی………

    تجھ سے ہی محبت کی ہے

    میں جہاں بھی جاؤں تیری دعائیں ساتھ چلتی ہیں
    رب نے ماں کی صورت میں……..

    مجھ پہ عنایت کی ہے

    تیری صورت نگاہوں سے ہوتی نہیں اوجھل
    میری نظروں نے ہر آن اس کی….

    حفاظت کی ہے

    میری ماں پہ ہزاروں رحمتیں ہوں نچھاور
    دل سے نکلی دعاؤں نے یہی….

    چاہت کی ہے

    میرے پیاروں پہ ماں کاسا یہ رہے سلا مت
    اس کی خدمت نے تو ہمیں جنت کی ۔۔۔ ۔۔

    بشا رت دی ہے

  • لڑکی سے ناجائزتعلقات کاشبہ ، بااثر ملزمان نے غریب کاشتکار کے جسم  کے اہم حصے کاٹ دیئے

    لڑکی سے ناجائزتعلقات کاشبہ ، بااثر ملزمان نے غریب کاشتکار کے جسم کے اہم حصے کاٹ دیئے

    مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

    ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    8 سالہ بچی کے ساتھ گلی میں نازیبا حرکات کرنے والا فحش شخص گرفتار

  • پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں 26جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا این سی او سی نے 14اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی18سال سے زائد عمر کی 40فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ 14اگست تک راولپنڈی کی18سال سے زائد عمر کی 70فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف ہے لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے-

    چیف سیکرٹری کے مطابق کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہےاین سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی شہری ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں۔

    چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس قائم کئے جائیں۔

    سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اپنی بریفنگ میں بتایاکہ محکمہ صحت نے خصوصی ویکسینیشن مہم کیلئے مائیکرو پلان تیار کر لیا ہے گھر گھر جا کر ویکسیئن لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں دو موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

    فیصل آباد میں 566، گوجرانوالہ میں 224،ملتان میں 250موبائل ٹیمیں قائم کی جائیں گی راولپنڈی میں 356 اورلاہور میں 528موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ خصوصی گھر گھر مہم کیساتھ ساتھ ویکسینیشن سینٹرز پر معمول کے مطابق ویکسیئن لگانے کا عمل بھی جاری رہے گا۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

  • ترین گروپ کی نتھیا گلی میں ہونے والی ملاقات ملتوی کیوں کی گئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    ترین گروپ کی نتھیا گلی میں ہونے والی ملاقات ملتوی کیوں کی گئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی نتھیا گلی میں ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے اراکین نے دو اور تین اگست کودو دن کے لئے نتھیا گلی میں اکھٹے ہونا تھا جس حوالے سے کافی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں تاہم اب یہ ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے-

    جس پر جہانگیر ترین نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتھیا گلی کے دورے کا مقصد تفریح تھا لیکن میڈیا نے اسے مشاورتی اجلاس کے طور پر پیش کیا ، نتھیا گلی کے وزٹ کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا ، اس لیے اب اس وزٹ کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

  • 8 سالہ بچی کے ساتھ گلی میں نازیبا حرکات کرنے والا فحش شخص گرفتار

    8 سالہ بچی کے ساتھ گلی میں نازیبا حرکات کرنے والا فحش شخص گرفتار

    لاہور کے علاقے سمن آباد میں گلزیب کالونی میں درندہ صفت شخص نے 8 سالہ بچی کے ساتھ گلی میں ہی نازیبا اور فحش حرکات شروع کر دیں جسے پولیس نے گرفتارکر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس درندہ صفت شخص کی شناخت نعیم عرف اسلم کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزم نعیم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیاہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ شخص گلی میں سر عام فحش حرکات میں مصروف رہتا ہے لیکن جیسے ہی ساتھ والے گھر سے ایک شخص نکل کر باہر آتا ہے تو یہ دروازہ کھلنے کی آواز سے چونک جاتاہے اور شریف انسان بن کر اس سے باتیں کرنے لگتا ہے لیکن اس کا یہ مکروہ عمل سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا جس پر اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا-

  • مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے      فواد چوہدری

    مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے فواد چوہدری

    وفاقی وزی اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے سابق وزیر اعظم کی فغان سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا خطرناک تھا، ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں-


    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

    اس سے قبل شہباز گل نے کہا تھا کہ پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے نواز شریف کی ملاقات تازہ ڈویلپمنٹ ہے کیا اس سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی”باہمی دلچسپی” کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں-

    شہباز گل نے کہا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

    شہباز گل نے مزید کہا تھا کہ باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے-

    شہباز گل کا نواز شریف کی افغان نیشنل سیکیورٹی چیف اور وزیر مملکت سے ملاقات پر رد عمل

  • اندرون ملک ہوائی سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

    اندرون ملک ہوائی سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔


    این سی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائے اور ایس او پیز پر عمل کریں-

    کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائیں اسد عمر کی اپیل

  • ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے توایک اداکارہ کیوں نہیں وزیراعظم بن سکتی       مہوش حیات

    ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے توایک اداکارہ کیوں نہیں وزیراعظم بن سکتی مہوش حیات

    کراچی: جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں یہ بات کہتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ میں پاکستانی سیاست اور خود سیاست میں آنے سے متعلق باتیں کیں۔

    میزبان سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟ جس پر اداکارہ مہوش نے جواب دیا انشا اللہ۔ میزبان نے ایک اور سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟

    اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔

    میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کیا آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟ مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

    اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔

    مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جاکر تو میں بھی ایک امیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔