Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی صدر کا نقل مکانی کرنے والے افغانیوں کے لئے امداد کا اعلان

    امریکی صدر کا نقل مکانی کرنے والے افغانیوں کے لئے امداد کا اعلان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں کی امداد کے لیے 10کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اس رقم کی ادائیگی پناہ گزینوں سے متعلق امریکی ایمرجنسی فنڈ سےکی جائےگی جبکہ امداد سے پناہ گزینوں کی غیر متوقع ضروریات، تنازعات کا شکار افراد اور دیگر افراد کو لاحق خطرات سےنمٹنے میں مدد ملے گی۔

    امریکا کا افغان مترجموں کو پناہ دینے کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فنڈ سے ان 20 ہزار افغان مترجمین کی مدد بھی کی جائے گی جو امریکی فوج کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

    بیان کے مطابق امداد بین الاقوامی تنظیموں ، این جی اوز ، امریکی حکومت اوراس کے اداروں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

    افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد زندگی کیسی ہو گی؟

    پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں اپنا کردار نبھانے کے لیے پرعزم ہے معید یوسف

  • موٹر وے پولیس نے گمشدہ بیگ رقم سمیت مالک کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

    موٹر وے پولیس نے گمشدہ بیگ رقم سمیت مالک کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

    موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہے –

    ترجمان کے مطابق اس اطلاع پر پٹرولنگ افسران ایم تھری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاءبھی شامل تھیں رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

  • انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان قانونی جنگ، عدالت نے  بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنانے والے جج کو ہٹادیا

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان قانونی جنگ، عدالت نے بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنانے والے جج کو ہٹادیا

    عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اپنے اور سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان گود لیے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کا بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنا یا گیا تھا جس پر اداکارہ نے جج کو تبدیل کرنے کی اپیل کی تھی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں نجی جج جان اوڈرکرک نے انجلینا کے ساتھ بچوں کی مشترکہ کفالت کیلئے بریڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

    انجلینا جولی نے جج کے اس فیصلے کے خلاف کیلیفونیا کی ایک عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جج نے ان کے بچوں کی تحویل کے سلسلے میں ہونے والی سماعت میں بچوں کو گواہی دینے کی اجازت نہیں دی۔

    جج جان اوڈرکرک نے اداکار بریڈ پٹ کو سابق جوڑے کے پانچ نابالغ بچوں 17 سالہ پیکس ، 16 سالہ زہرا، 14 سالہ شیلو، 13 سالہ نوکس اور ویوین کی مشترکہ تحویل دی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے جولی کی طرف سے فیصلہ سنانے والے نجی جج کو اس کیس سے ہٹانے کی اپیل سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ جج اوڈرکرک نے بریڈ پٹ کے وکیلوں کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات کا انکشاف نہیں کیا تھا۔

    عدالت نے کہا کہ یہ ایک “اخلاقی خلاف ورزی” تھی جس سے “جج کی غیرجانبداری کی صلاحیت” پر شک پڑگیا ہےاس عدالتی فیصلے کے بعد نئے جج کے سامنے سابقہ جوڑے کے درمیان پانچ نابالغ بچوں کی تحویل اور کفالت سے متعلق قانونی جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے-

    دوسری جانب بریڈ پٹ کے ترجمان نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تکنیکی مسئلے پر مبنی تھا جج اوڈرکرک نے حقائق کی بنیاد پر مئی میں بچوں کی تحویل کا فیصلہ سنایا تھا اور وہ تبدیل نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ فنکاروں انجلینا اور بریڈ پٹ نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ بچوں کی تحویل اورکفالت سے متعلق ان کے درمیان تصفیہ ہوگیا ہے تاہم بعد میں سابقہ جوڑے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ تمام بچے ان کے حوالے کردیے جائیں جبکہ بریڈپٹ کا مطالبہ ہے کہ بچوں کی پرورش مشترکہ طور پر ہونی چاہیے
    دونوں کی جانب سے گود لیے بچے غریب اور افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

    انجلیناجولی کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے سے قبل بریڈ پٹ کے خلاف بچوں سے ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کی گئی تھیں تاہم بعد میں انھیں ان الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

    ہالی ووڈ اسٹارز نے 2004 میں ایکشن فلم مسٹر اور مسز اسمتھ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی10 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی لیکن شادی کے دو سال بعد ستمبر 2016 اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا انجلینا جولی کی بریڈ پٹ سے یہ تیسری شادی تھی جبکہ بریڈ پٹ کی یہ دوسری شادی تھی۔

  • سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی

    سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی

    سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کی جگہ اللہ کی رضا کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ریال دیت میں دے کر اس کو سر قلم ہونے سے 2 دن پہلے بچا کر انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری سے سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا تھا اس کے بعد عدالت میں یہ ثابت ہونے پر کہ اس نے اس کو جان بوجھ کر گاڑی مار کر قتل کیا ہے اس پ عدالت نے پاکستانی کوسزائے موت سنائی تھی-

    جبکہ مرنے والے فریقین نے راضی نامہ کرنے کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار ریال مانگے جس پر اس پاکستانی کی جگہ سعودی عرب کے مشہور شاعر فائز نے فی سبیل اللہ 2 لاکھ 70 ہزار مرنے والے سعودی شہری کے فرقین کو دیت میں دے کر پاکستانی کا سرقلم ہونے سے بچالیا-

    صرف یہی نہیں بلکہ سعودی عرب کے مشہور شاعر فائز نے 5 ہزار ریال پاکستانی کو نقد بھی دیئے-

    سعودی حکومت نے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  • افغان حکومت کی90 فیصد علاقے پرطالبان کےقبضےکی تردید

    افغان حکومت کی90 فیصد علاقے پرطالبان کےقبضےکی تردید

    کابل: افغان حکومت کا کہنا ہے کہ 90 فیصد علاقے پر طالبان کے قبضے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے کہا ہے کہ ملک کے 90 فیصد علاقے پر طالبان کے قبضے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے جبکہ اب بھی افغانستان کے بیشتر علاقے ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں پر افغان سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے اور طالبان کا دعویٰ پروپیگنڈا ہے دوسری جانب جھڑپوں کے دوران افغان فورسز نے مزید 152 طالبان مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جبکہ پییٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ملک کے تقریباً نصف یعنی 4 سو اضلاع طالبان کے قبضے میں ہیں جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی 90 فیصد سرحد پر طالبان کا کنٹرول ہے، جس میں تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی علاقے شامل ہیں۔

    افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ امریکہ کی جانب سے بھی فضائی حملوں کے ذریعے افغان فورسز کی مدد کی جا رہی ہے تاہم امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ فضائی حملوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں مہیا کر سکتے۔

  • آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ وئیر بنانے کا حکم دے دیا

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ وئیر بنانے کا حکم دے دیا

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

    انعام غنی نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سافٹ وئیرکی تیاری میں ائیر پورٹس چائینز ڈیسک اور ایف آئی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سسٹم 10 روز میں اورگمشدہ بچوں سے متعلق ایپ دو ہفتوں میں لانچ کردی جائے۔

  • علی امین گنڈا پورکامریم نواز سے متعلق بیان، مسلم لیگ ن رہنماؤں سمیت شہباز شریف کا سخت رد عمل

    علی امین گنڈا پورکامریم نواز سے متعلق بیان، مسلم لیگ ن رہنماؤں سمیت شہباز شریف کا سخت رد عمل

    مسلم لیگ(ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سخٹ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کے خلاف شرمناک زبان کااستعمال قابل مذمت ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا مریم نواز کےخلاف بیان شرمناک ہے،ان کے الفاظ خواتین کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے تھے ۔


    اپوزیشن لیڈ ر نے کہا کہ ذرہ سوچیں کہ ایسی ذہنیت کے حامل لوگوں کو 22کروڑ عوام پر حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    اس سے قبل رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کیخلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والی زبانیں کھینچ لیں گے ، شہد کی بوتلیں استعمال کرنے والے اپنے گھر کی تربیت دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا گنڈا پور کی زبان سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کس کلچر کی پیداوار ہے گندے وزیر کی گندی ذہنیت اور گندی زبان آزاد کشمیر میں ڈی چوک والا گند پھیلا رہی ہے ۔

    طلال چودھری نے کہا تھا کہ آزادجموں وکشمیر کے عوام دیکھ لیں کس معیار کے لوگ ان کے علاقے میں آئے ہیں ۔عمران خان نے قوم کو گالم گلوچ کا کلچر دیا۔

    جبکہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا حکمران ٹولے کا شرافت ، تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کیخلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، عمران خان کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات اور تقریروں سے عمران خان حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے ۔

    دوسری جانب علی امین کی اس شرمناک تقریر کے بعد پاکستان ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ #گنڈاپور_کی_گفتارپرلعنت ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں لوگوں کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ او ڈاکو رانی مریم!تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کی کروائی ہے ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار رہا ہے ، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے ،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا ،تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے ۔

  • بھارت کا پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف

    بھارت کا پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف

    بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے ان 25 کشمیری رہنماؤں کی بھی جاسوسی کی جو دہلی کی سرکاری پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے یہ عمل 2017ء سے 2019ء تک جاری رہا اور اس عمل میں بھارت کی ایک ایسی ایجنسی ملوث تھی جو اسرائیل کے این ایس او گروپ کی خدمات حاصل کرتی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی شاہ گیلانی کے خاندان کے 4 افراد کے فونز کو ہدف بنایا گیا ان افراد میں سید علی گیلانی کے داماد، صحافی افتخار گیلانی اور ان کے سائنسدان بیٹے نسیم گیلانی بھی شامل تھے۔

    یہی نہیں بلکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کا فون بھی نشانے پر تھا اور ان کے ڈرائیور اور انسانی حقوق کے رہنما وقار بھٹی کے فون کو بھی ہدف بنایا گیا حریت پسند رہنما بلال لون اور ایس اے آر گیلانی کے فون کا بھی اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے تجزیہ کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خاندان کے 2 افراد کے فونز کی بھی جاسوسی کی گئی یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا جب محبوبہ مفتی مقبوضہ وادی کی وزیرِ اعلیٰ اور بی جے پی کی اتحادی تھیں۔

    ان کے علاوہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر سیاست دان ، انسانی حقوق کے کارکن ، صحافیوں اور کاروباری شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے فون کی پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔

  • بھارت میں طوفانی بارشیں، دو روز میں 130 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

    بھارت میں طوفانی بارشیں، دو روز میں 130 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

    نئی دہلی: بھارت میں 2 روز میں طوفانی بارشوں کے باعث 130 افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 130 افراد ہلاک ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق مہاشٹرا کے تالئے نامی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں 32 گھر آ گئے جبکہ33 افراد ہلاک اور 52 لاپتہ ہو گئے۔

    طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 84 ہزار سے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی نیوی، آرمی سمیت دیگر فورسز بھی ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہے۔

    بھارتی نیوی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کا پٹرز اور کشتیوں سمیت دیگر ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے چپلون کا کم و بیش آدھا علاقہ سیلاب کی زد میں آگیا ہے یہاں تقریباََ 70 ہزار افراد مقیم ہیں۔

  • کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

    کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 785، خیبرپختونخوا 4 ہزار 405، اسلام آباد 789، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 321 اور آزاد کشمیر میں 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔