Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شہبازشریف نے کشمیرپر ریفرنڈم کرانے کاعمران خان کا بیان مسترد کردیا

    شہبازشریف نے کشمیرپر ریفرنڈم کرانے کاعمران خان کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کشمیرپر ریفرنڈم کرانے کاوزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں تنازعہ جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی موقف پوری قوم مسترد کرتی ہے

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر نے مزید کہا کہ تنازعہ جموں وکشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میںشفاف، آزادانہ استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق سے ہوگا، پاکستان اور کشمیر کے عوام کا یہی موقف ہے

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنا اور کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے-

  • مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے آپسی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے     پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات

    مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے آپسی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات

    پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال اور چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل کا کہنا ہے کہ آپسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں جبکہ مشاورت کے ذریعے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے فریق ثانی سے مذاکرات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مذاکرات کے ذریعے آپس میں مل بیٹھ کر آپسی اختلافات اور مسائل حل کریں گے۔

    دبئی کے ایک ہوٹل میں اس پریس کانفرنس کا انعقاد چودھری ظفر اقبال جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یو اے ای نے کیا تھا اس اجلاس میں چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل اور دیگر عہدیداران عامر سہیل گھمن، حاجی محمد نواز، راجہ جمیل بنگیال، چودھری صغیر احمد، عارف عامر منہاس، چودھری عبدالرزاق، عقیل ظفر، وقاص گھمن، شوکت بٹ اور راجہ ابوبکر کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان بھی شامل تھے۔

    اس موقع پر تمام شرکائے تقریب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا واضح اعلان کیا کہ ہم سب اپنے قائدین چودھری ظفر اقبال اور عبدالمجید مغل کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    شرکاء نے کہا کہ پارٹی ارکان میں ردوبدل کا کام فرد واحد کے فیصلوں کی بجائے مشاورت سے ہونا چاہیے تاکہ ہر کارکن کو اس کا حق مل سکے۔

    فریق ثانی سے مذاکرات کے لیے چودھری محمد نواز، راجہ جمیل بنگیال، چودھری صغیر احمد، چودھری عبدالغفار اور شہزاد بٹ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جو تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے مل جل کر حل کرے گی تاکہ پی ایم ایل این امارات کے اندرونی اختلافات ختم ہوں اور پی ایم ایل این ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوکر ملک و قوم کے لیے کام کرسکے۔

  • طالبان نے امریکی فوج کے مترجم افغان شہری کا سرقلم کردیا

    طالبان نے امریکی فوج کے مترجم افغان شہری کا سرقلم کردیا

    کابل: امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے امریکی فوج کے لیے مترجم کا کام سرانجام دینے والے افغان شہری کا سرقلم کردیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کو پیش آیا، افغان شہری سہیل پردیس جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا، عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جارہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کردیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے مطابق طالبان نے سہیل پردیس کی گاڑی کو روکا تاہم اس نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس پر طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی اس کے بعد سہیل کو گاڑی سے باہر نکال کر سر قلم کردیا۔

    دوسری جانب سہیل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ تم امریکی جاسوس ہو، ہم تمہیں اور تمہاری فیملی کو جان سے ماردیں گے۔

    سی این این کے مطابق سہیل پردیسی کے قتل کے بعد امریکی فورسز کے لیے مترجم کا کام کرنے والے تمام افراد خوف کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ طالبان انہیں بھی جان سے ماردیں گے۔

  • نا اہل اور کمزور پاکستانی عدالتیں نظریاتی لحاظ سے آزاد ہیں لیکن حقیقت میں حکومت کے زیر اثر ہیں   امریکا

    نا اہل اور کمزور پاکستانی عدالتیں نظریاتی لحاظ سے آزاد ہیں لیکن حقیقت میں حکومت کے زیر اثر ہیں امریکا

    امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستانی عدلیہ کے بارے میں کہنا ہے کہ نظریاتی لحاظ سے دیکھا جائے تو ملک کا عدالتی نظام آزادانہ کام کرتا ہے لیکن حقیقت یکسر مختلف ہے پاکستان کی عدالتوں کی اہلیت، شفافیت اور قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روزنامہ جنگ میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق انویسٹمنٹ کلائمٹ اسٹیٹمنٹ پاکستان 2021 نامی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے زیر اثر ہے، ماتحت عدلیہ پر ایگزیکٹو برانچ کا اثر اور اس میں اہلیت اور شفافیت کا فقدان ہے، ماتحت عدالتوں میں کئی غیر حل شدہ مقدمات کا ہجوم موجود ہے۔

    حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نظریاتی لحاظ سے عدالتیں آزاد ہیں لیکن حقیقت مختلف ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کا عدالتوں پر نمایاں اثر ہے، نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کی شفافیت، اہلیت اور قابلیت پر بھروسہ کرنا شکوک و شبہات سے پُر ہے تاہم، توہین عدالت کی کارروائی کے ڈر کی وجہ سے کاروبار اور عمومی طور پر عوام عدالتی نظام کی کمزوری پر انگلی نہیں اٹھا پاتے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کنٹریکٹ ایکٹ 1872 وہ مرکزی قانون ہے جو پاکستان میں معاہدوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ایسے حالات میں، کچھ برطانوی قانونی فیصلے ایسے بھی ہیں جن کا عدالتی کارروائیوں میں حوالہ دیا جاتا ہےپاکستان کا ضابطہ قانون اور اقتصادی پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف امتیازی رویہ نہیں رکھتا لیکن نا اہل اور کمزور عدلیہ کی وجہ سے معاہدوں کا نفاذ مسائل پیدا کر دیتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کی 2020 کی کرپشن کے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان 124 ویں نمبر پر ہے اور چونکہ سزاؤں پر عملدرآمد اور احتساب کا فقدان ہے لہٰذا کرپشن کے مسائل بدستور موجود ہیں اور ساتھ ہی میرٹ کی بنیاد پر ترقیاں بھی نہیں دی جاتیں جبکہ تنخواہیں نسبتاً کم ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ضابطہ قانون کے تحت رشوت ایک جرم ہے جس کی سزا مقرر ہے لیکن اس کے باوجود حکومت میں ہر سطح پر رشوت کا چلن موجود ہے اگرچہ اعلیٰ عدالتوں کو اچھی ساکھ کا حامل سمجھا جاتا ہے لیکن نچلی عدالتیں کرپٹ، نا اہل اور امیر، مذہبی، سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ کی شخصیات کے دباؤ میں آجاتی ہیں، عدالتی تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے عدالتی نظام پر حکومت کا اثر رسوخ بڑھ جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، نیب کی فنڈنگ بھی کم ہے اور ادارے میں پیشہ ورانہ قابلیت بھی نہیں اور پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں ادارے کو سیاسی لحاظ سے متعصب سمجھتی ہیں۔ نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے کاروباری شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی عدالتیں حکومت کیخلاف غیر ملکی ثالثی فیصلوں کو مانتی ہیں اور نہ ہی ان پر عمل کراتی ہیں، کسی بھی مقامی ادارے کیخلاف جاری ہونے والے عالمی فیصلے کیخلاف بھی مقامی عدالتوں سے پہلے اجازت لینا پڑتی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیخلاف ماورائے عدالت کارروائی کی کوئی مثال موجود نہیں، مسائل اور تنازعات طے کرنے کیلئے پاکستان میں متبادل نظام (آلٹرنیٹیو ڈسپیوٹ ریزولیوشن میکنزم) موجود ہے جس کے ذریعے دو فریقین کے درمیان مسائل حل کیے جاتے ہیں، پاکستان کے آربیٹریشن ایکٹ (ثالثی کا قانون) تجارتی تنازعات میں ثالثی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے لیکن عموماً کیسز حل ہونے میں برسوں کا وقت لگ جاتا ہے، ایسے خطرات کو دور کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کار کنٹریکٹ کی شقوں کا سہارا لیتے ہیں جس میں بین الاقوامی ثالثی کا ذکر موجود ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں خصوصی ٹریبونلز کا بھی ذکر موجود ہے جس کا مطلب آلٹرنیٹیو ڈسپیوٹ ریزولیوشن ہے، اسپیشل ٹریبونلز ٹیکس، بینکنگ، لیبر اور آئی پی آر کے تنازعات طے کرنے میں معاونت کرتے ہیں تاہم، غیر ملکی سرمایہ کار اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ شفاف، واضح اور بروقت انداز سے سرمایہ کاری کے تنازعات حل نہیں کیے جاتے۔

    دوسری جانب پاکستانی حکام نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ مکمل آزاد شفاف ہے، فیصلے بروقت کیے جاتے ہیں، پاکستان کے عدالتی نظام کی اہلیت اور قابلیت قابل بھروسہ ہے۔

  • امریکی صدرکا افغان ہم منصب اشرف غنی کےساتھ ٹیلیفونک رابطہ،کیا یقین دہانی کرائی؟

    امریکی صدرکا افغان ہم منصب اشرف غنی کےساتھ ٹیلیفونک رابطہ،کیا یقین دہانی کرائی؟

    امریکی صدر جوبائیڈن اور افغان ہم منصب اشرف غنی کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ افغانستان کی سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ طالبان کی حالیہ جارحیت ان کے اس دعوے کے بالکل برعکس ہے کہ وہ لڑائی کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    وائٹ ہاﺅس کے مطابق جوبائیڈن نے افغان ہم منصب کو بتا یا ہے کہ امریکہ افغان مسئلے کے سیاسی اور پائیدار حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ۔

    علاوہ ازیں امریکی صدر نے افغانستان کی صورت حال کے پیش نظر پناہ گزینوں کی غیر متوقع طور پر فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے جمعے کو 10 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    امریکی صدر کا نقل مکانی کرنے والے افغانیوں کے لئے امداد کا اعلان

    وائٹ ہاؤس سی جاری بیان کے مطابق مذکورہ رقم کی ادائیگی پناہ گزینوں سے متعلق امریکی ایمرجنسی فنڈ سےکی جائےگی جبکہ امداد سے پناہ گزینوں کی غیر متوقع ضروریات، تنازعات کا شکار افراد اور دیگر افراد کو لاحق خطرات سےنمٹنے میں مدد ملے گی۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فنڈ سے ان 20 ہزار افغان مترجمین کی مدد بھی کی جائے گی جو امریکی فوج کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

    امریکا کا افغان مترجموں کو پناہ دینے کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

  • پنجاب اور سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا     ترجمان ریلوے

    پنجاب اور سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا ترجمان ریلوے

    ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ حالیہ بارشوں نے پہلے سے متاثرہ ٹرین شیڈول کو مزید خراب کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کا اس حوالے سے ریلوے کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر رہا تھا-


    ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی کوششوں کی وجہ سے ٹرین کی بروقت روانگی کو بہتر بنایا گیا ہے جس کی بدولت آج 75 فیصدٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چل رہی ہیں۔

    ترجمان ریلوے کا مزید کہا تھا کہ ٹرینوں کی شیڈول کے مطابق آمدورفت کو مزید بہتر کرنے کے لیے پاکستان ریلوے کی کوشش جاری ہے جبکہ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری مہم آج اختتام پزیر، انتخابات کا میدان کل سجے گا

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری مہم آج اختتام پزیر، انتخابات کا میدان کل سجے گا

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری مہم آج اختتام پزیر ہوگئی اور انتخابات کل ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : آزاد کشمیر میں آج پولنگ کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے جب کہ پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کے لئے روانہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔پولنگ کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 7 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 45 حلقوں میں سے 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

    تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

    پاکستان میں بسنے والے چار لاکھ پانچ ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، آزاد کشمیر میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے، فوج سٹینڈ بائی ہے جبکہ پنجاب میں پولیس امن و امان سنبھالے گی۔

    آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دارالحکومت مظفرآباد کی نشست حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 پر 2011 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمینٹیرین خواجہ فاروق سے ہے۔

    حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے جبکہ حلقہ ایل اے 32 میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر سے مدمقابل ہیں۔

    وادی لیپہ کی نشست حلقہ ایل اے 33 سے بھی راجہ فاروق حیدر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیوان علی خان ہوں گے۔

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان حلقہ ایل اے 14 میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

    حلقہ ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس اور مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین ہیں، تنویر الیاس کا نام آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے طور پر بھی لیا جا رہا ہے لہٰذا یہاں بھی مقابلہ کانٹ دار ہونے کا امکان ہے۔

    حلقہ ایل اے 16 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔

  • ٹوکیو اولمپکس:پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا

    ٹوکیو اولمپکس:پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا

    ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا-

    باغی ٹی وی : خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی سابق عالمی نمبر ون ایکانی یاماگوچی نے اکیس تین اور اکیس آٹھ سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

    دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی نا کر سکے، مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی۔

    فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا، کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایک موقع پر گلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہو گئی تھی تاہم گلفام جوزف ساتویں پوزیشن برقرار نا رکھ سکے۔

    ٹوکیو اولمپکس، پہلا دن ، پہلا گولڈ میڈل چین کے ینگ کیان نے شوٹنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا چین کی ینگ کیان نے خواتین کے شوٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا-ینگ کیان نے10 میٹر ائیر رائفل کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا-

  • کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائیں     اسد عمر کی اپیل

    کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائیں اسد عمر کی اپیل

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں وفاقی ویزر نےعوام سے ویکسینیشن کروانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خطے میں کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات ایران میں فی 10 لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں ہیں جبکہ نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں، افغانستان میں 160،پاکستان میں 102 اور بنگلا دیش میں 113فی ملین اموات ہوئیں۔


    انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللہ کے فضل سے یہ ممکن ہوا لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

    کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

  • افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے      گورنر پنجاب چوہدری سرور

    افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان نائب صدر کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ خطے میں امن کےخلاف سازش ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ،امن کے لیے خطے میں پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں ۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کا تر جمان اور کشمیر کا سفیر ہے،آزاد کشمیر میں25جولائی کو کپتان کے کھلاڑیوں کی ہی جیت ہوگی ،آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم بھی پاکستان تحر یک انصاف سے ہوگا ،اپوزیشن کو آزاد کشمیر انتخابات میں واضح شکست کا خوف کھائے جا رہا ہے ۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے ،حکومت بزنس کیمونٹی سمیت تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،کمزور طبقے کو اوپر لانے کےلیے وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔