Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکا کا افغان مترجموں کو پناہ دینے کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

    امریکا کا افغان مترجموں کو پناہ دینے کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

    واشنگٹن : امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں افواج کے ساتھ مترجم کا کام کرنے والے افغانیوں کو ورجینیا کے فوجی اڈے پر پناہ دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے بتایا کہ مترجموں اور ان کے اہل خانہ سمیت2500 افغانوں کو پناہ دی جائے گی جن مترجموں اور ان کے اہل خانہ کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے انہیں پناہ ملے گی تمام اہل افراد کو آئندہ 10 روز میں منتقل کیا جائے گا۔

    ترجمان محکمہ خارجہ نے 19 جولائی کو واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلے مرحلے میں تقریبا25سو افغانی مترجم اور ان کے کنبے کو قلیل مدتی رہائش کے لئے امریکہ منتقل کیا جائے گا ۔

    افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا

    امریکہ کے محکمۂ خارجہ اور پینٹاگون کے عہدیداروں نے پیر کو بتایا فورٹ لی، افغانستان سے اسپیشل امیگرنٹ ویزا پر آنے والوں کی پہلی منزل ہو گی۔ یہ اڈہ ملک کے اندر امریکی فوج کا تیسرا سب سے بڑا تربیتی مرکز ہے اور یہ 27 ہزار کے قریب فوجیوں کا گھر ہے۔

    پینٹاگون کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان کے شہری مرحلہ وار امریکہ پہنچیں گے جس سے عہدیداروں کو ان کے ویزے کا عمل مکمل کرنے اور انہیں آگے روانہ کرنے کا وقت ملے گا۔

    امریکہ داخل ہونے کے بعد ویزہ رکھنے والے افغان شہری 90 دن تک آباد کاری سے متعلق سہولیات کے حصول کے اہل ہوں گے جن میں کھانے پینے، لباس اور گھر کے فرنیچر وغیرہ کی سہولت شامل ہے۔

    پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ افغان شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کا ویزہ حتمی مراحل میں ہے اور انہیں زیادہ وقت فوجی تنصیب پر رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ جنہوں نےافغان جنگ میں امریکا کی مدد کی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے جو بائیڈن کا کم از کم 18،000 افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ میں تارکین وطن کے طور پر قبول کرنے کا کہا تھا جو گذشتہ دو دہائیوں سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس عمل کو ‘آپریشن الائیز ریفیوج’ یعنی اتحادیوں کو پناہ دینے کا آپریشن کا نام دیا گیا ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ ان مترجموں کو امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد طالبان سے انتقامی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔

  • مریم نواز کا بچوں سے متعلق بیان:عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما بھی چُپ نہ رہ سکیں

    مریم نواز کا بچوں سے متعلق بیان:عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما بھی چُپ نہ رہ سکیں

    وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا اپنے بچوں سے متعلق مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھمبھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اور اب یہ بادشاہوں کا کھیل پولو کھیل رہے ہیں ،ان کے نواسوں کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا ؟

    باغ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تنقید کا جواب دیا تھا، مریم نواز کا عمران خان کی جنید صفدر پر کی جانے والی تنقید پر کہنا تھا کہ جنید صفدر کیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، وہ نواز شریف کا نواسا ہے، گولڈ اسمتھ کا نہیں جنید صفدر آپ کے بچوں کی طرح کسی یہودی کی گود میں نہیں پل رہا۔

    مریم نواز کے اس بیان پر جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز نے آج اعلان کیا کہ میرا بچے یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں میں نے ایسے ہی بیانات کے باعث ایک دہائی گزارنے کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔


    جمائما نے کہا کہ میں نے 2004 میں میڈیا اور سیاستدانوں اور گھر کے باہر ہفتہ وار موت کی دھمکیوں اور احتجاج کے باعث پاکستان چھوڑ دیا تھا، لیکن پھر بھی یہ اب تک جاری ہے۔

    مریم بی بی مسئلہ گولڈ سمتھ یا آئرن سمتھ کا نہیں، شہباز گل کا مریم نواز کے بیان پر…

  • سرسبز و شاداب پاک دھرتی ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ہے      وزیر اعظم عمران خان

    سرسبز و شاداب پاک دھرتی ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ہے وزیر اعظم عمران خان

    وزیرا عظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سرسبز پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے جاری پیغام میں سال 2019 کی بھکر کی بنجر زمین کی اور 2019 سے بعد کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔


    ویڈیو اور تصویر شئیر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھکر کے 2019 سے قبل اور ہماری شجرکاری مہم کے بعد کے مناظر! کم و بیش اڑھائی برس کی مدت میں ظاہر ہونے والے یہ ہماری بلین ٹری شجرکاری مہم کے شاندار نتائج ہیں جو اس پاک دھرتی کو آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مون سون کی شجر کاری مہم کے پیشِ نظر محکمہ جنگلات پنجاب نے عمے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں پنجاب کے وزیرِ جنگلات نے تمام افسران اور ملازمین کو جمعرات سے آن ڈیوٹی رہنے کی ہدایت کی ہے-

  • پاکستان کا شہر جہاں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    پاکستان کا شہر جہاں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدا لاضحی منارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب اور یو اے سمیت خلیجی ممالک افغانستان، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے جبکہ برطانیہ میں ا س بار بھی عیدپر مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور دیگر کل عید منائیں گے تاہم پاکستان کے شہر پشاور میں بھی عید منائی جا رہی ہے-

    نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاورر میں عیدالاضحی کی نماز کا بڑا اجتماع بورڈ بازار میں ہوا ہے،نماز کے بعد افغان مہاجرین نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی ہے۔

  • محکمہ جنگلات پنجاب کی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ

    محکمہ جنگلات پنجاب کی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ

    پنجاب پولیس کے بعد محکمہ جنگلات پنجاب نے بھی صوبے بھر میں عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق مون سون کی شجر کاری مہم کے پیشِ نظر محکمہ جنگلات پنجاب نے عمے لی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اس بات کا اعلان محکمۂ جنگلات پنجاب کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    پنجاب کے وزیرِ جنگلات نے تمام افسران اور ملازمین کو جمعرات سے آن ڈیوٹی رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے پورے پنجاب پولیس کی عید کی چھٹی ختم کردی تمام سکیورٹی فورسز اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں عید پر سب ڈیوٹی کریں گے –

  • مشیر تجارت کا ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان

    مشیر تجارت کا ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان

    مشیر برائےتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے، وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں۔

    رزاق داؤد نے کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔

    دوسری جانب صدر لاہور چیمبر طارق مصباح نے مطالبہ کیا کہ امپورٹ پر ایف بی آر کی مداخلت مکمل طورپر بند کی جائے اورکمرشل امپورٹرز کو ایڈوانس ادائیگی پر سامان منگوانے کی اجازت دی جائے-

  • بیٹے نے پولیس افسر باپ کو اسی کی سرکاری پستول سے قتل کر دیا

    بیٹے نے پولیس افسر باپ کو اسی کی سرکاری پستول سے قتل کر دیا

    کراچی : کورنگی مہران ٹاؤن میں شعبہ تفتیش میں تعینات پولیس انسپکٹر بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: طلاعات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں آج صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جب گھریلو تنازع پرنوجوان بیٹے نے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کی سرکاری پستول سے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    تھانہ درخشان کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے اپنے بیٹے کامران عباسی کو گزشتہ رات کسی بات پر مارا پیٹا تھا جس کے بعد باپ بیٹا دونوں سونے کیلئے چلے گئے ، مگر ملزم نے رنجش دل میں رکھی اور صبح والد کو سوتے میں ہی پستول سے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔

    ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق مقتول دیدار عباسی ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی تھا۔

  • کوہلو:عید الضحیٰ کے موقع پرلیویز اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان تیار

    کوہلو:عید الضحیٰ کے موقع پرلیویز اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان تیار

    کوہلو: ضلع کوہلو میں عیدالضحٰی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے لیویز اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں عیدالحضی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے لیویز فورس کے 249 جوان ڈیوٹیاں جبکہ پولیس کے 95 جوان و افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے-

    لیویز کے جوانوں میں ایک رسالدار میجر، 4 رسالدار ،2 نائب رسالدار ،18 دفعدار 12 حوالدار، 5 ڈرائیور، 157 سپاہی اور 50 لیویز کمانڈوز شامل ہیں-

    جبکہ پولیس کے نفری میں ایس پی، آئی پی ،ایس آئی 5 ، اے ایس آئی 5 ،ہیڈ کانسٹیبل 23 ،کانسٹیبل 60 شامل ہیں جو کہ کوہلو و گردوں نواح کے مساجد و عید گاہ میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے-

    ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ: وزیراعظم نے عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    دوسری جانب ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس کے باعث آئی جی پنجاب انعام غنی نے پورے پنجاب پولیس کی عید کی چھٹی ختم کردی تمام سکیورٹی فورسز اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی عید پر سب ڈیوٹی کریں گے –

    ملک کو ہائی الرٹ کردیا گیا ملک بھر کے ہسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا اور دہشت گردی کے اس تھریڈ کے بارے میں اقدامات کرنے کے لئے وزیر اعلٰی عمران خان نے عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے-

  • وزیر اعظم نےمجھےعہدے سےمستعفٰی ہونےسے روک کرکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے   فردوس عاشق

    وزیر اعظم نےمجھےعہدے سےمستعفٰی ہونےسے روک کرکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے فردوس عاشق

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہ وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کے لیے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کی اجازت طلب کی تھی وزیراعظم عمران خان نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    پشاور: خیبرپختونخوا سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی طرف سے کی جانے والی اس دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 18 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 945 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔

    وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لکی کے علاقے میں 4727 میٹر تک کھدائی کی گئی دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پیٹرولیم ڈویژن کو تیل اور گیس کی اس دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔