Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک بھر میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق،22 ہزار 888  متاثر

    ملک بھر میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق،22 ہزار 888 متاثر

    عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 40 اموات ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ملک بھرمیں24گھنٹےکےدوران 41 ہزار 186 کوروناٹیسٹ کیےگئے کورونا کے مزید 2ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار451 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے-

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکیٹو کیسز کی تعداد51ہزار529ہوگئی جبکہ 2ہزار590مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے-

  • سیاسی شخصیات کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

    سیاسی شخصیات کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

    پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں معروف سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو عیدا لاضحیٰ کی مبارکباد اور کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی اورعیدالاضحی پر عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کورونا کے عالمی امتحان میں سرخرو ہونے کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ رکھیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے لاہورمیں عید کی نماز ادا کی اور عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحٰی کی مبارک دی اور کہاہے کہ حج اس بار بھی کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللّٰہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کونجات دے۔

    عید الاضحی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو،قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    عید کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عیدالاضحیٰ، اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے غیر مشروط طور سر بسجود ہونے اور اس پر کامل یقین رکھنے کی یاد دلاتی ہے، اور اپنی ذات کو بالائے طاق رکھ کر ایک عظیم مقصد کی خاطر قربانی دینے کا درس ہے۔

    ملتان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دربار حضرت بہاءالدین زکریا ؒپہنچ گئے وہاں عید کی نماز ادا کی عید الاضحی کے موقع پر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں یہ دوسرا سال ہے کہ امت مسلمہ پوری طرح حج سے مستفید نہیں ہو سکے، کورونا وبا کی وجہ سے محدود لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی دعا ہے کہ آئندہ سال سب کو حج کی سعادت نصیب ہو-

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے عید کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عید الاضحیٰ قربانی، ایثار اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں منانا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے –

    انہوں نےکہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید سادگی سے منانا ہمارا قومی فریضہ ہے عید پر ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں عوام عید الاضحیٰ پر سماجی فاصلے برقرار رکھیں او ر ایس او پیز پرعمل کریں مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم میں یہ عید الاضحیٰ منا رہے ہیں مودی سرکار نے کشمیری عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے-

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی –

    وزیرمملکت اطلاعات فرخ حیبب نے عید کی مبارکابد پیش کی اورکہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ،وہ لازمی ویکسین لگوائیں عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے-

  • پاکستان میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

    پاکستان میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

    پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    جس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے ملک بھر میں شہری نماز عید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی جارہے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میل جول سے اجتناب کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے گھر آنے جانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کی کوشش کریں اور عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے، فیس ماسک کا استعمال لازمی، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کیا جائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی قربانی کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے مختلف حکومتی شخصیات کی جانب سے بھی دیے جانے والے پیغامات میں عوام الناس سے کہا گیا کہ وہ انفرادی قربانی کرنے کے بجائے اجتماعی قربانی کرنے کو ترجیح دیں۔

  • ماضی میں مجھے مدھوبالا اور رانی مکھر جی کے مشابہہ قرار دیا جاتا تھا     جویریہ سعود

    ماضی میں مجھے مدھوبالا اور رانی مکھر جی کے مشابہہ قرار دیا جاتا تھا جویریہ سعود

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں بالی ووڈ اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیا جاتا رہا ہے ۔

    جویریہ سعود کا ندا یاسر کے مارننگ شو میں دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے مذکورہ ویڈیو میں جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا۔

    شو کے دوران ندا یاسر جویریہ سے پوچھتی ہیں کہ تمہیں لوگ کس اداکارہ سے ملاتے ہیں جس پر جویریہ سعود کا کہنا ہے ماضی میں جب ان کا وزن کم اور چہرہ بھی پتلا ہوا کرتا تھا تو تب لوگ انہیں مدھو بالا کہتے تھےانڈسٹری میں کچھ مدت گزر جانے کے بعد لوگ انہیں بالی ووڈ اداکاہ رانی مکھرجی سے ملانے لگے لیکن اب لوگ مجھے کسی اداکارہ میں نہیں ملاتے۔

    جویریہ سعود کے اس ویڈیو کلپ پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں-

  • عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے      احسن خان

    عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے احسن خان

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے عیدالضحیٰ پر معنی خیزپیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : احسن خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں ہے بلکہ عید کا اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قربان کریں جو آپ کو سب سے زیادہ عزیز ہو کیونکہ یہی اس عید کا اصل مقصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس عید کے اصل فلسفے کو سمجھتے ہوئے اور اس کا تجربہ کرتے ہوئے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں عید کل منائی جائے گی-

  • دولہا اپنی ہونےوالی بیوی کودیکھنےکےبعد موقع سےکیوں فرارہوگیا؟

    دولہا اپنی ہونےوالی بیوی کودیکھنےکےبعد موقع سےکیوں فرارہوگیا؟

    نئی دہلی: شادی کے ’منڈپ‘سے دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو دیکھنے کے بعد فرار ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی : یہ نہایت ہی حیران کن واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں دولہا اور دلہن اپنے نئے سفر کے آغاز کیلئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے تھے –

    رسم کی ادائیگی کیلئے دولہا جب اپنی نشست سے کھڑا ہوا تو ساتھ دلہن بھی اٹھنے لگی لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور لڑکھڑا کر گر پڑی –

    لڑکی کے نیچے گرنے سے اس کے چہرے سے گھونگھٹ بھی ہٹ گیا ۔ دولہے نے جب لڑکی کو دیکھا تو فوری طور پر گلے سے پھولوں کو اتار کر پھینکتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔

    میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق دولہے اور دلہن نے شادی سے قبل ایک دوسرے کو دیکھا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی تھی ۔تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے یا اصلی اور یہ کس بھارتی علاقے سے وائرل ہوئی ہے ۔
    https://youtu.be/iUiZuRiu1f0

  • کورونا کی بھارتی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ،مبشر لقمان کی عوام سے عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

    کورونا کی بھارتی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ،مبشر لقمان کی عوام سے عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

    اینکر پرسن اور سینئیر صحافی مبشر لقمان نے کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مبشر لقمان نے کہا کہ کوویڈ 19 ایک بار پھر عروج پر ہے۔ کورونا کی نئی قسم مختلف عمر کے گروپوں میں صحت کے سنگین مسائل کا سبب بن رہی ہے-


    انہوں نے کراچی کی سنگین صورتحال پر کہا کہ بظاہر کراچی کے اسپتال شدید دباؤ میں ہیں۔ برائے مہربانی اس عید کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں –

    واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی ہے شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے لیاری جنرل اسپتال میں ڈیلٹا ویریینٹ سے متاثرہ 5 افراد موجود ہیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ قریب ہے شہری احتیاط کا دامن نا چھوڑیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 ‏میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے ہیں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی ‏کئے جا رہے ہیں ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • سلمان خان کے محبت سے متعلق خیالات بدترین ہیں    ارباز خان

    سلمان خان کے محبت سے متعلق خیالات بدترین ہیں ارباز خان

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کے بھائی اور اداکار اربان خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ اداکار سلمان خان اکونڈسٹری میں شاہ رخ خان سمیت سب ہی بھائی کے نام سے پکارتے ہیں اور بھائی گیری ان کی فلموں میں نظر بھی آتی ہے لیکن محبت کےمعاملے میں سلمان خان نہ صرف بڑے پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی اس معاملے میں کمزور دکھائی دیتے ہیں اور اس بات کا اعتراف ان کے اپنے بھائی نے بھی کیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں ارباز خان نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کے محبت سے متعلق خیالات بدترین ہیں اگر میں یہ کہوں کہ سلمان خان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں تو غلط نہ ہوگا اور میرا نہیں خیال کسی کو اس کی وجہ جاننے کی ضرورت ہے۔

    ارباز خان نے سلمان خان کی زندگی میں محبت میں ناکامیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان سے محبت سے متعلق مشورہ لینا ایسا ہی ہے جیسے مجھ سے کوئی اداکاری سے متعلق مشورہ لے یا پھر میں کسی کو ہیرو بننے کا مشورہ دوں۔

    واضح رہے سلمان خان بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں کے ساتھ عشق لڑاچکے ہیں سومی علی ، سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینا کیف تک کسی کے ساتھ بھی وہ اپنی محبت کو انجام تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں-

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

  • اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    موبائل فون کی ہیکنگ کے لیے اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ سافٹ ویئر پیگاسس استعمال کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کی مدد سے فون ہیک ہو جاتا ہے، یہ مس کال بھی بعد میں کال لاگ سے ختم کر دی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : پیگاسس کے گوگل پر جاری وکی پیڈیا کے مطابق پیگاسس ایک اسپائی ویئر ہے جو اسرائیلی سائبرارمز فرم این ایس او گروپ نے تیار کیا ہے جو iOS اور Android کے زیادہ تر ورژن چلانے والے موبائل فون (اور دیگر آلات) پر چھپ چھپا کر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ 2021 پروجیکٹ پیگاسس انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ پیگاسس سافٹ ویئر 14.6 آئی او ایس تک کے حالیہ iOS ورژنز کا استحصال کرنے کے قابل ہے

    واشنگٹن پوسٹ اور دیگر میڈیا ذرائع کے مطابق ، پیگاسس سافٹ ویئر اس قدر طاقتور ہے کہ نہ صرف کسی فون (ٹیکسٹس ، ای میلز ، ویب سرچ) سے تمام مواصلات کی کی اسٹروک مانیٹرنگ کے قابل بناتا ہے بلکہ یہ آپ کی فون کالز سن اور ریکارڈ کر سکتا ہے۔ آپ کے بھیجئے گئے پیغامات کو کاپی کر سکتا ہے۔

    آپ کے فون میں موجود تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ این ایس او گروپ کو دونوں کو ہائی جیک کرنے کی بھی اجازت دیتا ہےصرف یہی نہیں، یہ سافٹ ویئر آپ کے موبائل فون میں لگے کیمرے اور مائیک کے ذریعے چوبیس گھنٹے آپ کی جاسوسی کر سکتا ہے۔

    ایک بار آپ کا فون ہیک ہو جائے تو آپ کہاں جاتے ہیں، کس سے ملتے ہیں، کیا کھاتے پیتے ہیں، یہ سب راز نہیں رہتا۔

    اس کمپنی کی پہلے امریکی نجی ایکویٹی فرم فرانسسکو شراکت دار کی ملکیت تھی اس کے بعد بانیوں نے اسے 2019 میں واپس خریدلیا تھا اسرائیلی کمپنی یہ سافٹ ویئر دنیا کی مختلف حکومتوں کو بیچ چکی ہے۔

    این ایس او نے کہا ہے کہ وہ”مجاز حکومتوں کو ایسی ٹیکنالوجی مہیا کرتی ہے جو ان کو دہشت گردی اور جرائم سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے-

    اس سافٹ ویئر کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کئی سال تک آپ کے فون کے ذریعے آپ کی نگرانی کر سکتا اور آپ کو اس کا علم تک نہیں ہوتا ایپل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائیڈ کا کوئی بھی ورژن اس سے محفوظ نہیں۔

    اس سپائی ویئر کا نام افسانوی پنکھوں والے گھوڑے پیگاسس کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایک ٹروجن گھوڑا ہے جسے فون کو متاثر کے لئے "ہوا کے ذریعے” بھیجا جاسکتا ہے۔

    23 اگست ، 2020 کو ، اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے ذریعہ حاصل کردہ انٹلیجنس کے مطابق ، این ایس او گروپ نے مخالف حکومت کی نگرانی کے لئے سیکڑوں لاکھوں امریکی ڈالر میں پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر ، عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بیچا تھا بعدازاں ، دسمبر 2020 کو ، الجزیرہ کی تحقیقات میں دی ٹپ آف دی آئسبرگ ، جاسوس کے پارٹنروں نے ، پیگاسس اور میڈیا پیشہ ور افراد اور کارکنوں کے فونوں میں اس کے دخول کے بارے میں خصوصی فوٹیج دکھائی ، جسے اسرائیل اپنے مخالفین اور حتی اس کے اتحادیوں کے بارے میں چھپاتا ہے۔

    جولائی 2021 میں ، پراجیکٹ پیگاسس انکشافات کے وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج کے ساتھ ہی انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے گہرائی سے تجزیے کے ساتھ ہی پتا چلا کہ ہائی پروفائل اہداف کے خلاف پیگاسس کا اب بھی وسیع پیمانے پر استحصال کیا جارہا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پیگاسس آئی او ایس کے استحصال کے ایک صفر پر کلک کرکے تازہ ترین ریلیز ، iOS 14.6 تک کے iOS کے تمام جدید ورژن کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

  • لبنان کی جانب سے اسرائیل پر دوراکٹ فائر ،اسرائیلی فورس کی جوابی گولہ باری

    لبنان کی جانب سے اسرائیل پر دوراکٹ فائر ،اسرائیلی فورس کی جوابی گولہ باری

    تل ابیب : اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے ، راکٹوں کے باعث شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ۔

    باغی ٹی وی :"ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی دفاعی فورسز نے بتایا کہ منگل کی صبح لبنان سے شمالی اسرائیل پر دو راکٹ فائر کیے گئے ، جس سے مغربی گیلیل خطے میں انتباہی سائرن بج اٹھے۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے لانچوں پر گولے پھینکے-

    آئی ڈی ایف نے بتایا کہ ایک راکٹ اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام نے روکا تھا ، جبکہ دوسرا پروجیکٹائل ساحل کے قریب کھلے علاقے میں گر گیا تھا۔

    کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، اور فوج نے بتایا کہ فی الحال اس علاقے کے رہائشیوں کے لئے کوئی خاص ہدایت نہیں ہے۔

    وزیر دفاع بینی گینٹز نے منگل کو کہا کہ لبنان راتوں رات ہونے والے راکٹ حملے کا ذمہ دار ہے کیونکہ وہ دہشت گردوں کو اس کے علاقے میں کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    گینٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنی خودمختاری اور اپنے شہریوں کے لئے کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کرے گا ، اور اس کے مفادات کے مطابق – اس کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گا –

    گینٹز نے مزید کہا کہ اسرائیل "لبنان میں سماجی ، سیاسی اور معاشی بحران کی اجازت نہیں دے گا۔ تاکہ اسرائیل کی سلامتی کا خطرہ بن جائے۔

    گانٹز نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں استحکام کی بحالی کے لئے اقدامات کرے ، اس کے درمیان ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 1850 کی دہائی کے بعد سے دنیا کا بدترین مالی بحران ہے۔

    یہ حملہ شام کے سرکاری میڈیا کے چار گھنٹے بعد ہوا جب اسرائیلی طیاروں نے شام کے شہر حلب کے قریب اہداف پرعیدالاضحی کی مسلم تعطیل کے موقع پر اسرائیل پولیس اور مسلم مظاہرین کے مابین ٹیمپل پہاڑ پر جھڑپوں کے بعد متعدد میزائل داغے گئے-

    اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ یہ راکٹ جنوبی لبنان میں ایک فلسطینی گروپ نے فائر کیے تھے ، نہ کہ ملک کے طاقتور حزب اللہ دہشت گرد گروہ نے۔ تاہم ، حزب اللہ جنوبی لبنان پر سخت کنٹرول برقرار رکھتا ہے ، اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اس علاقے سے اس طرح کا حملہ کم از کم اس کی منظوری کے بغیر کیا جائے۔