Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شاہد آفریدی کا عیدالاضحیٰ پر چاہنے والوں  اور امت مسلمہ کے لئے پیغام

    شاہد آفریدی کا عیدالاضحیٰ پر چاہنے والوں اور امت مسلمہ کے لئے پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تمام اُمتِ مسلمہ اور دُنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ میرے تمام دوستوں، عزیزوں اور مداحوں کو عید مبارک ہو۔


    شاہد آفریدی نے لکھا کہ اس عید، اللّہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، آمین۔ بہتر مستقبل اور مضبوط ایمان کے لیے اللّہ تعالیٰ سے دُعا کریں۔

    شاہد آفریدی کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں عید کی مبارکباد پیش کر رہی ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہو ئے عید نماز کے بعد مسلمان سنت ابراہیم پر عمل پیرا کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں-

  • طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

    طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

    طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ 60 گرام سے ایک پاؤ گوشت کھاناچاہیے، کیوںکہ ایک پاؤ گوشت میں تقریباً 143 کیلوریز، 3 سے 5 گرام چکنائی، 26 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں کسی بھی جانور کے جسم کی ساخت کے لحاظ سے مفید اجزاء کی مقدار مختلف ہوسکتی ہے لیکن افادیت یکساں ہی ہے گوشت میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں-

    پروٹین : گوشت پروٹین سے بنتا ہے طبی ماہرین کے مطابق جانور سے حاصل کردہ پروٹین سب سے اعلیٰ درجے کی غذائیت کی حامل ہوتی ہے یہ پروٹین انسانی گوشت کے پروٹین سے ملتی جُلتی ہےاسی لیے کسی آپریشن اور بیماری کے بعد بحالیٔ صحت کے لیے گوشت کا استعمال بےحد مفید ثابت ہوتا ہے۔

    چربی : گائے اور بکرے کے گوشت میں مختلف مقدار میں چکنائی یا چربی پائی جاتی ہے، جس کا تعیّن عُمر، جنس اور غذا کے مطابق ہوتا ہے۔ جانور کی چربی میں موجود بعض فیٹی ایسڈز انسانی صحت کے لیے ازحد ضروری ہیں جبکہ ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔

    طبی ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟

    وٹامن بی 12- اور بی -6 : یہ وٹامن خون بننےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اعصابی نظام کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر جسم میں وٹامن بی-12 کی کمی واقع ہوجائے، تو سُستی، تھکاوٹ، مشقّت کے دوران سانس لینے میں تکلیف، جِلد کی رنگت ماند پڑجانا، دِل کی دھڑکن میں تیزی اور بال گرنے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اوراعصابی نظام پر بھی مضر اثرات مرتّب ہوتے ہیں جبکہ گوشت میں وٹامن بی -6 خون کی افزائش اور جسم کوتوانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    کریٹینن ، زنک اور فاسفورس:فاسفورس اہم عنصر ہے جسم کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، جو سُرخ گوشت میں پایا جاتا ہے جبکہ کریٹین یہ پٹّھوں کو توانائی فراہم کرتا ہے اور زنک جسم کی نشوونما کے علاوہ وائرسز کی روک تھام میں بھی ا ہم کردار ادا کرتا ہے۔

    سیلینئیم اور فولاد: سیلینئیم جسم میں مختلف کیمیائی مراحل کی انجام دہی میں معاونت فراہم کرتا ہےجبکہ فولاد بھی گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اسی لیے بکرے اور گائے کے گوشت کو’’ ریڈمیٹ ‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ گوشت میں موجود فولاد جسم میں جلد اور زیادہ مقدار میں جذب ہوتا ہے۔

    بڑی عید کے بڑے عید پکوان (بیف)

    عید کے ایّام میں اور اس کے بعد بھی کئی روزتک گوشت کے کئی طرح کے مرغوب اور پسندیدہ پکوان بنائے جاتے ہیں، ایسے میں ان لذیذ اورمزے دار کھانوں سے ہاتھ روکنا قدرے مشکل ہو جاتا ہے، تو یہ گوشت کے پکوان ضرور کھائیں، لیکن اعتدال کا راستہ اختیار کریں۔

    گوشت کے ساتھ سبزیوں، پھلوں کا استعمال بھی بےحدضروری ہے تاکہ غذا میں توازن برقرار رہے، بالخصوص ذیابطیس، بلڈپریشر اور امراضِ معدہ کے مریض گوشت اور مرغّن کھانوں کے استعمال میں زیادہ احتیاط برتیں۔ ذیابطیس کے مریض اگر کھانے میں زیادتی کر جائیں، تو بہتر ہوگا کہ کچھ دیر کے لیے تیز رفتاری سے چلیں تاکہ خون میں شوگر کی مقدار معمول پر آجائے۔

    بُلند فشارِخون اور معدے کے السر میں مبتلا افراد تلا ہوا گوشت کھانے کے بجائے کوئلوں پر بُھون کر یا اُبال کر استعمال کریں ہائی بلڈ پریشر کے مریض نمک کم سے کم استعمال کریں اور کچھ دیر آرام بھی کرلیں تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر طبیعت میں کوئی خرابی محسوس ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔

    علاوہ ازیں، عام دِنوں میں بھی سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے،مگر عید کے موقعے پر تو لازماً سبز چائے کا استعمال کیا جائے کہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ عید الاضحی پر بطور خاص اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانا وقت پر کھا لیا جائے ،کیوںکہ گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے اور وقت ،بے وقت یا زائد کھانے سے نظامِ انہضام خرابی کا شکار ہو سکتا ہے کھانے کے معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنے کی عادت بعض اوقات صحت کے لیے خاصی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    بڑی عید کے خاص پکوان (مٹن)

    گوشت پکاتے وقت کم سے کم تیل یا گھی استعمال کریں۔ ادرک، لہسن، ہلدی، اور گرم مسالے ضرور شامل کریں۔ایک وقت میں آدھا پاؤ سے ایک پاؤ گوشت کھایا جا سکتا ہے۔ گوشت کے ساتھ سبزیوں کا سلاد ضرور استعمال کریں کہ یہ فائبر فراہم کرتا ہے، تو اس کے کھانے سے قبض کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔

    گوشت کے ساتھ لیموں کا استعمال خاص طور پر کیا جائے، کیوںکہ لیموں، گوشت میں موجود فولاد کو جسم میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

  • طبی ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟

    طبی ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟

    قربانی کا گوشت کھانا اور کھلانا سنتِ رسول ﷺہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقعے پر تقریباً ہر اِک گھر کا دسترخوان گوشت ہی کے پکوانوں سےسجایا جاتا ہے طبّی اعتبار سے دیکھا جائے، توگوشت میں لحمیات اور پروٹین سمیت کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید ہیں-

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے۔ گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں۔طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک فرد کو دن کے24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے، زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں اور عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔جبکہ گوشت پکانے کے حوالے سے ماہرینِ غذا کا کہنا ہے کہ گوشت صرف اس حد تک پکایا جائے کہ وہ کھانے کے قابل ہوجائے۔ زیادہ گلانے سےاس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔

    بڑی عید کے خاص پکوان (مٹن)

    نیز، روسٹ، تکّے اور سیخ کباب کے لیے ہمیشہ نرم گوشت، کم تپش پر پکائیں، تاکہ گوشت کا عرق ضائع نہ ہو، جب کہ سخت گوشت، جس میں زیادہ بافتیںہوتی ہیں شوربے دار سالن کے لیے موزوں ہے کہ ہلکی آنچ اور پانی کے ساتھ بافتیں گل جاتی ہیں-

    زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ پریشرکُکر استعمال کیا جائے اس طرح گوشت جلد گل جاتا ہے اور غذائی اجزاء بھی کم ہی ضائع ہوتے ہیں اس کے برعکس تیز آنچ پر گوشت پکانے سے پروٹین سخت ہوجاتی ہے،جس کے سبب نہ صرف گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے، بلکہ غذائی اجزاء بھی ضائع ہوتے ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

  • افغان سفیرکی بیٹی کےمبینہ اغواکےمعاملےپرپاکستان کیجانب سےپوری تفتیش کی گٸی ہے    شاہ محمود قریشی

    افغان سفیرکی بیٹی کےمبینہ اغواکےمعاملےپرپاکستان کیجانب سےپوری تفتیش کی گٸی ہے شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے پوری تفتیش کی گٸی ہے-

    باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے اور افغان سفیر بھی اس معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس کیس کو ہمارے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کریں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں نے افغان وزیرخارجہ سے باقاعدہ فون کر کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہے وزیراعظم عمران خان افغان اور پاکستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں جس پر وزیراعظم نے افغان صدر سے ملاقات بھی کی ہے-

    انہوں نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے 700 گھنٹے کی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا ہے جبکہ ڈھائی سو لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی گٸی ہے جس پرہم نتیجہ کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات میں بے پناہ گہرائی ہے۔ سی پیک کو متاثر کرنا پاکستان کے دشمنوں کی خواہش ہے پاک چین مل کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے داسو واقعہ پر کہا کہ زخمی افراد سے میں نے خود عیادت کی ہے اور زخمی افراد طبی اقدمات سے خوش تھے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ کل چین کے دورے پر جا رہے ہیں جس میں چینی قیادت سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پوری قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوٸے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری قربانی کو قبول فرمائے یہ دوسرا سال ہے جس میں امت مسلمہ پوری طرح حج سے مستفید نہیں ہو سکی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی محدود لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے دعا ہے کہ آئندہ سال سب کو حج کی سعادت نصیب ہو۔

  • وزیر اعظم کا عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام

    وزیر اعظم کا عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عیدالاضحی پر جاری خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے اور کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نہ ہو۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں۔

  • حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا

    حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔


    جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • اسلام آباد: فیصل مسجد میں عید کی نماز دوبارہ کیوں کروانا پڑی؟ وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے

    اسلام آباد: فیصل مسجد میں عید کی نماز دوبارہ کیوں کروانا پڑی؟ وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے

    وفاقی دارالحکومت میں شاہ فیصل مسجد میں عید الاضحی کی نماز کے دوران امام تکبیریں بھول گئے جس کے بعد نمازدوبارہ کرانا پڑی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اس موقع پر اسلام آبادمیں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں نماز کے دوران امام پہلی رکعت کی تین تکبیریں بھول گئے اور امام کی بھول کی نشاندہی پردوبارہ جماعت کروانا پڑی۔

    فیصل مسجد میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، سینیٹر فیصل جاوید اور قومی اسپیکر اسمبلی اسد قیصر و دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

    خیال رہے کہ تین سال قبل بھی پروفیسر طاہر حکیم کو اسی غلطی پر دوبارہ مکمل نماز پڑھانا پڑی تھی۔

  • عید الاضحیٰ کے موقع پر مشعال ملک کا رقت آمیزویڈیو پیغام جاری

    عید الاضحیٰ کے موقع پر مشعال ملک کا رقت آمیزویڈیو پیغام جاری

    اسیر کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آج کشمیر میں مسلمانوں کو اپنا مذہبی تہوار عید منانے کا حق بھی نہیں اور کشمیری نماز عید بعد ایک دوسرے سے مل بھی نہیں سکتے،نریندر مودی حکومت نےکشمیریوں پر عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کے ذبح کرنے اور اجتماعی نمازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے،عید کے موقع پر کشمیر قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت پسند لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام اُمتِ مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی تہوار عید منانے کا حق بھی نہیں، کشمیری عید الاضحی کی نماز بھی ادا نہیں کر سکتے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کے ذبح کرنے اور اجتماعی نمازوں پر پابندی لگا رکھی ہے-

    مشعال حسین ملک کا عیدالاضحی پر پیغام دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی مبارک میری دعا ہے کہ آپ سب اپنے پیاروں اپنے دوستوں کے ساتھ محفوظ اور خوش رہیں اور یہ عید کا خوبصوت تہوار ہنستے مسکراتے منائیں یکن بد قسمتی سے مودی اور مودی حکومت نے انڈیا کے مسلمانوں اور جموں کشمیر کے کے ہر کشمیری کی ایک بار پھر زندگی جہنم بنا دی ہے-

    انہوں نے کہا یہ میری میرے شوہر کے بغیر 14ویں عید ہے ہماری فیملی بہت ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے کیونکہ میرے شہور میری بیٹی کے والد تہار جیل کے ڈیڈسیل میں قید ہے ہماری عید بہت ہی درد بھری ہے کیونکہ ہماری فیملیاں ساتھ نہیں ہیں ہم ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکتے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے، اونٹوں، بچھڑوں اور ایسے دوسرے جانوروں کے ذبح پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ نے اس ضمن میں جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں کے صوبائی کمشنروں اور پولیس کے انسپکٹر جنرلوں کے نام ایک حکم نامہ جاری کیا حکم نامے میں انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے 25 جون کو ارسال کر دہ ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ‘جموں وکشمیر میں عیدالاضحیٰ، جو 21 سے 23 جولائی تک منائی جائے گی، کے دوران ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں قربانی کے جانور ذبح کئے جائیں گے –

    حکم نامے میں متذکرہ افسران سے کہا گیا کہ اس کے پیش نظر مجھے ہدایت دی گئی ہے کہ میں آپ سے انیمل ویلفیئر قوانین کی پاسداری اور جانوروں کے غیر قانونی ذبح کرنے کی روک تھام کو یقینی بنانے نیز انیمل ویلفیئر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کروں۔

  • اگر سندھ میں غیر آئینی تبدیلی آئی تو اسلام آباد میں خاموشی نہیں ہوگی    مولا بخش چانڈیو

    اگر سندھ میں غیر آئینی تبدیلی آئی تو اسلام آباد میں خاموشی نہیں ہوگی مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ یہ حکومت بدقسمت ہے،عوام سے خوشی چھین لی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریاستی بد امنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، حکمراں اپنا اخلاقی فرض ادا کریں، غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں ایک قیامت ہے مہنگائی کی لوگوں کا جینا عذاب ہوگیا ہے یہ حکومت بدقسمت ہے،عوام سے خوشی چھین لی ہے-

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہر خطاب میں عمران خان کہتے ہیں کہ یہ ہونے جارہا ہے وہ ہونے جارہا ہے مگر ملک کے لئےہوتا کچھ نہیں ہے-

    رہنما پی پی پی نے کہا کہ اس حکومت نے سوائے ماضی کی حکومتوں کو گالی دینے کے آپ نے کیا کیا ہے جو بات پوچھو تو وہ ماضی کی حکومت نے کیا ہے-

    دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی سندھ میں غیر آئینئ تبدیلی لانے جارہی ہے جس پر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر سندھ میں غیر آئینی تبدیلی آئی تو اسلام آباد میں خاموشی نہیں ہوگی-

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان نے کبھی افغانستان اور ہندوستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

  • سندھ میں کورونا سے 2 ہزار 648 افراد متاثر، 975 مریضوں کی حالت تشویشناک

    سندھ میں کورونا سے 2 ہزار 648 افراد متاثر، 975 مریضوں کی حالت تشویشناک

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 1648 کیسز سامنے آ گئے جب کہ 19 افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے ہیں اس وقت 32 ہزار 620 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 31 ہزار 513 گھروں، 1036اسپتالوں اور 71 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 975 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 64 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 1366 کیسز سامنے آئے ہیں کراچی شرقی میں 487، کراچی جنوبی میں 279، کورنگی میں 192، کراچی وسطی میں 177، ملیر میں 155، حیدرآباد میں 81، کراچی غربی میں 76 کیسز سامنے آئے۔