Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : جاری روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر صرف ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا،مذکوورہ بینچ چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا-

    عید کی تعطیلات کے باعث پیر اور جمعہ کو مقدمات کی سماعت ہوگی،آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر معمول کے مقدمات زیر سماعت آئیں گے-

    دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے ایام میں بینکوں کی تعطیلات کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام نجی و سرکاری بینکس 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز بدھ تک بند رہے گے-

    عیدالاضحیٰ سے قبل بینک پیر کے روز معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے تعطیلات کے بعد ملک بھر کے تمام بینکس 23 جولائی سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

    یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے حکومت نے 20 سے 22 جولائی تک پاکستان بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مسلمان21 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائیں گے جبکہ عرب ممالک میں 20 جولائی کو عید منائی جائے گی۔

    حکومت کی جانب سے عید سے 1 روز قبل اور پہلے، دوسرے دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ تیسرے دن سے تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

  • لاہور:علامہ اقبال ائیر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

    لاہور:علامہ اقبال ائیر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

    لاہور:علامہ اقبال ائیر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطا بق پی آئی اے کی لاہور سے ا سکردو کی دو طرفہ پروازیں 453، 454 منسوخ ہو گئی ہیں پی آئی اے کی گلگت سے لاہور جانے والی پرواز 610 بھی منسوخ ہو گئی-

    پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 313 اور لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز 629 ، لاہور سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں 723، 724 ، ی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 306 منسوخ ہو گئی-

    پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 304 منسوخ جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 186 دوپہر 2 بجے تک تاخیر کا شکار ہو گئی-

  • ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 اموات،مثبت کیسز کی شرح میں بدستور اضافہ

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 اموات،مثبت کیسز کی شرح میں بدستور اضافہ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ملک بھر میں کورونا سے 39 اموات ہوئیں –

    باغی ٹی وی : این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید2 ہزار327 نئے کیسز سامنے آئے ،کوروناکےفعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی-

    ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹے کےدوران 37 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا مچبت کیسز کی شرح 6.1 فیصد رہی –

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 415 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا سے 2افرادجاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 9اموات رپورٹ ہوئیں-

    لاہور 246، راولپنڈی 69، فیصل آباد 16اورملتان میں 13کوروناکیسز رپورٹ ہوئے سیالکوٹ 9 اور بہاولپور میں کورونا کے 9 کیسزسامنے آئے رحیم یار خان اور سرگودھا میں کوروناکے 5 کیسزرپورٹ، محکمہ صحت گوجرانوالہ، گجرات اور مظفرگڑھ میں کورونا کے 4،4 کیسز رپورٹ ہوئے-

    بہاولنگر اور خانیوال میں کورونا کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چینوٹ، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، اوکاڑہ، پاکپتن میں 2،2 کیسز رپورٹساہیوال، شیخوپورہ اور وہاڑی میں کورونا کے 2،2 کیسز سامنے آئے بھکر، حافظ آباد، لیہ، لودھراں، ناروال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمنڈی بہاوالدین میں کوروناکا 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا-

  • افغان فورسز کا نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

    افغان فورسز کا نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

    افغان فورسز اورطالبا ن میں افغانستان کےبیشترصوبوں میں جھڑپیں جا ری ہیں-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز اور طالبان دونوں ہی کی جانب سے اسپین بولدک پر قبضے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ افغان فورسز نے طالبان سے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا بھی دعویٰ کر دیا ہے۔

    ادھر افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں فضائی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10شہری جاں بحق ہو گئے ہیں اور افغان طالبان سے لڑائی میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہو گئے ہیں –

    افغان فورسز اور طالبان کے درمیان افغانستان کے بیشتر صوبوں میں جھڑپیں ہو رہی ہیں افغان طالبان نے صوبہ جوزان کے شہر شبرغان پر قبضے کا دعویٰ کر دیا جبکہ طالبان نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلائی بھی روک دی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج باغ آزادکشمیر کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج باغ آزادکشمیر کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج باغ آزادکشمیر کا دورہ کریں گے،اور آج سے آزادکشمیر الیکشن مہم میں حصہ لیں گے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان ازبکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور آج یعنی ہفتے کو آزاد کشمیر کے شہر باغ کا دورہ کریں گے اور انتخابات کی مہم میں حصہ لیں گے۔

    وزیراعظم باغ کے بعد بھمبر، میرپور اور مظفر آباد میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

  • معروف ماڈل  سیلفی لیتے ہوئے جان گنوا بیٹھیں

    معروف ماڈل سیلفی لیتے ہوئے جان گنوا بیٹھیں

    ہانگ کانگ ماڈل سیلفی لیتے ہوئے جان گنوا بیٹھیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کیلئے تصویریں یا سیلفی کلک کرتے وقت لوگوں کی جان جانے کی متعدد خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں جس میں لائیکس حاصل کرنے کے لئے کطرناک سیلیفیاں لینے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر اوقات اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-

    اس طرح کی ایک اور خبر منظرعام پر آئی ہے کہ ماڈل سوفیا چیونگ کی ہانگ کانگ میں ایک جھرنے کے کنارے سیلفی لینے کے دوران مبینہ طور پر موت واقع ہو گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ سوفیا چیونگ ہا پاک لائی پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل سفر کررہی تھیں اور جب وہ خوبصورت مناظر کی تصویریں لینے کیلئے رکیں سوفیا چیونگ ٹسنگ دائی اسٹریم کے کنارے پر تصویر کیلئے پوز دے رہی تھیں اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اوروہ پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں جس کے بعدان کے دوست انہیں فوری اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ سوفیا خطرناک تصویریں لینے کیلئے مشہور تھیں وہ سیلفی کیلئے کافی خطرہ مول لیا کرتی تھیں۔اگر آپ سوفیا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں تو ان کے انسٹاگرام پر آپ کو ان کی بہت سی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، جو بہت خطرناک ہیں۔

    انہوں نے اپنی آخری انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ اچھے دن آرہے ہیں ، جن کو ہفتہ اور اتوار کہا جاتا ہے لوگ ان کی اس پوسٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم مرطوب اورچند مقامات پر بارش کا امکان

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم مرطوب اورچند مقامات پر بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : بلوچستان،سندھ اور آزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا ،رات کوچند مقامات پر بارش متوقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    آواران، خضدار، تربت ، لسبیلہ، گوادر اور پنجگور میں بارش کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، نارووال، سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا میر پور خاص، سانگھڑ ، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں بارش متوقع ہے خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا مالاکنڈ، مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے-

    گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا،آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

  • مکہ مکرمہ، مناسک حج کی ادائیگی کے لیےعازمین استقبالیہ پوائنٹس پر پہنچنا شروع

    مکہ مکرمہ، مناسک حج کی ادائیگی کے لیےعازمین استقبالیہ پوائنٹس پر پہنچنا شروع

    مکہ مکرمہ،مناسک حج کی ادائیگی کے لیے عازمین استقبالیہ پوائنٹس پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مناسک حج کی ادائیگی کے لیے عازمین استقبالیہ پوائنٹس پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے 60ہزار افراد استقبالیہ پوائنٹس پر جمع ہو رہے ہیں –

    سعودی حکام کے مطابق خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین کو مختلف اوقات میں مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا،60ہزارحجاج کرام کو 8 ذوالحج نماز ظہر سے قبل منیٰ پہنچایا جائے گا-

    واضح رہے کہ اردو عربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال عازمین حج کے استقبال کے لیے مکہ مکرمہ میں چار مراکز تیار کیے ہیں۔ مسجد الحرام جانے سے قبل حجاج کرام کا النواریۃ، الزایدی، الشرائع اور الھدا میں خیر مقدم کیا جائے گا۔ خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کے مطابق وزارت نے استقبالیہ مراکز میں عازمین کے استقبال کے تین طریقہ کار متعین کیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پہلا طریقہ یہ ہو گا کہ جو عازمین حج کمپنیوں کے ساتھ تعاون سے وزارت کی منظور شدہ بسوں سے پہنچیں گے۔ ان کے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے۔ سمارٹ کارڈ ’شعائر‘ کی ریڈنگ کی جائے گی پھر انہیں بسوں سے مسجد الحرام پہنچایا جائے گا جہاں وہ طواف قدوم کریں گے جبکہ بسیں ان کا سامان لے کر خیمے کا رخ کریں گی۔

    دوسرا طریقہ کار جو عازمین حج کمپنیوں کی بسوں سے استقبالیہ مرکز پہنچیں گے ان کی خیر مقدمی کارروائی مرکز میں ہوگی پھر انہیں مقررہ بسوں سے مسجد الحرام لے جایا جائے گا۔

    تیسرا طریقہ کار، پرائیویٹ گاڑیوں سے انفرادی شکل میں آنے والے عازمین کے حوالے سے ہے۔ ان کا سامان کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ انہیں مقررہ بسوں سے مسجد الحرام لے جایا جائے گا جہاں وہ طواف قدوم کریں گے۔ ان کا سامان متعلقہ کمپنی خیمے میں پہنچائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مشاط نے بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ سے حج کرنے والے طواف قدوم نہیں کریں گے وہ مقررہ وقت پر استقبالیہ مراکز پہنچیں گے جہاں سے انہیں ان کے سامان کے ساتھ منی پہنچا دیا جائے گا۔

    استقبالیہ مراکز میں عازمین کے خیر مقدم کا آغاز 7 اور 8 ذی الحجہ کو ہوگا۔ اس حوالے سے تمام حجاج کو قافلوں کے سکیم پروگرام سے آگاہ کر دیا جائے گا ہر 20 حاجی پر ایک ہیلتھ کمانڈر تعینات ہوگا۔

  • مغز مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مغز مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مغز مصالحہ

    وقت : 40 سے 50 منٹ

    3 سے 4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی (الف) ………… مقدار …………
    مٹن کا مغز ………… 4پورے
    نمک ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) …………
    تیل ………… ¼کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2سے 3عدد
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار (مرحلہ 1) :
    مٹن کے مغز کو اچھی طرح دھولیں۔ ایک برتن میں 3 کپ پانی شامل کرکے ایک چمچ نمک اور ایک چمچ ہلدی ڈالیں۔ ایک ابال آنے دیں۔ اب اس پانی میں مغز شامل کرکے 2منٹ ابالیں۔ اب مغز کو گرم پانی سے نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (مرحلہ 2) :
    توے پہ یا گہرے فرائی پین میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ حصہ (ب) کے تمام مصالحے سوائے دہی کے شامل کریں 8سے10 منٹ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ دہی شامل کرکے دو سے تین منٹ بھونیں کہ مصالحہ تیار ہوجائے۔ اب مغز شامل کرکے 3سے 4 منٹ تک پکائیں۔ آخر میں ہری مرچیں اور ادرک شامل کرکے ہلکی آنچ پر 3سے 4 منٹ مزیدپکائیں۔ ہرے دھنیے سے سجا کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ ملائمت پیدا کرنے کے لئے آپ ایک پھینٹا ہو ا انڈہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

  • ریاست مدینہ کی طرف سفر  تحریر:محمد نعیم شہزاد

    ریاست مدینہ کی طرف سفر تحریر:محمد نعیم شہزاد

    پیوستہ رہ شجر سے
    ریاست مدینہ کی طرف سفر

    تحریر: محمد نعیم شہزاد

    وطن عزیز پاکستان آزادی کا 74 واں سورج دیکھنے جا رہا ہے۔ ایشیاء صغیر کی سر زمین پر تاج برطانیہ کے آمرانہ تسلط کے بعد مسلمانوں پر ہندو اکثریت کے جابرانہ اقتدار کے بادل منڈلا رہے تھے کہ مسلم قیادت نے ایک الگ اسلامی مملکت کا مطالبہ کر دیا۔ حیرت ہوتی ہے ان خود ساختہ دانشوروں پر جو دو قومی نظریہ، نظریہ پاکستان کی مخالفت کرتے ہیں۔ اگر ہندو، مسلم ایک قوم بن سکتے تو اس تقسیم کی قطعاً ضرورت نہ پیش آتی مگر تقسیم کا فارمولا طے ہونا اور اس پر عملدرآمد اس بات کا عکاس ہے کہ ہندو مسلم اتحاد کی حقیقت دیوانے کے خواب سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ تقسیم ہند کے بعد میں پیش آنے والے حالات و واقعات تقسیم کے اس عمل کے درست ہونے پر شاہد ہیں۔ ان 74 برسوں میں ریاست پاکستان نے بہت سے نشیب و فراز کا سامنا کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت سے کلمہ لا الہ الا اللہ کے نام پر بننے والی یہ ریاست حاسدوں کے حسد اور شریروں کے شر کے باوجود قائم دائم ہے اور تاقیامت سلامت رہے گی۔ ان شاء اللہ

    سر دست میں آپ کو مدینہ ثانی کہلانے والی اس ریاست، پاکستان جسے اسلام کا قلعہ بھی قرار دیا جاتا ہے کے نظام حکومت میں آنے والی ایک بڑی تبدیلی کی بات کرنا چاہوں گا۔ یہ وہ تبدیلی ہے جو آ نہیں رہی بلکہ آ گئی ہے۔ اور یہ ایک بنیادی تبدیلی ہے جو کسی بھی معاشرے کی تعمیر میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
    تاریخ شاہد ہے کہ ریاست مدینہ میں جب ایک چوری کے مقدمہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مجرم خاتون کی سفارش کی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اقوام کی تباہی کا سبب ذکر فرما دیا۔

    "کمزور کو سزا دینا اور طاقتور کو چھوڑ دینا”۔

    یہ ہر دور کا المیہ رہا ہے کہ طاقتور اور مالدار طبقہ اپنی طاقت کے زور پر تمام طرح کے مواخذات سے بری الذمہ ٹھہرتا ہے اور سارا زور کمزور اور غریب عوام پر ہی نکلتا ہے۔ امیر شخص واضح ثبوت موجود ہونے کے باوجود بچ جاتا ہے اور غریب محض شک کی بنیاد پر دھر لیا جاتا ہے۔ اس پر مستزاد محکمانہ غفلتیں ہیں جن کی وجہ سے عوام انصاف سے یا تو محروم ہیں یا منتظر اور یہ انتظار ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔ ایسے وقت میں پاکستان سیٹزن پورٹل کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ آپ کسی بھی محکمے کی طرف سے لیت و لعل کا شکار ہیں یا آپ کی شنوائی نہیں ہو رہی تو اپنی شکایت کے لیے اس پورٹل کی طرف رجوع کریں۔ شکایت درج کرنے کے 40 یوم سے پہلے پہلے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور اگر شکایت پوری طرح رفع نہ یہہو تو اس کا اظہار تبصرہ کے کالم میں کریں یا دوبارہ شکایت درج کر دیں اور پہلے والی شکایت کا حوالہ بھی دے دیں ۔

    گزشتہ 9 ماہ کے عرصے میں میں سیٹیزن پورٹل سے تین بار مستفید ہوا ہوں اور وہ ثمرات پائے ہیں جو اس کے بغیر ناممکن تھے۔ جب ہمارا کوئی جائز کام رکا ہوا ہو اور اس کے پورے ہونے کی کوئی امید نظر نہ آتی ہو تو سیٹیزن پورٹل ہی ہماری آخری امید بن جاتا ہے اور آپ کو انصاف آپ کی دہلیز پر ہی مل جاتا ہے۔ ایسے میں وزیراعظم پاکستان کے لیے دل سے دعائیں نکلتی ہیں جنہوں نے اس نظام کا اجراء کیا۔ یہی وہ بنیادی تبدیلی ہے جو قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ میں اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان کو مبارک باد دینا چاہوں گا اور امید رکھوں گا کہ انصاف کی فراہمی کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور ہمارے پاک وطن کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر ایک فلاحی ریاست بنا دے گا۔

    محمد نعیم شہزاد ایک فری لانس بلاگر اور کانٹینٹ رائٹر ہیں۔ ان کے موضوعات میں تعلیم، عمرانیات اور سیاسیات شامل ہیں۔ لکھاری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ان کا پرسنل اکاؤنٹ وزٹ کریں۔