Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد:عملے کوکورونا رسک الاؤنس دینے کے لئے وزارت صحت کا وفاقی اسپتالوں کو خط

    اسلام آباد:عملے کوکورونا رسک الاؤنس دینے کے لئے وزارت صحت کا وفاقی اسپتالوں کو خط

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے عملے کو کورونا وائرس رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ ،اس حوالے سے وزارت صحت نے خط بھی لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : وزراتِ صحت نے وفاقی اسپتالوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا رسک الاؤنس دیا جائے گا وزارتِ صحت کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ کلینیکل، نان کلینیکل اسٹاف کو الگ الگ ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔

    خط میں وزارتِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتال اپنے ملازمین کی فہرستیں 15 جولائی تک وزارتِ صحت کو جمع کروا دیں 15 جولائی کے بعد بھیجے جانے والے ناموں کو کورونا رسک الاؤنس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد میں کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے کے معاملے پروفاقی اسپتال کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے اس حوالے سے این سی او سی کے سرابرای اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اسد عمر

  • کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے    اسد عمر

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اسد عمر

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے-

    باغی ٹی وی :سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں کوروناکے 2 ہزار545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ 14 جولائی کو 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے اور وبا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

  • پونے: دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی میں انٹری ، ویڈیو وائرل

    پونے: دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی میں انٹری ، ویڈیو وائرل

    بھارتی شہر پونے میں دلہن نے گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی کے مقام پر انٹری کی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں 23 سالہ دلہن کو عروسی لباس پہنے شادی کی تقریب کے مقام پر گاڑی کے اندر بیٹھ کر جانے کے بجائے بونٹ پر بیٹھ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد دلہن سمیت دلہن کے رشتے دار بھی مشکل میں پڑگئے۔

    بھارتی پولیس کی جانب سے دلہن اور اس کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے تحت دلہن سمیت رشتے داروں نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا-

  • برطانیہ:اسلاموفوبیا کا ایک اورواقعہ،شرپسندوں نے  مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی

    برطانیہ:اسلاموفوبیا کا ایک اورواقعہ،شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی

    برطانیہ میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات مانچسٹر شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کی اولڈ ہم کونسل کی پہلی بار لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر باہر نذر آتش کیا گیا، اس وقت کونسل لیڈر اپنے گھر میں ہی موجود تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے گاڑی پر آتش گیر مادہ گرا کر اسے آگ لگائی، آگ اس قدر شدید کی تھی کہ اس کے شعلے عروج شاہ کے پڑوس میں واقع گھر تک جاپہنچے-

    اولڈہم کونسل کی رہنما عروج شاہ کی گاڑی منگل کے روز 01:30 بی ایس ٹی سے پہلے ہی کھڑی کردی گئی تھی ، جس سے کار اور پڑوسی کیاملاک کو نقصان پہنچا تھا۔

    تاہم برطانوی پولیس نے 23 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ویسلی نائٹس پولیس کے ڈپٹی چیف انسپکٹر نے اس حملے کو اندھا دھند ، قابل نفرت کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش قسمت سے اس میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ اس واقعے کے محرکات کو پوری طرح نہیں سمجھا جاسکے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    اس خطے کے آس پاس کے سیاست دانوں نے اس حملے کی مذمت کی ہےاولڈہم ویسٹ اور رائٹن کے لیبر کے رکن پارلیمنٹ ، جم مکمیہون نے "جوابدہ افراد قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے ٹویٹ کیا عروج شاہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں جس کو ایسے بزدلانہ طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔”

  • ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں      شہزاد اکبر

    ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں شہزاد اکبر

    مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا کہ ویکسین منگوانی ہے اور اِس میں نیب رکاوٹ بن رہا ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر رولز، قاعدے اور قانون کے مطابق چلیں گے تو نیب سے مسئلہ نہیں ہوگا۔اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ نیب کی وجہ سے کوئی بہت بڑا کام رکا ہوا ہوگا۔

    خیال رہے کہ اسد عمر نے ویکسین درآمد کرنے کے حوالےسے کہا تھا کہ اگر ہم ویکسین کی پہلے سے ہی بکنگ کرالیتے تو ابھی نیب کی تحویل میں بیٹھے ہوتے۔

    دوسری جانب پاکستان میں کورونا نے پھر زور پکر لیا ہے اس حوالے سے 7 جولائی کو وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا تمام صوبائی چیف سکریٹریزنے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیتھی ، فورم نے کووڈ کیسزمیں اضافے پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرزمیں ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا تھا-

    تمام صوبوں کوایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیزکرنے کے لئیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی تھیں، عید الاضحی کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس او پیز پرخصوصی عمل درآمد کے احکامات دئیے گئے-

    ادھر عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔

  • طالبان کا بڑھتا اثرو رسوخ، افغان ترجمانوں کو اہل خانہ سمیت منتقل کرنے کا فیصلہ

    طالبان کا بڑھتا اثرو رسوخ، افغان ترجمانوں کو اہل خانہ سمیت منتقل کرنے کا فیصلہ

    طالبان کا بڑھتا اثرو رسوخ، افغان طالبان نے افغان ترجمانوں کو اہل خانہ سمیت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں افغان ترجمانوں کو جولائی کے آخر تک افغانستان سے نکالا جائے گا، افغان ترجمانوں کو امریکہ یا کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے گا-

    ذرائع کے مطابق امریکا اور نیٹو کی مدد کرنے والے ترجمانوں کو نکالا جائے گا-

    خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو فورسز نے رواں برس مئی کے شروع میں افغانستان سے انخلا کا آغاز کردیا تھا اور 20 سال تک جنگ زدہ ملک میں رہنے کے بعد 11 ستمبر تک مکمل طور پر دستبردار ہو جائیں گی۔

    گزشتہ روز امریکی سنٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئیں ہیں-

    افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا امریکی سنٹرل کمانڈ 

    پاک افغان سرحد پر طالبان کا کنٹرول، افغان علاقے ویش منڈی پر قبضہ کرلیا

    ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کی موت کا دعویٰ،طالبان کی امریکی میڈیا کے دعوے…

    طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں…

    افغانستان سے فوجی انخلا ایک ‘غلطی ہے :افغان طالبان واشنگٹن تک پیچھے آئیں‌ گے سابق امریکی صدر…

    اشرف غنی کے فوجی پاک افغان سرحد کیا گل کھلاتے رہے عیاں ہو گیا

  • پاکستان اور امریکہ کے انسداد دہشت گردی سے متعلق مفادات مشترکہ ہیں    امریکہ

    پاکستان اور امریکہ کے انسداد دہشت گردی سے متعلق مفادات مشترکہ ہیں امریکہ

    ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں ،افغانستان کا مسئلہ امریکہ اکیلے حل نہیں کر سکتا، افغان مسلے پر عالمی برادری کو ساتھ ملانا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان امن میں پاکستان کا اہم کردار ہے پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میزپرلایا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں-

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ محفوظ ، پرامن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کئی سال سے مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مفادات مشترکہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مستحکم جنوبی ایشا کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں افغانستان کا بوجھ پوری عالمی برادری کو اٹھانا ہوگا فغانستان میں طاقت کے زور پر آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کاامکان ہے آزادکشمیر، پنجاب، خیبر پختو نخوا اورجنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے-

    اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بعض مقاما ت پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، قلات، خضدار، بار کھان، کو ہلو، سبی،کوئٹہ، زیارت اور آواران میں بارش کاامکان ہے –

    لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد اورژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بارکھان، موسٰی خیل ، کوہلو،سبی، قلات، خضدار اور مستونگ میں طغیانی کا خدشہ ہے-

    ہرنائی اور زیارت میں بھی بارش اور مقا می ندی نالوں میں طغیانی متوقع خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات اورگوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال میں تیز بار ش متوقع ہے-

    فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہوگی جبکہ بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقا می اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ یے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اورسانگھڑ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین اوردادو میں موسلا دھار بارش متوقع ہے-

    کراچی میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کاامکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے-

    ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر اورشانگلہ میں موسلا دھار بارش ہوگی جبکہ سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان،مردان اورصوابی میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے بنوں، کرک،ٹانک، ڈیرہ اسما عیل خان اور وزیرستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش ہوگی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، مزید 47 اموات

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، مزید 47 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 47 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے- گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 47 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 910 نئے ٹیسٹ کئے گئے 2 ہزار545 نئے کیسز سامنے آ گئے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5.20 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 81ہزار392 ہو چکی ہے-

  • بنجوسہ جھیل پر لوگ مریم نواز کو دیکھ کر خوش ہو گئے،محبت کے اظہار کے لئے "آئی لو یو” کے نعرے

    بنجوسہ جھیل پر لوگ مریم نواز کو دیکھ کر خوش ہو گئے،محبت کے اظہار کے لئے "آئی لو یو” کے نعرے

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں –

    باغی ٹی وی : مریم نواز آزاد کشمیر میں ایک طرف وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں وہیں آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

    مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹر پر آج بنجوسہ جھیل کے مقام سے خوبصورت تصاویر شئیر کی گئی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔


    مریم نواز نے شئیر کی گئی تصاویر میں پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش دکھائی دے رہی ہیں-

    مریم نواز کا تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہنا ہے یہاں ہر منٹ میں تازگی مل رہی ہے۔


    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لیگی رہنما پرویز رشید کے ساتھ بھی تصویر شئیر کی اور انہیں اپنا ’بڈی ‘ قرار دے دیا۔


    بنجوسہ جھیل پر سیر کے لیے آئے لوگ بھی مریم نواز کو دیکھ کر خوش ہو گئے کراچی سے آئے سیاحوں نے مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جب کہ مریم نواز نے بھی ان سے گپ شپ کی۔

    مریم نواز کے لیے لوگوں نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ لو یو‘ کے نعرے بھی لگائے جبکہ مریم نواز نے ’آئی لو یو ٹو ‘ کہہ کر چاہنے والوں کی محبت کا جواب دیا۔


    اس موقع پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے ہمراہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی موجود ہیں۔