Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مٹن دو پیازہ بنانے کی ترکیب

    مٹن دو پیازہ بنانے کی ترکیب

    مٹن دو پیازہ

    وقت : 70 سے 80 منٹ

    4 سے 6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    ایک پورا پیاز (چھلا ہوا) ………… 10سے 12عدد
    تیل ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    کٹا ہوا پیاز (مصالحے کے لئے) ………… 1کپ
    ٹماٹر (چھلے بیج نکلے اورکٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ ………… 8سے10عدد
    موٹی الائچی ………… 2عدد

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2چائے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 10 سے 12 منٹ مصالحہ تیارہوکر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک بھونیں، 3کپ پانی شامل کرکے 35سے40منٹ 90فیصد گلنے تک پکائیں۔ ثابت پیاز اور مٹن ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ مٹن اور پیاز مکمل گل جائیں۔ 5سے6 منٹ گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچیں اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔ پیاز کو کھلنے سے بچانے کے لئے اس کا چل حصہ نہ کاٹیں۔

  • قربانی کرنے والوں کے لئے اہم احکامات

    قربانی کرنے والوں کے لئے اہم احکامات

    جن وانس کی تخلیق کا حقیقی مقصد اللہ تبارک وتعالیٰ کی بندگی بجا لانا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ کی بندگی کے لیے مختلف طریقے قرآن وسنت میں متعین کیے گئے ہیں‘ جن میں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، صدقات، نوافل، ذکرِ الٰہی، دعا اور دیگر بہت سی عبادات شامل ہیں۔

    اسی طرح اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی بندگی کے لیے بعض ایام کو خصوصی اہمیت اور فضیلت بھی عطا فرمائی ہے جن میں ایام ذی الحجہ کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

    اللہ تبارک وتعالیٰ سورہ توبہ کی آیت نمبر 36میں ارشاد فرماتے ہیں: ”بے شک مہینوں کا شمار اللہ کے نزدیک بارہ ہے‘ اللہ کی کتاب میں جس دن اس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور اُن میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں‘‘۔ حرمت والے چار مہینوں میں رجب، ذو الحج، ذی القعد اور ـمحرم شامل ہیں۔

    حرمت والے ان چار مہینوں میں ذی الحجہ کی اپنی ایک شان اور مقام ہے کیونکہ یہ دین اسلام کے پانچویں اہم ترین رکن’’حج‘‘ کی ادائیگی کا مہینہ ہے اس لیے اس مہینے کا نام ہی ذوالحج رکھا گیا ہے یعنی حج والا مہینہ اس مہینے کی 8تاریخ کو حاجی حج کا قصد کرتے اور 9 تاریخ کو عرفات میں وقوف کرتے ہیں، عرفات کے اس وقوف کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ حاجیوں کی جملہ خطاؤں کو معاف فرما دیتے ہیں اور اس مہینے کی 10تاریخ کو دنیا بھر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حاجی اور غیر حاجی مسلمان جانوروں کو ذبح کرتے ہیں-

    ذی الحجہ کے پہلے عشرے سے متعلق ایک ہدایت یہ بھی ہمیں دی گئی ہے کہ جو شخص قربانی کرتاہو، وہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد حجاج کرام سے مشابہت کے لیے ناخن اور بال کٹوانے سے احتراز کرے ، اس سلسلے میں کتب احادیث میں حضرت ام سلمہ ؓ سے یہ روایت منقول ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا: جب ذی الحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے تو تم میں سے جو آدمی قربانی کرنے کا ارادہ کرے وہ ( اس وقت تک جب تک کہ قربانی نہ کرلے) اپنے بال اور ناخن بالکل نہ کتروائے۔

    اس روایت میں قربانی کرنے والوں کو بقر عید کا چاند دیکھنے لینے کے بعد قربانی کر لینے تک بال وغیرہ کٹوانے سے اس لئے منع فرمایا گیا ہے ،تاکہ جو لوگ حج کررہے ہیں اور احرام کی حالت میں ہیں وہ بال ناخن نہیں کٹواسکتے، لہٰذا دوسرے لوگوں کو بھی احرام والوں کی مشابہت حاصل ہو جائے ۔

    تاہم یہ ممانعت تنزیہی ہے ،لہٰذا بال وغیرہ کا نہ کٹوانا مستحب ہے اور اس کے خلاف عمل کرنا ترک اولیٰ ہے، لیکن حرام نہیں، لہٰذا کسی کو ضرورت ہو یا کوئی عذر ہواور وہ بال ناخن کٹوادے تو گناہ گار نہیں ہوگا۔بہرحال یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل ایمان کو موقع دیاگیا ہے کہ وہ اپنی اپنی جگہ رہتے ہوئے بھی حج اور حجاج کرام سے ایک نسبت اور مشابہت پیدا کرلیں، اور ان کے ساتھ کچھ اعمال میں شریک ہوجائیں یہ مشابہت بھی ان شاء اللہ ہمارے لیے رحمت اور برکت کا سبب ہوگی۔

  • ماہرہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری

    ماہرہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر ہم ٹی وی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں ڈرامے کے چند مناظر کو دِکھا گیا ہے۔

    ٹیزر میں ماہرہ خان کے ساتھ اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو شاید اس ڈرامے میں منفی کردار ادا کریں گی جبکہ مرکزی کردار میں عثمان مختار بھی شامل ہیں-

    ماہرہ خان کے ڈرامے کا ٹیزر چند گھنٹے قبل ہی جاری کیا گیا ہے جسے اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں صارفین کو ڈرامے کا بڑی بے سبری سے انتظار ہے-

    خیال رہے کہ ماہرہ خان 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے ان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ڈرامہ مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد کے ناول ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ سے ماخوذ ہے اداکارہ ڈرامے میں’مہرین منصور‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ماہرہ خان اپنی مذکورہ پراجیکٹ میں ’مہرین‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

    ماہرہ خان کی 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تنقید، احسن محسن اکرام کا شنیرا اکرم کو جواب

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تنقید، احسن محسن اکرام کا شنیرا اکرم کو جواب

    اداکارہ منال خان کے منگیتر و اداکار احسن محسن اکرام نے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا کو گزشتہ روز کی گئی تنقید پر جواب دیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر کھری کھری سُنائی تھی۔

    منال خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔

    منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ʼʼبے بی شارکʼʼ گانا شروع کردیتی ہیں تاہم گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیلٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔

    شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟

    شنیرا اکرم نے مزید لکھا تھا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیلٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں، معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔

    تاہم اب احسن محسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن ڈھکے چُھپے الفاظ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کے لیے ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ اپنی زندگی بسر کریں اور آپ دوسروں کو کبھی بھی یہ حکم نہ دیں کہ آپ کو اپنی زندگی کیسے گزارنی ہےآپ کو صرف ایک زندگی ملتی ہے، اس سے لطف اٹھائیں، اس کی قدر کریں کیونکہ اس دنیا کی سب سے مہنگی چیز وقت ہے اور اگر آپ نے ایک بار جو وقت کھودیا، وہ واپس نہیں آسکے گا۔

    احسن محسن نے لکھا کہ زندگی میں مثبت بننا نہ بھولیں، اپنے ساتھ سچے رہیں اور دوسروں کے ساتھ بھی نرم مزاجی کے ساتھ پیش آئیں آپ خود اپنی زندگی کے ایک چمکتے ہوئے اسٹار ہیں۔

    احسن محسن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ آئیے! ہر چیز کو مثبت انداز میں لیں۔

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، شنیرا اکرم کی منال خان پر سخت تنقید

  • رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعینات ہونیوالی پاکستانی نژاد پہلی مسلم خاتون عاصم اظہرکی رشتے میں کیا لگتی ہیں؟

    رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعینات ہونیوالی پاکستانی نژاد پہلی مسلم خاتون عاصم اظہرکی رشتے میں کیا لگتی ہیں؟

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعینات ہونے والی پاکستانی نژاد پہلی مسلم خاتون دُردانہ انصاری گلوکار کی خالہ ہیں-

    باغی ٹی وی : سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں دردانہ انصاری کے ساتھ تصاویر شئیر کیں اور انکشاف کیا کہ وہ رشتے میں ان کی خالہ لگتی ہیں-


    اپنے ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ آج کا دن نہ صرف میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے ، بلکہ پوری قوم کے لئے قابل فخر لمحہ ہے-

    گلوکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دُردانہ انصاری او بی ای ، خود ملکہ برطانیہ کی منظوری سے برطانوی رائل نیوی کے کیپٹن کی حیثیت سے دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں-

    عاصم اظہر نے دل والے ایموجی کا ستعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے خالہ جان۔


    عاصم اظہر کی ٹوئٹ کے جواب میں دردانہ انصاری نے لکھا کہ بیٹا عاصم مین یہ اعزا حاصل کر کے خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں مجھے اپنے والدین کی دعاوں ، اللہ تعالیٰ، ملکہ الزبتھ دوم اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری قوم ، حقیقی لوگ جو ہم پر یقین رکھتے ہیں کی طرف سے بڑے پیمانے پر اعانت کی گئی ہے۔ مجھے آپ پہ فخر ہے.

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد خاتون دُردانہ انصاری برٹش رائل نیوی کی کیپٹن بن کر دنیا کی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے رائل نیوی میں کیپٹن مقرر کیا ہے۔

    دردانہ انصاری ایک انٹر پرینیؤر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ہیں 2012 میں انہیں مسلمان خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام تشکیل دینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش امپائر(او بی ای) سے نوازا گیا۔

    پاکستانی نژاد دُردانہ انصاری رائل نیوی کی کیپٹن بننے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

  • پاکستانی نژاد دُردانہ انصاری رائل نیوی کی کیپٹن بننے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

    پاکستانی نژاد دُردانہ انصاری رائل نیوی کی کیپٹن بننے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

    پاکستانی نژاد خاتون دُردانہ انصاری برٹش رائل نیوی کی کیپٹن بن کر دنیا کی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رائل نیوی میں کیپٹن انتہائی سینئر عہدہ ہے، یہ عہدہ کمانڈر سے اوپر اور کموڈور سے نیچے ہے رائل نیوی کا کیپٹن برطانوی آرمی کے کرنل اور شاہی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر عہدے کا حامل ہوتا ہے۔

    تاہم پاکستان نژاد دردانہ انصاری مسلم دنیا کی پہلی خاتون ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے رائل نیوی میں کیپٹن مقرر کیا ہے۔


    واضح رہے کہ دردانہ انصاری سولہ سال کی عمر میں پاکستان سے برطانیہ آئیں اور تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔


    دردانہ انصاری ایک انٹر پرینیؤر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ہیں 2012 میں انہیں مسلمان خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام تشکیل دینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش امپائر سے نوازا گیا۔

    امریکا کے پہلے مسلم وفاقی پاکستانی جج کے اعزاز میں تقریب

  • طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں             برطانوی وزیر دفاع

    طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں برطانوی وزیر دفاع

    لندن :برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کابر نے کہا کہ طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے –

    انہوں نے کہا کہ عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے اگر افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظر ثانی کریں گے ایسے میں طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازعہ ہو گا۔

    دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    افغانستان سے امریکی فوج کا 95 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہوگیا امریکی سنٹرل…

    ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔

    ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کی موت کا دعویٰ،طالبان کی امریکی میڈیا کے دعوے…

  • میرے شوہر کاروباری شخصیت نہیں ہیں    غنا علی

    میرے شوہر کاروباری شخصیت نہیں ہیں غنا علی

    حال ہی میں شادی کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر کاروباری شخصیت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں غنا علی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے اُن سے اُن کی شادی شُدہ زندگی اور شوہر کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔

    اس سیشن کے دوران ایک صارف نے غنا علی سے پوچھا کہ اُن کے شوہر کونسا بزنس کرتے ہیں؟ جس پر غنا علی نے کہا کہ میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں بلکہ وہ ایک پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔

    ایک صارف نے پوچھا شادی کے بعد آپ زندگی کیسی گُزار رہی ہے؟ جس پر غنا علی نے کہا کہ الحمداللّہ! بہت اچھی گُزر رہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد لڑکی اور لڑکے کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آتی ہیں۔

    غنا علی نے کہا کہ’کسی کے ساتھ اپنی چیزیں اور زندگی شیئر کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز مزاج اور شخصیت کے مالک ہیں۔

    واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عُمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھےغنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

  • بھارتی اداکارہ دیا مرزا  کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دیا مرزا اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی کےگھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی-


    دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی ایک بہت خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہیں۔ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے اور اپنے شوہر کے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے جذبات بھی شئیر کئے اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ایویان رکھا ہے-

    ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کا ان کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے شکریہ ادا کیا-


    اداکارہ کو بیٹے کی پیدائش پربالی ووڈ اداکارہ سونالی بنیدرے سمیت دیگر ساتھی فنکاروں معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی۔ تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ برس کاروباری شخص ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کی تھی۔

  • سوشل میڈیا پراپنی معصومیت اور گول روٹی سے مشہور ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    سوشل میڈیا پراپنی معصومیت اور گول روٹی سے مشہور ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی معصومیت اور گول روٹی پکانے کی ویڈیو کےباعث مشہور ہونے والی لڑکی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس لڑکی کا تعلق کراچی میں مقیم خانہ بدوش فیملی سے ہے-

    باغی ٹی وی: آمنہ کی ویڈیوز میں اکثر وہ روٹی اور کھانا پکاتے ہی دکھائی دیتی ہیں پُرکشش نقوش رکھنے والی اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سمیت بھارتیوں کوبھی اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے،یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے مذکورہ لڑکی کے بارے میں پتہ تک لگا لیا ہے-

    بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس لڑکی کے بارے معلومات حاصل کر لی ہیں

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ خوبصورت لڑکی یاد ہے جو اپنے روٹی کی ویڈیوز بنا کر وائرل ہوگئی؟ اس کی دلکش مسکراہٹ اور معصومیت ر نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے اس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لائیکس حاصل کئے۔ تاہم ، کسی کو بھی اس کا نام یا اس کا تعلق نہیں تھا۔ اب ، انڈیا ٹوڈے نے اس لڑکی کا سراغ لگایا ہے جو پاکستان کی رہنے والی ہے۔

    بھرتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس خوبرو لڑکی کا نام آمنہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آمنہ صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے مضافات میں مقیم ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے آمنہ ریاض نے اپنی یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جودیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہوگئی تھی۔

    وائرل ویڈیو کے بعد میڈیا نے ان کے گھر جانا شروع کیا لیکن آمنہ اور اس کی فیملی نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

    آمنہ نامی اس لڑکی کی ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیوز پر سب ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں ویڈیوز نے آمنہ کو راتوں رات ایک سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں روٹی بنانے، سبزی کاٹنے، سالن پکانے اور دیگر گھریلو کام کاج کرنے کی ویڈیوز شامل ہیں۔

    آمنہ نامی لڑکی کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جس میں لڑکی کی ویڈیوز ہی شیئر کی جاتی ہیں ویڈیوز میں نہ تو آمنہ نے برانڈڈ کپڑے پہن رکھے ہیں اور نہ ہی میک اپ کیا ہے پھر بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے-

    دینا نیر کے بعد بھارت میں ایک اور پاکستانی لڑکی کی سادگی اور کوکنگ کے چرچے