Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • موسم کی صورتحال: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا

    موسم کی صورتحال: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اوربعض میں موسم گرم رہےگا جبکہ جڑواں شہروں میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ میر پور خاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباداور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا سندھ میں چند مقا مات پر آندھی ،تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں اور بارش کاامکان ہے-

    کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی کاامکان ہے جبکہ نارتھ کراچی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بارش نینشل ہائی وے اور اطراف میں کہیں کہیں بارش سمبڑیال میں بارش سے بازاروں اور گلیوں میں پانی بھر گیا-

    ملتان، ڈی جی خان، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں بارش ہوگی خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اورلاہور میں بھی بارش متوقع-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کرک ، کوہاٹ، کرم،بنوں اور لکی مروت تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوگی-

    دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور میں بارش متوقع جبکہ ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر اور چترال میں مزید بارش کا امکان ہے-

    ایبٹ آباد میں مسلسل بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل ہو گیا لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،منڈی بہاوَالدین اور گردونواح میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ،نشیبی علاقےزیرآب آگئے-

  • خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز  کھل گئے

    خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز کھل گئے

    خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز کھل گئے-

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز کھل گئے جبکہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز اور جامعات 31جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    خیبر پختونخوا میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات بھی جاری ہیں آج بارہویں سائنس گروپ فزکس ، اسلامک اسٹڈیز کا پرچہ ہوگا جبکہ آرٹس گروپ کے طلبہ اردو ، انگلش ایڈوانس کا پرچہ دیں گے-

    دوسری جانب وزارت تعلیم خیبر پختونخوا نے 12 تا 16 جولائی شجر کاری مہم ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے-

  • افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑوں شہروں پر قبضہ کے لیے گھمسان کا رن جاری ہے، کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے۔ افغان میڈیا

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے 34 میں سے 26صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے مابین لڑائی میں 24گھنٹے میں200کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے قندھار، قندوز، کابل، تخار، بامیان، پروان اور بلخ صوبوں میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغانستان فورسز نے 200کے قریب طالبان جنگجووں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے حکومتی فورسز کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ قندھار شہر میں پولیس اسٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

    افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا

    طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے۔ صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

    ادھر افغان عوام حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے چار دہائیوں سے بدامنی میں رہنے پر مجبور ہیں، اب ان کے ملک میں امن ہو جانا چاہے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ فریقین لڑ رہے ہیں اور عوام بیچ میں پھنس چکے ہیں۔ افغان شہریوں نے موجودہ صورت حال پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔

    صدر اشرف غنی نے بگرام ایئر بیس سے چار جنریٹر کیوں منگوائے

  • فیصل آباد :غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر غریب بیوپاریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار

    فیصل آباد :غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر غریب بیوپاریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد سید ایوب بخاری نے سرکاری زمین پر غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرنے والے گروہ کے سات افراد کو گرفتار کرادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چک نمبر 235رب نیاموانہ میں 20ایکڑ سرکاری اراضی ملکیتی صوبائی حکومت مقبوضہ محکمہ ریسکیو 1122 پر عرصہ 15 یوم قبل غیر قانونی مویشی منڈی قائم کی گئی تھی جن کے خلاف اے سی سٹی فیصل آباد مقدمہ نمبر 765/21 درج کرایا تھا-

    تاہم ملزمان مذکوران بالا نے ضمانتیں کرانے کے بعد سرکاری جگہ مزکورہ پر دوبارہ قبضہ کرکے بیو پاریوں سے بھتہ وصول کرنا شروع کردیا امروز اے سی سٹی نے ہمراہ نمبردار علاقہ، پولیس لائنز سے پولیس کی بھاری نفری و ایلیٹ فورس کے ہمراہ رات گئے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود سات جعلی ٹھیکیداروں مسمیان واصف خان، ابرار، عاطف، شوکت علی، محمد عثمان، غلام دستگیر، محمد سحران کو گرفتار کرادیا-


    مذکوران بالا کے خلاف سرکاری زمین قبضہ کرکے، غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر، اپنے آپ کو سرکاری ٹھیکیدار ظاہر کرکے، غریب بیو پاریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے پر تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا-

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم: خوشگوار ہو گیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا-

    باغی ٹی وی صدر، ملیر، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، صفورا، صدر اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

    گڈاپ، سپرہائی وے، نوری آباد سمیت کوہستانی علاقے میں بھی موسلادھار بارش ہوئی-

    بارش کا آغاز ہوتے ہی کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی بند کی گئی شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے-

  • گردہ کپورہ بنانے کی ترکیب

    گردہ کپورہ بنانے کی ترکیب

    گرد ہ کپورہ

    وقت : 35 سے 40 منٹ

    4 سے 6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    گردہ، کپورہ (برابر مقدار) ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    لہسن (کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… (1+1) 2چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1کھانے کا چمچ
    مکھن ………… 1کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… ½کھانے کا چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے:
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    گردے کپوریکو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں ڈھیر سار اپانی ڈالیں۔ اس میں نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا لہسن اور گرے کپورے شامل کرکے دو سے تین منٹ تک ابالیں۔ پانی اتار کر گردے کپورے الگ رکھ لیں۔ ایک اور برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اب گردے کپورے اور دہی شامل کرکے 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔ قصوری میتھی، مکھن، ہری مرچیں، ادرک اور تازہ دھنیا ڈال کر 5سے6منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر نان یاروٹی کے ساتھ پیش کریں۔گردے اور کپورے زیادہ دیر نہ پکائیں ورنہ وہ سخت ہوجائیں گے-

  • جب انوشکا شرما نے اعتراف کیا اگر انہیں موقع ملا تو شاہ رخ کا بنگلہ ‘منت’ چرائیں گی

    جب انوشکا شرما نے اعتراف کیا اگر انہیں موقع ملا تو شاہ رخ کا بنگلہ ‘منت’ چرائیں گی

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ سُپراسٹار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی۔

    باغی ٹی وی : انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیا اور پھر کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن سیریز ’یاروں کی بارات‘ میں جب انوشکا شرما سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟


    اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی کتنی ساری چیزیں ہیں سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی

    انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ انوشکا شرما نے کہا ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی۔‘ انوشکا شرما کے اس جواب پر میزبان سمیت ناظرین نے خوب قہقہے لگائے جبکہ اداکارہ کے جواب سے ساتھ بیٹھے شاہ رخ خان حیران رہ گئے۔

    مادھوری ڈکشت اور روہت شیٹھی کی شگفتہ علی کے لئے فراخدلانہ مالی امداد

    سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے عائزہ خان

  • نیویارک میں بارش، سب وے اسٹیشنز اورکئی شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں

    نیویارک میں بارش، سب وے اسٹیشنز اورکئی شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں

    امریکہ کے شہر نیویارک میں سمندری طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد کئی سڑکوں اور سب وے سٹیشنز میں سیلابی پانی کا ریلہ داخل ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : نیویارک میں بارش کے بعد سب وے اسٹیشن اور شاہراہ پانی میں ڈوب گئے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ایلسا کے ٹکرانے سے مزید بارشوں اور سیابی ریلوں کی پیش گوئی کی ہے-

    دوسری جانب امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس سے اب تک اوریگون میں 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جبکہ کیلیفونیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے قبل ڈیتھ ویلی میں 1913 میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا-

  • لاہور: ڈیفنس فیز فائیو میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد

    لاہور: ڈیفنس فیز فائیو میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد

    لاہور: ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورڈیفنس فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا ہے ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی ہے اورمقتولہ ماڈلنگ کرتی رہی ہے-

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں،مقتولہ غیر شادی شدہ تھی نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارکر ملزم موقع سے فرار ہو گیا نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی-

    پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے-

  • درجنوں بھارتی مسلمان خواتین  کی آن لائن نیلامی ، ذمہ دار کون؟

    درجنوں بھارتی مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی ، ذمہ دار کون؟

    گذشتہ اتوار کو ، ہندوستان میں درجنوں مسلم خواتین کوخوفناک انکشاف ہوا کہ انہیں آن لائن فروخت کے لئے رکھا گیا ہے جس کے بعد سے پولیس حکام درجنوں مسلمان خواتین کی تصاویر اور ذاتی معلومات آن لائن نیلامی کے لیے شیئر کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گذشتہ چند ہفتوں میں 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ’گٹ ہب‘ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں جس کے ساتھ لکھا گیا تھا ’آج کی سلی ڈیل‘۔ سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ایئر لائن پائلٹ حنا محسن نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے ان کی سہیلی نے ایک ویب سائٹ کی جانب توجہ مبذول کروائی جس پر خواتین کی متعدد تصاویر موجود تھیں ان میں سے چوتھی تصویر میری تھی۔ اس دن کے غلام کے طور پر مجھے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔


    حنا کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے نے انہیں انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے، تب سے اب تک وہ مسلسل غصے کی کیفیت میں ہیں۔

    انہوں نے بتایا ، "میں نے 83 نام گنے۔ اس سے بھی زیادہ ہوسکتے ہیں۔” "انہوں نے ٹویٹر سے میری تصویر لی تھی اور اس میں میرا صارف نام تھا۔ یہ ایپ 20 دن سے چل رہی تھی اور ہمیں اس کے بارے میں بھی نہیں معلوم تھا۔

    گٹ ہب ویب سائٹ کے مطابق ’متعلقہ صارف نے ہراسیت، امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے حوالے سے ان کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی طرح کی کوئی نیلامی نہیں ہوئی تھی – ایپ کا مقصد صرف ہراس اور ذلیل و خوار تھا۔

    دہلی کی پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت نہ ہونے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادرے اے ایف پی کے مطابق فروخت کے لیے پیش کی جانے والی درجنوں مسلمان خواتین میں سے 34 سالہ ثانیہ احمد کی تصاویر اور ذاتی معلومات بھی شیئر کی گئی تھیں۔ انڈیا میں ایک میڈیا کمپنی کے ساتھ منسلک ثانیہ احمد نے اس تمام واقعے کا ذمہ دار سخت گیر ہندوؤں پر مشتمل آن لائن ٹرولرز کی فوج کو ٹھہرایا ہے جو حالیہ چند سالوں میں مزید پھیل گئے ہیں۔

    ثانیہ احمد کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے جو بدسلوکی سے شروع ہوتا ہے اور موت اور ریپ کی دھمکیوں تک بڑھ جاتا ہے گزشتہ سال ان کے ساتھ ہونے والی آن لائن ہراسگی کے 782 سکرین شاٹس ان کے پاس موجود ہیں جو اکثر ٹوئٹر صارفین کے ہیں۔

    ثانیہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹرولرز کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جو انڈیا کی قوم پرست حکومت کے تحت بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا حصہ ہے آن لائن ٹرولرز صحافیوں اور سماجی کارکنوں سمیت دیگر افراد کو ہزاروں کی تعداد میں ہتک آمیز پیغامات بھیجتے ہیں کہ چند صارفین اپنا اکاؤنٹ بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے سترہ کروڑ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔
    گائے کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے سخت گیر ہندوؤں کے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات نے مسلمان کمیونٹی کو خوف و مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔
    انڈین صحافی فاطمہ خان کو بھی گٹ ہب ویب سائٹ پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    متاثرہ صحافی فاطمہ خان نے اس واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کس طرح سے قابل قبول ہے؟ اس کی کیا سزا ہوگی؟ اگر کوئی سزا یہ (خواتین کی) فہرست بنانے والوں کو دی گئی تو۔


    انہوں نے سوال اٹھایا مسلمان مردوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے اور آن لائن فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ سب کب بند ہوگا۔


    صحافی فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ مسلمان خواتین کے روایتی تصور کے مطابق نہیں ہیں جب ہم ان میں سے نہیں ہیں، تو وہ ہمیں خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

    "مسلمان عورتیں برائے فروخت”بھارت میں باقاعدہ ایپ لانچ کردی گئی