Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی ڈراموں میں یکسانیت اس قدر ہے ایسا لگتا ہے کہ ہر چینل پر ایک ہی ڈراما چل رہا ہے     انور مقصود

    پاکستانی ڈراموں میں یکسانیت اس قدر ہے ایسا لگتا ہے کہ ہر چینل پر ایک ہی ڈراما چل رہا ہے انور مقصود

    پاکستان کے نامورمصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود کا کہنا ہےکہ میں خود پیچھے ہٹ گیا ہوں کیونکہ ابھی جو کچھ ٹی وی پر چل رہا ہے اس کے مطابق میری جگہ بن نہیں سکتی۔

    باغی تی وی : برطانوی خبر رساں ادارے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے ڈراما نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب ریٹنگ کا چکر آ گیا ہے، ڈائریکٹر پروڈیوسر ہر معاملے میں پیچھے رہ گئے ہیں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سب کچھ طے کرتا ہے کہ کون سا اداکار چاہیے کون سا نہیں۔

    آج کل کے ڈرامے ماضی میں لکھے گئے ڈراموں سے کس طرح مختلف لگتے ہیں اس کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ شروع میں اشفاق احمد، بانو قدسیہ، منو بھائی ،ثریا بجیا نے ڈرامے لکھے۔

    نورالہدی شاہ نے بھی بہت اچھے ڈرامے لکھے اوراپنی جگہ بنائی۔پھر یہ ہوا کہ انڈیا کے ڈرامے جب آئے تو ہمیں لگا کہ وہ ہمارے ڈراموں سے کچھ سیکھیں گے لیکن الٹا ہی ہو گیا ہمارے لکھنے والوں نے ان سے ہی سیکھنا شروع کر دیا بس یہیں سے ہمارے ڈرامے کی تباہی ہوئی۔

    انور مقصود نے کہا ڈائجسٹ لکھنے والوں کی انٹری ہوئی، ہمارے ملک کی چونکہ 70 فیصد آبادی پڑھی لکھی نہیں ہے اس لیے انہوں نے ساس بہو کے جھگڑوں کو پسند کیا اور ایسا لکھنا ٹرینڈ بن گیا۔

    انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر کہیں دیور بھابھی تو کہیں بڑی بہن کے منگیتر سے چھوٹی بہن کا عشق نظر آیا اب لوگ اگر یہ پسند کررہے ہیں تو کیا کہا جائے۔

    انور مقصود کے بقول اچھا لکھنے والے تو ایسا لکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اس لیے وہ ڈرامے سے دور ہو گئے۔ میں تو آج کے ڈرامے کو اچھا برا کہتا ہی نہیں ہوں میں سمجھتا ہوں کہ آج ڈراماہے ہی نہیں یہ کیا چیز ہے بس آپ سوچیں۔

    انور مقصود نے موجودہ پاکستانی ڈرامے کی خامی بتاتے ہوئے کہا کہ آج جلدی جلدی لکھا جا رہا ہے، لکھنے والوں پر پریشر ہے ایک ڈرامے میں جو باتیں لکھی جا رہی ہیں وہی اگلے میں بھی دہرائی جا رہی ہیں۔ یکسانیت اس قدر ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہر چینل پر ایک ہی ڈراما چل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل جو ڈراما لکھنے والے ہیں ایسا لگتا ہے شاید ان کے گھر میں کوئی کتاب ہی نہیں ہے ڈراما لکھنے والے ساس بہو کے جھگڑوں اور سازشوں کو معافی دے دیں۔

    مزاح نگاری کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ مزاح لکھنا آسان نہیں ہے یہ تو تلوار کی دھار پر چلنے کا نام ہے سمجھ لیں آگ کا دریا ہے جسے پار کرنا ہے کسی کی تضحیک بھی نہیں ہونی چاہیے اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر لکھا جانا چاہیے ورنہ بیہودہ مزاح لکھنا تو بہت آسان ہے، تین دن میں 20 ڈرامے لکھے جا سکتے ہیں۔

    ا نور مقصود نے کہا کہ انہوں نے آج تک جو کچھ لکھا وہ ثریا بجیا کی بدولت ہے، ان سے سیکھا ہے۔

    انور مقصود کو حکومت وقت اور اہم عہدوں پر براجمان شخصیات پر تنقید کی وجہ سے دباؤ کا سامنا بھی رہا انہوں نے بتایا کہ کہا جاتا تھا کہ ہماری تعریف میں بھی کچھ لکھیں تو میں کہتا تھا کہ آپ اچھا کام کریں جس دن اچھا کام کیا میں خود لکھوں گا کہنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

    انور مقصود کا کہنا ہے کہ میزبان جس شخصیت کا انٹرویو کرے اس کے بارے میں پہلے آگاہی حاصل کرے۔ آج کل تو میزبان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے سامنے جو شخصیت بیٹھی ہے اس نے کیا کام کیا ہوا ہے اور کیا نہیں بلکہ آج کل تو شوز میں باقاعدہ بدتمیزی ہو رہی ہوتی ہے۔

    انور مقصود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہامیرے پاس نہ تو واٹس ایپ ہے نہ ہی جدید فون میرے 11 فیک اکاؤنٹس چل رہے ہیں جن سے بدتہذیبی پھیلائی جارہی ہے رپورٹ کرکے بھی دیکھا لیکن کچھ نہیں بنا بیٹے نے ایک اکاؤنٹ بنا کر دیا تھا لیکن اس کو بند کروا دیا۔

  • کمال آر خان کو  پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا

    کمال آر خان کو پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا

    بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال آر خان عرف کے آر کے کو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چند ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی طلاق سے متعلق تھی۔


    اپنے ٹوئٹ میں کے آر کے نے جوڑی کے رشتے کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا نک جونس آنے والے دس سالوں میں پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔

    کے آر کے کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کے آر کے اب کچھ زیادہ ہی بول رہے ہیں انہیں لوگوں کی ذاتی زندگی کے متعلق تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔


    https://twitter.com/mayurthumma1/status/1413939274194374657?s=20
    ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا آپ اداکار بن نہیں پائے، تنقید نگار بننے کی کوشش کرتے کرتے اب نجومی بننا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔آپ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے حد پار کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/purvi_sr/status/1413857844546347010?s=20


    ادیتیہ نا می صارف مے کمال آر خان کے ہی سٹائل میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگی سے متعلق غیر منقول پیش گوئوں کے لئے ، آئندہ ایک سال میں کے آر کے کو عوامی طور پر پیٹا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد کے آر کے نے نہ صرف ان کی فلم کا جائزہ لیا تھا بلکہ سلمان خان کی ذات اور ان کے برانڈ بینگ ہیومن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا تھا اور عدالت نے کے آ ر کے کو سلمان خان کے خلاف کچھ بھی بولنے سے منع کیا تھا-

  • سینکڑوں سال قبل مسلمانوں کے بنائے ہزاروں مقبروں میں کہکشانی جھرمٹوں جیسی پراسرار ترتیب کا انکشاف

    سینکڑوں سال قبل مسلمانوں کے بنائے ہزاروں مقبروں میں کہکشانی جھرمٹوں جیسی پراسرار ترتیب کا انکشاف

    مشرقی سوڈان کے علاقے ’کسنا‘ میں 4100 مربع کلومیٹر پر سینکڑوں سال قبل مسلمانوں کے بنائے ہوئے ہزاروں مقبروں میں کہکشانی جھرمٹوں جیسی پراسرار ترتیب کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی تی وی :لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق 10 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں یہ چھوٹے بڑے مقبرے کم از کم پانچ سو سال پرانے ہیں جو ’کسنا‘ میں ایک بہت وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیںان مقبروں میں دو طرح کی ساخت زیادہ نمایاں ہے ٹیومیولس اور قبہ ۔

    ٹیومیولس ایک عام کچی قبر جیسی ساخت ہوتی ہے جو ارد گرد کی سطح زمین سے کچھ بلند ہوتی ہے جبکہ ’قبہ‘ میں مقبرے کی چاردیواری اور چھت بھی ہوتی ہے جس پر گنبد موجود ہوتا ہے۔

    اتنے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ان ہزاروں مقبروں میں بظاہر کوئی ترتیب نہیں لیکن اٹلی کی نیپولی یونیورسٹی میں افریقہ اور بحیرہ روم کے آثارِ قدیمہ کے ایک ماہر اسٹیفانو کونسٹانزو کو چند سال پہلے شبہ ہوا کہ شاید اس بے ترتیبی میں بھی کوئی ترتیب ہے۔

    زمین پر نظر رکھنے والے مصنوعی سیارچوں سے لی گئی تفصیلی تصویروں کی مدد سے انہوں نے اس پورے علاقے میں پھیلے ہوئے مقبروں کا مجموعی نقشہ مرتب کیا جس میں ہر نقطہ ایک مقبرے کو ظاہر کرتا تھا۔ یہیں سے ان مقبروں میں ترتیب کی جھلکیاں نمایاں ہونے لگیں۔

    اپنے برطانوی اور سوڈانی تحقیق کار ساتھیوں کی مدد سے انہوں نے ایک خاص تکنیک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جسے ’’نیمین اسکاٹ کلسٹر پروسیس‘‘ کہا جاتا ہے۔

    ’’نیمین اسکاٹ کلسٹر پروسیس‘‘ استعمال کرنے پر ہونے والا انکشاف خود ان ماہرین کےلیے بھی حیرت انگیز تھا: تمام مقبروں کی ترتیب کہکشانی جھرمٹوں جیسی تھی یعنی درمیان والے مقبروں کا ایک جھرمٹ اور اس کے گرد پھیلے ہوئے مقبروں کے مزید جھرمٹ جنہیں بعد کے زمانوں میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    اس ترتیب کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ درمیان والے مقبرے غالباً زیادہ اہم اور ’’مقدس‘‘ ہستیوں کے ہیں جبکہ ان کے ارد گرد پھیلے ہوئے چھوٹے مقبرے، ان ہستیوں سے عقیدت رکھنے والوں کے ہیں۔

    اس طرح یہ ترتیب بالکل ویسی ہوگئی ہے جیسی کسی کہکشاں میں ستاروں کے جھرمٹوں کی، یا پھر کہکشاؤں کے جھرمٹوں میں ہوتی ہے –

    اتنا سب کچھ معلوم ہوجانے کے باوجود، ماہرین یہ نہیں جان پائے ہیں کہ آخر یہ مقبرے اس پراسرار کائناتی ترتیب ہی میں کیوں تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کےلیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جو شاید ایک طویل عرصے میں مکمل ہوسکے۔

  • مستقبل قریب میں واٹس ایپ صارفین ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیج سکیں گے

    مستقبل قریب میں واٹس ایپ صارفین ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیج سکیں گے

    فیس بُک کی ایپ وٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ہائی ریزولیشن تصویر اور ویڈیو بھیجنے کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے تاہم مستقبل قریب میں واٹس ایپ صارفین ہائی ریزولیشن کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کے اہل ہوجائیں گے-

    باغی ٹی وی : چاہے اسمارٹ فون کا کیمرہ 64 میگا پکسل ہو یا 108 میگا پکسل، واٹس ایپ صارفین ہمیشہ یہی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ کسی دوسرے کو اپنی ہائی ریزولیشن تصاویر اور ویڈیوز نہیں بھیج سکتے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی’’بیٹا انفو‘‘ ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی پریشانی کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہےمستقبل قریب میں صارفین ایک دوسرے کو ہائی ریزولیشن کوالٹی میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے اہل ہو جائیں گے۔


    ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے ورژن میں جب کوئی صارف کسی دوسرے کو تصویر بھیجے گا تو اسے تین آپشنز دیے جائیں گے جو درج ذیل ہیں:

    پہلا آپشن آٹو (Auto) ہے جس کا انتخاب کرنے پر تصویر درمیانی ریزولیشن میں بھیجی جا سکے گی۔ یہ آپشن واٹس ایپ کی جانب سے تجویز کردہ ہوگا۔
    دوسرا آپشن بیسٹ کوالٹی (Best Quality) کا ہوگا جس میں صارف تصویر کو اس کی حقیقی ریزولیشن میں بھیج سکے گا تیسرے آپشن ڈیٹا سیور (Data Saver) میں واٹس ایپ تصویر کی ریزولیشن کو خودبخود کم کرے گا۔

    واٹس ایپ کا ہائی ریزولیشن تصویر والا فیچر اس وقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے تاہم اس پر مزید کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام استعمال کنندگان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

  • عظیم شاعر اور فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

    عظیم شاعر اور فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

    عظیم شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : قتیل شفائی 24 دسمبر1919ء کو خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ ادبی تخلص قتیل کے ساتھ اپنے استاد شفاء کے نام کی مناسبت سے شفائی لگایا۔ اپنے فنی سفر کا آغاز پاکستان کی پہلی فلم ’تیری یاد‘ کی شاعری سے کیا۔

    قتیل شفائی نے فلم نوکر، انتظار اور عشق لیلیٰ جیسی شہرہ آفاق فلموں کے گیت لکھے جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں آج بھی گونجتے ہیں قتیل شفائی نے 201 فلموں میں 900 سے زائد گیت تحریر کیے۔

    قتیل شفائی پاکستان کے پہلے فلمی نغمہ نگار تھے جنہیں بھارتی فلموں کے لیے نغمہ نگاری کا اعزاز بھی حاصل ہوا فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نقوش ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا قتیل شفائی 11 جولائی 2001ء میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے –

  • لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    لاہور: یاسمین پارک میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی :دل خراش واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع یاسمین پارک میں پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے بلال کو گردن پر کاٹا تھا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بچے کے والد کے مطابق بچے کی ہلاکت آوارہ کتے کے کاٹنے سے ہوئی ہے 6 سالہ بلال کو گلی میں کھیلتے ہوئے کتے نے گردن سے دبوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    دوسری جانب کمشنر لاہور نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سندھ حکومت سوا ارب لگانے کو تیار

    ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

     

  • مظفر گڑھ: جتوئی میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ: جتوئی میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 60 سالہ شخص نے 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے ملزم فیاض احمد کی عمر 60 سال ہے اور وہ متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر کے تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گلی میں کھیلنے والی بچی کو ملزم ورغلا کر اپنے گھر لے گیا تھا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • نور بخاری کا مداحوں کو ڈپریشن سے نکلنے کے لئے اہم مشورہ

    نور بخاری کا مداحوں کو ڈپریشن سے نکلنے کے لئے اہم مشورہ

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیربا د کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن سے نکلنے کے لیے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلاتکے مطابق گزشتہ روز نور بخاری نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے اور ساتھ ہی کچھ مداحوں نے معمالات زندگی سے متعلق ت نور سے مشورے بھی مانگے۔

    سیشن کے دوران ایک مداح نے نور بخاری سے سوال کیا کہ ’جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ اُسے کیسے ختم کرتی ہیں؟‘

    مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔

    نور بخاری نے کہا کہ میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور یوں میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔

  • مکمل طور پر سیاہ مرغی”کڑک ناتھ ” کا پورا گوشت بھی کالا

    مکمل طور پر سیاہ مرغی”کڑک ناتھ ” کا پورا گوشت بھی کالا

    بھارت کے بعض علاقوں میں عام پائی اور کھائی جانے والی مرغی مکمل طور پر گہرے سیاہ رنگ کی ہوتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا گوشت بھی بہت حد تک کالا ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : مرغ کا نام کڑک ناتھ اور بھارت میں اسے ’کالی ماسی‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ مرغ بھارت کے کئی علاقوں میں مشہور ہے اور رغبت سے کھایا جاتا ہے۔ اگرچہ گوشت کی سیاہ رنگت عجیب لگتی ہے لیکن پکنے کے بعد اس میں کچھ تبدیلی ضرور آتی ہے۔

    اس مرغ کے پیر، سر، جلد ، چونچ اور پر تک بالکل کالے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس برائلر مرغیوں کے مقابلے میں کڑک ناتھ کا گوشت ذیادہ غذائیت رکھتا ہے۔ کالی ماسی پہلے پہل مدھیا پردیش کے ضلع جھابوا میں مقبول تھی اور دھیرے دھیرے اس کے کئی فارم ہندوستان کے کئی علاقوں میں قائم ہوئے۔ اب چھتیس گڑھ، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں یہ عام پائی جاتی ہیں۔

    غذائی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس میں دیگر مرغیوں کے مقابلے میں چکنائی اور کولیسٹرول کی شرح بہت کم ہوتی ہے اور اس میں پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہے۔اور چربی کی مقدار بہت کم ہےاس بہت زیادہ غذائیت کی قیمت کی وجہ سے ، یہ دل کے مریضوں اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا گوشت بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے۔

    کئی بھارتی علاقوں میں زندہ مرغی کی قیمت 850 روپے اور گوشت کی قیمت 1000 سے 1200 روپے فی کلوگرام تک ہے۔ اس طرح عام مرغیوں کے مقابلے میں اس کی قیمت تین گنا زائد ہے۔

    کالی ماسی اس لیے مہنگی ہے کہ اسے پالنے اور پروان چڑھانے میں بہت وقت لگتا ہے۔ عام برائلر مرغی 45 دن میں تیار ہوجاتی ہے جبکہ کڑک ناتھ کو پروان چڑھنے میں 8 مہینہ لگتا ہے بعض تصاویر میں دکھایا جاتا ہے کہ کالی ماسی کے انڈے اور خون بھی سیاہ ہے جو ایک غلط بات ہے۔

    اس مرغی کا مطالبہ ملک بھر میں بہتزیادہ ہے۔ اس چکن کی تین اقسام ہیں جن میں جیڈ بلیک ، پینسیلڈ اور گولڈن کڈکاتھ ہیں۔ جیڈ بلیک کے پنکھ مکمل طور پر سیاہ ہیں اور پینسیلڈ کی شکل پنسل سے ملتی ہے۔ اور سنہری کڑک ناتھ میں ، اس کے پروں گولڈن چھلکیاں ہیں۔

    ایک اور حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ ، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ، ویرات کوہلی کو بھی اس چکن کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

    اگرچہ بھارت سے باہر اس طرح کی سیاہ گوشت اور رنگت والی مرغیاں عام نہیں ملتیں لیکن چین میں ’سلکیز‘ نامی مرغیاں عام ہیں جن کی رنگت گہری سرمئی اور گوشت بھی سرمئی ہوتا ہے۔

  • بھارت : ڈاکٹرز نے نوجوان کے یورینری بلیڈر سے 1کلو وزنی پتھری نکال دی

    بھارت : ڈاکٹرز نے نوجوان کے یورینری بلیڈر سے 1کلو وزنی پتھری نکال دی

    ممبئی:سرجن اور ان کی ٹیم نے آپریشن کر کے کولکتہ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان کے مثانے سے ناریل کے سائز کی ایک کلو وزنی پتھری نکال دی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممبئی میں 17 سالہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، نوجوان پیٹ میں درد کے باعث تڑپ رہا تھا۔ الٹراساؤنڈ میں مثانے میں وزنی پتھری کی تشخیص پر فوری طور پر دو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کلکتہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہل خانہ نے آپریشن کے اخراجات کے لیے پیسے نہ ہونے پر تاخیر کرنا چاہی جس سے نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی تاہم رحمدل سرجن راجیو ریڈکر نے دونوں آپریشن مفت میں کرکے نوجوان کی جان بچالی چونکہ لڑکا یتیم ہے ، اس لئے یہ سرجری شفقت کی بنیاد پر مفت کی گئی۔

    میڈیکل ہسٹری کے مطابق نوجوان پیدائش کے وقت ہی تشویشناک حالت میں پیدا ہوا تھا اور 17 سالہ کے دوران متعدد مرتبہ اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم اس بار اسپتال لایا گیا تو مثانے کی پتھری ایک کلو وزنی ہو چکی تھی۔