Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی

    خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی

    خیبرپختونخوا حکومت نے 29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی ،جاری اعلامیے میں سیکیورٹی واپس لینے کی وجہ نہیں بتائی گئی-

    باغی ٹی وی :آفس آف سپریٹنڈنٹ آف پولیس ایلیٹ فورس پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے این پی کے سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی، ایمل ولی خان ،میاں افتخار حسین سے بھی سیکورٹی دستے واپس ، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ،ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے-

    امیر حیدر ہوتی ، ایوب آفریدی ،ملک انور تاج ، بریگیڈئئر(ر) ناصر فاروق اعوان اور جاوید مارول سے مجموعی طور پر 20 سیکیورٹی گارڈز واپس لے لئے گئے جبکہ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن ثاقب ،فیاض علی شاہ ،اے این پی کے صلاح الدین ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے صومی فلک ناز، امیر جاوید ، میاں جمشید خان، کرامت اللہ خان ، امیر مقام ، بیگم نسیم ولی خان اور ایمل ولی خان سے مجموعی طور پر 17 پولیس اہلکار واپس لئے گئے-

    پی ٹی آئی کے ایم این اے انور تاج اور سینیٹر ایوب آفریدی سے مجموعی طور 4 سیکیورٹی اہلکار واپس لیے گئے جب کہ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا ناصر فاروق اعوان سے 7 اہلکار واپس لے لیے گئے۔

    اے این پی کے میاں افتخار حسین ، پی پی کی اسماء ارحاب عالمگیر، پی پی کے انجینئیر ہمایوں، آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے مجموعی طور پر 8 پولیس اہلکار واپس لئے گئے ہیں –

    احمد رسول بنگش ، عثمان زمان خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر اریگیشن آفتاب خان ، چئیرمین بورڈ آف گورنر تعمیر وطن ملک محسن سعید ،چئیرمین رائٹ انفارمیشن جاوید خان ، حمیداللہ ، نوبزادہ امیر خان ، ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر افتخار کی سیکیورٹی پر مامور 13 پولیس اہلکار بھی واپس لے لیے گئے۔

    تمام سیکیورٹی اہل کاروں کو واپس ایلیٹ فورس ہیڈکواٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

    افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

    افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی ملک واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جنہیں حکومتی پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ مرکز میں تمام سہولیات کے ساتھ رہائش دے دی گئی ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ملتان کے ترجمان نے بتایا کہ ملتان ڈویژں سے تعلق رکھنے والے20 پاکستانی گزشتہ شب بذریعہ بس ملتان پہنچے تھے جنہیں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ کر دیا گیا۔

    طور خم بارڈر سے آنے والے افراد کو راولپنڈی اور دیگر متعلقہ اضلاع میں قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا، 7قرنطینہ مراکز میں راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان شامل ہیں، ڈیرہ غازیخان میں 400افراد کے لئے قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ 28افراد افغانستان سے واپس آئے ہیں جنہیں حکومتی پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ مرکز میں تمام سہولیات کے ساتھ رہائش دے دی گئی ہے ۔

  • سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا     عاصم سلیم باجوہ

    سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا عاصم سلیم باجوہ

    سی پیک(چائنہ پاکستان اکنامک ڈور) پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین سی پیک اتھارٹی ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ اجلاس وڈیو لنک سے ہوگا جبکہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی کریں گے۔

    واضح رہےکہ سی پیک منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے ۔ سی پیک(چین، پاکستان اکنامک کوریڈور)میں چین کی طرف سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جو کہ 46ارب ڈالر ہے ۔سی پیک میں ہمارے مفادات سے زیادہ چین کے مفادات شامل ہیں۔سی پیک کی تعمیر کے بغیر چین دنیا میں سپر پاور اور معاشی کنگ نہیں بن سکتا۔ہمارے اپنے مفادات بھی اپنی جگہ موجود ہیں ۔ چین عرب ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر 60 لاکھ بیرل تیل منگواتا ہے جس کا سفر 12ہزارکلو میٹرکے قریب بنتا ہے۔

    جنوبی چین سمندر پر چین کیلئے بے پناہ مسائل ہیں ۔سمندری سپلا ئی لائن پر تبت،تھائی لینڈ،جاپان،کوریا،کچھ جزیرے ہیںجن کے ساتھ چین کے حالات بہتر نہیں ۔ یہ ممالک کسی بھی وقت یہ لائن کسی سازش کے تحت کاٹ دیں تو چین کی معیشت برباد ہوسکتی تھی۔ اس کا متبادل بہترین حل سی پیک کی صورت میں چین کوملا۔ جو بنیادی طور پر اس کے دوست ملک پاکستان سے جُڑا ہوا ہے ۔

    سی پیک سے چین کو اپنی ضرورت کے لیے تیل گوادر کے راستے 3 ہزارکلومیٹر کے فاصلے اور محفوظ ترین راستے سے کم ترین وقت میں دستیاب ہوگا۔ چین کی مصنوعات وسطی ایشیا، افریقہ، یورپی یونین ،ترکی،روس،تاجکستان، ازبکستان اورعرب ممالک تک کم سے کم وقت وکم ترین اخراجات میں پہنچ سکتی ہیں ۔چین سے ان ممالک کی درآمدات و برآمدات سے پاکستان کو حاصل ہونے والی راہداری وصولی سے اس کی معیشت کا معیا ر دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے برابر ہو جائے گا۔او ر اس ’’سی پیک‘‘ سے جو دوسرے فائدے ہوں گے وہ الگ سے ہوں گے ۔

    سی پیک کی اہمیت کے پیش نظر اس کے خلاف پہلے دن سے مختلف افواہوں اور پروپیگنڈہ کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے –

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48ہزار382 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 980 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 4.09 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار582 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار284 ہو چکی ہے-

  • ارجنٹائن کوپا امریکہ کپ کا نیا چمپئین

    ارجنٹائن کوپا امریکہ کپ کا نیا چمپئین

    ارجنٹائن نے ہفتے کے روز 28 سالوں میں اپنا پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور کوپا امریکہ کپ کا نیا چمپئین بن گیا-

    باغی ٹی وی :رائٹرز کے مطابق اجنٹائن نے برازیل کوفائنل میں ایک صفر سے شکست دے دی ،ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکا کپ جیتنے میں کامیاب ہوا، ارجنٹائن نے مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست برازیل کو فائنل میں شکست دی-

    میچ جیتنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر جشن منایا ، لیونل میسی جیت کےجشن میں نیمار کو نا بھولے، دیر تک گلے لگائے رکھا-


    اپنے کھیل کے اوپری حصے میں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں ، میسی ، نے اپنی ہسپانوی کلب ٹیم ، بارسلونا کے ساتھ تقریبا ہر فٹ بال کا اعزاز جیتا تھا: ہر ایوارڈ ، ہر تعریف ، ہر کپ ، چیمپیئن شپ اور ٹرافی۔


    ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے22ویں منٹ میں واحد گول کیا، ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز کے حق دار قرار پائے،ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز جیتنے والے ارجنٹائن کے پہلے گول کیپر بن گئے ہیں-

    واضح رہے کہ کوپا امریکا کپ فائنل برازیل اور ارجنٹائن کے مابین میچ کھیلا گیا میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا تھا،کوپا امریکہ کپ میچز میں برازیل نے27 میچوں میں 22 جیتے جبکہ 5 برابر رہے-

  • امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری،116 افراد ہلاک

    امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری،116 افراد ہلاک

    امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس سے اب تک 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : خبر ایجنسی کے مطابق لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جبکہ کیلیفونیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر سے امریکا میں 116 ہلاکتیں ہوچکیں ہیں-

    اس سے قبل ڈیتھ ویلی میں 1913 میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا-

    خیال رہے کہ ہفتہ ، 26 جون اور پیر کے روز ، 28 جون کے درمیانی عرصہ میں 72 گھنٹے کا دورانیہ جب ریاست کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت 110 ڈگری سے زیادہ رہا – یہ اوریگون کی تاریخ کا سب سے خوفناک حادثہ تھا۔ گرمی کی لہر نے پورٹلینڈ میٹرو کے علاقے میں 911 کالوں کی ریکارڈ تعداد سنیں اور عملے کی قلت اور وبائی امراض کی وجہ سے پہلے ہی جدوجہد کرنے والے اسپتالوں کو مغلوب کردیا۔

    ریاستی اور مقامی عہدیداروں نے ایجنسیوں کو کارروائی کے بعد کی رپورٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ، لیکن ان کو اکٹھا کرنے میں مہینوں دن لگ سکتے ہیں۔ ریاست کے کچھ خصے پہلے ہی گرمی کی ایک اور لہر سے متاثر ہیں ، اور دو مہینے گرمی اب بھی عروج پر ہے ، بہت سے لوگوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اوریگون کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی حفاظت کے لئے نئی حکمت عملی انتظار نہیں کرسکتی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ

    پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکا میں 8 روز قیام کریں گے بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

    بلاول بھٹو دورۂ امریکا کے دوران دو الگ الگ کانفرنسز میں بھی شرکت کریں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں ہیں۔

  • کچنار گوشت بنانے کا طریقہ

    کچنار گوشت بنانے کا طریقہ

    کچنار گوشت

    وقت : 70 سے 80 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… ½کلو
    کچنار ………… ایک کلو
    دہی ………… ½کپ
    پیاز(قتلے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1½چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کو تقریباً 2½ سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کچنار کو صاف کرلیں اور سخت جڑیں اتار دیں۔ کچنار کو 2 سے3 منٹ تک ابالیں۔ پانی اتارکر علیحدہ رکھ دیں۔ تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکابراؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید دو منٹ پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر مصالحہ پکنے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر ہلکا براؤن کرنے کے لئے بھونیں۔ ½ لیٹر پانی شامل کرکے 40 سے 45 منٹ مٹن کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ اب کچنار اور دہی شامل کرکے مزید 8سے 10منٹ پکائیں۔ 5سے 6 منٹ گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن گوشت کی بجائے مٹن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

    پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

    بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان کی بہن الویرا خان اور دیگر سات افراد کو سمن جاری کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چندی گڑھ پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان، الویرا خان اور سلمان خان کے فلاحی ادارے ’’بینگ ہیومن‘‘ کے دیگر سات افراد کا نام لیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

    تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں "بینگ ہیومن جیولری” فرنچائز کھولنے کے لیے کہا، میں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔


    تاجر نے کہا بینگ ہیومن کے ملازمین نے بتایا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔

    تاجرارون گپتا نے الزام لگایا ہے کہ شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔ بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

    چندی گڑھ پولیس کے ایس پی کیتن بنسل نے اس کیس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان سمیت دیگر افراد کو جواب دینے کے لیے 13 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی پائی جاتی ہے یا کوئی مجرم ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • سونیا حسین پر ملائکہ اروڑا کی کاپی کرنے پرصارفین کی شدید تنقید

    سونیا حسین پر ملائکہ اروڑا کی کاپی کرنے پرصارفین کی شدید تنقید

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کو بھارتی ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اسٹائل ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

    یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بناتے رہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

    اسٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن پر خوب ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں-

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی اسٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں انٹرنٹ صارفین سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔

    سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا صا رفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کے پاس اُن کا اپنا کوئی فیشن سینس نہیں ہے، پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ بھارتی فیشن کو فالو کرتی ہیں۔