Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی ٹی وی کی مسلمان سینئیر اداکارہ شدید مالی مشکلات کا شکار، ساتھی فنکاروں سے مدد کی درخواست

    بھارتی ٹی وی کی مسلمان سینئیر اداکارہ شدید مالی مشکلات کا شکار، ساتھی فنکاروں سے مدد کی درخواست

    بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی کام نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں انہوں نے ساتھی فنکاروں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکارہ شگفتہ علی ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اس کے علاوہ وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔

    اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں سے انہیں انڈسٹری میں بہت کم مل رہا ہے اور جو بھی کام انہیں ملا وہ عملی شکل تک نہیں پہنچ پایا۔

    اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا میں نے شوبز انڈسٹری میں کام کا آغاز 17 سال کی عمر سے کیا تھا، آج میری عمر 54 برس ہے اور اس پورے عرصے میں گزشتہ 4 برس میری زندگی کے سب سے بدتر سال رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہاکہ کسی نے میری مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی کو یہ معلوم ہے کہ میں کتنی زیادہ مالی مشکلات کا شکار ہوں یہاں تک کہ زندگی گزارنے کے لیے مجھے اپنے استعمال کی بہت ساری چیزیں بیچنی پڑیں۔

    اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ انہوں نے مالی مشکلات کے پیش نظر اپنی کار اور زیور بیچ دئیے یہاں تک کہ وہ ڈاکٹر کے پاس بھی آٹو رکشہ میں جاتی ہیں یہ سب ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ایک سیلف میڈ شخصیت رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا جب وہ انڈسٹری میں آئی تھیں انہیں کسی کی سپورٹ نہیں تھی۔ انہوں نے جو بھی کام کیا اپنی محنت سے حاصل کیا۔ تاہم اب وہ مشکل دور سے گزرر ہی ہیں۔

    اداکارہ شگفتہ علی نے درخواست کرتے ہوئے کہا انہیں مالی مدد اور زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کی ضرورت ہے کیونکہ اب ان کے پاس بیچنے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا۔

  • اریج فاطمہ کا ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر رد عمل

    اریج فاطمہ کا ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر رد عمل

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : یوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

    یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    وشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا تاہم اب معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر سخت ردّعمل دیا گیا ہے۔

    اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکا میں پیدا ہوئی اور تقریباََ 35 سالوں سے زائد عرصے سے یہاں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں۔

    اریج فاطمہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں مقیم ہوں جو پاکستان سے زیادہ اسلامی ملک ہے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ اپنی نوجوان نسل کی پرواہ کریں۔

    اریج فاطمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہوشیار لوگ پتہ لگائیں گے کہ میں نے کن لوگوں کو ہدایت کی ہے۔

  • اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں ایمن سلیم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شئیر کی اوراپنے اس فیصلے سےمداحوں کو آگاہ کیا-

    ایمن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کہ دل کی گہرائیوں سے یہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب مزید اداکاری نہیں کروں گی۔

    ایمن سلیم نے لکھا کہ ان کے لیے شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ انڈسٹری کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مستقبل کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی۔

    تاہم ایمن سلیم نے اپنے ڈیبیو ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی، ایمن سلیم نے رواں برس اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

    اداکارہ ایمن سلیم نے نجی چینل ہم ٹی وی پر رمضان اسپیشل ڈرامے ’چپکے چپکے’ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا رواں برس اپریل اور مئی کے مہینے میں نشر ہونے والے اس ڈرامے میں ایمن سلیم نے رمیشا عرف مشی نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

    علاوہ ازیں عید کے بعد دونوں اداکاروں نے کپڑوں کے معروف برانڈ سو کمال کا ایک ایڈ بھی کیا تھا اور بعدازاں ایمن سلیم، عاصم جوفا سمیت مختلف برانڈز کی ماڈلنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں۔

    ایمن سلیم کا بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ورات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے بھی موازنہ کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔

  • گووندا اور روینہ ٹنڈن کی بڑی اسکرین پر واپسی

    گووندا اور روینہ ٹنڈن کی بڑی اسکرین پر واپسی

    بالی ووڈ میں نوے کی دہائی کی مقبول ترین جوڑی گووندا اور روینہ ٹنڈن مداحوں کو ایک بار پھر بڑے پردے پرنظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈٰا کے مطابق نوے کی دہائی میں بالی ووڈ کو اداکار گووندا نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ مل کر انڈسٹری کے متعدد سپرہٹ فلمیں دیں جن میں دلہے راجا، بڑے میاں چھوٹے میاں، آنٹی نمبر ون، راجا جی،اکھیوں سے گولی مارے اور اناڑی نمبر ون جیسی فلمیں شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں خبریں گردش میں ہیں کہ ماضی کی یہ کامیاب ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہی ہے جس کا اعلان اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا تاہم انہوں نے فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

    داکارہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوندا کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’دی گرینڈ ری یونین‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم بڑے پردے پر کام کرنے کے لیے دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

    روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں خود ہی سوالات کرکے مداحوں کا انتظار مزید بڑھادیا۔ اداکارہ نے لکھا، ’’کب؟ کہاں؟، کیسے؟ ۔۔۔ ’’جلد آرہا ہے‘‘۔

  • عامر خان  اور کرن راؤ کی طلاق پر کنگنا رناوت کا متنازع بیان

    عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق پر کنگنا رناوت کا متنازع بیان

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی طلاق پر متنازع بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا جس پر شوبز ستاروں نے اپنا ردعمل دیا کنگنا نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کیا-

    اداکارہ نے کہا کہ ایک موقع پر پنجاب میں بیشتر خاندانوں نے ایک بیٹے کو ہندو اور دوسرے کو سِکھ کی حیثیت سے پالا ، یہ رجحان ہندوؤں اور مسلمانوں ، سکھوں یا مسلمانوں ، یا اس معاملے میں مسلمانوں کے ساتھ کسی اور میں نہیں دیکھا گیا۔

    کنگنا نے کہا کہ ایسا ہی عامر سر کیساتھ بھی ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ عامر خان صاحب کے بچے مسلمان ہی کیوں ہوتے ہیں؟ شادی کے بعد عورت ہندو کیوں نہیں رہ سکتی؟

    اداکارہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہی خاندان میں ہندو ، جین ، بدھ ، سکھ ، رادھاسوامی اور ملحد مل کر رہ سکتے ہیں تو پھر مسلمان کیوں نہیں؟جیسے بیشتر سوالات کرتے ہوئے کنگنا نے اس رواج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    عامر خان اور کرن راؤ کے طلاق سے متعلق بیان پر مبشر لقمان کا رد عمل

  • لوگوں کو کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنیوالے آٹو رکشے کے چرچے

    لوگوں کو کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنیوالے آٹو رکشے کے چرچے

    بھارت کی ریاست چنئی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ گوتم نے کوویڈ 19 کی ویکسین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے ویکسین لگانے کے بعد ایک آٹو رکشہ کا ماڈل بنایا ہے-

    باغی ٹی وی :انڈین ایکسپریس کے مطابق تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے کو کس منفرد طرز سے ڈیزائن کیا گیا ہے رکشے پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا گیا ہے اس کے چاروں اطراف سرنجیں نکلی ہوئی ہیں جبکہ چھت پر کورونا ویکسین کی بڑی سی شیشی بھی بنائی گئی۔

    اس رکشے میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہے جو اونچی آواز میں لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

    “میں ویکسینیشن کے بارے میں شعور پیدا کرنے پر کام کر رہا تھا اور میں نے گریٹر چنئی کارپوریشن سے رجوع کیا جو بھی کچھ ایسا ہی کرنے کا ارادہ کر رہا تھا۔ چنانچہ ہم مل کر ’ویکسین آٹو‘ لے کر آئے۔ یہ منصوبہ دو ماہ قبل تیار کیا جانا تھا لیکن بدقسمتی سے اس میں تاخیر ہوگئی کیونکہ میں کوویڈ ۔19 سے متاثر ہوا تھا ، ”گوتم نے انڈین ایکسپرس کو بتایا۔

    آٹو منی کندن نامی ایک شخص چلاتا ہے جو کارپوریشن کے ہر زون کو روزانہ کی بنیاد پر محیط کرتا ہے۔ گوھم کا کہنا ہے کہ زونل میڈیکل آفیسر انہیں ان علاقوں کی ایک فہرست فراہم کریں گے جہاں ویکسین لگانے کے بارے میں شعور کی کمی ہے۔ اس مہم کے دوران جی سی سی زون کے سپروائزر بھی موجود رہیں گے۔ گوتم اور دیگر رضاکار ویکسین سے متعلق پرچے دیتے ہیں اور لوگوں کوویکسین سے متعلق ان کے سوالات پوچھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    “جی سی سی کی طرف سے بہت کوشش کرنے کے باوجود ، شہر میں بہت سے لوگ اب بھی ویکسین سے آگاہ نہیں ہے۔ خوف کا عنصر بھی ہے۔ ہم ان کو سمجھاتے ہیں کہ ماضی میں ویکسین نے بیماریوں کا خاتمہ کیا ہے۔ ایک عورت میرے پاس آئی اور کہا کہ اسے ویکسین کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ ٹیکہ لگانے کے لئےمطلوبہ دستاویزات رکھنے والے قریبی پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں جاؤ۔ بہت سے لوگ کوویشیلڈ اور کوویکسین کے فرق سے بخوبی واقف نہیں ہیں اور ہم ان سب چیزوں کو آسان زبان میں سمجھا رہے ہیں-

    گوتم نے بتایا کہ آٹو کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر بارش ہو بھی تو اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا اور یہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔

  • طور خم بارڈر کو آج سے  آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا

    طور خم بارڈر کو آج سے آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا

    پاکستان نے وبایی مرض کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد طور خم کو آج سے امیگریشن اور آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق،طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے-


    انہوں نے کہا کہ پاک – افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کیطرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں-

  • پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ اور اسٹارز کہتی ہیں بے حیائی پھیلا رہی ہیں   حریم شاہ

    پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ اور اسٹارز کہتی ہیں بے حیائی پھیلا رہی ہیں حریم شاہ

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں-

    باغی ٹی وی :ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

    یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا-تاہم اب ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے بھی ان اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں حریم شاہ نے کہا مجھے پسند نہیں ہے کہ میں کسی پر نکتہ چینی کروں لیکن یہاں پر بولنا بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک اسٹارز بے حیائی پھیلارہے ہیں۔ اس پر سب بڑی باتیں کرتے ہیں یہی لوگ اور یہی میڈیا کہہ رہا ہوتا ہے-

    ہم سٹائل ایوارڈ شو: پاکستانی اداکاراؤں پر مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پرشدید تنقید

    حریم نے کہا کہ تو آج میں کہوں گی کہ آپ لوگ کہاں سوگئے ہو پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ کہتی ہیں، اسٹارز کہتی ہیں انہوں نے جس طرح ایوارڈ شو کی تقریب میں بے ہودہ اور بےشرمی والے لباس پہنے۔

    ٹاک ٹاکر نے کہا عمران خان صاحب نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ اگرعورت اپنا لباس مختصر کرلے تو پھر یہی ہوگا پاکستان کے اندر۔

    حریم شاہ نے کہا فیشن کرنے سے ہمیں کسی نے نہیں روکا، فیشن کرنا حق ہے۔ لیکن اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی نہیں کی جتنی ایوارڈز شو کی تقریب میں نظر آئی کہ کسی کی پوری کی پوری ٹانگ نظر آرہی ہے تو کسی کا جسم نظر آرہا ہے۔

    علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

  • ہم اسٹائل ایوراڈ  پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ

    ہم اسٹائل ایوراڈ پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں اور ایوراڈ شو مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہے-

    باغی ٹی وی :دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں سجائی گئی جس میں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ تاہم جہاں ایوارڈ شو کی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس اور اسٹائل کے چرچے رہے وہیں اداکاراؤں کے مختصر لباس نے لوگوں کی توجہ سمیٹی۔

    ہم سٹائل ایوارڈ شو: پاکستانی اداکاراؤں پر مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پرشدید تنقید

    ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’بین ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور ہم سٹائل ایوارڈ شو پر پابندی کا مطالبہ کر ہے ہیں-

    اداکاراؤں کو نہ صرف لوگوں نے بلکہ ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-


    https://twitter.com/AhmadCh26736904/status/1412125507131486214?s=20
    https://twitter.com/S_Aadi_Khan/status/1412099702842007560?s=20
    https://twitter.com/Gulkhan_PK/status/1412098145841029128?s=20
    https://twitter.com/Saminailyas20/status/1412069663996063752?s=20


    https://twitter.com/ZainUla42443092/status/1412063454815571973?s=20

    علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد

    ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر کمی 24 گھنٹوں میں 25 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 25 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 37 ہزار 364 نئے ٹیسٹ کئے گئے830 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.22 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ65 ہزار490 ہو چکی ہے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ92 لاکھ92 ہزار ہوگئی ہے-

    دنیا بھر میں کورونا کیسز تعداد 18 کروڑ49لاکھ23 ہزار سے بڑھ گئی دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی-