Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں    ترجمان افغان طالبان

    جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں ترجمان افغان طالبان

    ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : آئی جی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے مذاکرات میں تیزی آئیگی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے تحریری امن منصوبے کی تیاری میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارت افغان امور نے ذبیح ﷲ مجاہد کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

  • عاصم اظہر نےماڈل میرب علی سے منگنی کر لی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    عاصم اظہر نےماڈل میرب علی سے منگنی کر لی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکارعاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

    عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی۔

    دوسری جانب ابھی تک عاصم اظہر اور میرب علی کی جانب سے اُن کی منگنی کی زیرِ گردش خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبر سُننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہیش ٹیگ عاصم اظہر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں جہاں مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر پر مزاحیہ میمز بھی شئیر کی جارہی ہیں-


    https://twitter.com/morelightx/status/1412076443236913157?s=20


    https://twitter.com/Moody_hun_yar/status/1412127898388008971?s=20
    https://twitter.com/Ayesha_sf/status/1412046244336259075?s=20


    https://twitter.com/Sambhalo_Zara/status/1412094989253894146?s=20
    https://twitter.com/TheMuhammadAli_/status/1412128395291471878?s=20


    https://twitter.com/idkrimshaa/status/1412080174854672389?s=20

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر30 کلو گرام ہیروئن کی برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر30 کلو گرام ہیروئن کی برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : کسٹم حکام کے مطابق 30 کلو گرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کی جانی تھی ہیروئن کپڑوں کی برآمدی کھیپ میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی جس کی نشاندہی اسکینر پر ہوئی۔

    ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے کروائی کی جس کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کےقبضےسےاسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہےہلاک ہونے والے دہشت گردوں سےمتعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کاروائی ،5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کاروائی ،5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشت گر ہلاک ہوئے-

    سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی سپرہائی وے جمالی پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئےعلاوہ ازیں شانتی نگر اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

  • ہالی ووڈ فلم "سپرمین” کے ہدایتکار انتقال کر گئے

    ہالی ووڈ فلم "سپرمین” کے ہدایتکار انتقال کر گئے

    ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رچرڈ ڈونر انتقال کرگئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارنر برادرز نے فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رچرڈ ڈونر کی موت کی تصدیق کردی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی عمر 91برس تھی –

    رچرڈ ڈونر نے سُپرمین، دی گونیز اور مہلک ہتھیاروں کی سیریز کی ہدایت کاری کی 1970 کی دہائی اور 80 کی دہائی کی سب سے یادگار فلموں کی ہدایت کاری کی مقبول ترین جدید سپر ہیرو فلم "سپر مین” سے لے کر کڈ ایڈونچر "گونیز” ، اور دوست پولیس سیریز "لیتھل ویپن” تک کی ہدایات دیں-

  • پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج سے ہفتہ شہدا منارہےہیں،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

    پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج سے ہفتہ شہدا منارہےہیں،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج سےہفتہ شہدامنارہےہیں-

    باغی ٹی وی : کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہفتہ شہدامنانےکی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نےدی پاکستان اوربیرون ممالک میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا-

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل احتجاجی ریلیاں اورجلوس نکالےجائیں گے، 8جولائی کوشہید برہان وانی کےیوم شہادت کویوم مزاحمت منایا جائےگا اور برہان وانی کےآبائی قصبےترال کی طرف مارچ کیاجائےگا-

    کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 13جولائی کو 1931کےشہدا کی یاد میں یوم شہدا منایا جائےگا، ہفتہ شہدا کےدوران مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہوگی-

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا متفقہ فیصلے ہوں گے؟

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا متفقہ فیصلے ہوں گے؟

    وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،وفاقی کابینہ اجلاس کے 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کابینہ اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل کی رپورٹ پیش کی جائے گی-

    کابینہ کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی معطلی کے اقدام پر بریفنگ دی جائیگی ،وفاقی کابینہ ایس اے اے اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دے گی، ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی-

    وفاقی کابینہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ اور پبلک آرڈ ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دے گی اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 کا معاملے پر غور ہوگا-

    وفاقی کابینہ چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی بھی منظوری دے گی اجلاس میں وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی –

    وفاقی کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی علاوہ ازیں کابینہ ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے گی کابینہ کمیٹی توانائی کے گزشتہ 3 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے-

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا خضدار، قلات، ژوب اوربارکھان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں اورچند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے-

    پنجاب کے وسطی اور جنو بی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا –

    خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دیر، چترال، کوہستان، سوات اور مانسہرہ میں چند مقامات پر مزیدبارش کا امکان ہے دوسری جانب آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوا وں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

  • نوشہروفیروز:زمین کے تنازع پر  فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

    نوشہروفیروز:زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

    نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا عدالت میں پیشی سے واپسی پر کار پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    جبکہ کراچی سپرہائی وے جمالی پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئےعلاوہ ازیں شانتی نگر اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا کابینہ کے تمام ممبران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ ملک کی مجموعی سیاسی ، اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گی۔ کابینہ کو ملک میں کورونا کے پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریف کیا جائے گا –

    وفاقی کابینہ قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی کابینہ اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس اور مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی جبکہ وزارت بجلی کے ذریعہ تفصیلی بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دے گی اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے گندم اور چینی کے بحران سے متعلق حتمی تحقیقات رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو بغیر کسی ناکام رپورٹ رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ، وزیر اعظم کو آٹے اور چینی کی کمی کی تحقیقات کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا۔

    کابینہ نے کمیٹی کو پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی تاکہ ان افراد کا پتہ چل سکے جو ملک میں ان اشیاء کی قلت کے ذمہ دار تھے۔

    کابینہ کو کورونا وائرس کے بارے میں بھی بتایا گیا صورتحال ملک میں. وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سید ذوالفقار عباس بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ کو چین میں پاکستانی طلبا کے والدین سے ان کی بات چیت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    کابینہ نے ملک میں کورون وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سرجیکل ماسک برآمد نہ کرنے کے اپنے پہلے فیصلے کی توثیق کی۔