Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • احتیاط نہ کی گئی تو ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے    ڈاکٹر قیصر

    احتیاط نہ کی گئی تو ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے ڈاکٹر قیصر

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں ا-گر احتیاط نہ کی گئی تو انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عوام بلا تاخیر ویکسین لگوائیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنے کی ویڈیوائرل ہونے کے بعد فیصل قریشی کا بیان سامنے آ گیا

    ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنے کی ویڈیوائرل ہونے کے بعد فیصل قریشی کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے لائیو شو میں ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنےکی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی کی تصیح کرنے کی کوشش کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے نیچا دکھایا جارہا ہو۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ میں اس اسٹیج پر ہوں جہاں ٹرولنگ کے وقت اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ بھی بدسلوکی اور ہراسانی کی ایک قسم ہے۔

    ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’دوسروں کی ٹانگ کھینچنا اور منفی رویے اب بہت ہوگئے، سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے سے پہلے لازمی سوچیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوچیں کہ کیا یہ سچ ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا، کیا یہ متاثر کن ہے، کیا یہ اہم ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مہربانی کا باعث ہوگا۔

    کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں فیصل قریشی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھےلائیو شو میں دو سوشل میڈیا انفلائینسر کی سالگرہ منائی جا رہی تھی جس دوران ٹک ٹاکر مسکان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انفلائنسر کی گردن پر تھپڑ مارے گئے تھے جس پر فیصل قریشی کا ٹک ٹاکر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

    یصل قریشی نے اپنے ہاتھ میں موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی احساس نہیں شو پر اگر کوئی مہمان آجائے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو کوئی تمیز نہیں ہے اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

    فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

    ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی فیصل قریشی کی ڈانٹ پر بنائی گئی ویڈیو کے انٹر نیٹ پر چرچے

  • عامر خان اور کرن راؤ کے طلاق سے متعلق بیان پر مبشر لقمان کا رد عمل

    عامر خان اور کرن راؤ کے طلاق سے متعلق بیان پر مبشر لقمان کا رد عمل

    گزشتہ روز طلاق کے بعد بالی ووڈ سُپر اسٹارعامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ فلمساز کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرن راؤ کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں اور خوشی خوشی اپنی طلاق کے بارے میں بات کر رہے ہیں ویڈیو میں دونوں کی جانب سے کسی طلاق پر کسی قسم کی پریشانی یا دکھ کا شائبہ تک نہیں ہو رہا یہ ویڈیو اُن کے آن لائن انٹرویو کا ایک مختصر کلپ ہے۔

    ویڈیو میں اداکار اور ان کی ابق اہلیہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے طلاق کی خبر سُن کر آپ سب کو بہت دُکھ ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگا ہوگا اور آپ بہت حیران بھی ہوں گے۔
    https://twitter.com/Ayesha701900053/status/1412007026885079043?s=19
    عامر خان نے کہا کہ ہم سب اتنا کہنا چاہیں گے کہ ہم دونوں ہی اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک ساتھ ہیں تو آپ لوگ پریشان نہیں ہوں ہم لوگ ایک ساتھ فلمیں کریں گے ایک ساتھ دوستوں کی طرح رہیں گے-

    اُنہوں نے کرن اور اپنی تنظیم ’پانی فاؤنڈیشن‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن ہمارے لیے ہمارے بیٹے آزاد کی طرح بہت اہم ہے لہٰذا ہم ہمیشہ ایک فیملی ہی رہیں گے-

    کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے قریبی دوست حاجی امین

    انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے،فلمساز رام گوپال کا عامر اور کرن کی طلاق پرردعمل

    عامر خان نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ ہمارے لیے دُعا کریں کہ ہم دونوں خوش رہیں۔

    عامر خان اور کرن راؤ کی اس ویڈیو پر پاکستانی سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے دونوں کو بے وقوف قرار دیا ہے-

    مبشر لقمان نے کہا کہ دو بے وقوف نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں –

    سینئیر صحافی نے کہا کہ عامر خان سب سے بڑا ناسمجھ انسان ہے جو خوشی خوشی ایک ایسی بات یعنی طلاق کا اعلان کر رہا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ نفرت ہے-

    طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ہے-

    عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    کرن راؤ اور عامر خان میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں سوشل میڈیا صارفین

  • میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک، اداکارہ نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا

    میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک، اداکارہ نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا

    پاکستان کی معروف ادکارہ میر ا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ میرا نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سے رجو ع کرلیا پاکستانی اداکارہ میرا نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ( فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر )ہیک کرلئے گئے ہیں، ایف آئی اے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرے۔

    فلم اسٹار میرا نے درخواست میں اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے، میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں، میرا ہزاروں فالوورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے اداکارہ کی درخواست پر انکوائر ی شروع کردی ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاوئنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • شاہ رخ خان کاعالیہ بھٹ کی پروڈکشن میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    شاہ رخ خان کاعالیہ بھٹ کی پروڈکشن میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے ان کی پروڈکشن تلے کام کرنے کا اظہار کر دیا جسے اداکارہ کی جانب سے قبول بھی کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: اداکارہ عالیہ بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے فلم ’ڈارلنگ‘ کی شوٹنگ کی تصویر شیئر کی تو شارخ خان نے ان سے درخواست کی کہ اس فلم کی پروڈکشن کے بعد وہ اگلے ہوم پروڈکشن کے لیے مجھے سائن کرلیں۔


    شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عالیہ اس فلم کی پروڈکشن کے بعد وہ اگلے ہوم پروڈکشن کے لیے مجھے سائن کرلیں-

    بالی وڈ کنگ نےعالیہ بھٹ کویقین دلایا کہ وہ شوٹ کے لیے وقت کی پابندی کریں گے اوربہت پروفیشنل اندازمیں کام کریں گے جس کا وہ وعدہ بھی کرتے ہیں۔


    اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ڈیل ڈن اوروہ سمجھیں کہ پروڈکشن ہاؤس نے انہیں سائن کرلیا ہے، ساتھ ساتھ محبت کا بھی اظہارکیا۔

  • ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی فیصل قریشی کی ڈانٹ پر بنائی گئی ویڈیو کے انٹر نیٹ پر چرچے

    ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی فیصل قریشی کی ڈانٹ پر بنائی گئی ویڈیو کے انٹر نیٹ پر چرچے

    ٹک ٹاک اسٹار لائبہ شاہ نے فیصل قریشی کی لائیو شو کے دوران ڈانٹنے پر بھی دلچسپ مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جسے انٹرنیٹ صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیئے۔

    مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

    اس ڈانٹ پر لائبہ شاہ نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جسے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    لائبہ شاہ کی جانب سے فیصل قریشی کے ڈانٹنے والے پورے سین کی ویڈیو پر خود ہی سب کردار نبھاتے ہوئے دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے، لائبہ شاہ کے اس ویڈیو میں اُن کے چہرے کے تاثرات بھی کافی دلچسپ ہیں-

    لائبہ شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سب تو ٹھیک ہے بس چپیڑیں نہیں مارنی چاہیے تھیں۔

    کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں فیصل قریشی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھےلائیو شو میں دو سوشل میڈیا انفلائینسر کی سالگرہ منائی جا رہی تھی جس دوران ٹک ٹاکر مسکان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انفلائنسر کی گردن پر تھپڑ مارے گئے تھے جس پر فیصل قریشی کا ٹک ٹاکر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

    یصل قریشی نے اپنے ہاتھ میں موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی احساس نہیں شو پر اگر کوئی مہمان آجائے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو کوئی تمیز نہیں ہے اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

    فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

  • کاشانہ لاہور معاملہ: افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار، وزیر قانون نے ہمارے خلاف غلط مقدمہ درج کرایا ہے،افشاں کا انکشاف

    کاشانہ لاہور معاملہ: افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار، وزیر قانون نے ہمارے خلاف غلط مقدمہ درج کرایا ہے،افشاں کا انکشاف

    افشاں لطیف جو کاشانہ لاہور کی سپریڈنٹ تھیں اور جنہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ کاشانہ لاہور سے یتیم اور بے سہارا بچیوں کو تحریک انصاف کے وزیر اجمل چیمہ اور دیگر اپنی رات رنگین کرنے کے لئے لے جاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : افشاں لطیف کے اس انکشاف کے بعد ان کا گھر جلادیا گیا اور پھر اس الزام کی گواہ لڑکی کائنات کی پراسرار طریقے سے موت ہو گئی اور اب چند روز قبل افشاں اور ان کے خاوند کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے متعلق افشا ں کا کہنا ہے کہ یہ راجہ بشارت نے ایک جھوٹا مقدمہ درج کروا رکھا ہے-

    اس وقت یہ خاتون اپنے خاوند کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں حکام بالا کو چاہیے کہ اگر عورت کا کوئی اگر معمولی سا قصور بھی ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کر کے اس کی جان خلاصی کی جائے-
    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

    سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ کے گھرپر فائرنگ، افشاں لطیف تھانے پہنچ گئی

    واضح رہے کہ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا اقرا کا انتقال گزشتہ سال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا تھا۔پہلے ایدھی سینٹر کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اقرا کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مزاحمت کی۔

    پہلے بھی اقرا کا شوہر اس کا حال پوچھنے بہت بار آچکا ہے، تاہم ایدھی سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور اقرا کو لاوارث لاش کے طور پر نہیں دفنایا جائے گا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں کاشانہ کی سابق انچارج افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ اقراء کو زبردستی ان کے خلاف انڈر ایج شادی کرنے کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔ حالانکہ کہ اقراء کی شادی 22 سال کی عمر میں کرائی گئی۔ شادی کی تقریب میں 250 لوگ شریک تھے۔ 16 دسمبر 2019ء کو اقرا کائنات اپنے گھر سے غائب ہوئی جس کے بعد اس کے شوہر عابد اور سسرالیوں نے بھی رابطے منقطع کر لیے اور پھر اچانک خبر ملی کہ اقراء کی لاش ایدھی سرد خانے لائی گئی جس کی رجسٹریشن لاوارث کے طور پر کی گئی۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ اس لڑکی کے پاس تمام معلومات تھیں۔ اس طرح کاشانہ کی کئی بچیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ افشاں لطیف نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اقراء کی لاش کو لاوارث قرار دے کر دفن نہ کی جائے بلکہ اس کے حوالے کر دی جائے۔
    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    اس سے قبل افشاں لطیف کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کاشانہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک یتیم لڑکی جس کا نام اقراء کائنات ہے اس وقت بلقیس ایدھی فیمیل سنٹر گرین ٹاؤن میں انتہائی تشویشناک حالت میں موجود ہے۔ اقراء کائنات کے شوہر نے بتایا ہے کہ اقراء کو اس کے سسرال سے اغوا کیا گیا اور دو ماہ تک اغوا کیے رکھا گیا۔ وہ بلقیس ایدھی سنٹر میں زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ اگر اس کو بروقت طبی سہولیات نہ فراہم کی گئیں تو وہ جان کی بازی ہار جائے گی۔ اقراء کائنات کو کاشانہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اس کے سسرال سے سوشل ویلفیئر کے وزیر بشارت نے اٹھوایا اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹر منتقل کر کے میرے خلاف استعمال کیا۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت وہ کاشانہ کی سابق سپراٹنڈنٹ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ماں کی حیثیت سے بات کر رہی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مذکورہ لڑکی اقراء کو جلد از جلد سکیورٹی فراہم کر کے پتہ چلایا جائے کہ کس کے کہنے پر ان معصوم لڑکیوں کو غلط کاموں میں لگایا جاتا ہے؟ اب اس لڑکی کے بارے میں افشاں لطیف نے بتایا کہ وہ اپنی جان کی بازی ہار گئی ہے۔

    کاشانہ شیلٹر ہوم سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کوکلین چٹ ملنے پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کاردعمل بھی آگیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ کو حقائق کے منافی قراردے دیا۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کاشانہ کیس رپورٹ بنائی تھی،سی ایم آئی ٹی کی وجہ سے آج بھی کاشانہ کی فضا بچیوں کی آہ وپکارسے گونج رہی ہے۔جس رپورٹ میں اجمل چیمہ کو کلیئر قرار دیاگیا وہ رپورٹ میرے لئے نئی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ کاشانہ سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلین چٹ دے دی گئی تھی کاشانہ سکینڈل میں انسپکشن ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی تھی رپورٹ کے مطابق کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سابق صوبائی وزیر پر لگائے گئے کئی الزامات کی تحقیقات کی لیکن الزامات درست ثابت نہیں ہوئے.

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کی تھی-وزیراعلیٰ نے حکم دیاتھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

  • بشری انصاری پر تنقید کرنے والوں کواُشنا شاہ کا کرارا جواب

    بشری انصاری پر تنقید کرنے والوں کواُشنا شاہ کا کرارا جواب

    اداکارہ اُشنا شاہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی حمایت میں سامنے آ گئیں اور بشری انصاری کی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بشریٰ انصاری کی ایک شادی کی تقریب میں اذان سمیع خان کے ساتھ بالی ووڈ گانے میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

    کچھ صارفین نے جہاں اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا وہیں کچھ یہ تنقید کرتے بھی دکھائی دیے کہ ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کو ابھی کچھ عرصہ ہی گزرا ہے اور وہ یوں خوشیاں منا رہی ہیں۔

    اُشنا شاہ نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کی موت کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی اہلیہ نے ہنستے مسکراتے گیم کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی تو لوگوں نے اس کی ہمت کو داد دی تھی کہ وہ بہت جلد اس غم سے نکل کر اپنی زندگی میں لوٹ آئی ہیں۔

    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اُشنا شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری اداکارہ اگر بہن کی وفات کے کچھ مہینوں بعد خوشی سے شادی کی تقریب میں ڈانس کرے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اتنی جلد خوش کیسے ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا کا شکار ہونے کے بعد رواں برس 6 مئی کو دارِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

    بشری انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • نادیہ حسین کا گھریلو ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو پر وضاحتی بیان

    نادیہ حسین کا گھریلو ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو پر وضاحتی بیان

    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنی گھریلو ث پر برہمی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت دی ہے-

    باغی ٹی وی: نادیہ حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو ایک برانڈ کی مہم کا حصہ ہے تاہم وہ ابھی برانڈ کا نام خفیہ ہی رکھیں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ملازمہ کو کسی باتپر ڈانٹنا مجھے تو لگتا ہے بُرا نہیں ہے اور اگر بجلی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برتے تو اسے ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے میں تو ضرور ڈانٹوں گی کیونکہ ایسی بجلی کی چیزیں جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن جائے مجھے بہت ڈر لگتا ہے-

    انہوں نے بتایا کہ اگر ان کے اسٹاف میں شامل کوئی بجلی کا خطرہ مول لینے والی غلطی کرتا ہے تو وہ اسے ضرور ڈانٹتی ہیں تاکہ وہ آئندہ خیال رکھے۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ اگر میری کوئی ملازمہ ایسا کچھ کرے گی تو میں اسے ضرور ڈانٹوں گی کیونکہ اس سے اس کی اصلاح ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ کو موبائل میں لگے رہنے کا طعنہ دیتے ہوئے بجلی کے آلات خراب ہوجانے پر ڈانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے کچھ صارفین اداکارہ سے معافی کا مطالبہ کررہے تھے-

    نادیہ حسین کی ملازمہ کو ڈانٹنے کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث کا آغاز

  • آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے شادی کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

    آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے شادی کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

    پاکستان کی معروف اور نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار و ماڈل شہباز شگری نے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ شام ہونے والے ایوارڈ شو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت فنکارجوڑی آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے بھی شرکت کی-

    شو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب فنکارخوب انجوائے کرتے اور خوبصورت تصویریں بنواتے ہوئے نظر آ رہے تھے، ایسے میں ایک انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ کی جانب سےہاتھوں آئمہ اور شہباز سے شادی سے متعلق بھی سوال کیا گیا-

    علیزے شاہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’انشا ءاللّٰہ اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز شوکی رنگا رنگ تقریب اور فنکاروں کے سوشل میڈیا پر جہاں چرچے ہیں وہیں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔یہاں تک کہ اداکارہ علیزے شاہ اور ہم سٹائل ایوارڈ تو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں-

    ہم سٹائل ایوارڈ شو: پاکستانی اداکاراؤں پر مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پرشدید تنقید