Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ موسٰی خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے-

    خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں بارش متوقع ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا،خوشاب ، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہو گی دوسری جانب کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کاامکان ہے-

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش متوقع ہو گی-

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 36 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید36 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46ہزار842 نئے ٹیسٹ کئے گئے935 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 1.99 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ51 ہزار 945 ہو چکی ہے۔

  • اچاری گوشت بنانے کا طریقہ

    اچاری گوشت بنانے کا طریقہ

    اچاری گوشت

    وقت : 60 سے 70 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کلونجی ………… ½ چائے کا چمچ
    میتھرے ………… ½چائے کا چمچ
    سونف ………… ½چائے کا چمچ
    مکس اچار(کٹا ہوا) ………… 3کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    پورا مکس اچار ………… ½کپ

    طریقہ کار :
    مٹن کو تقریباً 2½سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن ک پیسٹ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی ڈال کر 8سے 10 منٹ تک مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر 3سے 4 منٹ تک بھونیں۔ 2 پر پانی شامل کرکے 40سے 45 منٹ تک مٹن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے6منٹ تک تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ ثابت اچار سے سجائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

  • آم کا استعمال جِلد کےمتعددمسائل کاحل اوررنگت میں واضح نکھارلاتا ہے لیکن کیسے؟

    آم کا استعمال جِلد کےمتعددمسائل کاحل اوررنگت میں واضح نکھارلاتا ہے لیکن کیسے؟

    پاکستان متعددپھلوں کی طرح آم کی پیداوار میں بھی دنیا بھر میں مشہور ہے دنیا بھر کے زرعی سائنسدانوں کے مطابق آم جیسا ذائقہ اور مٹھاس پورے کرہ ارض پر کہیں نہیں پائی جاتی پاستانی آم اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں پسند کیا جاتا ہے فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کی مطابق برصغیرمیں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا برصغیر کو آموں کا گھر بھی کہا جاتا ہے آم گرمیوں کی پیداوار ہے پاکستان میں آم کی سب سے زیادہ پیداوار پنجاب اور سندھ میں ہوتی ہے-

    آم کو ہرکوئی شوق سے کھاتا ہے اور ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے اسکے خوش کن ذائقے اور لذت کی وجہ سے اسے پھلوں کابادشاہ بھی کہا جاتا ہے آم کی بہت سی اقسام ہیں جن میں چونسہ دسہری الماس سندھڑی لنگڑا انوررٹول الفانسو وغیرو ہیں-

    جامن کے حیرت انگیز فوائد

    آم کے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں مگر زیادہ تر افراد آم کے خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے نے خبر ہیں-

    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق تمام پھلوں کا بادشاہ آم ایک فرحت بخش موسمی پھل ہے، موسمی پھلوں میں قدرت نے بیش بہا خزانہ چھپا رکھا ہے، جہاں پھل کھانے سے مجموعی صحت پر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اِن کے چہرے پر بطور فیس ماسک کے استعمال سے بھی جِلد صاف شفاف، نرم و ملائم اور کھِل اٹھتی ہے، رنگت صاف ہوتی ہے آم کے استعمال سے چہرے پرکیل مہاسے نہیں نکلتے-

    آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد

    آم ایک ایسا پھل ہے جس کے گودے میں بے شمار منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، آم کا گودا براہ راست جِلد پر لگانے سے جِلد کے متعدد مسائل حل اور رنگت میں واضح نکھار آتا ہے۔

    صحت کے لیے مفید آم سے بننے والے حیرت انگیز نتائج کے حامل فیس پیک بنانے اور اسے چہرے پر لگانے کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے:

    آم، دہی اور شہد سے بننے والا فیس ماسک

    چکنی جلد والوں کے لیے موسم گرما بہت سے مسائل اور شکایات ساتھ لاتا ہے، اس موسم میں چکنی جِلد کا علاج بھی آم سے باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

    فیس پیک بنانے کا طریقہ

    پکے ہوئے میٹھے آم کا گودا ایک کھانے کا چمچ، ایک چائے کا چمچ دہی اور شہد لے لیں اور اب ان سب اجزاء کا اچھی طرح پیسٹ بنا لیں، اب اسے چہرے پر انگلیوں کے پوروں یا برش کی مدد سے لگائیں اور 10 منٹ بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

    ایلوویرا کے فوائد

    آم اور بیسن سے بننے والا فیس ماسک

    پکے ہوئے میٹھے آموں کا گودا دو چائے کے چمچ، 2 چائے کے چمچ بیسن، ڈیڑھ چائے کا چمچ شہد اور چند بادام لے لیں۔

    اب ایک پلاسٹک یا کانچ کے برتن میں آم کا گودا، بیسن، پسے ہوئے بادام اور شہد اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس مکسچر کی مدد سے نرمی سے چہرے پر گول دائروں میں مساج کریں، 10 سے 12 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی سے دھولیں۔

    اس عمل کو دن میں دو بار کیا جا سکتا ہے، اس فیس پیک کے لگانے سے رنگت دنوں میں صاف ہوتی ہے اور سورج سے جھلسی ہوئی جِلد کا بہترین علاج ہوتا ہے۔

    3: آم کا گودا جلد کی نمی بھی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، رنگت صاف رکھنے اور جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے آم کا گودا لیں اور اس سے چہرے پر 2 سے 3 منٹ تک مساج کریں، پھر اسے 5 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں اور بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

    قدرتی اجزاء سے چہرہ حسین بنائیں

    اس عمل سے جلد چمکدار، صاف، نرم و ملائم اور ایون ٹون ہو جائے گی مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے اس عمل کو ایک ہفتے میں 3 بار دہرائیں۔

    علاوہ ازیں آم قبض کشاء بھی ہے اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی مفید ہے جن کےبال گر رہے ہوں وہ آم کازیادہ استعمال کریں کیونکہ آم بالوں کو مضبوط بناتے ہیں-

    موٹے زیادہ وزن والے افراد آم کم استعمال کریں کیونکہ آم وزن بڑھاتا ہے کمزور یا دبلے پتلےافرد وزن بڑ ھانا چاہتے ہوں تووہ آموں کا استعمال باقاعدگی سے کریں آم مثانے کوبھی تقویت دیتا ہے اور آم کھانے والےافراددمے کا شکار بھی نہیں ہوتے اور جن کےمعدو میں گرمی ہووہ ساتھ کچی لسی کا استعمال ضرور کریں-

    بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

  • اسٹرنگز اور کوک اسٹوڈیو کے احد نیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    اسٹرنگز اور کوک اسٹوڈیو کے احد نیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    پاکستان کے راک بینڈ اسٹرنگز اور کوک اسٹوڈیو میں بطور ڈرمر فرائض سرانجام دینے والے احد نیانی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : رواں برس مارچ میں احد نیانی نے نیسا نامی فری لانس پروڈکشن ڈیزائنر سے شادی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں احد نیانی نے شادی کی تصویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میر ی بیوی-

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات میں دلہن نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہے نے اپنے اس بڑے دن کیلئے کالی شیروانی کا انتخاب کیا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز احد نیانی کی اہلیہ نیسا نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شئیر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ان کی احد سے ملاقات اسٹرنگز کے ایک کنسرٹ میں ہوئی تھی جہاں وہ بطور فوٹوگرافر موجود تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2010 میں ہماری یہ پہلی ملاقات تھی کہ جب احد کا بطور ڈرمر اسٹرنگز کے ساتھ تیسرا کنسرٹ تھا۔

    نیسا نے لکھا کہ پہلی ملاقات کے بعد ہم نے ایک سال تک بات نہیں کی، لیکن جب طویل مدت بعد احد کو میرے کار ایکسیڈنٹ کا معلوم ہوا تو اس نے خیریت دریافت کرنے کیلئے مجھے میسج کیا۔

    نیسا نے لکھا کہ ستمبر 2020 میں ہماری منگنی ہوئی اور اب باضابطہ طور پر ہم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

  • فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر

    فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے چند روز قبل ائیروناٹیکل انجینئر جوس بیچنے والے چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی ڈگری حاصل کرنے والے شخص کو ملازمت کی پیشکش کی تھی-

    باغی ٹی وی : تاہم اب فیروز خان جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر سے ملاقات کے بعد اس کی شخصیت سے متاثر ہو گئے ہیں۔

    فیروز خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایئرو ناٹیکل انجینئر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

    اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے انجینئر سے ملاقات کی جس نے چین میں ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ میں ڈگری لی اور وطن واپس آنے پر مجبوری میں یہاں جوس بیچنے کے لیے اسٹال لگایا۔

    فیروز خان نے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دلکش شخصیت اور روشن امید والی مسکراہٹ کے ساتھ کیا ہمت والا لڑکا ہے؟

    اداکار فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’مجھے ایسے لوگوں سے پیار ہے، میر ی تمام تر نیک تمنائیں آپ سب ہی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے زندگی کی مشکلات سے لڑنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھا کہ روشنی، جیت، خواب یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں اِنہیں حاصل کریں!‘

    فیروز خان کیجانب سے جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج کی جانب سے یہ خبر شیئر کی گئی تھی کہ چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہے۔

    پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں پر عبور رکھنے والے سوات کے عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے ہیں مگر سفارش نہ ہونےکے باعث آج بھی مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔

    عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جبکہ ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔

    عبدالمالک کے مطابق پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔

    جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے-

    یہ خبر وائرل ہونے کے بعد اداکار فیروز خان نے عبدالمالک کو نوکری کی پیشکش کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ ’اگر کوئی مجھ سے ان کا رابطہ کروا سکے تو میں اس نوجوان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں۔

    چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

  • عمران خان کےعورتوں کے پردے سے متعلق بیان پر خلیل الرحمٰن قمر کا رد عمل

    عمران خان کےعورتوں کے پردے سے متعلق بیان پر خلیل الرحمٰن قمر کا رد عمل

    معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر کہنا ہے کہ انہوں نے تو صرف ایک بات کی ہے آپ مانیں یا نہ مانیں انہوں نے کوئی قانون تو نہیں بنایا-

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ سامنے آنے والے جنسی جرائم میں اضافے کے سوال پراپنا رد عمل دیا-

    خلیل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے پردے کی بات تو کی ہی نہیں انہوں نے تو صرف ستر ڈھانپنے کی بات کی ہے-

    مصنف نے کہا کہ اگر آپ ٹافی کو ریپر کے بغیر رکھیں زمین پر تو اس پر مکھیاں امڈ آئیں گی لیکن اگر آپ اسے ریپر میں ڈال کر رکھیں گے تو مکھیاں نہیں آئیں گی-

    انہوں نے جنسی جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری خواتین ہمارے ہاں مردوں کے ساتھ کام کرتی ہیں تو ایک ریپسٹ کی وجہ سے باقی سب کو برا نہیں کہہ سکتیں جو کرمنلز منٹیلیٹی مردوں میں ہوتی ہے وہی عورت میں بھی ہوتی ہے-

    پاکستان جیسے ملک میں وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں…

    خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ایک مفتی نے ذلالت کی، اگر ذلالت کی ہے باقی کے مفتیوں پر آپ انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، اس مفتی کو آپ بھی گالی دیتے ہیں اور اسے میں بھی گالی دیتا ہوں۔

    ڈرامہ نگار نے کہا کہ کون ذی روح ہے کسی کا دماغ خراب ہے وہ ریپسٹ کا ساتھ دے گا انہوں نے کہا کہ وہ خود ایک لبرل آدمی ہیں، ہم مرد پورے کپڑے پہن کر پھرتے ہیں تو ہمارے مردوں میں سے تو کبھی کسی نے ایسا اعتراض نہیں کیا۔

    خلیل الرحمٰن نے کہا کہ یہ ستر ڈھانپنے کا حکم ناصرف عورتوں کے لیے بلکہ مردوں کے لیے بھی ہے تو اس میں کیا قباحت ہے تو پھر آپ انکاری ہو جائیں گے آپ مسلمان نہیں ہیں –

    ریپ کا تعلق لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے مظاہرے سے ہے، عثمان خالد بٹ کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

    انہوں نے کہا کہ خدا کے واسطے آپ شرم کیجیئے آپ وہ بد نصیب اور بد بخت ہیں جو اپنے ہی دین پر اور اپنی ہی معاشرتی روایات پر فخر نہیں کرتے، تو آپ کے لیے راستے کھلے ہیں پلٹ کر واپس جائیں اور جنگلوں میں رہیئے پتے باندھیے یا بغیر پتے باندھے پھریئے، کوئی نہیں روکے گا آپ کو۔

    وزیراعظم کے بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے صرف ایک بیان دیا ہے اگر آپ ان کی رائے کو نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیں، انہوں نے کوئی قانون تو نہیں بنایا۔

    ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی…

    خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ وزیر اعظم کا رویہ ایک باپ کے جیسا تھا ان کے اندر ایک باپ بول رہا تھا جو چاہتا تھا کہ اس کے بچے تربیت حاصل کر لیں ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو سیلیوٹ کیا-

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔

     

    وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو انٹرویوپر شہباز گل کا ردعمل

    افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا…

  • ٹیکس نہ دینے پرلاکھوں ڈالرمالیت کی لگژری گاڑیاں تباہ،اس عمل کی نگرانی صدر نے خود کی

    ٹیکس نہ دینے پرلاکھوں ڈالرمالیت کی لگژری گاڑیاں تباہ،اس عمل کی نگرانی صدر نے خود کی

    فلپائن کے صدر نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر گاڑیوں کو توڑنے کاحکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والے دولت مندوں سے پریشان صدر روڈریگو دوتیرتے نے محکمہ کسٹم کو 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے بجائے تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔

    فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے کے حکم پر محکمہ کسٹم نے اسمگل شدہ 34 لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاروں کو بلڈوزر کی مدد سے ناکارہ بنادیا اور اس عمل کی صدر نے خود نگرانی کی۔

    یہ کاریں 2018 سے 2020 کے درمیان مختلف ممالک سے اسمگل کی گئی تھیں جن میں نیو برانڈڈ مک لارین 620 آر بھی شامل ہے-

    خیال رہےکہ فلپائن میں رواں برس اسمگل شدہ کاروں کو تباہ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

  • فیس بک کے بانی کا واٹس ایپ میں شاپنگ کو لانے کا اعلان

    فیس بک کے بانی کا واٹس ایپ میں شاپنگ کو لانے کا اعلان

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 4 نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جن میں واٹس ایپ اور مارکیٹ پلیس میں شاپس، انسٹاگرام ویژول سرچ اور شاپ ایڈز شامل ہیں جس سے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے شاپنگ کرنا آسان ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں شاپس سے صارفین کو کاروباری اداروں سے کچھ خریدنے سے قبل بات چیت کا موقع ملے گا مارکیٹ پلیس میں شاپس کا فیچر فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہوگا۔

    مارک زکربرگ نے کہا کہ مارکیٹ پلیس میں یہ فیچر لوگوں کو فیس بک پر آن لائن دکان تشکیل دینے میں مدد فراہم کرے گا اور ایک بار شاپ سیٹنگ ان ایبل کرنے پر اسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر استعمال کیا جاسکے گا۔

    فیس بک کے بانی نے کہا کہ انسٹاگرام ویژول سرچ سے صارفین کو تصاویر پر مبنی مصنوعات کو تلاش کرنے میں مدد ملے سکے گی جبکہ شاپ ایڈز شاپنگ تجربات کو پرسنلائز بنائے گا۔

    اس کے برعکس واٹس ایپ میں شاپس کا فیچر متعدد ممالک میں پیش کیا جارہا ہے جبکہ شاپ ایڈز امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں متعارف کرایا جائے گا۔

    واٹس ایپ کو ہیکرز کی رسائی سے کس طرح محفوظ رکھا جائے

    انسٹاگرام اور فیس بک مارکیٹ پلیس میں تو پہلے ہی ایپس میں شاپس کا آپشن نمایاں ہے مگر واٹس ایپ شاپس ان میں نمایاں فیچر ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے فیس بک کی جانب سے کلب ہاؤس کی نقل پر مبنی لائیو آڈیو فیچر کو بھی سوشل میڈیا سائٹ کا حصہ بنایا گیا تھا مارک زکربرگ نے ان نئے ای کامرس فیچرز کا اعلان لائیو آڈیو روم میں بات چیت کے دوران ہی کیا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے 100 فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

    ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ ایک ارب سے زیادہ افراد مارکیٹ پلیس کو استعمال کرتے ہیں تو ہم کارباری اداروں کے لیے وہاں پر اپنی دکانوں کی تشکیل کے عمل کو زیادہ آسان بنارہے ہیں تاکہ زیادہ افراد کو رسائی مل سکے۔

    رواں ماہ کے شروع میں فیس بک کی ایف 8 کانفرنس کے دوران کمپنی نے واٹس ایپ فار بزنس میں اپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا تھا اس سے قبل ایک بزنس اکاؤنٹ کو تشکیل دینے میں کئی ہفتے درکار ہوتے تھے مگر اب یہ چند منٹوں میں ممکن ہوسکے گا۔

    واٹس ایپ شاپ کا فیچر آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہو سکے گا-

    واٹس ایپ کا جلد ہی زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان

  • میں اور اکشے کمار کبھی ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے،شاہ رخ نے ایسا کیوں کہا؟

    میں اور اکشے کمار کبھی ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے،شاہ رخ نے ایسا کیوں کہا؟

    بالی ووڈ سُر اسٹار شاہ رخ خان نے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    باغی ٹی وی :ہندوستان ٹائمز کےمطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ کام نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں ایک ساتھ کام کیوں نہیں کر سکتے-

    شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اس پر کیا بات کروں دراصل میں صبح جلدی نہیں اٹھ سکتا جیسے اکشے کمار صبح جلدی اٹھنے کا عادی ہے اور جس وقت اکشے کمار اٹھتے ہیں وہ تو میرے سونے کا وقت ہے تو ہم ایک ساتھ کام کیسے کرسکتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کے مطابق جس وقت میں اٹھ کر اپنی شوٹنگ کا آغاز کرتا ہوں تب تک اکشے کمار اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کی تیاری کررہا ہوتا ہے اور میں صرف رات کو کام کرنا پسند کرتا ہوں، بہت کم لوگ میری طرح رات میں کام کرتے ہیں۔

    ابھیجیت نے شاہ رخ خان کیلئے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

    شاہ رخ نے مزید کہا کہ میں اکشے کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن ہماری شوٹنگ کے لیے ایک وقت نکالنا ممکن نہیں ہوگا، اگر کسی فلم میں ہم نے ساتھ کام بھی کیا تو مجھے یقین ہے فلم کے سیٹ پر میری اور اکشے کمار کی ملاقات کبھی نہیں ہوپائے گی کیوں کہ وہ جارہا ہوگا اور میں آرہا ہوں گا۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے صرف فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے تاہم اس میں بھی دونوں کے ایک ساتھ بہت کم سین ہیں اس کے علاوہ وہ ایک دوسرے کی فلموں ’ہے بے بی‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ کے گانوں میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔

    عدالت نے کمال آر خان کو سلمان خان کیخلاف کوئی بھی ہتک آمیز بیان دینے سے روک دیا