Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 109 نئے کیسز سامنے آئے –

    باغی ٹی وی :ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 18ہزار 542کوروناٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئ ،مجموعی تعداد 10ہزار713ہوگئی-

    محمکہ صحت کے مطابق شیخوپورہ 2،جہلم ، گجرات،لودھراں ، سیالکوٹ ، میانوالی اور وہاڑی میں کورونا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا-

    خانیوال 3،خوشاب 3،بہاولنگر میں 2، بہاولپور 2 اور منڈی بہاوالدین میں 2 کیسزرپورٹ، ملتان 5،رحیم یار خان 4، گوجرانولہ میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    لاہور 48،راولپنڈی 14،ڈیرہ غازی خان 7،اور فیصل آباد میں کوروناکے6کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے 4افرادجاں بحق ہوئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

  • وزیراعظم  نے مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات  بہتر ہونے کا عندیہ دیا ہے     فواد چوہدری

    وزیراعظم نے مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کا عندیہ دیا ہے فواد چوہدری

    وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں جنگی فتوحات کے اعلانات شروع ہوئے تو سرحد سیل ہوگی پاکستان پرامن ،خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے-

    وفاقی وزیر فواد نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستا ن موثر کردار ادا کررہا ہے افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے،پاک افغان بارڈر کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں-

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویونے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی جہت کا تعین کیا ہے-

    فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر امید کا اظہار کیاہے-

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امریکا سےتجارت اپنےطریقےسےکرناچاہتےہیں چین اور امریکا دنیا کی دوبڑی اقتصادی طاقتیں ہیں پاکستان نے 1970میں چین امریکا تعلقات میں اہم کردار ادا کیا آج بھی پاکستان چین اور امریکا کے درمیا ن تناوَ کم کرنے کےلیے تیار ہے-

  • سیرین ائیرلائن میں ہنگامی صورتحال ،مسافروں نے درود پاک کا ورد شروع کردیا، ویڈیو وائرل

    سیرین ائیرلائن میں ہنگامی صورتحال ،مسافروں نے درود پاک کا ورد شروع کردیا، ویڈیو وائرل

    نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا طیارے کے اندر موجود مسافروں کی چیخ و پکار ،کلمہ طیبہ ، درود پاک کا ورد شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گزشتہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز سیرین ائیر لائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں مسافروں کو خوف سے چیخ پکار اور کلام پاک کا ورد کر رہے ہیں-


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ائیر لائن کی پرواز میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب موسم کی خرابی کے باعث جہاز ہچکولے لینا شروع ہو گیا تو مسافروں میں کوف کی لہر دوڑ گئی اور مسافروں نے دورد پاک کا ورد شروع کر دیا -تاہم طیارہ کسی بھی بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا –

  • 7 افراد کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار

    7 افراد کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار

    پشاور:چمکنی میں 7 افراد کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار،پولیس ذرائع

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم گھر کا سربراہ ہےجس نے بیوی ،4بچوں اور 2رشتہ داروں سمیت 7 افراد کوقتل کیا ہے، پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو چارسدہ کے علاقے تنگی سے گرفتار کیا-

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے کچھ روز پہلے گھریلوناچاقی پر فائرنگ کرکے 7افراد کوقتل کیا تھا-

    دوسری جانب کراچی میں کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی کے علاقے میں واقع گھر میں ایک شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق اسحاق نامی شخص نے ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

  • پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد

    پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد

    منتخب نمائندوں کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد-

    باغی ٹی وی: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بجٹ منظور ہونے پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ معاشی ٹیم نے انتھک محنت سے پنجاب کے عوام کیلئے بہترین بجٹ پیش کیا-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ غریب، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکار سمیت ہر طبقے کیلئے ریلیف پیکج ہے-پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور اتحادی بجٹ منظوری پر مبارکباد کے مستحق ہیں-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ وزیراعظم کے یکساں ترقی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ، تاریخی ترقیاتی پیکج سے پنجاب بھر میں پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا-

    سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والے آج در بدر پھر رہے ہیں عثمان بزدار 

  • سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والے آج در بدر پھر رہے ہیں    عثمان بزدار

    سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والے آج در بدر پھر رہے ہیں عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں وزیرتعلیم مراد راس، سمیع اللہ چودھری اور اسد کھوکھر شامل ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امو راورسیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی-

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 560ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع ترقی کرے گا-

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں نمائشی منصوبوں پر قیمتی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا، ماضی کی حکومت میں نمائشی منصوبے کل بھی سفید ہاتھی تھے اور آج بھی ہیں-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے ،پہلی فرصت میں بہاولپور کادورہ کروں گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ جلدہی بہاولپور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا، اور سرکلر روڈ بہاولپور کی کشادگی کے لیے فنڈز فراہم کریں گے-

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مینڈیٹ کی پہلے بھی لاج رکھی اور آئندہ بھی رکھیں گے-

    عثما ن بزدار نے کہا کہ سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والے آج در بدر پھر رہے ہیں-

  • آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں

    آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں

    آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق ملک کے وزیر صحت نے جمعہ کو کہا کہ آئس لینڈرز کو اب ماسک پہننے یا دوسرے لوگوں سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ آج یعنی ہفتہ کو COVID-19 کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی –

    شمالی اٹلانٹک کے ملک نے عام طور پر کوویڈ 19 کے وباء کا مقابلہ سخت ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ سسٹم کے ذریعے کیا ہے۔

    "وزیر صحت سووندس سویورسٹیٹیر نے کہا ،” ہم اس معاشرے کو بحال کررہے ہیں جس میں ہم زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور جس کی ہم خواہش رکھتے ہیں۔ ”

    رائٹرز نے ایک نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے کہا کہ ، آئس لینڈ کے وزیرِ صحت نے کہا ، آئس لینڈ ممکنہ طور پر یورپ کا پہلا ملک ہو گا جس نے اپنی COVID-19 کی تمام پابندیوں کو ختم کیا ہے۔

    اب تک موجود پابندیوں میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور لوگوں کے مابین دو میٹر کی دوری کی حکمرانی شامل ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ 87 فیصد آئس لینڈرز کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین مل گئی ہے ، جس کے مطابق موازنہ کرنے والے ممالک میں یہ سب سے زیادہ شرح ہے۔

    3لاکھ 60 ہزار افراد کے ملک میں دو ہفتوں میں فی ایک لاکھ باشندوں میں اوسطاً 1.6 فیصد انفیکشن واقعات ہیں۔ مجموعی طور پر 6،637 انفیکشنز زدہ مریضوں میں سے صرف 30 افراد کی موت ہوئی ہے۔

  • کیا شاہی محل نے میگھن اور ہیری کے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کر لیا؟

    کیا شاہی محل نے میگھن اور ہیری کے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کر لیا؟

    رواں برس مارچ میں ڈیوک اینڈ ڈچزآف سسیکس نےمعروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرست ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے لگائے گئے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب چند مہینوں بعد شاہی محل نے اعتراف کیا کہ شاہی محل کےتمام تر عملےکو برابری کا مقام دینےکے لیےمزید کام کرنا ہوگا۔

    میگھن اور ہیری کے انٹر ویو کے بعد ، محل نے 2020-2021 کے اپنے سالانہ مالی ریکارڈ کو جاری کیا تو نسلی اقلیتی ملازمین کا تناسب اگلے سال تک 10 فیصد تک بڑھانے کے ہدف کے ساتھ 8.5 فیصد رہا ۔

    محل کے ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ تعداد عوامی کردی گئی ہے تاکہ کسی سے کچھ چھپا نہ رہے اور محل کے دروازوں کے پیچھے ہونے والی پیشرفت کے لیے شاہی خاندان جوابدہ ہو۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی کوششوں کے باوجود وہاں نہیں ہیں جہاں ہم ہونا چاہتے ہیں یہ نہیں ہے کہ اس عرصے کے دوران برابری اور شمولیت کے اقدامات میں پیشرفت نہیں کی جارہی ہے ، بس بات اتنی ہے کہ وہ نتائج برآمد نہیں ہوئے جو ہم چاہتےہیں ۔

    واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے تھے

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

    شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    دوسری جانب اس وقت برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا تھا یہاں تک کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی اس انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصری کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

  • اشرف غنی اور ڈاکٹرعبداللہ اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے امریکا گئے ہیں   ترجمان طالبان کا دعویٰ

    اشرف غنی اور ڈاکٹرعبداللہ اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے امریکا گئے ہیں ترجمان طالبان کا دعویٰ

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی اور ڈاکٹرعبداللہ اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے امریکا گئے ہیں –

    باغی ٹی وی : افغانستان کے صدر اشرف غنی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں افغانستان کے صدر اشرف غنی کی امریکا کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر چیئرمین مصالحتی کمیشن عبداللّٰہ عبداللّٰہ بھی ساتھ تھے۔

    ملاقات میں امریکی انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں افغان لیڈروں کی امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات ہوئی افغان صدر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملے۔

    جبکہ دوسری جانب اس حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے امریکا گئے ہیں اور اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ امریکی افواج کے انخلاء کے باوجود تقریباً 650؍ امریکی فوجی امریکی سفارتخانہ اور سفارتکاروں کی سیکیورٹی کے لئے افغانستان میں موجود رہیں گے-

    افغان صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات

    افغان صدر کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات،کیا ہوئی راز کی بات؟

  • افغان صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات

    افغان صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات

    نیویارک :افغان صدر اشرف غنی اور صدر بائیڈن کی ملاقات سے قبل وزیراعظم عمران خان کے امریکی اخبار کو انٹرویو میں دیا گیا پاکستان کا موقف امریکی حلقوں میں توجہ کا باعث بنا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کی امریکا کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر چیئرمین مصالحتی کمیشن عبداللّٰہ عبداللّٰہ بھی ساتھ تھے۔

    ملاقات میں امریکی انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں افغان لیڈروں کی امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات ہوئی افغان صدر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملے۔

    واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور صدر بائیڈن کی ملاقات سے قبل وزیراعظم عمران خان کے امریکی اخبار کو انٹرویو میں دیا گیا پاکستان کا موقف امریکی حلقوں میں توجہ کا باعث بنا ہوا تھا طالبان، امریکا مذاکرات کیلئے پاکستان کے اہم کردار کے باوجود افغانستان سے امریکی انخلا کے عمل میں پاکستان کوجس طرح نظرانداز کیا جارہا تھا وزیراعظم عمران کے انٹرویو نے کسی حد تک پاکستانی موقف کو واضح کر نے میں مدد کی ۔

    دوسری جانب غنی اور بائیڈن کی ملاقات سے قبل نجی خبر رساں ادارے جنگ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ بھارتی لابی کی اشرف غنی کے دورہ واشنگٹن کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ افغانستان کے صدراشرف غنی اپنے شریک اقتدار چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ کے ہمراہ وائٹ ہائوس میں امریکی صدر جوزف بائیڈن سے اہم ملاقات کے دوران نہ صرف طالبان کی پیدا کردہ نئی صورتحال کےبارے میں گفتگو کریں گے بلکہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد بھی افغان سیکورٹی فورسز، افغان معیشت اور افغان حکومت کیلئے مالی، سیاسی اور عملی تعاون و حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ امریکی صدر سے کریں گے۔

    افغان صدر اشرف غنی اور ان کے ہمراہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے و اشنگٹن پہنچنے کے بعد امریکی سینیٹ کے قائد ایوان ڈیموکریٹ سینیٹر چارلس شومر اور اقلیتی لیڈر (قائد حزب اختلاف) ری پبلکن سینیٹر مچ میکانل سے گفتگو کے دوران بھی اپنے اس موقف پر زور دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا تھا کہ وائٹ ہائوس میں ہونے والی بائیڈن غنی ملاقات میں پاکستان ا ور ترکی کے رول کا ذکر بھی آئے گا۔

    ترکی کابل کے بگرام ایئرپورٹ کی سیکورٹی میں اہم رول ادا کرکے امریکی فوج کے انخلاء میں تعاون کررہاہے جبکہ طالبان اور امریکا کے درمیان ڈائیلاگ اور معاہدہ میں اہم رول ادا کرنے کے باوجود پاکستان کو بائیڈن حکومت کی جانب سے مزید مطالبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ افغان صدر غنی اپنی حکومت کی ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی پالیسی پر قائم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی لابی کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ اشرف غنی کے دورہ واشنگٹن کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔