Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فیروز خان عمران خان پر تنقید کرنے والے صارفین پر برس پڑے

    فیروز خان عمران خان پر تنقید کرنے والے صارفین پر برس پڑے

    پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں فیروز خان تربوز کا شربت فروخت کرنے والے ایئروناٹیکل انجینئر عبدالملک کو نوکری کی پیشکش کی تھی جس کے بعد اداکار نے اُس نوجوان سے ملاقات بھی کی اور اس دوران عبدالملک کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی-
    https://twitter.com/O_Lalaa/status/1408380090107445254?s=20
    ٹوئٹر پر ڈاکٹر روؤف احمد نامی صارف نے فیروز خان اور عبدالملِک کی وہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی موجودہ حکومت پر شدید تنقید بھی کی ہے۔

    صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں دو ہی بڑے شعبے ہیں، ایک ڈاکٹر اور دوسرا انجینئر لیکن افسوس کے ساتھ یہ دونوں بےروزگار ہیں۔

    فیروز خان کیجانب سے جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش

    اُنہوں نے لکھا کہ میں نے عمران خان کی حکومت میں جتنی کرپشن دیکھی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی اس تصویر میں یہ شخص ایئروناٹیکل انجینئر ہے اور نوکری نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں تربوز کا شربت فروخت کررہا ہے۔

    چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

    ٹوئٹر صارف کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ یہ ایئروناٹیکل انجینئر اتنا نااُمید نہیں ہے جتنے آپ ہیں اس کی نگاہ انعام پر تھی اور اسے وہ مل کر رہے گا۔

    اداکار نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب وہ نقصان ٹھیک کررہے ہیں جو برسوں میں ہوا ہے۔

    فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر

  • دانش تیمور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے شکر گزار کیوں؟

    دانش تیمور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے شکر گزار کیوں؟

    پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمورنے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام ویڈیو میں شامل اپنا نام دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی:حال ہی میں رونالڈو کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوئی ہے جس کے بعد وہ دُنیا کی وہ واحد شخصیت بن گئے ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے-

    کامیابی کے اس موقع پر رونالڈو نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی جو اُنہوں نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کو جوڑ کر بنائی جن میں پاکستانی اداکار دانش تیمور کا پیغام بھی شامل تھا –

    رونالڈو کی ویڈیو میں اپنا نام دیکھ کر دانش تیمور ناصرف خوش ہوئے بلکہ فٹبالر کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کردی۔

    دانش تیمور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں پہلے دن سے ہی رونالڈو کا ایک بہت بڑا مداح رہا ہوں میں نے آج صبح دیکھا انسٹاگرام پر رونالڈو کو 300 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے تو بہت خوشی ہوئی اور پھر میں رونالڈو کی ویڈیو میں اپنا نام دیکھ کر چونک گیا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں ابھی بھی اس بات پر یقین نہیں کرسکتا کہ رونالڈو نے اپنی ویڈیو میں میرا نام اور پیغام شامل کیا ہے۔

    دانش تیمور نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے اور میں کبھی بھی نہیں بھولوں گا، یہ میری پوری زندگی کا ایک بہترین دن ہوسکتا ہے۔دانش تیمور

    آخر میں اُنہوں نے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئے

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا

  • سلمان خان  مجھے پسند نہیں وہ خراب اداکار ہیں    کرینہ کپور

    سلمان خان مجھے پسند نہیں وہ خراب اداکار ہیں کرینہ کپور

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کو خراب اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سلمان خان پسند نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کی اداکارانہ صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا نا میں سلمان خان کی مداح ہوں اور نہ ہی مجھے سلمان پسند ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے سلمان خان کو خراب اداکار قراردیا تھا جب کہ ان کے مقابلے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ کوئی بھی لڑکی شاہ رخ خان کی محبت میں گرفتار ہوسکتی ہے۔

    کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا تھا مجھ سے شاہ رخ خان کے بارے میں مت پوچھئے کیونکہ اگر ایک بار میں ان کے بارے میں بات کرنا شروع ہوگئی تو گھنٹوں تک میری باتیں ختم نہیں ہوں گی۔

    کرینہ کے مطابق شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن دو ایسے اداکار ہیں جن سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں شاہ رخ خان میں ایسا کچھ ہے جو انہیں حیرت انگیز بناتا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سلمان خان کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں "کیونکہ” اور بجرنی بھائی جان شامل ہیں جو باکس آفس پر خاصی کامیاب رہیں تھیں۔

    عدالت نے کمال آر خان کو سلمان خان کیخلاف کوئی بھی ہتک آمیز بیان دینے سے روک دیا

    سلمان خان ہتک عزت معاملہ: کمال آر خان نے یوٹرن لے لیا

  • ڈرامے کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے    صبور علی

    ڈرامے کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے صبور علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ ’ڈرامہ کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جب تک اسے قبول نہیں کریں گے ہم نئی چیز بنا ہی نہیں سکیں گے-

    باغی ٹی وی : صبور علی نے ڈراما سیریل ’’فطرت‘‘ میں منفی کردار ادا کیا تھا۔ اس ڈرامے میں جہاں ان کی اداکاری کی تعریف کی گئی تھی وہیں ان کے منفی کردار پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے چند روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو میں صوبر علی نے اپنے کردار کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ ہمیں برا بھلا بھی کہتے ہیں اور ان کرداروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔

    اداکارہ صبور کے مطابق شاید لوگ ان کرداروں کے ذریعے اپنے اندر موجود اُن چیزوں کو جوڑتے ہیں جنھیں وہ خود سامنے نہیں لا سکتے، اور ہم شاید اُن کے اِسی مخفی کردار کو پیش کررہے ہوتے ہیں۔

    صبور علی نے کہا کہ عموماً جتنے بھی سکرپٹ آفر ہوتے ہیں وہ لگ بھگ ایک ہی جیسے ہوتے ہیں اور جب یہ پتہ چلتا ہے کے سیٹ پر جا کر وہی کام کرنا ہے جو چار بار پہلے ہی کر چکے ہیں، تو بہت افسوس ہوتا ہے۔

    تاہم صبور کہتی ہیں کہ انھیں شکایت نہیں ہے کیونکہ اسی کام نے انھیں بہت کچھ دیا ہے۔ لیکن اُنھوں نے زور دیا کہ ’سکرپٹ اچھا ہونا بہت اہم بات ہے۔‘

    ڈراموں میں یکسانیت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے صبور علی کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جب تک اسے قبول نہیں کریں گے ہم نئی چیز بنا ہی نہیں سکیں گے، کیونکہ یہ ایک طرح کا کاروبار ہی ہے۔ ورنہ ہمارا تو دل کرتا ہی ہے نئی چیز بنانے کا۔

     

    موازنہ تو ٹھیک لیکن جب سجل کیساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے صبور علی

  • ڈاکٹر عامر لیاقت نے طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    ڈاکٹر عامر لیاقت نے طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    پاکستان کے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔

    باغی ٹی وی : ڈاکٹرعامر لیاقت کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں طوبیٰ عامر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ دکھایا گیا۔

    ٹوئٹر پر طوبیٰ عامر کے اکاؤنٹ کہ بائیو میں ’عامر لیاقت کی اہلیہ‘ کے لکھے ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ ہے ٹوئٹر پر طوبیٰ کا اکاؤنٹ اور یہ ہوں میں، اور باقی سب بکواس ہے ۔

    یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ ’جھوٹوں، مکاروں، چلتر بازوں، خبروں سے کھیلنے والے ڈھونگیوں ، آگے اگے دیکھتے جائیے!! ابھی تو ردعمل شروع ہوا ہے۔‘

    واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبریں بڑی تعداد میں اس وقت زیرگردش ہوئیں جب ایک ویڈیو میں عامر لیاقت نے کہا کہ ہانیہ نامی خاتون کے الزامات نے میرا گھر توڑ دیا ہے-

    تاہم اس کے بعد طلاق کی خبروں کی انہوں نے اس مختصر ویڈیو کے ساتھ تردید کی ہے۔

    کیا عامر لیاقت اور طوبیٰ کے درمیان بھی علیحدگی ہو گئی؟

  • سلمان خان ہتک عزت معاملہ: کمال آر خان نے یوٹرن لے لیا

    سلمان خان ہتک عزت معاملہ: کمال آر خان نے یوٹرن لے لیا

    بالی ووڈ فلموں کے ناقدین کمال آر خان نے سلمان خان سے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں اور کہا ہے کہ میں آپکا دل دکھانا نہیں چاہتا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان نے بالی ووڈ کے چلبل پانڈے سلمان خان کی عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کیا تھا جس میں انہوں نے نہ صرف سلمان خان پر تنقید کی تھی بلکہ ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی اور ان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد سلمان خان نے کمال آر خان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔

    کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

    بعد ازاں کمال آر خان کی سپراسٹار سلمان خان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے متعدد ٹوئٹس اور ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد ممبئی کی سول کورٹ نے سلمان خان کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے کمال آر خان کو عارضی طور پر سلمان خان، ان کے اہلخانہ، فلم رادھے کے ہدایت کار اور سلومیاں کی پروڈکشن کمپنی کے شیئرہولڈرز کے خلاف کسی بھی طرح کے ہتک آمیز بیانات دینے، ویڈیوز بنانے اور پوسٹس شیئر کرنے سے روک دیا تھا-

    سلمان خان پر تنقید کرنے والے کمال آر خان کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے…

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    اس وقت کمال آر خان نے عدالتی فیصلےپر کہا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی سلمان خان کے بارے میں کوئی ہتک آمیز بیان نہیں دیا بلکہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ فلموں کا ریویو کرتے ہیں۔

    تام اب کمال رشید خان نے اپنے یو ٹیوب چینل سے ایسی تمام ویڈیوز ہٹادی ہیں جن کا تعلق سلمان خان سے ہے۔

    جبکہ اس سے قبل کے آر کے نے اعلان کیا تھا کہ چاہے سلمان خان ان کے پیر پکڑ کر بھی انہیں ایسا کرنے سے منع کریں گے تو وہ پھر بھی ان کی فلموں پر تجزیہ و تبصرہ سے باز نہیں آئیں گے اور یہ عمل جاری رکھیں گے۔

    لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انھوں نے اس حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے۔

    اپنے ایک نئے ٹوئٹ میں کے آر کے نے کہا ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر اپنے یوٹیوب چینل سے سلمان کی تمام فلمیں ڈیلیٹ کررہے ہیں، کیونکہ وہ سلمان خان کو تکلیف دینا نہیں چاہتے۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1408348169524633602?s=20

    عدالت نے کمال آر خان کو سلمان خان کیخلاف کوئی بھی ہتک آمیز بیان دینے سے روک دیا

  • خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکنالوجی کے لئے 14 بلین روپے مختص کئے ہیں   عاطف خان

    خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکنالوجی کے لئے 14 بلین روپے مختص کئے ہیں عاطف خان

    خیبر پختونخواہ (کے پی) کے وزیر برائے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس ٹی اینڈ آئی ٹی) اور فوڈ عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے ڈیجیٹل معیشت ، شفافیت اور فروغ کے مقصد کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں 14 ارب روپے کے میگا پروجیکٹس کو شامل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر آئی ٹی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی ، معاشرتی کو تیز کرنے اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے نوجوانوں سے آشنا کرنے کے لئے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

    منصوبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے ، عاطف خان نے بتایا کہ 2.70 ارب روپے کی لاگت سے شہری سہولت مراکز (سی ایف سی) قائم کیے جائیں گے ، جن میں نئے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام اضلاع میں عوام کو ڈومیسائل ، پیدائش ، جیسی بنیادی سہولیات تک آسان رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ موت ، شادی اور طلاق نامہ اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے اندراج بھی ہوں گے-


    عاطف خان نے بتایا کہ مردان میں 742 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل اکانومی اور اسکل سنٹر کے قیام کو بھی نوجوانوں کو مہارت اور جدید ترین مہارت سے آراستہ کرنے کے لئے میگا پروجیکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مردان میں 2 ہزار کنال پر پھیلے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز (ایس ٹی زیڈز) کو خصوصی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے قیام کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے۔

    مزید برآں ، ڈیجیٹل سٹی ہری پور 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جلد قائم ہوجائے گی جبکہ اس منصوبے سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور اس علاقے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پشاور اور سوات میں گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں کے لئے 4.06 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کے تحت آئی ٹی پارکس ، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) ، اور انکیوبیشن مراکز جلد عمل میں آئیں گے۔

    عاطف خان نے کہا کہ تمام مرجع اضلاع میں ڈیجیٹل ہنر اور نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے لئے ایک ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مربوط علاقوں میں ایس ٹی آئی کو فروغ دینے کے لئے اے ڈی پی اسکیم بھی شروع کی ہے جس کی کل لاگت 300 ملین روپے ہے۔

    مزید یہ کہ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں صلاحیت پیدا کرنے اور بائیوٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، بگ ڈیٹا اور ڈیٹا مائننگ ، روبوٹکس ، اور میٹریل سائنس میں تحقیق کے لئے ماحول کو قابل بنانے کے لئے 450 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ، "اس کے علاوہ ، ایس ایم ایز کو تکنیکی مدد کے لئے صنعتی مسابقت اور جدت طرازی میں اضافہ ، ٹیکنالوجی انکیوبیشن مراکز کا قیام ، ٹیکنالوجی کے ضوابط ، اصل سند ، اور لیبر کی HR ترقی ترقیاتی منصوبے ہیں جن کو اس سال 450 ملین روپے کی لاگت میں شامل کیا گیا ہے۔”

  • اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویراورویڈٰیوز وائرل کرنے پرزوار بگٹی کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

    اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویراورویڈٰیوز وائرل کرنے پرزوار بگٹی کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

    یف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اہلیہ کی ٖغیر اخلاقی تصاویر ،ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور مقدس شخصیات کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی اے نے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ زوار بگٹی کے خلاف سی گئی ایف آئی آرمیں شاہ زوار بگٹی کی دوسری اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر شاہ زوار نے ان کی تصاویر و ویڈیو ان کے والدین سمیت دیگر لوگوں کو نہ صرف شیئر کیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اب لوڈ کی گئیں جبکہ شاہ زوار کی جانب سے نبی کریم اور دیگر مقدس شخصیات کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے گئے –

    ایف آئی ار کے مطابق شاہ زوار کی ویشہ کے ساتھ شادی 2012 میں ہوئی تاہم شادی کے بعد سے ہی شاہ زوار کی جانب سے مبینہ طورپر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ،مسلسل تشدد سے تنگ آ کر ویشہ 2020 میں اپنے شوہر کے گھر سے فرار ہو گئی –

    ایف آئی ار میں بتایا کہ فرار کے بعد شاہ زوار کی جانب سے ویشہ اور ان کے گھروالوں کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جاتی رہیں جبکہ ویشہ کے والد کو اس کی کچھ نازیبا تصاویر بھجوائی گئیں اور اسے مسلسل بلیک میل کیا جاتا رہا جس پر اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دی ۔

    9 اور 10 اپریل 2021 کو شاہ زوار بگٹی کی جانب سے ان کی اہلیہ کے گھر 2 یو ایس بی بھجوائی گئیں جس میں غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو موجود تھیں ۔ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے جب موبائل نمبر کا سراغ لگایا تو وہ شاہ زوار بگٹی کی والدہ شہزادی نرگس کے نام پر رجسٹرڈ تھا –

    شاہ زوار بگٹی ، دانش کوثر اور شہزادی نرگس کو 20.28 مئی اور 4 جون کو نوٹسز بھجوائے گئے مگر وہ پیش نہ ہوئے جبکہ شہزادی نرگس کی جانب سے ڈاک کے ذریعے اپنا بیان بھجوایا گیا ۔

    علاوہ ازیں ویشہ نے اپریل میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں اس نے شوہر شاہ زوار بگٹی اور اپنی ساس شہزادی نرگس کے بارے میں حیرانکن انکشافات کئے تھے-

  • اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے     سلمان خان

    اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے سلمان خان

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کسی کے اندر بھی اتنی جرات ہونا چاہئے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکار کبیر بیدی نے اپنی خود نوشت ’اسٹوریز آئی مسٹ ٹیل‘ کے بارے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اظہارِ خیالات جاننے کے لیے اُن کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو کال کا ایک سیشن کیا جس میں سلمان خان نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے بتایا۔

    لائیو ویڈیو کال کے دوران اداکار کبیر بیدی نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنی اس کتاب میں اپنی زندگی کے تمام اچھے اور بُرے واقعات لکھے ہیں اور وہ تمام غلطیاں بھی لکھی ہیں جو اُنہوں نے اپنی زندگی میں کیں اُمید ہے کہ اُن کی کتاب کو پڑھنے والا اُن کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھے گا۔

    عدالت نے کمال آر خان کو سلمان خان کیخلاف کوئی بھی ہتک آمیز بیان دینے سے روک دیا

    سلمان خان نے اپنی زندگی میں کی جانے والی غلطیوں سے متعلق کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے لوگوں سے سوری کہتے ہیں نہ صرف سوری کہتے ہیں بلجہ ان غلطیوں کو درست بھی کرتے ہیں یہ سب سے مشکل کام ہے کہ آپ اپنی غلطی کو مانیں، جس سے کہ ہر ایک انکار کرتا ہے۔

    بالی ووڈ سلطان نے کہا کہ میں ان میں سے ہوں جو آپ کے سامنے بیٹھا ہوں اور ہمیشہ کہتا ہوں کہ یہ میں نے نہیں کیا، لیکن اگر آپ کہیں کہ ہاں یہ غلطی میں نے کی ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ اسے درست کروں گا، تو اس کے لیے کافی ہمت چاہیے۔

    سلمان خان نے کہا کہ ’اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرلیتے ہیں تو اس میں ہماری بہتری ہوتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے لیکن بار بار ایک ہی غلطی دہرانا درست نہیں۔

    سلمان خان نے کہا کہ جب ہم خود پر کتاب لکھتے ہیں تو اپنی تمام سچائی کو دُنیا کے سامنے پیش کررہے ہوتے ہیں، اُس وقت ہم یہ نہیں سوچتے کہ کیا لکھوں اور کیا نہیں بلکہ جو سچ ہوتا ہے وہی لکھتے ہیں۔

    کبیر بیدی نے کہا کہ ’آپ نے بالکل درست کہا، میں اس مرحلے سے گُزر چکا ہوں اور میں نے اپنی اس کتاب میں اپنی کامیابی، ناکامی، غلطیاں، کیرئیر اور رشتوں کے حوالے سے سب کچھ لکھا ہے۔

    ابھیجیت نے شاہ رخ خان کیلئے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اس پر سلمان خان نے کہا کہ مجھے آپ کی اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

  • نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں     عثمان بزدار

    نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں عثمان بزدار

    انسداد منشیات سے شعور و آگاہی کے مقصد کے تحت دنیا بھر میں سن 1989 سے ہر سال 26 جون کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : منشیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جس کی وجہ سے سماجی، معاشرتی اور معاشی مسائل جنم لیتے ہیں-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ منشیات کا مکروہ کاروبارکرنے والوں کی جگہ جیل ہے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں –

    انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات کے عادی افراد کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں جدید اسپتال بنایا ہے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہے-

    انسداد منشیات کے عالمی دن کے ھوالے سے ہیش ٹیگ "نشہ ایک لعنت ہے”پاکستان ٹوئٹر پینل فہرست مین ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں لوگ اس لعنت کے بارے میں آگہی معلومات شئیر کر رہے ہیں اور حکومت سے معاشرے کے اس ناسور کی روک تھام کے لئے سد باب کرنے کا مطالبہ کر ر ہے ہیں-


    https://twitter.com/alwaystalat/status/1408660235905024005?s=20
    https://twitter.com/raj__a/status/1408664085034643456?s=20
    https://twitter.com/A_Awan11/status/1408667567535833091?s=20


    https://twitter.com/H_0313P/status/1408678982057332737?s=20

    واضح رہے کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی منشیات کے خلاف بین الاقوامی دن منشیات کے ناجائز استعمال اور منشیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف اقوام متحدہ کا عالمی دن ہے۔ یہ 1989 سے ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے