Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی اداکارہ جوبھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوگئیں

    پاکستانی اداکارہ جوبھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں آڈیشن دینے گئیں جہاں دو ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ حاملہ ہیں ۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران متھیرا نے انکشاف کیا کہ جب میں بھارت میں آڈیشن دینے کے لیے گئی اورمجھے دوسال سے زیادہ کاوقت ہوچکا تھامجھے دوبڑے بریکس ملے تھے جس پرمیں بہت خوش تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں میرا کام بہت اچھا چل رہا تھا کہ دو ہفتے کے بعدمیں نے محسوس کیاکہ میں حاملہ ہوں۔

    اداکارہ متھیرا نے مزید بتایا کہ حاملہ ہونے کا پتہ چلنے کے بعد میں ادھرسے ادھربھاگ رہی تھی ،کسی کومعلوم نہیں تھا مگرمیری امی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا تومجھے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا بولوں۔

    متھیرا نے کہا کہ جومیرے شوٹ کی ڈیٹس مل رہی تھیں وہ میری 7سے 8 مہینے کے حمل کے دوران آتی تھیں تو اس دوران تومیں بہت زیادہ سفربھی نہیں کرسکتی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ کافی لوگوں نے بہت ساری الگ الگ رائے دیں جس کی وجہ سے میں اورزیادہ پریشان ہوگئی تھی کچھ لوگوں نے بولاکہ کام کی طرف توجہ دوجبکہ کچھ نے بولا کہ اپنے آپ پرتوجہ دو۔

    متھیرا کے مطابق لوگ ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی رائے دیتے رہے تومیں نے کہا کہ اب جوکچھ ہونا ہے اسے ہونے دو آخر کار میں نے ڈائریکٹرکویہ بات بتائی اور اب جب ڈائریکٹرمیرے بیٹے کودیکھتے ہیں توکہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جوہماری فلم کے بیچ میں آیا تھا۔

  • میرے شوہر نے ہنی مون کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ میری بولی لگائی، کرشمہ کپور کے شوہر سنجے پر خوفناک الزامات

    میرے شوہر نے ہنی مون کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ میری بولی لگائی، کرشمہ کپور کے شوہر سنجے پر خوفناک الزامات

    بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کاشمار 90 کی دہائی کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن کاروباری شخص سنجے کپور سے ان کی شادی 13سال ہی چل سکی اس طلاق کے بعد کرشمہ اور سنجے دونوں کی طرف سے ایک دوسرے پر کئی الزامات لگائے گئے ۔

    باغی ٹی وی :90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی ہیروئن کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی اور صف اول کی اداکاراﺅں میں اپنا نام بنایا- ان کی جوڑی اداکار گووندے کے ساتھ بہت مقبول ہوئی اور دونوں کے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام بھی کیا لیکن شوبز انڈسٹری میں کامیابی ان کی ازدواجی زندگی میں کامیابی نہ لا سکی اور ان کی شادی 13 سال رہنے کے بعد 2016میں ختم ہو گئی ۔

    اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری سے سبھی کو متاثر کیا تھا ۔ کامیڈی ہو ، ٹریجڈی ہو یا رومانس کرشمہ کپور نے ہر فلیور کی فلمیں کیں اور ناظرین کی تعریفیں حاصل کیں ۔ لیکن کرشمہ کی پروفیشنل لائف کافی شاندار تھی ، مگر ذاتی زندگی میں انہیں کئی مرتبہ دھوکہ ملا ۔

    ابھیشیک بچن سے پوری دنیا کے سامنے رشتہ طے ہونے اور منگنی کا اعلان ہونے کے بعد بھی کرشمہ بچن کنبہ کی بہو نہیں بن سکیں ۔ اپنے کریئر کی بلندیوں پر ہوتے ہوئے کرشمہ نے سنجے کپور سے شادی کا فیصلہ کرلیا ، لیکن اس شادی سے خود کو الگ کرنے کے بعد کرشمہ کپور نے جو انکشافات کئے وہ انتہائی چونکانے والے تھے ۔

    سنجے کپور پہلے شادی شدہ تھے لیکن انہوں نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد کرشمہ سے 20 ستمبر 2003 شادی کر لی ، سنجے کے ساتھ شادی نے کرشمہ کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما کر دیں ، کرشمہ کپور نے 2012 میں شوہر سنجے کپور سے الگ رہنا شرو ع کر دیا تھا لیکن ان کی طلاق 2016 میں ہوئی ۔

    کرشمہ کپور نے شادی ٹوٹنے کے لمبے عرصہ کے بعد خاموشی توڑی اور سنجے کپور پر خوفناک الزامات کی بارش کر دی –

    کرشمہ نے اپنے سابق شوہر پر ہنی مون کے دوران دوستوں کے سامنے بولی لگوانے کا بھی الزام لگایا ۔ ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں کرشمہ کا کہناتھا کہ سنجے نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی تشدد کرنا شروع کر دیا تھا ، جب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر تھی تو سنجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک رات سونے کیلئے مجھ پر دباﺅ ڈالا لیکن میں نے انکار کر دیا جس پر سنجے نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

    کرشمہ کپور کا کہناتھا کہ یہاں تک کہ سنجے نے اپنے دوستوں کے سامنے میری بولی تک لگائی کرشمہ کے مطابق سنجے مجھے بہت مارا کراتا تھا اور میں اکثر ان سبھی زخموں کو اپنے میک اپ سے چھپایا کرتی تھی –

    کرشمہ نے کہا کہ جب چیزیں میرے ہاتھ سے بالکل نکل گئیں اور میرے پاس کوئی چارہ نہیں بچا ، تب میں نے پولیس میں شکایت کی –

    کرشمہ نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سنجے ہی نہیں بلکہ ان کی ماں اور میری ساس بھی مجھ پر ظلم کیا کرتی تھیں ۔سنجے کپور سے طلاق کے بعد کرشمہ کپور اپنے بچوں کو پروان چڑھا رہی ہیں ، دونوں بچوں کی ذ مہ داری اداکارہ نے ہی اٹھا رہی ہے ، بچوں کی بھلائی کیلئے سنجے اور کرشمہ کپور نے آپسی رنجشوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے تعلق کو معمول پر لانے کی کوشش کی تاکہ ان کے بچوں کو توجہ مل سکے ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری جانب بیٹی کی اس شادی پر والد رندھیر کپور نے بتایا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کرشمہ اور سنجے کی شادی ہو ۔ ہندوستان ٹائمز کو دئئے ایک انٹرویو میں رندھیر کپور نے کہا تھا کہ سبھی ہمارے خاندان کے بارے میں جانتے ہیں ، ہم کپور ہیں، ہمیں کسی کے پیسے کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سنجے ایک گھٹیا آدمی ہے ، میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ کرشمہ اس سے شادی کرے ۔ اس نے اپنی بیوی کی کبھی پروا نہیں کی ۔ وہ اپنی بیوی کی بے عزتی کررہا تھا اور دوسری عورت کے ساتھ رہ رہا تھا ۔

    واضح رہے کہ طلاق کی عرضی میں سنجے نے الزام لگایا تھا کہ کرشمہ ایک اچھی ماں نہیں ہے اور اس نے صرف پیسے کیلئے سنجے سے شادی کی تھی-

    خیال رہے کہ طلاق میں معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی تھی جسے بچوں پر خرچ کیا جانا تھا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمے لگائے گئے تھے جبکہ شادی کے زیورات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت میں دیئے گئے تھے-

    معاہدے کے تحت بچے اپنی والدہ کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزار سکیں گے۔

  • حریم شاہ کا عزیز الرحمٰن کے معاملے پر ردعمل

    حریم شاہ کا عزیز الرحمٰن کے معاملے پر ردعمل

    پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے طالبعلم سے بدفعلی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: حریم شاہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں ٹک ٹاکر نے کہا کہ بہت ہی دُکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ مفتی چہرے پر سنتِ رسول سجا کر اور ہاتھ میں قرآن پاک اُٹھا کر مدارس جو ایک تقدس والی جگہ ہے ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک پڑھایا جاتا ہے اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہے طالبعلموں سے بدفعلی کا مرتکب ہوا –

    حریم شاہ نے کہا کہ کیا یہ قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی اسی وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے تم لوگ اتنے بدتر ہو چکے کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ ان میں اور کسی اور میں ایسی ہمت نہ ہو کہ وہ سنتِ رسولﷺ چہرے پر سجا کر ایسی جانوروں والی حرکت کرے-

    حریم شاہ نے کہا کہ ’ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

    لاہورکی مقامی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت نے ملزم کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ اورمیڈیکل چیک اپ کیا جائے ،پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی-

    مفتی عزیز الرحمان کو گزشتہ روز پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا ، دورانِ تفتیش مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی-

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

  • کیوں نہ میں جھوٹی خبروں کو مسترد کرنے کا کاروبار شروع کر دوں     اکشے کمار

    کیوں نہ میں جھوٹی خبروں کو مسترد کرنے کا کاروبار شروع کر دوں اکشے کمار

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے والوں سے سخت پریشان ہوگئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اکشے کمار سے متعلق یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ اداکار کی میگا بجٹ فلم ’بیل بوٹم‘ کے فلمسازوں نے کورونا وبا کے تناظر میں اکشے سے فلم کا معاوضہ کم کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے اپنے معاوضے میں 30 کروڑ تک کی کمی کردی-

    یہ خبریں وائرل ہونے کےبعد اکشے کمار نے ٹوئٹ کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے اکشے کمار کے ساتھ سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا ہے تاہم اداکار نے ایک بار پر اس خبر کی تردید کردی۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ جھوٹی خبروں کا اسکیل 10 میں سے 10 ہے، کیوں نہ میں جھوٹی خبروں کو مسترد کرنے کا کاروبار شروع کردوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر اکشے کمار نے اپنی فلم "کھلاڑیوں کا کھلاڑی” کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اس فلم میں دی انڈر ٹیکر کا کردار ریسلر برین لی نے نبھایا تھا۔

    انڈرٹیکر نے اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا

    تاہم اپنے اس پیغام کے ساتھ اکشے کمار نے میم کے طور پر ریسلر براک لزنر،ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ’جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں‘-

    تاہم اکشے کمار کو مذاق اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹوئٹر پوسٹ معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک جا پہنچی۔ انڈر ٹیکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے انڈر ٹیکر نے انھیں فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ "اب آپ بتائیے کہ دوبارہ حقیقی میچ کے لیے آپ کب تیار ہیں-"

  • محمود صابری کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا      طلٰحہ صابری

    محمود صابری کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا طلٰحہ صابری

    مرحوم غلام فرید صابری کے بھائی قوال محمود صابری کو پاپوش نگر قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : محمود صابری کی نمازجنازہ گزشتہ روز فرقانیہ مسجد لیاقت آباد نمبر 4 میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی، وہ صابری برادران کے سب سے چھوٹے اور چوتھے نمبر کے بھائی تھے،جنھوں نے اپنے بڑے بھائیوں غلام فرید صابری اور مقبول صابری کے ہمراہ ان گنت قوالیاں گائیں-

    محمود صابری صابربرادران کے گروپ کا حصہ ہوا کرتے تھے،صابری برادران کی مقبول قوالی تاجدارحرم سمیت انھوں نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ فن قوالی کا بارہا مظاہرہ کیا۔

    محمود صابری کے بھتیجے اور غلام فرید صابری کے بیٹے طلحہ صابری کے مطابق ان کے چچا محمود صابری کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا،ان کی عمر 70 سال تھی،طلحہ کے مطابق وہ جرمنی میں مقیم تھے تاہم حالیہ دنوں میں پاکستان آئے ہوئے تھے۔

    دوسری جانب غلام فرید صابری کے بیٹے اور محمود صابری کے بھتیجے کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے ان کو 22 جون سن 2016ء کو لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انھیں اس وقت دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ اس قاتلانہ حملے کے نتیجے میں امجد صابری شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے
  • معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    معروف قوال امجد صابری کی 5 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امجد صابری نے 23 دسمبر 1970 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھےامجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

    امجد صابری نے ناصرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت 17میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے اور انھوں نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام ’’تاجدار حرم‘‘ سے کیا جو ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکا تھا۔

    امجد صابری 5 برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

    بابا! آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے پریسا صابری
    ماہرہ خان کا معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت
  • ارطغرل غازی فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    ارطغرل غازی فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    لاہور:عدالت نے ترک اداکار فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر لی کاشف ضمیر کیخلاف جعلی سازی اور فراڈ کا مقدمہ درج تھا-

    باغی ٹی وی : ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کو کینٹ کچہری میں پیش کردیا گیا کاشف ضمیر کی پولیس حراست سے بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے کاشف ضمیر کو عدالت میں پیش کردیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے نے ملزم کاشف ضمیر کی اسلحہ رکھنے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، اس کے قبضے سے نیلی بتی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم ضمانت کا حقدار نہیں ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ایف آئی آر میں درج دفعات قابل ضمانت ہیں، اس لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

    عدالت نےایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کر لی۔

    دوسری جانب ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی کینٹ کچہری میں بھی پیشی ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزم کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا کاشف ضمیر پر فراڈ کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے، اس پر ترک اداکار سے 9 کروڑ کےفراڈ کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل ٹاؤن کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا-

    کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھاتفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔

    جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو کاشف ضمیر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی-

    خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو کاشف ضمیر کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔

    ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انجین التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے انجین التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی انجین التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

    مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا تھا-

    ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار
  • تھائی لینڈ: بھوکا ہاتھی گھرکی دیوار توڑ کر کچن میں گُھس گیا

    تھائی لینڈ: بھوکا ہاتھی گھرکی دیوار توڑ کر کچن میں گُھس گیا

    بنکاک: تھائی لینڈ میں کھانےکی تلاش میں بھوکا ہاتھی ایک گھر کی دیوار توڑ کر باورچی خانے میں گھس گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی گارجیئن کے مطابق یہ واقعی مغربی تھائی لینڈ کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ شور شرابے اور دیوار ٹوٹنے کی آواز سن کے رٹچر وان نامی ایک رہائشی کی آنکھ کھل گئی، جب وہ اصل ماجرا دیکھنے کے لیے اپنے باورچی خانے میں گئے تو سامنے موجود منظر انہیں حیران کرنے کے لیے کافی تھا کیوںکہ ایک ہاتھی ان کے باورچی خانے کی دیوار توڑ کر بن بلائے مہمان کی طرح اپنی سونڈ سے درازوں میں کچھ تلا ش کر رہا تھا۔

    رٹچر کا کہنا ہے کہ بون چوائے نامی یہ ہاتھی شاید کچھ کھانے کے لیے تلاش کر رہا تھا کیوں کہ وہ باورچی خانے کی درازوں سے چیزیں باہر نکال کر پھینک رہا تھا، اس نے برتن اور دیگر سامان کو بھی درازوں سے نکال کر فرش پر پھینک دیا تھا۔ اور آخر میں نے اس پلاسٹک کی تھیلیوں کو چبانا شروع کردیا۔ رٹچر نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا لی۔

    ماحول کو نقصان پہنچانے سے باز آئیں. تحریر: نوید شیخ

    اس واقعے کے بارے میں کائینگ کراچین نیشنل پارک کےمنتظم اتھیپون تھائی مونکول کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نینشل پارک میں رہنے والے ہاتھی بون چوائے نے کھانے کی تلاش میں قریبی دیہات کا رخ کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ رٹچر کے گاؤں میں گھس چکا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بون چوائے کا رٹچر کے باورچی خانے کا دورہ انہیں کافی مہنگا پڑا ہے اور تقریبا 50 ہزار بھات کا نقصان ہوا ہے۔

    تھائی لینڈ میں ہاتھیوں پر تحقیق کرنے والے محقق ڈاکٹر جوشوا پلاٹنک کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک میں رہنے والے ہاتھیوں کے لیے قریبی دیہاتوں میں گنے اور بھٹے کی فصلوں پر حملہ بہت عام بات ہے اور یہ زیادہ تر رات میں کھیتوں پر حملہ کرتے ہیں،کسانوں اور ہاتھیوں دونوں کے لئے یہ واقعی ایک مشکل مسئلہ ہے-

    پلاٹنک کا کہنا ہے بہت سے دیہاتی ہاتھیوں کے لیے عقیدت اور ہمدردی رکھنے کی وجہ سے انہیں کچھ نہیں کہتے وہ عام طور پر ہاتھیوں پر الزام نہیں لگاتے ہیں لیکن وہ اس مسلئے کا دیرپا حل چاہتے ہیں۔

    مقامی کمیونٹی کے رضاکار اور نیشنل پارک کے افسر مل کر ہاتھیوں کی نگرانی کرتے ہیں ، عموماً انہیں جنگلوں میں واپس بھیجنے کے لیے تیز شور اور رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ چین میں بھی حال ہی میں ہاتھیوں کا ایک جھنڈ سامنے آیا ہے جو کہ گزشتہ 15 ماہ سے کسی نامعلوم منزل کی جانب گامزن ہے اور اپنے راستے میں آنے والی گنے اور بھٹے کی فصلوں کو تباہ کرچکا ہے، جب کہ حکام اس جھنڈ کے سفر کو ٹریک کرنے کے لیے ڈرون اور مقامی لوگوں کی مدد سے نگرانی کر رہے ہیں تاہم اس جھنڈ کے مستقل سفر کرنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

    چین میں گذشتہ 15 ماہ سے ایک نامعلوم منزل کی جانب گامزن ہاتھیوں کا گروہ

    بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ ہاتھیوں نے اب تک کیوں سفر کیا ہے پلاٹنک نے کہا ، "ایشیاء میں یہ واقعات بڑھ رہے ہیں ، اور یہ ہاتھیوں کے رہائش گاہ میں دستیاب وسائل میں کمی اور انسانی پریشانی میں اضافے کی وجہ سے ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی رکاوٹوں یا ہاتھیوں کو منتقل کرنے جیسے طریقوں سے صرف ایک قلیل مدتی اثر پڑے گا۔

    اگر آپ ہاتھیوں کو ان کے قدرتی رہائش گاہ میں خوراک ، پانی اور دیگر وسائل کی ضرورت کو پورا نہیں کرتے ہیں (یا اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس وہ کہیں اور موجود ہیں) ، تو وہ ان وسائل کی تلاش میں رکاوٹوں اور دیہاتوں یا فصلوں کے میدانوں تک رسائی حاصل کریں گے۔

  • چین کیجانب سے کریک ڈاؤن میں توسیع کیوجہ سے بٹ کوائن پھر گراوٹ کا شکار

    چین کیجانب سے کریک ڈاؤن میں توسیع کیوجہ سے بٹ کوائن پھر گراوٹ کا شکار

    چین کی جانب سے بٹ کوائن کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ سے اس کی قیمت میں بھی پھر کمی آگئی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ٹوئٹس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا تھا لیکن ایک بار پھر اس کی قیمت میں کمی آگئی ہے برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز بٹ کوائن کی قیمت میں 9 فیصد کمی دیکھی گئی۔

    بٹ کوائن کی قیمت پیر کے دن 12 روز کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور یہ اب 32،288 ڈالرز میں فروخت ہورہا ہے اگر بٹ کوائن کی قیمت میں یہ کمی برقرار رہتی ہے تو یہ رواں ماہ میں کرپٹو کرنسی کی قدر میں سب سے زیادہ کمی ہوگی۔

    18 جون کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں حکام نے کریپٹوکرنسی مائننگ کے پروجیکٹس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

    گزشتہ ماہ چین کی کابینہ، ریاستی کونسل نے مالی خطرات پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت بٹ کوائن کی مائننگ اور تجارت پر پابندی عائد کرنے کا عزم کیا تھا۔

    لندن میں مقیم کرپٹو فرم بی سی بی گروپ کے بین سیبلی نے کہا کہ چینی مائنرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کوائن کا ذخیرہ کم کررہے ہیں اور ہمیں نچلی سطح پر لے کرجارہے ہیں۔

    بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ 6 روز میں بٹ کوائن کی قیمت پانچویں بار کم ہوئی ہے اور اپریل میں 65 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اس کی قیمت نصف ہوگئی ہے۔

    اس کے باوجود رواں برس بٹ کوائن کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے دوسری جانب بٹ کوائن کی حریف دوسری بڑی کرپٹوکرنسی ایتھر کی قدر میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔

    خیال رہے کہ چین میں بٹ کوائن کی پیداوار، بٹ کوائن کی عالمی پیداوار کے نصف حصے سے زیادہ ہے یونیورسٹی آف کیمبرج کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بٹ کوائن مائننگ کے لحاظ سے سیچوان چین کا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

    برسات کے موسم میں کچھ مائنرز اس کی پیداوار کو سیچوان منتقل کرتے ہیں تاکہ پن بجلی کے وسائل سے مستفید ہوسکیں وہ کمپنیاں جو بٹ کوائن کی مائننگ کرتی ہیں عام طور پر کرپٹوکرنسی کی بڑی فہرست کی حامل ہوتی ہیں اور ان کا کوئی بھی قدم قیمتوں میں بڑی کمی کا باعث بنتا ہے-

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا
  • گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دل ، شمشال جھیل

    گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دل ، شمشال جھیل

    شمشال جھیل ، گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دل، اس خوبصورت جھیل کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں دل جیسی منفرد شکل والی جھیلیں بہت کم تعداد میں ہیں لیکن شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ ان میں سب سے خوبصورت قرار دی جانے والی جھیل ’’شمشال‘‘ پاکستان میں واقع ہے۔

    گلگت بلتستان کی وسیع و عریض شمشال وادی میں پہاڑوں سے گھری ہوئی یہ خوبصورت جھیل سیاحوں کےلیے ایک خوبصورت تفریحی مقام کا درجہ رکھتی ہے لیکن بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔

    وکی پیڈیا کے مطابق، وادی شمشال تک پہنچنے کا راستہ بہت مشکل ہوا کرتا تھا لیکن یہاں کے رہنے والوں نے کئی سال محنت کرکے ایک سڑک تعمیر کرلی جس کے بعد یہاں پہنچنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

    وادی شمشال ایک انتہائی وسیع و عریض علاقہ ہے جس کی سرحدیں چین اور بلتستان سے ملتی ہیں۔ وادی شمشال میں پامیر کا علاقہ بھی شامل ہے۔ وادی شمشال ایک دشوار گزار وادی میں واقع ہے اس کی وجہ سے باقی دنیاسے سے کٹاہواتھا۔ تاہم، تقریباً دس سال پہلے اس خوبصورت وادی اور جفاکش کوہ پیماؤں کی سرزمین تک آخر کار سڑک بن گئی۔ سڑک کی تعمیر میں یہاں کے مقامی ہنرمندوں اور جفاکشوں نے انتہائی اہم قربانیاں دیں۔

    شمشال جھیل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے لیکن دنیا کے سامنے اس کی خوبصورتی اور انفرادیت اجاگر کرنے کےلیے سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر کچھ خاص محنت نہیں کی گئی ہے۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ صرف چند ایک غیر ملکی سیاحوں اور فوٹوگرافروں نے ہی اس منفرد جھیل کی خوبصورتی کو کیمرے سے قید کیا ہے اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شمشال کی ایک انتہائی اہم وجہ شہرت یہاں پر جنم لینے والی کم عمر کوہ پیما ثمینہ بیگ ہے، جس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرکے یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے علاوہ، وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما رجب شاہ اور مہربان شاہ نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر چڑھنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔ کوہ پیمائی سے منسلک نامور اور تجربہ کار افراد کی ایک بہت بڑی تعداد شمشال سے تعلق رکھتی ہے۔