Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایسا کیا ہوا کہ اجے دیو گن کو کروڑوں روپے کا قرضہ لینا پڑ گیا؟

    ایسا کیا ہوا کہ اجے دیو گن کو کروڑوں روپے کا قرضہ لینا پڑ گیا؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کا قرض لینا پڑگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک بنگلے کا سودا کیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

    بنگلہ اداکار کی موجودہ رہائش گاہ سے بالکل قریب ہی واقع ہے، بنگلہ 474 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہےجس کی مجموعی قیمت 47 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ خریدنے کا معاہدہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے درمیان ہوا، بنگلہ کپول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلہ اداکار اور ان کی والدہ وینا وریندر دیوگن کی مشترکہ جائیداد ہے جو 7 مئی کو دونوں کے نام ٹرانسفر کی گئی،اجے دیوگن اور ان کے اہل خانہ اس وقت شیو شکتی بنگلے میں رہائش پزیر ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیئے، اجے دیوگن نے رواں سال 27 اپریل کو 18 کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔

    اجے دیوگن نے بھی ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا

  • فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟

    فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کے لیے کہنا ہے کہ انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : فیروز خان نے حال میں اپنی بہن، اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو”ٹائم آؤٹ ود احسن ” میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق باتیں کی وہیں دوسرے فنکاروں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    شو کے دوران میزبا ن کی جانب سے پوچھے گئے حرا مانی سے متعلق سوال پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اُنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

    فیروز خان کا کہنا تھا کہ حرا مانی بہت صاف دل کی صاف دل کی کچی سی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

    فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    اس پر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھا کہ جب کوئی ایکٹر بنتا ہے بہت زیادہ اسے شہرت ملتی ہے تو وہ اتراتا ہے میں مشہور اداکار ہوں لیکن حرا میں ایسا کچھ نہیں ہے-

    اس دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہاں بالکل حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اس ی شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کعتے ہوئے ایک سے زیادہ شادیاں کرنی چاہیئےاداکار کے اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا-

    ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

  • خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں     عمران خان

    خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیا جس میں انہوں نے معاشی سیاسی اور معاشرتی حوالے سے گفتگو کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو اِن نوجوانوں کے پاس جانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔

    اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے-

    واضح رہے کہ انٹر ویو میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی اوسی کی سفارشات پرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا،اللہ پر یقین اورفوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پرقابو پایا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب کورونا آیا توکئی سیاسی رہنماوں نے مکمل لاک ڈاون کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر لاک ڈاون نہیں لگاسکتے، ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا-

    ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

    عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سوال اٹھایا تھا کہ ہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی ۔

    افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

  • سوشل میڈیا صارفین نے انوشے عباسی کو پاکستانی کترینہ کیف قرار دیا

    سوشل میڈیا صارفین نے انوشے عباسی کو پاکستانی کترینہ کیف قرار دیا

    مداحوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی حالیہ ایک تصویر پر پاکستان کی کترینہ کیف قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی: انوشے عباسی نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ کافی حد تک بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل لگ رہی ہیں ۔

    انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تصویر سے متعلق سوال کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں ؟

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا جبکہ ان کے مداحوں نے ان کی یہ تصویر دیکھ کر انہیں بالی ووڈ معروف کترینہ کیف کا ہم شکل قرار دے دیا ۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ فوٹو دیکھنے پر وہ انہیں کترینہ کیف لگیں جبکہ کچھ صا رفین نے انہیں پاکستانی کترینہ کیف قرار دیا –

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر حرامانی ، ژالے سرحدی اور سمانتھا سٹیفن نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریف کی-

    جبکہ ایک خاتون ناقد صارف کو انوشے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ممی نے انہیں کچھ سکھایا ہی نہیں اور نہ ہی ان کی گھر میں کوئی سنتا یے ا سلئے یہ یہاں سوشل میڈیا پر آ کر دوسرے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہیں-

    اداکارہ نے ژالے سرحدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معذرت انہیں اس خاتون کو ڈیل کرنا پڑا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل انوشے عباسی کو کئی مرتبہ فوٹو شوٹ اور لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا –

    انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

    سوشل میڈیا پر انوشےعباسی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

  • حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز اورhttps://www.instagram.com/p/CQRMWlFlnMM/?utm_medium=copy_link تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا https://www.instagram.com/p/CQW5rR0hvan/?utm_medium=copy_linkہے کہ حریم شاہ نے سُرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جس میں ٹک ٹاک سٹار دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

    حریم شاہ نے اپنی ان ویڈیوزhttps://www.instagram.com/p/CQRJ8mLnaBr/?utm_medium=copy_link پر بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر مختلف پنجابی اور انڈین گیت https://www.instagram.com/p/CQRNLW2nBlw/?utm_medium=copy_linkبھی لگائے۔

    حریم شاہ نے ولیمے کی دُلہن کا بھی لباس زیب تن کیا جو کہ کوٹ سٹائل گِرے رنگ کا جوڑا تھا۔

    حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کیا گیاتھا-

    ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی-

    ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

    حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے https://login.baaghitv.com/amp/hareem-shah-k-bridal-photo-shoot-k-charchey/چرچے

  • سارہ خان اور فلک شبیر نے والدین بننے کی تصدیق کر دی

    سارہ خان اور فلک شبیر نے والدین بننے کی تصدیق کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ سارہ خان نے حاملہ ہو نے کی تصدیق کر دی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں رواں برس اپریل سے جاری تھیں اور اب سارہ خان اور فلک شبیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس میں اس خوشخبری کی تصدیق کردی۔

    رواں برس اپریل میں فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں اداکارہ کوطبیعت خرابی کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ خان کو کن مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کے منیجر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوا تھا۔

    بعدازاں فلک شبیر کی ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر کی گرافکس تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہی تعلقات کی خوبصورتی ہے۔

    تاہم اب انسٹاگرام پر یک شوبز پیج پر فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں سارہ علی خان کو ہلکا پھلکا کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مذکورہ ویڈیو میں سارہ خان کو قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں-

    آخر کار اب سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کا انتظار ختم کراتے ہوئے ​تصدیق کردی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

    سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا اور لکھا کہ ‘الحمداللہ ہمارے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    دوسری جانب گلوکار نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں۔

    جس کے بعد سے مداحوں کی جانب سے جوڑی کو مبارکباد دینے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جوڑی نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے

  • موسیقی کا عالمی دن ،لوگوں کو امن اور محبت کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش

    موسیقی کا عالمی دن ،لوگوں کو امن اور محبت کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش

    دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :اس دن کو منانے کا آغاز انتیس سال پہلے سن 1981 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے ہوا۔ چند ہی سال میں یہ دن ایشیائی ممالک سمیت پوری دنیا میں منایا جانے لگا موسیقی کا عالمی دن دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔

    ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ سے آلات موسیقی کا برآمد ہونا، جو زیادہ تر پتھروں سے بنائے گئے، اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی کی تاریخ نسل انسانی جتنی ہی پرانی ہے۔

    برصغیر میں موسیقی کی روایت بہت پرانی ہے اس فن نے مغلیہ دور سے بہت پہلے عروج حاصل کر لیا تھا۔ امیر خسرو کے بعد تان سین اور بیجو باورا، کے ایل سہگل اور مختار بیگم سے ماضی قریب تک سینکڑوں کلاسیک گائیک اس فن کے امین بنے کلاسیکل موسیقی کے علاوہ غزل، گیت، فوک اور پلے بیک سنگنگ وغیرہ بھی یہاں کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہے-

    موسیقی روح کی غذا بھی سمجھی جاتی ہے، امیر خسرو، تان سین، نصرت فتح علی خان، نازیہ حسن سمیت متعدد گلوکاروں نے فن موسیقی کو بام عروج تک پہنچایا۔

    قیام پاکستان کے بعد موسیقی کے شعبہ میں نصرت فتح علی خان، نور جہاں، مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو، خورشید بیگم، غلام علی، پرویز مہدی، احمد رشدی اور مسعود رانا جیسے ناموں نے لازوال گیت تخلیق کیے اور گائے اور اپنے سُریلے گیتوں سے کروڑوں افراد کو اپنا دیوانہ بنایا۔

    کلاسیکی موسیقی کے خوبصورت رنگوں میں ٹھمری، دادرہ، کافی اور خیال گائیکی کا ذکر کبھی بھی شام چراسی، پٹیالہ، گوالیار اور قصور گھرانوں کے بنا مکمل نہیں ہو سکتا۔

    فوک موسیقی میں عالم لوہار، شوکت علی، ریشماں، پٹھانے خان، عابدہ پروین، سائیں اختر، عارف لوہار اور دیگر نے اس فن کو بام عروج پر پہنچایا جبکہ غزل گائیکی کا ذکر مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو، خورشید بیگم، غلام علی اور پرویز مہدی کے بغیر ادھورا ہے۔

    موسیقی کی ایک اور جہت قوالی بھی ہے جس کا سب سے درخشاں ستارہ استاد نصرت فتح علی خان ہیں، غلام فرید صابری اور عزیز میاں سمیت کئی دوسرے قوالوں نے بھی اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اپنے مداح پیدا کیے۔

    پاکستان میں پوپ موسیقی کے آغاز کا سہرا نازیہ حسن کے سر ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں اپنے گانوں سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔جبکہ موجودہ دور میں پوپ موسیقی میں علی ظفر، عاطف اسلم، عمیر جسوال اور مومنہ مستحسن وغیرہ مقبول نام ہیں۔

    ہندوستان میں لتا منگیشکر، محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش جیسے گلوکار موسیقی کی دنیا میں دھوم مچاتے رہے اور ان کے گائے ہوئے گیت برسوں بعد بھی بالکل تازہ محسوس ہوتے ہیں۔

    موجودہ عہد پاپ اور دیگر جدید طرزِ موسیقی کا ہے جس پر امریکہ و برطانیہ کے گلوکار چھائے ہوئے ہیں جس میں مائیکل جیکسن لیڈی گاگا، جسٹن بیبر اور کیٹی پیری جیسے سنگرز شامل ہیں جنھیں دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے۔

    تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان

    نیوزی لینڈ : کرائسٹ چرچ کی مساجد پر بننے والی فلم کا تنازعہ، وزیراعظم جیسنڈا کا…

  • ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان : بیرون ملک جانے والوں کے ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں-

    ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعد ملتان پہنچے گا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر

  • ایمازون کے سرابرہ جیف بیزوس کی خلا سے زمین پر واپسی روکی جائے،  پیٹیشز پر41000 دستخط

    ایمازون کے سرابرہ جیف بیزوس کی خلا سے زمین پر واپسی روکی جائے، پیٹیشز پر41000 دستخط

    واشنگٹن: لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ایمازون کےسربراہ جیف بیزوس کے خلاء میں جانے کے بعد ان کی زمین پر واپسی روکی جائے-

    باغی ٹی وی: بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کےمطابق ایمازون سربراہ کاخلائی سفر ایک ایسے وقت میں ہونے جارہاہے جب خلائی پرواز کےحوالے سے جوش اور دلچسپی کہیں زیادہ دیکھی جارہی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

    خلائی ایکسپلوریشن فرم بلیو اوریجن کے بانی ، بیزوس نے 7 جون کو کہا تھا کہ وہ اور اس کے بھائی مارک بیزوس 20 جولائی کو نیو شیپر راکٹ پر سوار خلا میں پرواز کریں گے۔ یہ کمپنی کی پہلی انسانی پرواز ہے۔

    بیزوس کے اعلان کے تین دن بعد ، ارب پتیوں کے دوبارہ زمین میں داخلے کی کوشش اور روک تھام کے لئے دو درخواستیں شروع کی گئیں۔ انھوں نے صرف 10 دن میں ہزاروں فالورز کو اکٹھا کیا 23،000 سے زائد افراد نے ایک چینج ڈاٹ آرجنٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس کا عنوان ہے: "جیف بیزوس کو زمین پر واپس جانے کی اجازت نہیں ہے۔”

    آئندہ ماہ 20جولائی کو شیڈول خلائی سفر کے آغاز کے بعد جیف بیزوس کو واپس زمین میں داخل ہونے دینے سے روکنے کیلئے آن لائن پٹیشن پر 41ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردیے ہیں، یہ درخواست 10 روز قبل شروع ہوئی تھی اور اب تیزی سے اس کے دستخط کنندگان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ایمیزون پرائم کے ملازمین کا کہنا ہے کہ خواتین کو کچھ ترقی ملتی ہے اور اس میں مردانہ نظم و نسق کا جارحانہ انتظام شامل ہےدرخواست کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ، "ارب پتی افراد کا وجود زمین پر یا خلا میں نہیں ہونا چاہئے ، لیکن کیا انہیں یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ انہیں وہاں ہی رہنا چاہئے۔”

    کچھ دستخط کنندگان نے درخواست پر دستخط کرنے کی ایک وجہ بتائی ، جس میں ایسے تبصرے شامل تھے جیسے "زمین میں واپس جانے کا اعزاز ہے – ایک حق نہیں ،” اور "زمین جیف ، بل گیٹس، ایلون مسک اور ایسے دوسرے ارب پتی لوگوں کو نہیں چاہتے ہیں۔

    ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    ایک اور درخواست ، "جیف بیزوس کو دوبارہ زمین میں دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں دینے کے نام سے درخواست کی گئی ہے ،” جس میں 18،000 سے زیادہ دستخط جمع ہوچکے ہیں اور تیزی سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ناسا کے سرابرہ بل نیلسن کا کہنا ہےکہ ان کے پاس خلاء کی دوڑ میں حصہ لینے والے ارب پتی افراد کے لئے ایک پیغام ہے،جو لوگ وہاں سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے خلاء ’’وائلڈ ویسٹ ‘‘نہیں بننے والی،میں اس پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں، کسی دوسرے پیشہ ور خلاباز کی طرح انہیں بھی اسی طرح کے سخت جسمانی اور نفسیاتی امتحان سے گزرناہوگا۔

    نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر،چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا

  • بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیا کی نمائندہ لیڈر تھیں    ترجمان سندھ حکومت

    بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیا کی نمائندہ لیڈر تھیں ترجمان سندھ حکومت

    بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیاکی نمائندہ لیڈر تھیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب-

    باغی ٹی وی : مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیاکی نمائندہ لیڈر تھیں-

    ترجمان سندھ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی علمی میراث بینظیر بھٹو کی عملی زندگی تھی، بینظیر بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا-

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹونے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، بینظیر بھٹو کی زندگی اور شہادت ہر پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے-

    مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے وژن کی تعبیر بن جائیں –

    واضح رہے کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے اس حوالے سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

    شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں ،بینظیر بھٹوکی 68 ویں سالگرہ پر وزیراعظم سندھ کا پیغام