Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے لیے بند

    سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے لیے بند

    سوئی سدرن نے سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے لیے بند کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسین کا کہنا ہے کہ منگل 22 جون سے غیر معینہ مدت تک گیس بندش کا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔

    سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز رات 12 بجے سے بند کر دئیے گئے ہیں اب 29 جون کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں سندھ حکومت کی کارکردگی اس قدر خراب اور بری ہوچکی ہے کہ ہر طرف سے آوازیں‌اٹھنے لگی ہیں‌. ایسی ہی آواز امبر دانش کی ہے جس نے سندھ حکومت کے کراچی کے اندر تجاوزات ختم کرنے اور نالے کی توسیع کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے .
    ان کا کہنا تھا کہ کیا بات ہے کہ سپریم کورٹ کو سندھ حکومت کے انتظامی مسئلے پر خود بات کرنا پڑی. سندھ حکومت جو دو دہائیوں کے قریب سندھ پر براجمان ہے ا س نے سندھ اور کراچی میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے . اور اس بات کو چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں . ان کو عوام کا کیوں‌ ذرہ بھی خیال نہیں ہے

    امبر دانش کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر ہر طرف سے پریشر اور تنقید پر کچھ کام شروع کرہی لیا گیا ہے تو تجاوزات کے سلسسلے میں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو کوئی متبادل یا معاوضہ نہیں‌دیا جارہا .اس وقت جو آپریشن شروع ہوئے ہیں‌ جیسے گجر نالہ ، اورنگی نالہ یا لیاری ندی کو وسیع کر نے کے لیے جو آپریشن کیا گیا اس میں تجاوزات کو گرا کر متاثرین کو کچھ نہیں‌دیا گیا-

    حکومت اس پر سٹے آرڈر پر سٹے آرڈر لیتی رہی، لیکن کراچی کا سارا فنڈ اور اتنطامی معاملات اپنے پاس ہونے کے بعد انہوں نے کچھ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا .جب کہ اس سے پہلے مصطفیٰ‌کمال اور نعمت اللہ خان کے زمانے میں ایسا ہوتا رہا-

    امبر کا کہنا تھا کیا جو متاثر ہیں ان کا کارڈ جعلی ہے یا وہ پاکستان کے شہری نہیں ہے . ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے .ریاست مدینہ کے خلیفۃ المسلمین کو اگر تھوڑا سا خیال ہے تو ان شہریوں کا بھی کچھ سوچیں‌، سندھ حکومت نے بالکل ہی ان کو فراموش کردیا ہے . اور اگر ان لوگوں کے مسائل نہ حل کیے گئے تو ایسا طوفان آئے گا پھر اس سے نہیں رکے گا

    دو دہائیوں سے سندھ حکومت میں کرپشن کا بازار،عوامی طوفان آیا تو رکے گا نہیں،امبردانش
  • ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

    ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

    ملتان، اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا ملزم گرفتار-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کر کے اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم سے ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    نااہلی کے بعد بریار فیملی علی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم کو ٹکٹ دلوانے کے لیے سرگرم ہے اچانک احسن سلیم کا کسی بھی طرح حلقہ سے نہ تو کوئی تعلق واسطہ ہے اور نہ ہی حلقہ کی عوام بر یار فیملی کو تسلیم کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حلقہ میں پی ٹی آئی ورکر سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر قاف لیگ کے بندے کو ٹکٹ جاری ہونے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں

    حلقہ کی عوام سعید بھلی کے حق میں میں آواز اٹھا رہے ہیں کہ ٹکٹ پی ٹی آئی ورکر کو دیا جائے قاف لیگ کے پیرا شوٹر کا حق نہ بنتا ہے-

    احسن سلیم بریار کے کاغذات نامزدگی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج ہو گئے ہیں کہ اس نے بار کونسل میں جھوٹا بیان حلفی داخل کیا ہے کہ وہاں کاروبار نہ کرتا ہے حالانکہ وہ تیلون اسپورٹس سمیت تین کمپنیوں کا شعر ہولڈر ہے پارٹی لیڈر شپ ہوش کے ناخن لے-

    قیصر بریار کا تمام خاندان مستقل طور پر ق لیگ کا حصہ ہے اور قیصر بریار کا بڑا بھائی قاف لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر(سلیم بریار) اور دوسرا بھائی عنصر بریار قاف لیگ ضلع سیالکوٹ کا صدر ہے-

    ڈاکٹر فردوس نے پارٹی لیڈرشپ کو حلقہ کے درست حالات نہ بتائے اور آخر خورشید کے کہنے پر قیصر بریار سربراہ کو ٹکٹ لے کر دیا طاہر خورشید کے تقریبا تین ماہ قبل ہی سلیم بریار سے رشتہ داری ہوئی ہے طاہر خورشید کی بیٹی کی شادی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم سے ہوئی تھی جس رشتے داری کی بنا پر طاہر خورشید نے مینیج کر کے کی سربراہ کو راتوں رات پی ٹی آئی میں شامل کرکے ٹکٹ دلوایا-

    فردوس عاشق اعوان نے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پوری بریار فیملی سلیم بریار سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہے لیکن صرف قیصر بریار نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی جوائن کی قیصر بریار برطانوی شہریت کے حامل ہیں جو اس نے پارٹی لیڈر شپ سے چھپائی جس بنا پر قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مسترد کردیئے دیے

    پارٹی کا حافظ آباد جلسہ ہوا اڈا پلاٹ جلسہ ہوا ہر جلسہ میں پورے ضلع میں سبقت حاصل کی سعید بھلی کا بھائی خورشید بھٹی امریکہ میں پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ کا صدر ہے امریکا میں کنسٹرکشن کی کمپنیاں چلاتا ہے اور نیویارک کے کامیاب بزنس مین میں ہیں چند یوم قبل حلقہ پی پی 38 چوہدری خوش اختر سبحانی ایم پی اے نون لیگ کی وفات کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جو 28 جولائی کو ہوگا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 38 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے فیورٹ امیدوار قرار پایا جا رہا تھا تمام عوامی سروے اور سرائے سعید بھلی کے حق میں تھی اچانک ڈاکٹر فردوس اور طاہر خورشید پرنسپل سیکرٹری کو وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ کی دوسری تحصیل ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان سے قیصر بریار کو اچانک حلقہ پی پی 38 کا ٹکٹ دلوایا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 31 سیالکوٹ : 2015 میں تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے سیکرٹری منتخب ہو ئے 2015 میں آزاد حیثیت میں یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 60 ہزار چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے 60 میں سے 59 آزاد چئیرمین نے حکومتی جماعت”ن لیگ” میں شامل ہوئے صرف سعید احمد بھلی عمران خان کے نظریہ سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور ضلع کونسل میں بطور اپوزیشن لیڈر کی نمائندگی کی –

    2018 میں الیکشن سے تقریبا 20 دن قبل ٹکٹ فائنل ہوا اور حلقہ پی پی 31 اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور چند یوم کی کمپین کرتے ہوئے تقریبا دس ہزار ووٹ حاصل کیے 2018 کے جنرل الیکشن میں پوری قوت سے کمپین کی اور کافی کثیر سرمایہ لگایا-

    25 جولائی 2018 کا الیکشن کے ہارنے کے اگلے ہی دن حلقہ میں کمپین کا آغاز کردیا اور شب و روز حلقہ کی عوام کے ساتھ گزارے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ان اپنی جیب میں تقریبا تین کروڑ روپے کا راشن تقسیم کیا اور حلقہ کی عوام کی محبت وصول کی-

  • وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کا عالمی میڈیا پر چرچا

    وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کا عالمی میڈیا پر چرچا

    وزیر اعظم کا گزشتہ روز امریکی ٹی وی ایب بی او کودیئے گئے انٹرویو کے دنیا بھر میں چرچے ہیں تمام انٹرنیشنل میڈیا چینل اور تجزیہ نگاروں کی پاکستانی وزیراعظم کے انٹرویو پر گتما گرم بحث جاری ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے غیر ملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں افغانستان ، کشمیر اور کورونا سمیت معاشی اور معاشرتی حوالے سے بھی گفتگو کی غیرل ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا انٹر ویو شائع کیا گیا –

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گےہم معاشی ترقی اور تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں-

    خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں…

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ اور خطے میں استحکام چاہتے ہیں ، ہم جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے مذاکرات کرتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے حقیقی سفارت کاری کی اگر افغان طالبان نے فتح کا اعلان کیا تو مزید خون خرابے کا باعث بنے گا پاکستان پر الزام تراشی کی بجائےافغان حکومت مذاکرات میں لچک دکھائیں-

    عمران خان ا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کےلیے معاشی روابط اور علاقائی تجارت اہم ہے ، افغانستان میں مزید فوجی کارروائی بے معنی ہے-

    وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو انٹرویوپر شہباز گل کا ردعمل

    پاکستانی وزراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان اورامریکا کا مفاد مشترکہ ہے امریکا20 سال بعد بھی افغان جنگ نہیں جیت سکا تو ایئر بیسز سے کیا کرے گا-

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اڈے دیے تو پاکستان دوبارہ دہشتگردوں کے نشانے پر ہوگا جنگ نے قبائلی علاقوں کی آدھی آبادی کو بے دخل کر دیا، پاکستان کو قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کیلئے امریکا نے دباو ڈالا-

    پاکستانی وزیر اعظم کے مطابق میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، امریکا ڈرون حملے سے جنگ نہیں جیت سکا مگر اسکے کیخلاف نفرت ضرور بڑھ گئی-

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری رک گئی امریکی جنگ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا فغان جنگ میں امریکہ نے صرف20 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی افغان جنگ سے پاکستانی معیشت کو150بلین ڈالر کا نقصان ہوا

    افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا…

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ثابت کردیا کہ افغانستان کو کبھی باہر سے قابونہیں کیا جاسکتا جو بھی افغان عوام کا اعتماد لے کر آئے اس کے ساتھ کام کریں گے،پاکستان نے افغان متحارب جماعتوں کا ساتھ دیکر غلطی کی افغانستان میں مزید فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے-

    ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی…
  • وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو انٹرویوپر شہباز گل کا ردعمل

    وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو انٹرویوپر شہباز گل کا ردعمل

    وزیراعظم کے غیر ملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویوپر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ وئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ اللہ کا شکر یہ ایک بہترین انٹرویو ہوا-وزیراعظم پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک عالمی لیڈر ہیں جو انسانیت کو درپیش بڑے ایشو پر تدبر اور استدلال سے بات کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ اس بہترین انٹرویو سے دل برداشتہ ہیں اور ہر صورت کوئی منفی پہلو نکالنے کی ناکام کوشش میں ہیں-


    انہوں نے کہا کہ جعلی لبرلز کے شور مچانے پر اتنی جلدی پریشر میں نہیں آ جاتے۔ بہترین حکمت عملی یہ نہیں تھی کہ زبانی کلامی جعلی لبرلز کو غلط ثابت کرتے۔بلکہ پورا حصہ ریلیز کر کے حقائق سے ان کو غلط ثابت کرتے،جو کیا گیا۔یہ سیریس بزنس ہے اس میں وقت لگتا ہے۔کئی لیولز پر ہر چیز کی جانچ کروانی ہوتی ہے-


    وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ حیرانی ہوتی ہے کیسے کیسے افسانے بناتے ہیں۔HBO انٹرویو ویسے ہی ہوا جیسے وہ پلان ہوا تھا-وقت کی کمی کی وجہ سے چند چیزیں edited version میں پوری طرح اجاگر نہیں ہو سکیں-جس کے لئے آج میں نے اور ہماری ٹیم نے کچھ حصے اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کئے تا کہ پورا بیانیہ پہنچ پائے-

    خواتین کے لباس کے چناؤ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں…
    ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی…
    افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا…
  • شعیب اختر پاکستان موٹر وے پولیس کے سفیر مقرر

    شعیب اختر پاکستان موٹر وے پولیس کے سفیر مقرر

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورسابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا شعیب اختر نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر یہ خوزخبری مداحوں کو سنائی-

    اپنے ٹوئٹ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے-

    شعیب اختر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا-

    انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مثال بننا چاہیے-

    شعیب اختر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤںکا اظہار کیا جا رہا ہے اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

  • ملک میں طویل عرصہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سےکم

    ملک میں طویل عرصہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سےکم

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 27 اموات، پاکستان میں طویل عرصہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم رہی-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید30 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 39ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے663 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً1.69 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 49 ہزار 838 ہو چکی ہے۔

  • ٹائیگر کا وعدہ جس پر جیکی شیروف کو فخر ہے

    ٹائیگر کا وعدہ جس پر جیکی شیروف کو فخر ہے

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار جیکی شیروف کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ٹائیگر نے وعدہ کیا ہے کہ جو گھر قرض اتارنے کے لیے بیچا تھا واپس خرید کردوں گا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف کی اہلیہ عائشہ شیروف نے 2003 میں فلم ’بوم‘ پروڈیوس کی تھی جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، جیکی شیروف، زینت امان اور کترینہ کیف شامل تھے-

    فلم ناکام ہونے کی صورت میں جیکی شیروف کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مقروض ہوگئے جس کے باعث انہیں اپنا گھر بیچ کر چھوٹے گھر میں منتقل ہونا پڑا۔

    جب جیکی شروف کو فلم کی ناکامی کا نقصان پورا کرنے کیلئے اپنا ذاتی سازوسامان فروخت کرنا پڑا

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جیکی شیروف نے کہا کہ اس وقت ان کے دونوں بچے چھوٹے تھے تاہم ان کے ذہن میں پرانے گھر کی یادیں اب بھی تازہ ہیں-

    انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بچے اب بڑے ہوگئے ہیں اور بے حد قابل ہیں تاہم ٹائیگر کو اب بھی پرانا گھر یاد آتا ہے لہذا ٹائیگر نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ پرانا گھر واپس خرید کر دے گا اور اسی وجہ سے مجھے ٹائیگر پر فخر ہے۔

  • جنت مرزا کا اپنے ہونے والے منگیتر کے لئے محبت بھرا پیغام

    جنت مرزا کا اپنے ہونے والے منگیتر کے لئے محبت بھرا پیغام

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے ہونے والے منگیتر عُمر بٹ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جسمیں انہوں نے اپنے ہونے والے منگیتر کے لئے محبت کا اظہار کیا ہے-

    جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں عُمر بٹ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ محبت بھری نظروں سے عُمر کو دیکھ رہی ہیں۔

    جنت مرزا کی عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہوگئی

    ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں عُمر بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں صرف تمہاری وجہ سے زیادہ قہقہے لگاتی ہوں۔

    جنت مرزا نے لکھا کہ میں صرف تمہاری وجہ سے کم روتی اور زیادہ مُسکراتی ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

    منگنی کے حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آگیا

    اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

    جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

  • انجلینا جولی اسد صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں    زارانور کا انکشاف

    انجلینا جولی اسد صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں زارانور کا انکشاف

    پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر اسد صدیقی سمجھتے ہیں کہ اُن کے ساتھ پاکستانی معروف اداکاراؤں سمیت امریکی معروف اداکارہ انجلینا جولی بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے نجی ٹی وی پر احسن خان کے شو ” تائم آؤٹ ود احسن ” میں بطور مہمان شرکت کی-

    شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں میزبان احسن خان کی جانب سے زارا نور عباس سے کہا گیا کہ وہ اسد صدیقی بن کر اُن کے سوالوں کا جواب دیں۔

    احسن خان کی جانب سے متعدد سوالوں کا جواب زارا نور عباس نے اسد صدیقی بن کر دیا۔

    زارا نور عباس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسد صدیقی سمجھتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر اداکارہ اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

    زارا نور عباس کا بطور اسد صدیقی کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ پاکستانی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی چاہتی ہیں اور حمیمہ ملک تو بالکل چاہتی ہیں کہ وہ میرے ساتھ کام کریں حمیمہ ملک نے تو اُن کے ساتھ ایک فلم بھی سائن کر رکھی ہے، اُ ن کے خیال میں یہ خواہش بیرون ممالک کی اداکاراؤں میں بھی پائی جاتی ہے۔

    زارا نور عباس کا بطور اسد صدیقی جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اُنہیں لگتا ہے کہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی بھی اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔