Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں      ڈی سی  ریاض مدثر

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر

    لاہور میں 55 سیکٹورل ویکسینیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ، ڈی سی ریاض

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر میں تمام کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، اسٹیٹک اور سیکٹورل کورونا ویکسی نیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہوں گے،9 اسٹیٹک سینٹرز ایکسپو سینٹر، یوسی ایچ، پی کےایل آئی، یونائیٹڈ کرسچن اسپتال فعال رہیں گے۔

    ڈی سی لاہور کاکہنا ہے کہ پنجاب سینٹرل کالج، قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو، ایل ڈی اے آزادی چوک کمپلیکس سینٹرز فعال رہیں گے، 55 سیکٹورل ویکسی نیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ہوں گے اور ان تمام سینٹرز میں سائنوویک اورسائنو فام کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کے سفر کے لیے مطلوبہ ویکسین ابھی دستیاب نہیں ہے، ایسٹرا زینیکا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی لوگوں کو اطلاع کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب کمشنر لاہور نے کہا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا جہاں صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے ایسٹرا زینیکا لگوانے کے خواہشمند فی الحال انتظار کریں۔

    لاہور ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک اور تین میں ویکسین لگائی جارہی ہے، ویکسی نیشن کروانے آنے والوں میں بڑی تعداد ان شہریوں کی ہے جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔

    میڈیا کو سینٹر کے باہر موجود شہری نے بتایا کہ سائنوویک کو بیرون ملک سفر کےلیے قبول نہیں کیا جارہا، بیرون ملک سفر کرنے کےلیے صرف مطلوبہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں اس صوتحال میں یورپی اور خلیجی ممالک کے سفر کے منتظر کئی افراد ویکسینیشن سینٹر سے واپس چلے گئے۔

    ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

  • ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

    ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے-

    باغی ٹی وی : فرق ہے ، ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ ا ہے-

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی اوسی کی سفارشات پرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا،اللہ پر یقین اورفوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پرقابو پایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب کورونا آیا توکئی سیاسی رہنماوں نے مکمل لاک ڈاون کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر لاک ڈاون نہیں لگاسکتے، ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا-

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اسی انٹر ویو میں کہا تھا کہامریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔

    عمران کان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی ۔

    امریکہ کے ذریعے آئی ایم ایف سے شرائط منوانا قوم کے لئے اچھا ثابت نہیں ہو گا

  • افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے،  وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا-

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے، ملک میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں ، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔

    عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی ۔

    وزیر اعظم نے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔

    امریکہ کے ذریعے آئی ایم ایف سے شرائط منوانا قوم کے لئے اچھا ثابت نہیں ہو گا

    مولانا صاحب آپ نے توامریکہ کی غلامی کے لیے اپنے آپ کوپیش کردیا تھا:آپ کا کیا…

    شاہ محمود قریشی نے افغان ٹی وی کو انٹریو دیتے وقت کیسے بیان بدلا:منظرمحفوظ ہوگیا

  • ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

    ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

    گزشتہ روز ملک میں ویکسین کی نئی کھیپ آگئی جس کے بعد آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب اور سندھ کے حکام کے اعلان کے مطابق چین سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں پاک ویک کی تیاری میں بھی تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے رواں ماہ سے این آئی ایچ پاک ویک کی ماہانہ 30 لاکھ ڈوز تیار کرے گا-

    واضح رہے کہ 1.55 ملین خوراک کی سینوویک ویکسین کی ایک خاص کھیپ ، پی آئی اے کی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی تھی-

    یہ ویکیسن چین سے خریدی گئی باقاعدہ معاہدے کی مقدار کا ایک حصہ ہے۔ سدا بہار دوست نے پاکستان کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئندہ ہفتے چینی ویکسینوں کی دو سے دو ملین خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچے گی-

    قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ 15 لاکھ ویکسین کی کھیپ آج پہنچ رہی ہے جبکہ اگلے دس روز میں ملک میں مزید 50 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچ جائیں گی۔

    اتوار کو وفاقی وزیر کا یہ بیان اس وقت آیا جب گزشتہ دو دنوں سے ملک کے بڑے ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسین کی قلت کی خبریں آ رہی ہیں-

    عوام مطمئن رہیں ، ویکسین کی کمی نہیں ہوگی ، مزید کھیپ پہنچ گئی

  • شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں ،بینظیر بھٹوکی 68 ویں سالگرہ پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام

    شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں ،بینظیر بھٹوکی 68 ویں سالگرہ پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام

    مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفسیلات کے مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا


    ویڈیو پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں-

    انہوں نے کہا کہ محترمہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں جمہوریت بحال کروائی، مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت شہید محترمہ نے کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ نے پولیو کے خلاف مہم میں خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تھا آج شہید محترمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہم سب کو کورونا ویکسین لگانی چاہئے۔

    دوسری جانب پاکستان ٹوئٹر پینل فہرست پر بھی ہیپی برتھ ڈے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مداح اور صارفین اپنی پسندیدہ سیاسی لیڈر کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں-

  • ملک میں کہیں موسم گرم ، کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش

    ملک میں کہیں موسم گرم ، کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے 10 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    فیصل آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، جھنگ، کمالیہ، ملتان، لودھراں، چیچہ وطنی، گوجرہ اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرد کے طوفان سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دوپہرکو چند مقامات پر بارش متوقع ہے-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ژوب، کوہلو،بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سرگودھا ، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور لیہ میں تیز ندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، سکھر، لاڑکانہ اورجیکب آبادمیں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے-

    خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا مانسہرہ ، بونیر ، سوات ، کوہستان، کرم ،کوہاٹ اور بنوں میں بارش کا امکان ہے-

    ڈی آئی خان اوروزیرستان میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار

    ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کی سطح برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 30 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید30 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے907 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.60 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

    ملک بھر میں کورونا کو شکست دیکر صحت مند ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار148 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 829 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 95 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور 43، ننکانہ ایک ، شیخوپورہ ایک ،حافظ آباد 2، راولپنڈی 15 اور چکوال میں 4 ، سیالکوٹ 2، ملتان 5 اور خانیوال میں 3 ، فیصل آباد 3، چنیوٹ 1 اور رحیم یار خان میں 4، ساہیوال 3 اور پاکپتن میں کوروناکا 2 کیس سامنے آیا ہے-

  • رونالڈو کے بعد کرینہ بھی پانی کی اہمیت بتانے لگیں، اپنی مقبول فلم کا ڈائیلاگ شئیر کر دیا

    رونالڈو کے بعد کرینہ بھی پانی کی اہمیت بتانے لگیں، اپنی مقبول فلم کا ڈائیلاگ شئیر کر دیا

    پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی پانی کی اہمیت بتانے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ہنگری کیخلاف میچ سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب پریس کانفرنس کرنے کیلئے آئے تو ان کے سامنے کاربونیٹڈ ڈرنگ کوکاکولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔

    رونالڈو نے کچھ لمحے ان بوتلوں کو دیکھا اور پھر دونوں کو اٹھاکر ایک طرف رکھ دیا، پھر فٹبالر نے نیچے سے پانی کی بوتل اٹھائی اور سامنے رکھ لی اور یہ بھی کہا کہ ’کوکا کولا نہیں پانی، رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


    رونالڈو نے اس طرح لوگوں کو سافٹ ڈرنک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ تمام ڈر نکس انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہوتی ہیں اور پانی انسانی جسم اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے۔ رونالڈو کے اس عمل کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیا تھا۔

    رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا

    تاہم اب حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہیں ’کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتاہے‘۔

    کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

    دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کے بعد فرانسیسی مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کی پریس کانفرنس میں بئیر کی بوتل کو کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا تھا۔

    خیال رہے کہ کوکاکولا یورو کپ 2020 کا آفیشل اسپانسر پارٹنر ہے اور فٹبال کے تقریباً تمام ٹورنامنٹس میں بڑا اسپانسر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے یورو کپ 2020 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے موقع پر کوکا کولا اور پانی دونوں فراہم کیے جاتے ہیں اب یہ کھلاڑیوں کی مرضی ہے کہ وہ کسے پسند کرتے ہیں۔

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا

  • صنم سعید نے محب مرزا سے شادی کر لی ؟

    صنم سعید نے محب مرزا سے شادی کر لی ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :دونوں ورسٹائل اداکار صنم سعید اور محب مرزا ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جن میں ڈراما سیریل ’فراق‘، ’دیدن‘ اس کے علاوہ فلم ’بچانا‘ اور ’عشرت میڈ ان چائنا‘ شامل ہیں۔

    ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پہلے سے شادی شدہ تھے لیکن دونوں نے اپنے اپنے پارٹنرز سے طلاق لے لی ہے۔ محب مرزا نے اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے ساتھ شادی کی تھی دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی ہے تاہم شادی کے 14 برس بعد دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں فرحان حسن کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے بھی کچھ اختلافات کی وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    دوسری جانب صنم سعید اور محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ آپس میں بہترین دوستیں تھیں۔ دونوں نے ایک ساتھ فلم ’کیک‘ میں کام کیا تھا اور اس فلم کے بعد دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

    لیکن اب دونوں نے ہی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہےجبکہ محب مرزا اور صنم سعید نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے آمنہ شیخ اور صنم سعید کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے۔

    دوسری جانب حال ہی میں ایک آن لائن شو کے دوران ایک صارف نے شو کی میزبان سے اس بارے میں سوال پوچھا کہ کیا صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟ –

    جس کے جواب میں شو کی میزبان نے جواب دیا، شاید ان دونوں نے شادی کرلی ہے کیونکہ میں نے بھی اڑتی اڑتی خبر سنی ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں لیکن ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان دونوں نے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے۔

  • دم پخت دیسی چکن بنانے کی ترکیب

    دم پخت دیسی چکن بنانے کی ترکیب

    دم پخت دیسی چکن

    وقت : 60 سے 70 منٹ

    3 سے 4 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    پورا دیسی گھی ………… ایک کلو
    تیل ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1½کھانے کا چمچ
    لیموں (قتلے) ………… 4سے 6 عدد
    نمک ………… حسب ذائقہ
    کالی مرچ ثابت ………… 8سے 10عدد
    جاوتری ………… 1عدد
    آٹے کی لئی ڈھکن بند کرنے کیلئے ………… حسب ضرورت

    طریقہ کار :
    چکن کو 4ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ مٹی کی ہانڈی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کریں۔ کالی مرچ اور جاوتری شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب دیسی چکن شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ایک پانی، نمک اور لیموں کے قتلے شامل کریں ہانڈی کو ڈھک دیں اورچاروں طرف آٹے کی لئی لگا دیں۔ چکن کے مکمل تیا ر ہونے تک 45 سے 50 منٹ تک پکائیں۔ اسی ہانڈی میں نان اور پودینے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ پکنے کے دوران ڈھکن مت اٹھائیں۔ اس طرح بھاپ نکل جائے گی اور پکنے کا عمل متاثر ہوگا۔