Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بوٹسوانہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

    بوٹسوانہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

    افریقہ میں ہیروں کے لیے مشہور ملک بوٹسوانہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کا وزن 1098 قیراط ہے۔

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس ٹائم کے مطابق ایک ہزار قیراط سے زیادہ وزن کا ایک بہت بڑا ہیرا ، جو تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہو سکتا ہے جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانہ میں دریافت ہوا ہے۔

    دی گارڈئین کے مطابق بوٹسوانہ حکومت اور ڈی بیئر گروپ کی مشترکہ طور پر کان کنی کی ڈیبوسوانہ کمپنی ، نے کان میں اس ماہ کے شروع میں 1،098.3 قیراط وزن کا اعلی معیار کا قیمتی پتھر نکالا گیا تھا۔

    بوٹسوانہ ہیروں کی وجہ سے ایک مشہور ملک ہے جہاں ڈیسوانہ کمپنی ایک عرصے سے ہیرے نکال رہی ہے۔ اس کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہیرا ملا ہے جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا کہا جارہا ہے۔

    اس سال یکم جون کو یہ ہیرا ملا ہے جسے فوری طور پر کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ، لینیٹ آرمسٹرونگ نے صدر موگویتسی ماسیسی کےسامنےبھی پیش کیا گیا۔

    جنوبی افریقہ: گاؤں میں کھدائی کے دوران ہیرے ملنے کا دعویٰ

    ڈیبوسوانہ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرمسٹرونگ نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا ہے،یہ ڈیبسوانا کی جانب سے 50 سال سے زیادہ کی اپنی تاریخ میں بازیافت کرنے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔”

    انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا جو 3106 قیراط کا تھا اسے ’کلینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ دوسرا بڑا ہیرا بھی بوٹسوانہ سے ملا ہے۔ یہ ہیرا ٹینس بال کے برابر ہے اور 1،109قیراط کا ہے جو 2015 میں ہاتھ آیا تھا۔

    لینیٹ آرمسٹرونگ نے کہا کہ ہمارے ابتدائی تجزیے سے یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جوہر معیار والا پتھر ہوسکتا ہے۔ ہم ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے کہ اسے ڈی بیئرز چینل کے ذریعہ فروخت کرنا ہے یا سرکاری اوکاوانگو ڈائمنڈ کمپنی کے توسط سے۔ یہ بہت غیرمعمولی اور نایاب ہے اور پوری قوم کے لئے ایک پرامید خبر بھی ہے-

    معدنیات کے وزیر ، لیفوکو موگی نے کہا ،ابھی تک اس ہیرے کا نام نہیں رکھا گیا ہے جس کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔

    واضح رہے کہ دیبسوانا اینگلو امریکن ڈی بیئر اور بوٹسوان حکومت کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے جس کمپنی نے اسے دریافت کیا ہے وہ ہیروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ادارے ’ڈی بیئرز‘ کا ہی حصہ ہے بوٹسوانہ افریقہ بھر میں ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور ڈیبسوانہ کمپنی جو بھی ہیرا فروخت کرتی ہے اس کی 80 فیصد رقم حکومت کو ملتی ہے۔ تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے سال 2020 سے اب تک وہاں کے ہیروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    طالبعلم نے کاٹھ کباڑ سے شمسی کار بنالی

  • طالبعلم نے کاٹھ کباڑ سے شمسی کار بنالی

    طالبعلم نے کاٹھ کباڑ سے شمسی کار بنالی

    جنوبی افریقہ کے ملک سیرا لیون کے 24 سالہ موجد امانوئیل آلیو منسارے نے فالتو کاٹھ کباڑ استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد کار بنا لی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کار تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہےامانوئیل نے اپنی اس ایجاد کو ’’تصوراتی کار‘‘ (امیجی نیشن کار) کا نام دیا ہے جس میں واحد نئی چیز شمسی پینل ہے جو کار کی چھت پر لگا ہوا ہے۔

    کار بہت چھوٹی سی ہے جس میں اوسط جسامت کے صرف ایک فرد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کے دروازے اور پہیے تک کباڑیئے کی دکان سے خریدے ہوئے سستے سامان پر مشتمل ہیں۔

    خاتون نے 8 انچ لمبی پلکوں کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    کار کا انجن بنانے کےلیے امانوئیل نے پرانی اور استعمال شدہ چیزوں کو مرمت کرکے نہ صرف مہارت سے آپس میں جوڑا بلکہ اس انجن کے ساتھ کلچ، بریک، ایکسلریٹر اور گیئر باکس تک کا اضافہ کردیا تاکہ ضرورت پڑنے پر کار کی رفتار تبدیل کرنے کے علاوہ اسے ’’ریورس گیئر‘‘ میں بھی ڈالا جاسکے۔

    علاوہ معذور افراد بھی یہ کار بہ آسانی خود ڈرائیو کرسکتے ہیں یعنی انہیں اس کےلیے کسی دوسرے ڈرائیور کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔

    جنوبی افریقہ: گاؤں میں کھدائی کے دوران ہیرے ملنے کا دعویٰ

    امانوئیل کا کہنا ہے کہ یہ کار ایجاد کرنے میں انہیں کئی سال لگ گئے جبکہ اس پر 500 ڈالر کی مجموعی لاگت آئی ہے لیکن اب وہ باقاعدگی سے شہر کے آس پاس گاڑی چلاتے ہیں۔

    مستقبل میں وہ اسے مزید بہتر بناتے ہوئے اپنے ملک میں صاف ستھری اور کم خرچ ٹرانسپورٹ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہیں۔

    "ونڈ کیچر” ونڈ ٹربائن سے سالانہ 5 گنا زیادہ بجلی بنانے والا گرڈ سسٹم

    امانوئیل نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ قابل تجدید ذرائع نقل و حمل کی ضرورت ہے تاکہ اپنے باشندوں کے لئے صاف ستھری ہوا کو یقینی بنایا جاسکے۔ فضائی آلودگی کی بات کی جائے تو افریقہ کو دنیا کا 17 واں انتہائی کمزور ملک قرار دیا گیا ہے –

    امانوئیل نے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا "تصوراتی کار” کے خود تعلیم یافتہ انجینئر اور موجد کو ان کے خیال کی زیادہ حمایت حاصل نہیں ہوسکتی ہے۔ میں نے گھر سے دی گئی پاکٹ منی جمع کی اور اس پر خرچ کی-

    رپورٹ کے مطابق امانوئیل نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ جب لوگوں نے انہیں کاٹھ کباڑ کے ڈھیر پر اس کے لئے کار آمد اشیاء ڈھونڈتے دیکھتے تو چتے تھے کہ میں۔ تاہم ، وہ اپنے جدید منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اور مذاق کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہا-

    ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ سے اپنی مرمت خود کرنے والا کنکریٹ

  • مفتی عزیز الرحمن اسکینڈل: زانی کو سرعام لٹکاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مفتی عزیز الرحمن اسکینڈل: زانی کو سرعام لٹکاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    چند روز قبل جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد صابر شاہ سے بدفعلی کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد عوام میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق چند روزقبل مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیولیک ہونے کے بعد نوجوان صابرشاہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اورجان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔

    درخواست کے مطابق مفتی عبدالعزیزالرحمن لاہورکے نگران اورمتولی تھے، 2013 میں جامعہ منظوراسلامیہ صدرلاہورمیں طالبعلم صابر شاہ نے داخلہ لیا اورمسلسل تعلیم حاصل کرتا رہا۔ درخواست میں طالبعلم نے کہا مفتی عبدالعزیزالرحمن نے الزام عائد کیا کہ میں نے اپنی جگہ کسی دوسرے لڑکے کو امتحان کے لئے بٹھایا ہے، اپنی جگہ دوسرے لڑکے کو بٹھانے کے الزام میں مجھے 3 سال وفاق المدارس سے امتحان دینا ممنوع قراردیا۔

    ایف آئی آرمیں مزید کہا گیاکہ مفتی عبدالرحمن نے میرے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات قائم کرکے امتحانات میں بحالی کا کہا۔ مفتی عزیز الرحمن اور ان کے بیٹے الطاف الرحمن، عتیق الرحمن، لطیف الرحمن سمیت تین افراد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اور اب مفتی عزیز کو گرفار کیا جا چکا ہے-

    انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمن لاہور سے دوسرے شہر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو میانوالی سے گرفتار کیا۔

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    انویسٹی گیشن پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا، جب کہ تفتیش کار مفتی عزیز کے تیسرے بیٹے لطیف الرحمان اور ان کے دوست عبداللہ کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

    لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ویڈیو مجبورا ہم نے دیکھی، علماء نے دیکھی، یہ ویڈیو ایسی نہیں نشہ پلا کر نہیں، حرکات و سکنات بتا رہی ہیں کہ وہ خود حرکات میں شریک ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے، اور سب سے پہلے مفتی عزیز الرحمان کو شرعی سزا دی جائے، انکی سزا یہ ہے کہ انہیں مینار پاکستان سے نیچے گرایا جائے-

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے جبکہ والدین کی جانب سے بھی کافی تشویش کا اظہات کا جا رہا ہے دوسری جانب عوام غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مفتی عزیز کوسر عام پھانسی دی ے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہاں تک کہ #زانیکوسرعاملٹکاؤ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے-


    باغی ٹی وی کے سینئیر ایڈیٹر اور صحافی طہ منیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جرم کی تشہیر کی بجائے سزا کی تشہیر جرائم کی روک تھام کا سبب بنتی ہے، اسلام بھی ہمیں اسی چیز کی رہنمائی کرتا ہے۔ سزا کی تشہیر میں مجرم کا عبرت کا نشان بننا باقیوں کی اصلاح کا باعث بنتا ہے اور اسی سے خیر و برکت بھی اترتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مفتی عزیز کو سرعام پھانسی دی جائے-


    https://twitter.com/Catalyst_66/status/1406516148598870017?s=20
    https://twitter.com/itsziddii2/status/1406521864420274179?s=20


    https://twitter.com/KhanNia389/status/1406530490530598916?s=20


    https://twitter.com/MuhammadZamanPK/status/1406522227449905154?s=20

     

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی عزیز الرحمن کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے مفتی پوپلزئی نے حکومت سے مطالبہ کردیا

    مفتی عزیزالرحمان کے متعلق پولیس نے بڑا دعویٰ کردیا

    ویڈیو سیکنڈل، پولیس کو ملی کامیابی ۔مفتی عزیز الرحمان گرفتار

  • ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور: ماڈل ٹاؤن کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔

    جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو کاشف ضمیر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو کاشف ضمیر کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔

    ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انجین التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے انجین التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی انجین التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

    مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ہے-

    سی آئی اے نے کاشف کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں مزید رجسٹرڈ کیسز کو ٹریس کیا، جس سے ان کا عادی جعلساز ہونا ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر گزشتہ سال 10 دسمبر کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے۔

    التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران انہوں نے کاشف ضمیر کی چوہدری ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ساتھ معاہدے بھی کیے تھے اور مذکورہ کمپنی نے انہیں اپنا سفیر بھی مقرر کیا تھا۔

    جس کے کچھ روز بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ ترک اداکار کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم ہے اور 8 مقدمات میں ملوث ہےبعدازاں فروری میں انجین التان دوزیتان نے چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

    انگین التان دوزیتان کی پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ کاشف ضمیر نے طے کی گئی مدت کے باوجود معاہدے کے کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا اور اسی لیے ہم نے یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

    ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار

  • ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کیخلاف آواز بلند کر دی

    ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کیخلاف آواز بلند کر دی

    معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن نے اپنے کیرئیر کا آغاز سنجے دت کے ساتھ فلم ’پرینییتی‘ سے کیا جس پر انہیں فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا شمار بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے-

    تاہم متعدد فلمز میں ان کے متنازع کردار کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے لیکن ودیا بالن نے ہر طرح کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے تمام کرداروں کو بخوبی نبھایا۔

    بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    رپورٹ کے مطابق ایک انٹریو میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ اداکاری کے آغاز پر مجھے صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا تھا مجھے یہاں تک کہا گیا تھا کہ فلم میں آپ کے مقابل اداکار نے شوٹنگ کے لیے تاریخ دیدی ہیں لہذا اب آپ کو اسی حساب سے اپنے کام کو مینج کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ٹی وی شوز کرائم پیٹرول اور ساودھن انڈیا کی دو اداکارئیں ڈکیتی کے الزام میں…

    اداکارہ نےکہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم روزانہ ہی صنفی امتیاز جیسی صورتحال سے گزرتے ہیں، صرف مردوں کی طرف سے نہیں بلکہ خود خواتین کی جانب سے دوسری خواتین کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مردانہ حاکمیت کی ذہنیت رکھنے والے افراد کے لیے خواتین پر اپنی اجارہ داری کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے اور ہم سب بھی اس عمل میں گھرے ہوئے ہیں اسی وجہ سے اس سوچ سے آسانی سے چھٹکارہ پانا بہت مشکل ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے صنفی امتیاز کا آج بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میں اکتاہٹ کا شکار ہوجاتی ہوں تاہم پہلے کے مقابلے میں یہ کم ہے میں روزانہ اپنے ارد گرد دیکھتی ہوں کہ لوگ صنفی امتیاز کا سامنا کررہے ہوتے ہیں تاہم بہت سے لوگوں کو تو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کچھ غلط کہہ رہے ہیں۔

    اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار

  • گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اس دوران جائے وقوع پر پہنچنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، جس میں 2 روز قبل 11 سال کی بچی سے زیادتی کر کے اسے قتل کرنے میں ملوث ملزم مارا گیا۔

    وضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 11 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاج کیا تھا –

    گوجرانوالہ پولیس نے بتایا تھا کہ رات کو مذکورہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا تھا ملزم بچی کا محلے دار تھا –

    دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اسے عبرت ناک سزا مل سکے-

    ٹنڈو آدم :15 سالہ لڑکی جنسی زیادتی و تشدد کا شکار، بہن بہنوئی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا 

  • افغان امن معاہدہ      ازقلم:  محمد عبداللہ گِل

    افغان امن معاہدہ ازقلم: محمد عبداللہ گِل

    افغان امن معاہدہ
    ازقلم محمد عبداللہ گِل
    افغانستان وہ سر زمین ہے کہ جس نے وقت کے فرعونوں کا مقابلہ کیا ھے۔چاہے وہ تقسیم ہند کے بعد متحدہ روس ہو یا تقسیم برصغیر سے پہلے برطانوی راج ہو ان اللہ کے شیروں نے جہاد کے علم کو بلند رکھا اور دشمن کو پیغام دیا کہ اسلام زندہ ھے اور اسلام تلوار والا دین ھے۔روس کی جنگ جب ختم ہوئی اور روس شکست خوردہ ہوا تو ہر کسی نے کہا کہ امریکہ نے مدد کی افغان مجاہدین کی۔اس کے بعد جب جارج بش جو کہ امریکی صدر تھا اس نے جنگی جنون میں اور اپنی طاقت پر ناز کرتے ہوئے افغانستان میں اپنی فوجیں داخل کر دی پھر اپنی مدد کے لیے نیٹو فورسز کو بھی بنا لیا۔ادھر آپ غور فرمائے کہ 35 ممالک کا اتحاد افغان مجاہدین سے جنگ لڑنے کے لیے آیا اور افغان مجاہدین تن تنہا ان کا مقابلہ کر رہے تھے۔وقت گزرتا گیا ایک وقت تھا کہ بش انتظامیہ کہتی تھی کہ ہم ان کو واپس پتھر کے دور میں بھیج دے گے اس 20 سالہ جنگ میں امریکہ کو وہاں کی کٹھ پتلی حکومت نے مدد کی۔لیکن افغان مجاہدین نے رب تعالی سے مدد طلب کی اور اللہ پر یقین و توکل کیا۔
    فرمان الہی ہے:-
    مَنۡ  یَّتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ  فَہُوَ حَسۡبُہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ  بَالِغُ  اَمۡرِہٖ ؕ قَدۡ جَعَلَ اللّٰہُ  لِکُلِّ شَیۡءٍ  قَدۡرًا ﴿۳﴾
    "اورجو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے تووہی اُس کوکافی ہے،بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپناکام پوراکرکے رہنے والا ہے یقیناًاللہ تعالیٰ نے ہرچیزکے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے۔”
    امریکہ ہو ناز تھا تو اپنی طاقت پر ناز تھا اپنے راکٹ اور مزائل ٹیکنالوجی پر ناز تھا۔امریکہ متکبر تھا کہ میں سپر پاور ہوں لیکن افغان مجاہدین نے اللہ پر  بھروسہ رکھتے ہوئے وقت کے فرعون کا مقابلہ کیا۔پھر وقت نے پلٹا کھایا کہ آج وہی امریکہ ہے 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ میرے وطن پاکستان کی منت سماجت کر رہی کہ افغانستان سے ہمیں  فوجیں نکالنا کا راستہ لے دے۔امریکہ شکست خوردہ ہو گیا۔
    پھر معاہدات ہونے لگے۔چونکہ افغان مجاہدین سنت اور قرآن‌ کو ماننے والے تھے اس لیے جیسا کہ اسلام کا حکم ھے جنگ کے بعد امن معاہدہ لازم ہوتا ھے۔اس لیے آج میں ان لبرل مافیہ اور سیکولرازم کے ماننے والوں اور پجاریوں سے پوچھتا ہوں کہ افغانستان میں داخل تو امریکہ ہوا تھا ہنی طاقت کے ذوق میں لیکن افغان مجاہدین نے جب مار گرائے تو امریکہ امن کی طرف آیا تو ان افغان طالبان نے امن کا بھی خیر آمد کیا۔دراصل میں اس امن معاہدے کی طرف نشاندہی کرنا چاہ رہا ہوں جو کہ ہفتہ کے روز 12 جون کو سعودی عرب کی سربراہی میں ہوا جس میں پاکستان کے کبار علمائے کرام علامہ ساجد میر،ساجد نقوی صاحب،حافظ ظاہر اشرفی اور وزیر مذہبی امور نے شرکت کی۔اس امن معاہدے پر پاکستان اور افغان مجاہدین کے نمائندگان نے دستخط کیے۔دراصل اس معاہدے کا مقصد افغانستان میں امن کے لیے کوشش کرنا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑنے سے بچانا ھے۔جیسا کہ آپکو پتہ ہے کہ عنقریب افغانستان کا کنٹرول افغان طالبان سنبھال لے گے اور خلافت راشدہ کے طرز پر حکومت قائم کرنے والے ہیں یہ معاہدہ دراصل او آئی سی کی طرف سے ایک پیش قدمی معاہدے کے طور پر بھی ثابت ہو سکتا کہ سعودی عرب اور پاکستان افغان مجاہدین کی مستقبل میں بننے والی حکومت کی پیشگی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔کیونکہ اس وقت بھی افغانستان کے بیشتر حصہ پر افغان مجاہدین کا کنٹرول ہے اور وہ اب کابل کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔دوسری طرف اب امریکہ نواز  اشرف غنی بھی اپنے آقاوں کے پاس یعنی کہ امریکہ جانے کی تیاری میں ھے۔یہ معاہدہ دراصل پاکستان کی اہمیت کو بھی واضح کرتا ھے کہ کیونکہ پاکستان کو اہمیت دی گئی پاکستان کے علماء سے مشاورت لی گئی ھے۔اس بات کو تو دنیا جانتی ہے کہ افغان طالبان کی مدد پاکستان نے کی ھے۔اگرچہ اس معاہدے کے بعد پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی جو کہ وہاں موجود را کے نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی ھے وہ بھی ختم ہو جائے گی۔کیونکہ افغان مجاہدین کا اور ہمارے شیر صفت افواج کا رخ اب ان داعش کے نیٹورک کی طرف ہے جس کی مالی معاونت امریکہ کرتا ھے اور وہ اس لیے کہ جہاد کو بدنام کیا جا سکے۔لیکن جہاد تو جاری رہنا ہے تا قیامت جاری رہنا ھے۔
    ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
    نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر
    حضرت اقبال کے اس شعر کا عملی نمونہ افواج پاکستان اور آپکی خفیہ ایجنسی نے پیش کیا ھے۔جنرل حمید گل رحمہ اللہ کی ایک بات یاد آ گی؛-
    "ایک وقت آئے کا جب دنیا کہے گی کہ پاکستان نے امریکہ کی مدد سے امریکہ کو ہی شکست دے دی”
    افغان مجاہدین کی حکومت قائم ہونے کے بعد افغانستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بلکہ ہر شعبے میں آگے بڑھے گا کیونکہ انہوں نے خون شہیداں کی کھاد لگائی ھے۔
    افغان باقی کہسار باقی
    الملک للہ الحکم ل

  • عائز ہ خان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کون سی ہے؟

    عائز ہ خان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کون سی ہے؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم ‘ہم دل دے چکے صنم‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : عائزہ خان نے اس فلم کے 22 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر گردش کرتے ٹرینڈز میں حصہ لیا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ بے حد پسند ہے اور یہ فلم ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ رہی ہے۔

    عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے حال ہی میں آن ایئر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ کے آخری سین کی ایک تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رائے بچن، سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کو ٹیگ کیا اس کے علاوہ انہوں نے ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’ ہمیشہ سے میری پسندیدہ فلم‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کے ڈرامے کا یہ سین بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے‘ صنم کے ایک گانے سے متاثر تھا، جسے ایشوریا رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

    اپنے ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ میں عائزہ خان نے نہ صرف ایشوریا کی طرح لباس زیب تن کیا تھا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی بہت حد تک وہی تھے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو 22 برس مکمل ہوئے ہیں اس فلم میں اداکار اجے دیوگن، سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کے ہدات کار تھے اور یہ بلاک بسٹر فلم تھی-

  • موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے    راحت فتح علی خان

    موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے راحت فتح علی خان

    معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : گلوکار راحت فتح علی خان بھی کورونا ویکسین لگوانے والے فنکاروں اور گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے، راحت فتح علی خان اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ ویکسینیشن کرانے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر پہنچے-

    راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی ویکسین بھی لگوائی اور شہریوں کو بھی تلقین کی۔

    میڈیا سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے،ڈرنے کی بالکل بھی کوئی بات نہیں ہے،میں نے خود ویکسینیشن کرائی ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    راحت فتح علی خان کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے اس موقع پر ڈی سی او لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہاہے، پانچ ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے، تمام کلچرز او ر دوسری سرگرمیوں کو بحا ل کرنا ہدف ہے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد اس لیے بڑھائی تاکہ سب کی ویکسینیشن کی جاسکے۔

  • مصنف و مزاح نگار مشتاق یوسفی کی آج تیسری برس منائی جا رہی ہے

    مصنف و مزاح نگار مشتاق یوسفی کی آج تیسری برس منائی جا رہی ہے

    مصنف و مزاح نگار مشتاق یوسفی کی آج تیسری برس منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : مشتاق احمد یوسفی 4 سمتبر 1923ء کو جے پور بھارت میں پیدا ہوئے، انہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی، بعدازاں اپنی اہل خانہ کے ساتھ پاکستان ہجرت کرنے کے بعد وہ مختلف بینکوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

    مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں میں انشائیے، خاکے، آپ بیتی سب کچھ شامل ہے اور ان سب میں طنز و مزاح کی وہ پرلطف روانی موجود رہی جسے پڑھ کر اردو زبان اور مزاحیہ ادب کا ہر قاری مشتاق احمد یوسفی کا گرویدہ نظر آتا ہے۔

    ادب سے وابستہ افراد کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں کے مطالعے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کی تحریروں میں ماضی کی حسین یادوں کے ساتھ سماجی، سیاسی، تہذیبی اور ادبی ہررنگ کی جھلک ملتی ہے۔

    مشتاق احمد یوسفی کے کل پانچ مجموعے شائع ہوئے، جن میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آب گم اورشام شعر یاراں شامل ہیں۔

    ادب میں نمایاں خدمات پر حکومت پاکستان نے انھیں 1999ء میں ستارہ امتیاز جبکہ 2002ء میں ہلال امتیاز سے نوازا۔ اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں شمار ہونے والے ہر دلعزیز مصنف علالت کے باعث 20 جون 2018ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے-