Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلا م آباد سے روانہ

    پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلا م آباد سے روانہ

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام اباد سے 13 ممالک کے 91 شہریوں کے ساتھ روانہ روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایئر سفاری پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی جس میں بہت کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمان شریک ہیں پرواز میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں-

    مسافروں پاکستان کی حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے جوش و خروش کا اظہار کررہے ہیں ایئر سفاری کا یک طرفہ سفری دورانیہ ایک گھنٹے ہوگا-

    سیاحوں کو بلند ترین پہاڑوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک ، دنیا کے بلند ترین گلیشیئرز و جھیلوں کی فضائی سیر کرائی جائےگی۔

    ایئر ‏سفاری کالام، جھیل سیف الملوک، ناگاپربت، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی ایئر سفاری اسکردو شہر میں دو گھنٹے قیام کرے گی، مسافروں کو خصوصی بسوں کےذریعے سیاحتی مقام شنگریلا لے جایا جائےگا۔

    خیال رہے کہ ایئر سفاری کا آغاز 12 جون سے ہونا تھا تاہم پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر ‏دی تھی اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سفاری پرواز ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری ‏مراسلے پر کیا گیا –

  • بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    معروف عالمی شہرت یافتہ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے،ملکھا سنگھ کی عمر 91 برس تھی۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مشہور ہندوستانی ایتھلیٹ ملھا سنگھ جمعہ کی شب کوویڈ 19 سے چنڈی گڑھ کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ ملکھا سنگھ کا کوویڈ 19کا ٹیسٹ گزشتہ ماہ مثبت آیا تھاخاص طور پر ، ملکھا سنگھ کی 58 سالہ اہلیہ نرمل کور اسی بیماری کے سبب صرف پانچ دن پہلے انتقال کر گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ کو 3 جون 2021 کو پی جی آئی ایم آر کے کوویڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا اور 13 جون تک وہاں کوویڈ میں زیر علاج تھے جب کوویڈ کے ساتھ بہادری سے لڑائی کے بعد ، ملکھا سنگھ کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا-

    "تاہم ، کوویڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ، انہیں کوویڈ اسپتال سے باہر میڈیکل آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن میڈیکل ٹیم کی بہترین کوششوں کے باوجود ، ملکھا سنگھ کو ان کی نازک حالت سے جانبر نہیں ہو سکے ، پی جی آئیمر میں 18 جون 2021 کو شام 11.30 بجےانتقال کر گئے-

    ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : جنوبی مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    کوہستان ، سوات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، تھر پارکر اور گرد ونواح میں بارش کا امکان ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا -مری میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    قلات اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

  • کراچی ،سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کا بحران، صنعتوں کو فراہمی معطل

    کراچی ،سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کا بحران، صنعتوں کو فراہمی معطل

    کراچی ،سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کا بحران، صنعتوں کو فراہمی معطل

    باغی ٹی وی : صدرسائٹ ایسوسی ایشن انڈسٹری عبدالہادی کے مطابق گیس نہ ہونے کےباعث صنعتوں میں کام متاثر، سائٹ ایریا کی صنعتوں کو ایک ہفتہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہے-

    صد رسائٹ ایسوسی ایشن انڈسٹری نے وزیراعظم سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل ہے-

    دوسری جانب سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس پریشر بہتری میں مزید 2 سے3 دن لگ سکتے ہیں، ایس ایس جی سی لائن پیک میں کمی کاسامنا ہے-

    اے پی سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ زون پاکستان سی این جی ایسوسی سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی-

  • الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے   مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان

    الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان

    مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کا کہنا ہے کہ صدرمملکت سے رابطہ قائم ہوا ہے، الیکشن کمیشن تحفظات کو قانون،آئین اور الیکشن میں شفافیت کی نظر سے ان تحفظات کودیکھا جائے گا-

    بباغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے کہا کہ یرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کے استعمال کا حق آرڈیننس اور قانون کے ذریعے دیا ہے-

    الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے اس لئے سن کو سنیں گے،کئی پارٹیوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے سینٹ میں ہے، بڑے پیمانے پر بیٹھ کر سنیں گے-

    اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو جو خط لکھا ہے، اپوزیشن جائے، تمام جماعتوں کو سننا چاہیے، آر اوز کاالیکشن کرانے کا زمانہ چلا گیا ہے-

    عمران خان کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق واپس نہیں ہوگا نہ سبوتاز ہوگا شہبازشریف صاحب، کیوں ایسے راستے اختیار کرتے ہیں جہاں گھٹنے پکڑنے پڑیں، عمران خان کہیں نہیں جارہے، یہ فکر چھوڑ دیں-

  • جامعہ سندھ میں ایم ایس،ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ  کا شیڈیول جاری

    جامعہ سندھ میں ایم ایس،ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈیول جاری

    جامعہ سندھ میں ایم ایس/ ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈیول جاری، مختلف شعبوں میں ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک منعقد ہونگے، تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی : جاتفصیلات کے مطابق معہ سندھ جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2021ء کیلئے ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت انٹری ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی 2021ء تک منعقد ہونگے۔

    اس ضمن میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز کے مطابق انگلش لنگوسٹکس، انگلش لٹریچر، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، اسلامک کلچر، اردو، سندھی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، سوشالوجی، مسلم ہسٹری، کرمنالوجی، انٹرنشنل رلیشنز، پولیٹیکل سائنس، سائکالوجی، جینیٹکس، ِبایو ٹیکنالوجی، مائکرو بایئولاجی اور بایو کمسٹری کے امیدواروں سے انٹری ٹیسٹ 28 جون کو صبح 10 بجے متعلقہ شعبوں میں منعقد کیا جائے گا۔

    اسی طرح زولاجی، آئی ٹی، سافٹ ویئر انجنئرنگ، ڈیٹا سائنسز، ٹیلی کمونیکیشن، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس، میتھمیٹکس، فزکس، آرگینک کیمسٹری، ان آرگینک کیمسٹری، فزیکل کیمسٹری اور اینالیٹیکل کیمسٹری میں ٹیسٹ 29 جون کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔

    کیمیکل سائنسز، جاگرافی، باٹنی، فزیالوجی، انوائرنمنٹل سائنسز، فزیکل ایجوکشن اینڈ ہیلتھ، جینڈر اسٹڈیز، اسٹیٹسٹکس، فارماسیوٹکس، فارماکوگنوسی، فارماکولوجی اور فارمیسی پریکٹس میں انٹرنس ٹیسٹ یکم جولائی کو متعلقہ شعبوں مں لیا جائے گا ۔

    دوسری جانب ایجوکشن، فیکلٹی میں انٹری ٹیسٹ 2 جولائی کو ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

  • پہلی ترجیح کسان ، دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے پاک صنعتکاری کا فروغ ہے       جمشید اقبال چیمہ

    پہلی ترجیح کسان ، دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے پاک صنعتکاری کا فروغ ہے جمشید اقبال چیمہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کا پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب

    باغی ٹی وی :جمشید اقبال چیمہ نے خطاب میں کہا کہ زراعت کیلئے آئندہ مالی سال میں رواں مالی سال سے سات گنا زیادہ بجٹ رکھا گیا،
    پورے پاکستان میں کپاس کی 9 ملین گانٹھ کا ہدف ہے جسے حاصل کریں گے –

    معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ پی سی پی اے کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کروں گا، مثبت تجاویز سے استفادہ کرینگے –

    جمشید اقبال چیمہ نے کہا کی شوگر، ٹیکسٹائل، پیسٹی سائیڈ، فلور ملز، رائس ملز انڈسٹری کو پروموٹ کریں گے سابقہ دور میں کسانوں کا بری طرح استحصال کیا گیاجس سے زراعت کا نقصان ہو ا،وزیراعظم عمران خان کسانوں، یونیورسٹی پروفیسرز ، ریسرچرز سے ملاقاتیں کرینگے-

    جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان بھٹو جیسا نہیں جس نے ایک ہی دن میں ساری انڈسٹری کو نیشنلائز کر دیا،ہماری حکومت نے سبسڈی کے لئے 680 ارب روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے-

    معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی گندم ، گنے کی امدادی قیمت مقرر کی جاتی ہے ،باقی ساری فصلیں اوپن ہیں ، سابقہ دور میں گنے کی کم قیمت دے کر کسان کی جیب پر90 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا-

    پہلی ترجیح کسان ، دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے پاک صنعتکاری کا فروغ ہے ،حکومت نے اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال میں 10ارب روپے مختص کئے ہیں،آئندہ ملک میں سولر، ہائیڈرل اور ماحول دوست انرجی پلانٹ لگائے جائیں گے-

    پہاڑوں پر 8 ارب لاگت سے زیتون کے41 لاکھ پودے لگائے ، ملک بھر میں900 اسٹورز بنا رہے ہیں جہاں کسان اپنی فصل محفوظ کر سکے گا ،پانچ ایکڑ رقبے پر 30 فیصد کسان اور باقی بغیر سود کے حکومت فنڈز دے گی-

    مشینری ورکشاپس بنائی جا رہی ہیں، فوڈ پروسیسنگ کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں،کم درجہ حرارت والے علاقوں میں کسانوں کو60 ٹن سویا بین کا بیج دیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان کو دالوں کی مارکیٹ بنا رہے ہیں،فاٹا میں ریسرچ سنٹرز بنا رہے ہیں،ساحل کے ساتھ فش فارمزبنائیں گے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو-

  • فیاض الحسن چوہان کا ایوان سے واک آؤٹ ،ڈپٹی اسپیکر سے ناراضگی کا اظہار، وجہ کیا بنی؟

    فیاض الحسن چوہان کا ایوان سے واک آؤٹ ،ڈپٹی اسپیکر سے ناراضگی کا اظہار، وجہ کیا بنی؟

    لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے،ڈپٹی اسپیکر نے فیاض الحسن چوہان کو نقطہء اعتراض پر بولنے نہ دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    فیاض الحق کا کہنا تھا کہ حسن مرتضی نے پی ٹی آئی پر غلط تنقید کی یہ اس پر معافی مانگیں ،ڈپٹی اسپیکر نے فیاض الحسن کو بات کرنے سے روکا تو وہ احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے-

    بعد ازاں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے فیض الحسن نے کہا کہ ا بھی اسمبلی سے واک آؤٹ کر کے باہر آیا ہوں اس کی کیاوجوہات ہیں-

    انہوں نے اپنے اس احتجاج کے بارے میں بتایا کہ شیخ راحیل اصغر نے اپنی کالک پورے پنجاب کے عوام کے منہ پر لگائی میرا یہ اسمبلی کا دوسرا دور ہے آج پہلی مرتبہ میں نے واک آؤٹ کیا ہے۔

    حسن مرتضی نے پاکستان کی محنت کش طبقے کو کمی کہا میں نے ان کا لطیفہ خاموشی سے سنا میں نے سپیکر سے کہا کہ حسن مرتضی نے لاکھوں ایسے لوگوں کا دل دکھایا ہے جو محنت کش ہیں-

    فیاض الحسن کے مطابق میں نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ حسن مرتضی ان باتوں پر معافی مانگے حسن مرتضی نے ڈھٹائی سے معافی مانگنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ مجھے پوائینٹس آف آرڈر پر بولنے کا بھی موقع نہیں ملا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ لاڈکانہ والوں کا دور نہیں اس پر معافی مانگی جائے شیخ روحیل اصغر کو کہوں گا کہ بابا بلھے شاہ اور میاں محمد بخش کی سرزمین پر کوئی گالی نکالنے والا نہیں انہوں نے اپنی غلطی کو پورے پنجاب کے سر پر ملنے کی کوشیش کی۔

    علی نواز اعوان نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی رات ہی معافی مانگ لی تھی پاکستان میں میراثی فنکار ہیں کوئی کمی نہیں ہے میں حسن مرتضی کو کہوں گا کہ وہ شیخ راحیل اصغر نہ بنیں میری پاکستانیت کو ٹھیس پہنچی ہے میرا احتجاج حسن مرتضی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف ہے-

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 27 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید27 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار269 نئے ٹیسٹ کئے گئے991 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.14 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ47ہزار218 ہو چکی ہے۔

  • ہر نمازکے بعد اللہ تعالیٰ کے 3 ناموں کا ورد، داغ دھبے اور دانے ہمیشہ کے لئے ختم

    ہر نمازکے بعد اللہ تعالیٰ کے 3 ناموں کا ورد، داغ دھبے اور دانے ہمیشہ کے لئے ختم

    اکثر لوگوں کو چہرے پر کیل مہاسے اور دانے نکلنے کامسئلہ درپیش ہو تا ہے نوجوان بچوں میں تو یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ خود ہی ختم ہو جاتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ یہ بالکل چمٹ جاتے ہیں اور ختم ہونے کا نام نہیں لیتے اور جس کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں جو بڑی مشکل سے دور ہوتے ہیں –

    اس کے لیے بہت سارے بازار کے اندر کریم میں موجود ہے بہت ساری ایسی چیزیں موجود ہے کہ جس کا دعوی ہوتا ہے کہ ان کے استعمال کی وجہ سے چہرے کے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن یاد رکھیں اکثریت ادویات یا پھر کریڈٹ پر مشتمل ہوتی ہے اس کے اندر ایسے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں –

    اس لیے کوشش کریں کہ اچھی جزا کا استعمال کریں مسالے دارکھانے کم سے کم آپ استعمال کریں اور ورزش کو اپنا معمول بنالیں اس کی وجہ سے بھی جو ہارمونس ہوتے ہیں یہ اپنے اعتدال پر آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے کی رونق دوبارہ بحال ہو جاتی ہے اور دانے ختم ہونے لگ جاتے ہیں-

    روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھے کیونکہ وضو کرنے کی وجہ سے چہرہ تروتازہ رہتا ہے اور دانوں کا نکلنا کم ہوجاتا ہے ساتھ ہی اللہ رب العزت کے تین نام ہیں ان کا وظیفہ اگر آپ کر لیں گے تو انشاءاللہ آپ کا چہرہ نورانی ہوجائے گا اور چہرے کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے اگر آپ کریمیں استعمال کر ر ہے ہیں اور ان کے باوجود آپ کا چہرہ ٹھیک نہیں ہو رہا آپ کا چہرہ چمکدار نہیں ہو رہا دانے ختم نہیں ہو ہرے کیل داغ دھبے اور سیاہیاں ہیں تو آپ اس وظیفے کو ضرور آزمائیں ان شاءاللہ اپ کو اس سے فائدہ ضرور ہو گا-

    اللہ کی سب سے خوبصورت مخلوق انسان ہی ہی کیونکہ اللہ نے جب بھی انسا ن کی تخلیق کا ذکر کیا ہےتو کچھ جگہوں پر اللہ پاک نے 5 قسمیں کھائیں اس کے بعد اللہ نے انسان کی تخلیق کا ذکر کیا اور فرمایا کہ میں نے انسان کو سب سے بہترین سانچے میں پیدا کیا ہے اللہ تعالیٰ انسان کو نمازیں پڑھنے اور بد نظری سے بچنے کا حکم دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اللہ کے احکامات پر عمل کیا جائے سائنس بھی کہتی ہے کہ ان پر عمل کرنے سے نہ صرف روحانی اور جسمانی صحت پر بھی اثر ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انسان کے چہرے پر ایسی خوبصورتی پیدا ہوجاتی ہے کہ دیکھنے والا تعریف کئے بغیر نہیں رہتا-

    اللہ پاک کے ذ کر میں ہی خوبصورتی ہے جب ہم اس ذات کا ذکر کرئں گے ا کی عبادت کریں گے اس کے احکامات کی پیروی کریں گے تو بے شک ہمارا چہرہ خوبصورت ہو جائے گا اور زندگی کے تمام تر مسائل حل ہو جائیں گے اکثر لوگوں کے چہرے پر جو سکن خراب ہو جاتی ہے اس عمل کو ایک بار ضرور آزمائیں اس عمل کے ساتھ ساتھ تمام مسائل دور ہو نا شروع ہو جائں گےیہ آزمودہ وظیفہ ہے-

    آپ نے یہ وظیفہ تب تک کرنا جب تک آپ کا مسئلہ حل نہیں پو جاتا جب تک اسکن پر دانے ہیں ہیں یہ وظیفہ اس طرح کرنا ہے کہ روزانہ ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ اللہ تعالیٰ کے تین نام پڑھنے اس طرح پڑھنے ہیں کہ” پہلے طاق اعداد 3، 5، 7 یا 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے پھر اللہ پاک کے نام ” یا خالقُ یا مصورُ یا جمیلُ ” ان تینوں ناموں کو ملا کر 100 مرتبہ پڑھنا ہے یعنی الگ الگ نہیں پڑھنا” اس کے بعد پھر طاق اعداد میں درود پاک پڑھنا ہے پھر ہاتھوں پر پھانک مار کر چہرے پر یا جہاں بھی دانے ہیں یا نشان ہیں یا مسئلہ ہے وہاں پر ہاتھوں کو پھیر لینا ہے انشاءاللہ چند دنوں بع آپ فرق خود دیکھیں گے چہرہ صاف نورانی اور خوشگوار ہو جائے گا اور شگفتگی آ جائے گی یہ نہات ہی مجرب وظیفہ ہے-