Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی ہے بھارت بھی اپنا کردار ادا کرے       امیر سنگھ

    پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی ہے بھارت بھی اپنا کردار ادا کرے امیر سنگھ

    شکر گڑھ: جنرل سیکرٹری،پاکستان گورو دوارہ پربندھک کمیٹی،سردار امیر سنگھ نے بھارت سے کرتار پور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امیر سنگھ نےکہا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی ہے، بھارت بھی 16 ماہ سے بند کرتار پور راہداری کھول دے۔

    بھارت سے کرتار پور راہداری کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی یاتری دربار بابا گورو نانک اگر درشن دیدارے اور عبادات کرنا چاہتے ہیں بھارتی شرومنی پربندھک کمیٹی سے راہداری کھولنے میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے –

    امیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی یاتری16 ماہ سے کرتار پور آنے کے منتظر ہیں، انہوں نے یقین دیانی کرائی ہے کہ یاتریوں کی آمد پر کورو ناایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جائے گا کرتار پور میں ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے –

    ساتھ ہی امیر سنگھ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے پر حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور اداروں کے شکر گزار ہیں-

  • شیخوپورہ سے قیدیوں کو لاہور لانیوالی وین حادثے کا شکار

    شیخوپورہ سے قیدیوں کو لاہور لانیوالی وین حادثے کا شکار

    لاہور: شیخوپورہ سے قیدیوں کو لاہور لانے والی وین شہری کی گاڑی پر چڑھ گئی، ملزمان کو اے ٹی سی منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق لاہور، قیدیوں کی وین ٹریفک لائٹ پول اورسگنل پرکھڑی گاڑسی سے بھی ٹکرا گئی-

    پولیس کے مطابق وین میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان تھے جن کو اے ٹی سی منتقل کردیا گیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل مظفر گرھ سے لیہ میں قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 پولیس اہلکار بلال، موسی، ندیم ، نعمان ، امان اللّٰہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ وین میں موجود 23 قیدی بھی زخمی ہوئے تھے-

  • پی ٹی آئی حکومت بجٹ حقائق چھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی حکومت بجٹ حقائق چھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بجٹ حقائق چھپانے کے لیے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے، وزیراعظم عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ غیر جمہوری رویو ں پر وہ بچ جائیں گے-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کمی اور 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے ملک میں ہر تین میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکارہے-

    حکومت نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بچوں کے قتل کے مترادف ہے چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ہوگی-

    آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا ایک سونامی لائے گا مہنگائی پر عوامی ردعمل کو روکنا وزیراعظم عمران خان کے بس میں نہیں ہوگا وزیراعظم یہ نہ سمجھیں کہ غیر جمہوری رویو ں پر وہ بچ جائیں گے ، ہم بجٹ کا سارا کچاچٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے-

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےاپوزیشن سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے-

  • پولیس نے مدرسہ طالبعلم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

    پولیس نے مدرسہ طالبعلم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

    لاہور پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روزسے لا ہور کے معروف مدرسے کے معروف مہتم نے مدرسے کے اندراپنے جوان طالب علم سے زبردست جنسی زیادتی کی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے اورجس میں ان الزامات کی حقیقت دکھائی گئی ہے-

    دوسری جانب اس مدرسے کے اس مہتمم کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں نے بھی حقیقت کی شکل اختیارکرلی ہے وائرل ویڈیو کے مطابق لاہورکے معروف مدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے مہتتم اور ( جے یو آئی ف) کےمرکزی رہنما مفتی عزیز الرحمن نے بدفعلی کی تو بچے صابر کی شکایت پر اُلٹا اسی کو جُھوٹا کہا گیا- جس پر طالب علم نے ویڈیو پیغٍام میں کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ، میں خود کشی کر لوں گا

    دوسری طرف اس حوالے سے دیوبندی مکتبہ فکرکے دینی بورڈ وفاق المدارس عربیہ کی طرف سے ایک مذمتی لیٹرجاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مذکورہ مفتی عزیزالرحمن نے انتہائی قبیح فعل کیا ہے اوراس کی وجہ سے ان سے دینی حلقوں کی بڑی بدنامی ہوئی ہے-

    وئیڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام اور دینی حلقوں کی جانب سے غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر مفتی عزیزالرحمن پر ٹرینڈ ٹاپ فہرست پر ہے جس میں لوگوں کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے طالبعلم کو انصاف دینے اور مفتی کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے-

    لوگوں اور معروف شخصیات و دینی حلقوں کی جانب سے زور دینے پر لاہور پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے-


    https://twitter.com/RaoEhtishaam/status/1405249702401134596?s=20
    https://twitter.com/TheSaadKaiser/status/1405258607084572672?s=20
    https://twitter.com/NasirWardah/status/1405229001174618118?s=20


    https://twitter.com/waqasakhter077/status/1405333193767755782?s=20

     

    معروف مدرسے کے مہتمم مفتی کی طالب علم کے ساتھ زیادتی ۔ویڈیو وائرل

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

  • سکھر میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے  4 افرادزخمی

    سکھر میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے 4 افرادزخمی

    سندھ کے مختلف شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : بارش کے باعث سکھر، روہڑی اور پنوعاقل میں بارش ،گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے جبکہ ایدھی ذرائع کے مطابق سکھر کے عالقے گولیمار میں مکان کی دیوار گرنے سے 4افرادزخمی ہو ئے ہیں –

    رات سے جاری مسلسل بارش کے باعث سکھر میں مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب جبکہ بار ش سے سیپکو کے 80 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے-

    جس کی وجہ سے سکھر،روہڑی، خیرپور، گمبٹ، دادو، جیکب آباد اورنوشہروفیروز میں بجلی بھی بجلی بند ہے-

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال

  • نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر،چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا

    نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر،چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا

    بیجنگ: نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر ، چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا-

    باغی ٹی وی : https://www.xinhuanet.com/english/2021-06/17/c_1310012945.htm#:~:text=JIUQUAN%2C June 17 (Xinhua),for a three-month mission. خلائی مشن صحرائے گوبی سے 3 خلا نوردوں کو لیے کرروانہ ہوا ،چینی خلانورد تین ماہ میں اپنا مشن مکمل کریں گے-

    اس سے قبل چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے ڈائریکٹر اسسٹنٹ جی چھی مِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے دوران پہلا انسان بردار مشن روانہ ہوگا جو مدار میں تین ماہ کیلئے قیام کرے گا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ چینی خلاباز نے ہائی شینگ اس مشن کی قیادت کریں گے جبکہ لیو بومِنگ اور ٹانگ ہونگ بوشین ژو-12 کے اس مشن میں شامل ہوں گے، ان تینوں خلابازوں میں ہائی شینگ سب سے زیادہ تجربہ کار ہیں جوکہ 2005 میں شین ژو-6 اور 2013 میں شین ژو-10مشن کا حصہ تھے۔

    چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا

    جبکہ لیو بومِنگ کی کی خلا میں یہ دوسری پروازہوگی، اس سے قبل انہوں نے 2008 میں شین ژو-7مشن میں حصہ لیاتھا جس کی خصوصیت خلا میں نمایاں چہل قدمی تھی۔

    مریخ پر چھوٹے ہیلی کاپٹر ’انجینیٹی‘ کی تیسری کامیاب پرواز

    تاہم ٹانگ ہونگ پہلی مر تبہ خلا میں جا ئیں گے،وہ 2010 میں چینی خلا بازوں کے دوسرے دستے کے رکن بنے تھے جبکہ ژائی ژی گانگ،وانگ یاپھِنگ اور یے گوانگ فو متبادل عملہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ خلا میں اس وقت ‘انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن’ قائم ہے جس میں چین کا کوئی حصہ نہیں ہے، یہ اسٹیشن امریکا، جاپان، کینیڈا، روس، اور یورپ کی خلائی ایجنسیوں نے مل کر تیار کیا ہے۔ ممکنہ طور پر چین کا نیا خلائی اسٹیشن خلا میں انٹرنیشنل اسٹیشن کی اجارہ داری ختم کرسکتا ہے۔

    چینی خلائی اسٹیشن ’تیانگونگ 3‘ کا کورموڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا گیا

  • ملک میں  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال

    ملک کےمختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں بارش کا امکان،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے-

    گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آ ندھی اور بارش متوقع ہے لسبیلہ، نصیر آباد اور خضدار میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی بلوچستان کے کوہلو، سبی، بارکھان ،ژوب اور،ڈیرہ بگٹی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو گی-

    بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان جبکہ نارووال اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    لاڑکانہ، خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی، بینظیر آباد، دادو اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    دیر، چترال، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، بنوں ، وزیرستان اورڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو گی-

  • کراچی: فائرنگ میں پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ شدید زخمی

    کراچی: فائرنگ میں پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ شدید زخمی

    کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عیسیٰ خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان کو کلاشنکوف کی 2 گولیاں بازو جبکہ اہلیہ کو ایک گولی سر پر لگی-

    پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے -واقعے کے وقت گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجا اظہر نے بتایا کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے کلاشنکوف سے 6 فائر کیے۔

  • ملک میں کورونا سے 46 اموات، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    ملک میں کورونا سے 46 اموات، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 46 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید46 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 37ہزار196 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 119 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.4 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار874 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ45ہزار184 ہو چکی ہے۔

  • ایوان میں گالم گلوچ:عیسائی برادری بھی میدان میں آگئی،بڑا مطالبہ کر دیا

    ایوان میں گالم گلوچ:عیسائی برادری بھی میدان میں آگئی،بڑا مطالبہ کر دیا

    یہ بھی جہاں کی قیادت کریں گے. کچھ عیسائیوں نے اس ہلڑ بازی اور دھینگہ مشتی اور گالم گلوچ پر ایک بہت ہی اشتعال انگیز اور حقیقی پیغام جارہ کیا ہے-

    کچھ عیسائیوں نے بھی ایوان میں ہونے والی گالم گلوچ اور جاہلیت پر آواز اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایک دوسرے پر بجٹ کی کتابیں پھینکنا جو اللہ تعالٰی کے نام سے شروع ہوتا ہے توہین رسالت نہیں ہے لیکن اگر عیسائی غیر دانستہ اور جہالت میں اللہ کے نام والے اخباری صفحات پھینک دیتے ہیں تو وہ توہین رسالت ہے-

    گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تقریر کے دوران ‘شہری پارلیمنٹیرینز’ نے ایک دوسرے پر بے ہودہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں پھینکیں ۔ بجٹ بک کا پہلا صفحہ ہمارے اللہ تعالٰی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ذکر سے شروع ہوتا ہے۔

    کتنی بے عزتی اور جان بوجھ کر وہ ایک دوسرے پر پھینک رہے تھے۔ اگر یہ اقلیتی پارلیمنٹیرین نے کیا ہوتا تو مسلم پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی غم و غصہ ناقابل تصور ہوتا۔

    اگر ہم اللہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کی بے عزتی کرتے ہوئے توہین رسالت کی زد میں آجاتے ہیں تو پھر ان پارلیمنٹیرینز کو اسی شق سے چارج کریں جس طرح اقلیتوں پر الزام عائد کیا جاتا۔