Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چکن حلیم بنانے کی ترکیب

    چکن حلیم بنانے کی ترکیب

    چکن حلیم

    وقت ………… 1¼سے 1½ گھنٹے

    8 سے 10 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی (الف)………… مقدار …………

    ہڈی کے بغیر چکن ………… ایک کلو
    چنے کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    ماش کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    مونگ کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    مسور کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    ثابت گندم (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    چاول (ایک گھنٹہ بھگوئے ہوئے) ………… ½ کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 3کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 3کھانے کے چمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) ………… مقدار …………
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ ………… 2کھانے کے چمچ
    چکن کی یخنی ………… 6کپ
    زیرہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے …………
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 3سے 4 کھانے کے چمچ
    ہی مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹاہوا) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    تلے ہوئے پیاز ………… ¼کپ

    چاٹ مصالحہ ………… 2سے3 کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 4سے 6عدد

    طریقہ کار :
    ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر تمام مصالحے اور 4کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45تک تما م دالیں، گندم اور چکن کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ فوڈپراسیسر میں اس مکسچر کو گرائنڈ کریں۔ ایک بڑے موٹے پیندے کے برتن میں یہ مکسچر اور حصہ ب کے اجزائے ترکیبی شامل کردیں ہلکی آنچ پر 15سے 20منٹ تک پکائیں۔ اس مکسچر کو لکڑی کے چمچ سے اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک یہ مکمل طور پر پک کر گاڑھاہو جائے۔ سجاوٹ کی تمام چیزیں ڈال کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بیف سے بھی حلیم بنا سکتے ہیں وہی اس کی اصل ترکیب میں شامل ہے۔

  • اللہ تعالی کے محبوب ترین کلمات جن کا ذکر ناممکن کو ممکن بنا دے

    اللہ تعالی کے محبوب ترین کلمات جن کا ذکر ناممکن کو ممکن بنا دے

    احادیث میں ہے کہ جب بھی اللہ سے دعا مانگو پہلے اس کی خوب تعریف کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک بھیجو اور خوب گڑگڑا کر دعا مانگو اللہ پاک اپنے بندے کی دعا قبول کرتا ہے اور آج آپ کو ہہی کلمات بتائیں گئ جن کلمات کو اللہ کے محبوب ترین کلمات کہا گیا ہے ان کلمات کا ذکر کرنے سے اللہ رب العزت کی ذات خوش ہوتی ہے اور جب اللہ کی ذات خوش ہوتی ہے اور رحمت خدا وندی جوش میں آتی ہے تو اللہ پاک سے جو بھی جائز دعا مانگو ضرور قبولیت کا درجہ حاصل کر تی ہے-

    آیئے جانتے ہیں اللہ تعالیٰ کے محبوب کلمات کیا ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا قبول کرانے کے لئے انہیں کیسے پڑھنا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے محبوت ترین کلمات ” سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ” ہیں-

    سبحان اللہ والحمدللہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر کے عظیم الشان فضائل کے بارے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ان کلمات کے فضائل میں صحیح احادیث بہت زیادہ ہیں-

    امیر صنعانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ: ان کلمات کی فضیلت میں اتنی کثیر احادیث وارد ہیں کہ جنہیں لکھا اور شمار نہیں کیا جاسکتا.

    ایک حدیث میں ان کو : أَطْيَبُ الْكَلَامِ یعنی سب سے پاکیزہ کلمات فرمایا گیا۔ جبکہ دوسری حدیث میں ان کلمات کو : خَيۡرُ الکَلاَمِ يعنی سب سے بہترین کلمات قرار دیا گیا ہے-

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ چار کلمات اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسند ہیں کوئی حرج نہیں کہ کہیں سے بھی ان کی ابتداء کرلو یعنی تم ان میں سے جس کلمہ کو پہلے کہو کوئی حرج نہیں ہے-

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ساری کائنات سے کہ جس پر سورج طلوع ہوتا ہے مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر.  کہوں یعنی ”اللہ پاک ہے، ساری تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنا بچاؤ (اسلحہ ، ڈھالیں) تھام لو ! صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کی کیا دشمن آگیا ہے کہ ہم اپنے ہتھیار اور بچاؤ اختیار کرلیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دشمن تو نہیں آیا لیکن تم جہنم سے اپنا بچاؤ اختیار کرلو(اور وہ یہ ہے) کہ تم کہو : سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ-

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے درخت کے پاس سے گزرے جس کی پتیاں سوکھ گئی تھیں، آپ نے اس پر اپنی چھڑی ماری تو پتیاں جھڑ پڑیں، آپ نے فرمایا: ” الحمد لله وسبحان الله ولا إله إلا الله والله أكبر» کہنے سے بندے کے گناہ ایسے ہی جھڑ جاتے ہیں جیسے اس درخت کی پتیاں جھڑ گئیں۔

    حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین پر جو کوئی بھی بندہ: لا إله إلا الله والله أكبر وسبحان الله والحمدلله ولا حول ولا قوة إلا بالله کہے گا تو اس کے ( چھوٹے چھوٹے ) گناہ بخش دیئے جائیں گے، اگرچہ سمندر کی جھاگ کی طرح ( بہت زیادہ ہی کیوں نہ ) ہوں۔

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ عرض گزار ہوئے : یا رسول اللہ! مالدار لوگ تو درجات اور ہمیشہ کی نعمتوں میں بازی لے گئے۔ فرمایا کہ یہ کیونکر؟ عرض کی کہ جس طرح انہوں نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی پڑھی، جس طرح انہوں نے جہاد کیا تو ہم نے بھی کیا۔ لیکن انہوں نے اپنا وافر مال راہ خدا میں خرچ کیا جبکہ ہمارے پاس مال نہیں ہے۔

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتائوں جس کے باعث تم ان لوگوں کے برابر ہو جائو جو تم سے پہلے ہو گزرے اور اُن لوگوں سے بڑھ جائو جو تمہارے بعد آئیں گے اور تمہارے برابر کوئی نہ ہو سکے۔ مگر وہ جو تمہاری طرح کرے؟ تم اپنی ہر نماز کے بعد دس دفعہ سُبْحَانَ اللہ، دس دفعہ اَلْحَمْدُ ِللهِ اور دس دفعہ اَللهُ اَکْبَر کہا کرو۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

    حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی اکرم ﷺ نے فرمایا : فرض نمازوں کے بعد کئے جانے والے کچھ اَذکار ایسے ہیں جنہیں پڑھنے والا یا کرنے والا ناکام نہیں ہوتا (جن میں سے) تینتیس (33) دفعہ سبحان اللہ، تینتیس (33) دفعہ الحمد لله اور چونتیس (34) دفعہ اللہ اکبر بھی ہے۔

    حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا : مجھے کچھ کلمات پڑھنے کی تعلیم دیجئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا : یہ کہو لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ، اَللهُ أَکْبَرُ کَبِيْرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ کَثِيْرًا، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ۔

    اس شخص نے کہا : یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہیں، آپ نے فرمایا : یہ کہو : اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي۔‘‘

    حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : شبِ معراج میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی۔ انہوں نے فرمایا : اے محمد! اپنی امت کو میرے طرف سے سلام کہنا اور بتا دینا کہ جنت کی مٹی پاکیزہ، اس کا پانی میٹھا اور وہ ہموار میدان ہے۔ اس کے پودے سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَر ہیں۔

  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین  تنازع حل ہو گیا

    سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین تنازع حل ہو گیا

    لاہور: سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین تنازع حل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ایک بار پھر ادا کرتے ہوئے سندھ کے اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے واپڈا کے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی ختم کر دی۔

    فیصلے کے مطابق اب دونوں صوبوں کی مشاورت سے ارسا واپڈا کے بجائے اب غیر جانبدار مبصرین تعینات کرے گا۔

    دونوں صوبے اتفاق رائے سے پانی کے معاملات کو حل کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 3 روز میں پانی کا ڈسچارج ٹیبل مرتب کریں گے۔

    صوبہ پنجاب اور سندھ کے محکمہ آبپاشی کے نمائندے کسی بھی وقت بیراجوں کا اچانک معائنہ بھی کر سکیں گے اور دنوں صوبوں کے ڈیوٹی پر موجود نمائندے پانی کی آمد اور اخراج کا ریکارڈ فراہم کرنے کے مجاز ہون گے تاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری جیسے سنگین الزامات کا معاملہ بھی ختم ہو سکے۔

  • 3سال سے بند فورٹ منرو ریزراٹ جلد سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا      سیکرٹری ٹورازم

    3سال سے بند فورٹ منرو ریزراٹ جلد سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا سیکرٹری ٹورازم

    سیکرٹری ٹورازم کا کہنا ہے کہ 3سال سے بند فورٹ منرو ریزراٹ جلد سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹورازم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بحالی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

    سیکرٹری ٹورازم کیپٹن مشتاق احمد کا فورٹ منرو کا اچانک دورہ، ریزارٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیاغفلت پر ٹورازم آفیسرمعطل، ریجنل جنرل منیجر ملتان و دیگر کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا-

    سیکرٹری ٹورازم نے کہا کہ فورٹ منرو پر سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے، ریزارٹ کی گزرگاہوں اور ٹریکس کی بھی مرمت کی جائے-

    انہوں نے کہا کہ نوتعمیرشدہ ریزراٹ میں استقبالیہ، لابی اور بالکونی کا اضافہ کیا گیا بالکونی سے فورٹ منرو کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوا جا سکے گا-

    کیپٹن مشتاق احمد سیکرٹری نے دربار سخی سرور پر جاری ترقیاتی منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے سکیم بروقت مکمل کی جائے-

  • فیروز خان کیجانب سے جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش

    فیروز خان کیجانب سے جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے جوس بیچنے والے چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی ڈگری حاصل کرنے والے شخص کو ملازمت کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں خبروائرل ہوئی تھی کہ پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں پر عبور رکھنے والے سوات کے عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے ہیں مگر سفارش نہ ہونےکے باعث آج بھی مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔

    عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جبکہ ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی اور اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آیا تھا، ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔

    عبدالمالک کے مطابق پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔

    جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج کی جانب سے یہ خبر شیئر کی گئی کہ چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہے۔

    یہ خبر دیکھنے کے بعد جہاں صارفین نے شدید افسردگی کا اظہار کیا تو وہیں فیروز خان نے نوجوان کو ملازمت کی پیشکش کردی۔

    فیروز خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کوئی مجھ سے ان کا رابطہ کروا سکے تو میں اس نوجوان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں۔‘

    اداکار کی اس پیشکش پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کی تعریف کر رہے ہیں-

    چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

  • پارکوں اور سڑکوں پر خواتین کیساتھ پرینک ویڈیو کے نام پر بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار

    پارکوں اور سڑکوں پر خواتین کیساتھ پرینک ویڈیو کے نام پر بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار

    طالبعلموں اور پارکس میں موجود نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی پرینک ویڈیو بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : آج کل سوشل میڈیا پر سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات کو بھی بھول جاتے ہیں یہاں تک کہ خواتین کے تقدس کا بھی خیال نہیں کرتے ہیں لیکن اب ان میں سے ایک شخص کے خلاف صحافی نے آواز اٹھائی تو پولیس کے ساتھ حکومت بھی حرکت میں آ گئی ہے اور اسے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق علی خان نامی شخص فیس بک پیج ” ویلے لوگ “ پر اس طرح کی پرینک ویڈیو بنا کر شیئر کرتا تھا جس میں وہ طالبعلموں اور پارکس میں موجود نوجوان لڑکیوں کے ساتھ طوفان بدتمیزی برپا کرتا تھا۔

    اس نوجوان کی حرکتیں اتنی زیادہ بڑھ گئیں تھیں کہ اسے روکنا ناگزیر ہو چکا تھا، صحافی ثاقب راجہ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ میں اس وقت تک نہیں رکوں گا جب تک اس شخص کو سلاخوں کے پیچھے نہ پہنچا دوں ۔


    صحافی ثاقب راجہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکشن لینے کی درخواست کی اور کہا کہ ” یہ شخص کھلے عام شہر میں کس طرح گھوم رہاہے ، کبھی یہ سکول کی بچیوں کے بازو پکڑ لیتا ہے ، کبھی بچیوں کے سر سے دوپٹہ کھینچ لیتا ہے ، اس ویڈیو میں کسی کی بیوی کو کندھے سے پکڑ کر حراساں کر رہاہے ، کوئی قانون ہے پاکستان میں ؟ یہ مذاق ہے ؟ ۔

    پولیس نے سوشل میڈیا پر علی خان کی حرکتوں کی ویڈیوز وائرل ہونے اور تنقید کا سلسلہ شرو ع ہونے کے بعد ایکشن لیا اور اسے گوجرانوالہ سے گرفتار کر تے ہوئے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیاہے ۔


    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے گرفتار کر لیا گیاہے-


    مذکورہ شخص کی گرفتاری پر ایک صارف نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے سر سے دوپٹے کھینچتا نہیں بلکہ دوپٹہ اوڑنے کا کہتا تھا کچھ لوگوں کے نزدیک اسکی حرکات غلط ہو سکتی ہیں لیکن وہ اکثر معاشرے کی ایسی بُرائیوں کو ہائی لائٹ کرتا تھا جن کو آجکل غلط نہیں سمجھا جا رہا۔

  • فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کے ایک سے زائد شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار فیروز خان نے اپنی بہین اور اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بیان دیا جس کا مختصر کلپ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

    وائرل ویڈیو میں شو میں میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی وہ پچھتائے کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟-

    اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا نہیں بلکہ مجھے اور ینگ ایج میں جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے اور ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اورہمیں میں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ایک زیادہ زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔

    حالانکہ یہ شو ابھی تک نشر نہیں ہوا ہے لیکن شو کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین فیروز خان کے اس بیان پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

    کچھ لوگ فیروز خان کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں نبی پاک ﷺ نے اور بھی بہت سی باتیں کہی ہیں ان پر بھی عمل کرلیں، سوائے چار شادیوں کے۔ ایک اور صارف نے ایک مفتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مسلمان مرد اور کسی فرض کو اتنا فالو نہیں کرتے لیکن ایک سنت ہے چار بیویوں کی اسے ضرور فالو کرتے ہیں-

    صارفین نے کہا کہ مطلب کہ شادیوں والی بات پر عمل کرنا چاہیئے یہ اسلام ہے باقی جو بھی گناہ شوبز میں بے غیرتیاں پھیلاؤ بہت اچھے-صارف نے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر نے ایسے ہی زیادہ شادیاں نہیں کیں انہوں نے بیواؤں اور مطلقہ عورتوں سے شادی کی وہ اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتے تھے بیواؤں اور طلاق یافتوں عورتوں کا سہارا بننے کا-

    ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

  • خلیل الرحمٰن قمر کا نام سن کر غصہ آتا ہے ،سونیا حسین نے ایسا کیوں کہا؟

    خلیل الرحمٰن قمر کا نام سن کر غصہ آتا ہے ،سونیا حسین نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: اداکارہ سونیا حسین کی معروف مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان پر تنقید کہا ایسے لوگ پسند نہیں جو عورتوں کو بدنام کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جشن کرکٹ میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کے معاملے اور خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    سونیا حسین نے حال ہی میں فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ٹی وی پر لائیو شو میں آکر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

    اداکارہ نے خلیل الرحمان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب جیسے خلیل الرحمان قمر صاحب ہیں وہ لائیو ٹی وی پر آکر عورتوں کے بارے میں کس طرح کی باتیں کرتے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جب آپ ٹی وی پر ہوں تو آپ لوگوں کے بارے میں اپنے نظریات خود تک محدود رکھیں۔

    اداکارہ سونیا حسین نے کہا خلیل الرحمان قمر ٹی وی پر آکر عورتوں کے بارے میں جو باتیں کرتے ہیں وہ بہت غلط ہیں اور مجھے بالکل پسند نہیں۔

    سونیا حسین نے کہا کہ میرے خیال میں خلیل الرحمان قمر کی پڑھائی ٹھیک ہے لیکن انہیں اس بارے میں بھی پڑھنے کی ضرورت ہے کہ عورتوں کے کیا حقوق ہیں اور عورتوں کے اتنے ہی حقوق ہیں جتنے آپ مردوں کے لیے لکھتے ہیں۔

    میزبان نے سونیا حسین سے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں سونیا حسین کو کام کرنے کی پیشکش نہیں کی تھی کیونکہ ان کے نزدیک سونیا کا وہ کیلیبر ہی نہیں کہ وہ میرے لکھے گئے ڈرامے میں کام کرسکیں۔

    خلیل الرحٰمن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    اس بات پر سونیا حسین نے کہا کہ میں خلیل الرحمان قمر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو انسان اپنے الفاظ کے ساتھ سچا نہیں اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ تو آپ کو خلیل الرحمان بتائیں گے کہ انہوں نے مجھے کتنی بار اپنے پروجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے اور ابھی تک کررہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر ایک مصنف ہیں اور ان کے پاس کرداروں کو کاسٹ کرنے کا اختیار ہی نہیں۔ مجھے تو خلیل الرحمان قمر کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے مجھے اس طرح کے لوگ پسند نہیں ہیں جو عورتوں کو بدنام کریں۔

    واضح رہے کہ یہ سونیا حسین کا معروف مصنف کیساتھ تنازع تب شروع ہوا جب گزشتہ برس سونیا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا پاکستان میں کئی ریکارڈ توڑنے اور بنانے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں عائزہ خان والا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بعدا زاں خلیل الرحمان قمر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ جب ڈرامہ ہٹ ہوگیا تو کوئی بھی اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے میں کہتا ہوں کہ مجھے امریکا کا صدر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کو موقع دیں، کہنے کو تو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ابھی سونیا حسین کو مزید محنت کی ضرورت ہے ابھی وہ اس قابلیت پر نہیں پہنچیں کہ میرا اسکرپٹ کر سکیں۔

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

  • ایمیزون کے مالک کی سابقہ اہلیہ کا خطیر رقم کا عطیہ

    ایمیزون کے مالک کی سابقہ اہلیہ کا خطیر رقم کا عطیہ

    ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے فلاحی کاموں کیلئے خطیر رقم کا عطیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ووکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون میکنزی اسکاٹ نے فلاحی کاموں کیلئے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کی ہے۔

    میکنزی اسکاٹ کی عطیہ کی گئی رقم تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں خرچ کی جائے گی یہ رقم 286 فلاحی اداروں کے ذریعے فلاحی کاموں پر لگائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میکنزی نے نسلی امتیاز کے خاتمے، صحت عامہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی مد میں ایک اعشاریہ 7 بلین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ بھی کی تھی۔

    یاد رہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی51 سالہ میکنزی کی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے 1993 میں ملاقات ہوئی، اس شادی سے ان کے چار بچے ہیں۔ ان کی شادی 2019 میں علیحدگی پر ختم ہوئی اور میکنزی اسکاٹ نے رواں برس ہی دوسری شادی کی ہے میکنزی اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے ایمیزون کے ابتدائی ملازمین میں سے ایک تھیں۔

    انہوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں جن کو ناقدین سے کافی پزیرائی ملی اور انھوں نے ناول نگار پُلٹزر انعام یافتہ مصنف ٹونی موریسن سے ٹریننگ بھی حاصل کی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ میکنزی ان کی سب سے اچھی شاگردوں میں سے ایک ہیں۔

  • ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کے چرچے

    ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کے چرچے

    پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار فیصل کے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی :گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس اہلکار کے نوجوان اور پُرکشش اہلکار فیصل کے خوب چرچے ہورہے ہیں جنہوں نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے لاکھوں صارفین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے-

    فیصل نامی پنجاب پولیس اہلکار نے ٹک ٹاک پر حنان چیمپئین کے نام سے اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر نہ صرف وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں بلکہ وہ اکثر مستحق افراد کی مدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتے ہیں اور اُن کی یہ نیک نیتی دیکھ کر ٹک ٹاک صارفین اُن کی خوب تعریف بھی کرتے ہیں۔

    پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار نے اب تک اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں اور اب تک کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 6 اعشاریہ 3 ملین لائکس آچکے ہیں۔

    نوجوان نے رواں سال کی شروعات میں ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے اور انتہائی کم عرصے میں اُنہیں ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے اور ہر گزرتے دن کے بعد پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    دوسری جانب حنان نے ٹک ٹاک پر خود محض 18 لوگوں کو ہی فالو کیا ہوا ہے-

    ٹک ٹاک ہم جنس پرستی کوپروموٹ کررہا ہے حکومت اس شیطانی ایپ پر پابندی لگائے ،…

    ٹک ٹاک ماڈل بنانے کاجھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کو اسمگل کر کے جسم فروشی کرانے والا…