Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی       اداکارہ میرا

    پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی اداکارہ میرا

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ ملک کر قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی-

    باغی ٹی وی : لاہور پریس کلب میں اداکارہ میرا نے والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے کروڑوں کی پراپرٹی ہتھیانے کے لیے میری والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی پولیس کی برقت کارروائی سے میری ماں کی جان بچ گئی۔

    پریس کانفرنس میں انہوں نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کی پراپرٹی پر قبضہ ہونے والا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنایا اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو ان کی ماں کو قتل کردیا جاتا۔

    پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ پانچ ایف آئی آر درج ہونےکے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ شیخ رشید سے درخواست ہے کہ ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ’میرا‘ ہیں اس لئے ان کی پراپرٹی پر قبضہ نہیں ہوسکا، لیکن اب وہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مل پاکستان میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی اب میں پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا کے بھائی نے والدہ شفقت زہراپر حملے اورغالب مارکیٹ میں پلازے پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کيخلاف تھانے میںمقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد اداکارہ میرا نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا-

  • بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی حکام نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک اور متنازع بیانات کی وجہ سے آئے دن مختلف تنازعات میں گھری رہتی ہیں جبکہ ان کو کئی ایک مقدمات کا بھی سامنا ہے نہ صرف متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں بلکہ دوسروں پر بے وجہ اور بے باک تنقید کی وجہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی خارج کر دی گئیں ہیں اور آج کل ایک نئے مسئلہ کا شکار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے-

    ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

    جب اداکارہ نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا۔

    کنگنا نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا عدالت انتظامیہ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے احکامات جاری کرے۔

    کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے 22 جون کو سماعت مقرر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 مئی کو ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر رولز کی خلاف ورزی کے باعث بالی ووڈ متنازع کوئین کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بلاک کر دیا گیا تھا-

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

  • ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی:محکمہ ایکسائز نے شان کی گاڑی روک لی

    ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی:محکمہ ایکسائز نے شان کی گاڑی روک لی

    لالی ووڈ کے معروف اداکار شان بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے،لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ادکار شان کی گاڑی کو روک لیا، شان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق فلمسٹار شان اپنی اہلیہ آمنہ کے ہمراہ گاڑی نمبر ایل ای سی 936 پر جا رہے تھے، ٹیکس حکام نے جب فلم اسٹار شان کی گاڑی کے نمبر کو سسٹم میں فیڈ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شان نے دو سال سے گاڑی کے ٹوکن جمع نہیں کرائے جس کی رقم 29 ہزار 200 روپے بنتی ہے تاہم فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔

    واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، صرف لاہور میں ہی دو لاکھ کے قریب ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز ہیں، جن سے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں جو کہ ہم تیس جون تک وصول کر لیں گے۔

  • نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی غزہ پر بمباری

    نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی غزہ پر بمباری

    نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :نیو یارک ٹائم کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے اوائل میں کہا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کیے تھے ،اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔

    فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایک ہڑتال سے املاک کو نقصان پہنچا ، لیکن گنجان آباد شہری پٹی غزہ میں ہلاکتوں کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    بڑھتے ہوئے تناؤ کا دن نئی اسرائیلی حکومت کا اپنی مدت ملازمت میں محض تین دن کا پہلا امتحان تھا۔ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب حکومت نے اتحاد میں شامل عرب اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اعتراضات اور حماس کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود یمن کو یروشلم کے فلسطینی علاقوں سے گذرنے کی اجازت دی ، اور حماس کی دھمکیوں کے باوجود کہ وہ جوابی کارروائی کرے گا۔

    اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر شیلنگ ، متعدد فلسطینی نوجوان گرفتار

    یہ مارچ ایک بڑے دائیں طرف سے نکالے جانے والے جلوس کا ایک چھوٹا ورژن تھا جس کا آغاز گزشتہ مہینے کیا گیا تھا، جس میں حماس نے 10 مئی کو یروشلم کی طرف راکٹ فائر کرنے کو جواز پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے عسکریت پسندوں اور اسرائیل کے مابین تازہ ترین فضائی جنگ کا آغاز کیا تھا۔

    مسٹر بینیٹ اور ان کی یامینا پارٹی کی طرف سے اور بیرونی طور پر سابق وزیر اعظم بن یا من نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کی طرف سے ، داخلی طور پر ، حماس پر سختی کے حق سے نئی حکومت پر دباؤ ہے۔ اتحاد کے کچھ ممبروں نے اصرار کیا کہ مارچ کو روکنے سے حماس کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    "اسرائیل کسی دہشت گرد تنظیم کا یرغمال نہیں بن سکتا” ، اسرائیلی فوجی انٹلیجنس کے سابق سربراہ ، اموس یادلن نے منگل کو ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا۔ "جہاں تک حماس کا تعلق ہے ، کیا اب وہ اسرائیل کو بتائے گا کہ یروشلم میں کیا کرنا ہے – اسے یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ یہاں نہیں جیتا تھا۔”

    مسٹر بینیٹ سمیت دائیں بازو کے اتحاد کے متعدد سینٹرممبروں کے لئے ، فلیگ مارچ قومی فخر کی بات ہے: سن 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے زیر قبضہ یروشلم کے ان علاقوں میں گزرنے کے ان کے جمہوری حق کا جشن ، جسے اسرائیل اب اپنے منقسم سرمایے کا ایک حصہ سمجھتا ہے۔ ہر سال ، اس میں ہزاروں مارچر یہودی مذہب کے ایک مقدس مقام مغربی دیوار کی طرف جاتے ہوئے اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے دکھاتے ہیں۔ لیکن یہ مئی میں غزہ سے راکٹ فائر کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودی آباد کاروں نے ریلی نکالی تھی ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی۔ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں میں سے 6 افراد گرفتار کر لیئے گئے جبکہ درجنوں دیگر کو زد و کوب کر کے زبرستی ہٹایا گیا اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرینیڈ استعمال کیئے

  • فیصل قریشی کا ملالہ یوسفزئی کو شادی کے بیان پر اہم مشورہ

    فیصل قریشی کا ملالہ یوسفزئی کو شادی کے بیان پر اہم مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نےنوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں فیصل قریشی نے اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔

    پروگرام کے ایک سیشن میں میزبان نے فیصل قریشی کو مختلف معروف شخصیات کی تصویریں دِکھائیں اور اداکار سے پوچھا کہ آپ ان کو کونسا مشورہ دینا چاہیں گے-

    اس سیشن کے دوران اسکرین پر جب ملالہ یوسفزئی کی تصویر آئی تو فیصل قریشی نے اُنہیں اُن کے حالیہ بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ ’جب ہم اداکار اور کوئی معروف شخصیت پوری دُنیا کے سامنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں تو ہمیں ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیے۔

    اداکار نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک یا مذہب سے متعلق بیان دینے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں اس بیان سے لوگوں کی دل آزاری نہ ہوجائے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ملالہ کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ اپنا ہر بیان دینے سے پہلے محتاط رہیں اور سوچ سمجھ کر بولیں۔

    خیال رہے کہ اسی پروگرام میزبان کی جانب سے ارطغرل غازی دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ میں نے تو یہ ڈارمہ دیکھا ہی نہیں-

    ڈرامہ نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کوئی بھی ڈرامے یا فلمیں پسند نہیں آتی جن کی دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی ہو یا پھر ڈرامے یا فلم کے ساتھ سب ٹائٹل چل رہے ہوتے ہیں، تو میرے لیے اس طرح کے پروگرامز دیکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟

    ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟ –

    فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگگت بلتستان اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے-

    سندھ میں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،گرج چمک، بارش اور ژ الہ باری کا امکان ہے-

    بلوچستان کےضلع تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا کوہلو، سبی، بارکھان اور ژوب میں چند مقامات پر تیز ہوائیں ،گرج چمک اور بارش متوقع بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں بارش کا امکان ہے-

    خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں ژالہ باری متوقع لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو اور جیکب آباد میں گرمی پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں موسم شدید گرم رہے گا-

    کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ررہے گا ،رات کوبوندا باندی متوقع سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی اور دادو میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے-

    خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی اورمردان میں بارش کاامکان پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربعض میں موسم خشک رہے گا گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ،آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کاامکا ن ہے-

  • کینیڈا میں اسلاموفوبیا کےبڑھتےواقعات، دوافراد کی مسجد انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں

    کینیڈا میں اسلاموفوبیا کےبڑھتےواقعات، دوافراد کی مسجد انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں

    کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک ہی مہینے میں دوسرا واقعہ ، دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے –

    میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ایک دہشت گرد نے پورے مسلمان خاندان فزیو تھراپسٹ نے سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا جبکہ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا-

    کینیڈا: پاکستانی شہدا کو سپرد خاک کر دیا گیا

    کینیڈا:پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی

  • اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر شیلنگ ، متعدد فلسطینی نوجوان گرفتار

    اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر شیلنگ ، متعدد فلسطینی نوجوان گرفتار

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں کی نکالے جانے والی ریلی ،اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی کے خلاف فلسطینیوں کے بیت اللحم اور غزہ مظاہرے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں نکالی جانے والے ریلی پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا ،اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج پر بیت المقدس میدان جنگ بن گیا-

    اسرائیلی فورسز نے احتجاج میں شامل فلسطینیوں پر شیلنگ کی جبکہ متعدد فلسطینی نوجوان گرفتار بھی کئے گئے-

    واضح رہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دیدی تھی مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا گیا۔

    جبکہ اس سے قبل حماس کی مخالفت اور ردعمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔

    فلسطین میں جو ہورہا ہے خالص دہشت گردی ہے شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

  • امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پرنرمی کا اعلان

    امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پرنرمی کا اعلان

    نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔

    نیویارک میں 70 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک جبکہ کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔

    اسرائیلی حکومت نے بھی ان ڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، اسرائیل میں تقریباً 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے-

  • پاکستانی نژاد خاتون فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد

    پاکستانی نژاد خاتون فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد

    امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکن پاکستانی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا۔

    باغی ٹئی وی : امریکی سینیٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی آج ہی منظوری دی تھی ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلےمیں 639 ووٹوں سے کی گئی۔

    لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔

    واضح رہے کہ 32 برس کی لینا خان لندن میں پیدا ہوئی تھیں، 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں۔ لینا خان نے2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی کچھ عرصہ قبل انھوں نے ٹیکساس کے ایک کارڈیالوجسٹ شاہ علی سے شادی کی۔

    لینا خان نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے شعبہِ قانون میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، جہاں وہ اجارہ داریوں کو کنٹرول کرنے کے قوانین (اینٹی ٹرسٹ لا)، صنعتوں کے بنیادی ڈھانچے کے قانون، اور اجارہ داریوں کی روک تھام کی روایات کے بارے میں پڑھاتی ہیں اور تحقیقی مقالے لکھتی ہیں۔

    ان کے اینٹی ٹرسٹ قوانین پر تحقیقاتی مقالے کو معتبر حلقوں میں بہت زیادہ سراہا گیا ہے اور اُن پر انھیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ اور یہ تحقیقاتی مقالے ییل لاء جرنل، ہارورڈ لاء ریویو، کولمبیا لاء ریویو اور شکاگو یونیورسٹی لاء ریویو میں شائع ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل لینا خان امریکی کانگریس کی ہاؤس جوڈیشل کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے اینٹی ٹرسٹ قوانین، کمرشل اور انتظامی قانون کے وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں انھوں نے ڈیجیٹل مارکیٹوں میں ذیلی کمیٹی کی تفتیش کی رہنمائی میں مدد کی۔

    پروفیسر لینا خان فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں کمشنر روہت چوپڑا کے دفتر میں قانونی مشیر اور اوپن مارکیٹس انسٹی ٹیوٹ میں قانونی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں-

    علاوہ ازیں لینا خان کو امریکی میگزین ٹائم کی 100 متاثر کن رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہےٹائم کی ٹاپ 100 رہنماؤں کی فہرست میں ان ابھرتے ہوئے لیڈروں کی خدمات کا ذکر کیا گیا ہے جو مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خدمت موجودہ ڈیجیٹل دنیا میں ان کے اس کردار کو سراہا گیا ہے جس میں وہ ان بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داریوں کو چیلنج کر رہی ہیں۔