Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت کا مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو دیوی دیوتاؤں پر تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

    بھارت کا مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو دیوی دیوتاؤں پر تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیرمیں وشنو دیوی کے مندر کے قریب ہندوستانی افسانوں ، خاص طور پر رامائن اور مہا بھارت کی نمائش کے لئے ڈزنی لینڈ طرز کا تھیم پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کیترا تھیم پارک کا مقصد تعلیم اور تفریح ​​کو جوڑنا ہے۔

    سینئر سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کی کوشش سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کی تعمیر سے نہیں ہوگی بلکہ انوکھے طریقے استعمال کر کے ہوگی۔

    کیترا تھیم پارک کا مطلب ہے کہ لگ بھگ 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس کے لئے ڈزنی جیسے انٹر نیشنل ساتھی کی تلاش کی جا رہی ہے۔

    نیشنل نیوز چینل نے رپوٹ میں کہا کہ چونکہ تھیم پارک وشنو دیوی مندر کے قریب ہوگا (یہاں تین مجوزہ مقامات ہیں ، جن میں سے ہر ایک قریب ہے) ، جو ہر سال 8 ملین سے زیادہ زائرین کو راغب کرتا ہے ، ہر سال یہاں بڑی تعداد میں زائرین آئیں گے تو تھیم پارک ہر روز سیکڑوں عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

    مرکز کی معاونت کے ساتھ ، مقبوضہ جموں کشمیر حکومت نے اس منصوبے میں غیرملکی شراکت دار کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ، کوشش ہے کہ ایک طاقتور مکی ماؤس کے بغیر ڈزنی لینڈ لیکن رام اور سیتا اور کرشنا اور ارجن پر مشتمل ایک عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے –

  • تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس،بلاول نے پی ٹی آئی کو ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیا

    تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس،بلاول نے پی ٹی آئی کو ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا مارنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے-

    بجٹ 2021 ایک ایسی دستاویز ہے کہ جس میں عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی ہےعام آدمی کی معاشی کمر توڑنے کے لئے عمران خان کی حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز تک پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی-

    پی ٹی آئی حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاؤنسز تک پر ٹیکس لگارہی ہے عمران خان کی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی بدولت ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا-

    پی ٹی آئی حکومت نے ایسا وار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ملازمین اب اپنے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دلانے سے قاصر رہیں گے ٹیکس استثنٰی ختم ہونے کے بعد اسپتال اپنے ملازمین تک کو مفت یا رعایتی علاج فراہم نہیں کرسکیں گے-

    تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الاؤنسز کے خاتمے کی کوششیں عوام دشمنی کی انتہا ہے ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگاکر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی جہاں وہ ناقابل برداشت ٹیکسوں سے عوام کا خون نچوڑ کر اشرافیہ کی عیش پرستی کا سامان پیدا کررہے ہیں-

  • سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

    سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ رک نہ سکا، سندھ کے شہر سکھرکے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے واقعات سکھر کے علاقوں بندر روڈ، ٹکر محلہ، نیم کی چاڑی اور منارہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے۔

    کتوں کے کاٹنے کے تمام زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا ہے سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال لائے گئے تمام متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا کر طبی امداد دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ پہنچا تھا جس میں ویکیسن، نس بندی کے بجائے کتوں کو مارنے کے خلاف درخواست دی گئی تھی-

    پاکستان اینیمل ویلفئیر سوسائٹی اور ڈیفنیس کی رہائشی خواتین نے سندھ ہائیکورٹ سے ان کے پالتو کتے بھی مارنے کا الزام عائد کیا تھا-

    سندھ ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آوارہ کتوں کو ویکیسن لگانے کے بجائے بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے، ویکیسن اور نس بندی پر بھاری رقم لے کر کتوں کو صرف مارنے پر فوکس ہے، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز جانوروں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، ڈوگ ہنٹنگ اسکوارڈز جگہ جگہ کتوں کو مارتے پھر رہے ہیں،نہ صرف آوارہ بلکہ پالتو کتوں کو بھی پکڑ کر ہلاک کیا جا رہا ہے، کتوں کو مار کر جگہ جگہ ڈھیر لگائے جا رہے ہیں،متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کتوں کو مارنے کی مہم سے روکا جائے،

    درخواست میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی سندھ، ایڈمنسریٹر کے ایم سی کو فریق بنایا گیا ہے،تمام ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کوبھی فریق بنایا گیا-

    جبکہ رواں سال فروری میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کتوں کے کاٹنے سے بچاوَ کے لیے اقدامات کے احکامات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی تھی-

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا،سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں ،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں-

    عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا،عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے،جس حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکے گا،واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر کے انہیں سرپلس میں رکھا جائے گا-

    تاہم اب بھی سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی-
    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سندھ حکومت سوا ارب لگانے کو تیار

    ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

  • جو شخص ویکسینیشن نہیں کرائے گا اسکے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی

    جو شخص ویکسینیشن نہیں کرائے گا اسکے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے جو شخص ویکسی نیشن نہیں کرائے گا اس کے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں میں آج سے نرمی کا آغاز ہوگا بازار ہفتے میں صرف ایک روز بند رہیں گے۔

    آج سے ہونے والی نرمی کے بعد دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ جِم بھی جزوی طور پر کھل جائیں گے۔

    کراچی سمیت سندھ میں چھٹی سے آٹھویں کلاس کے اسکول آج سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں ، اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے۔

    بچوں کی اسکول آمد کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا ہے کلاس رومز میں طلباء کو کورونا ایس او پیز کے تحت فاصلے سے بٹھایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال بہتر رہی تو پرائمری کلاسز 21 جون سے کھل جائیں گی۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے جو شخص ویکسی نیشن نہیں کرائے گا اس کے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ آفس نے عثمان بزدار اور شہباز شریف کے اخراجات کا موازنہ جاری کر دیا

    وزیراعلیٰ آفس نے عثمان بزدار اور شہباز شریف کے اخراجات کا موازنہ جاری کر دیا

    وزیراعلیٰ آفس نے مالی سال 2020-21 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر تے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کا دعویٰ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں بچت کی مثال قائم کردی شہباز شریف دور میں آخری مالی سال میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا-

    شہبازشریف دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے عثمان بزدار دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری 14 کروڑ 41 لاکھ روپے وزیراعلیٰ عثمان بزدار دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری میں 40 فیصد کمی کی گئی-

    شہبازشریف دور میں 2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوئے عثمان بزدار دور میں 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پرایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں 65 فیصد کمی ہوئی-

    شہبازشریف دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار دور میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے عثمان بزدار دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف اخراجات شہبازشریف دور کے مقابلے میں 51 فیصد کم ہوئے-

    شہبازشریف دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار لیٹر پیٹرول،ڈیزل،موبل آئل استعمال عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر پیٹرول،ڈیزل،موبل آئل استعمال وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی گئی –

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ، ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا-

    وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں سیکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا-

  • نوشہرہ: ریسکیو1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    نوشہرہ: ریسکیو1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    نوشہرہ : ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا-

    باغی ٹی وی : ریسکیو1122 نوشہرہ کے ذرائع کے مطابق اکوڑہ خٹک کی رہائشی خاتون زوجہ زین العابدین عمر 24 سال کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا –

    خاتون کی حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (شمع گل) نے اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے قاضی حسین احمد ہسپتال گیٹ کے قریب ہی ایمبولینس میں خاتون کی ڈیلیوری کردی-

    ذرائع کے مطابق ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا ،ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے-

    ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو مزید سہولیات دینے کے لیے QHAMC ہسپتال منتقل کردیا-

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن شمع گل کے لیے توصیفی سند کا اعلان کیا ہے-

  • لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے

    لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے

    لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور کے حکم پر 3احتساب عدالتیں خالی کرا لی گئیں ،عدالتی ریکارڈ کو تھیلوں میں بند کرکے کمرےکو تالے لگائے گئے-

    کورٹس میں شہبازشریف،حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم کیسز تھے ،رپورٹس کے مطابق تینوں احتساب عدالتوں میں گزشتہ 3 ماہ سے ججز کی تعیناتی بھی نہیں ہوئی-

    لاہور کی 5 احتساب عدالتوں میں صرف 2 فعال ہیں –

    واضح رہے کہ لاہورسیشن کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس سے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دیا تھا اس حوالے سے وکلا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل ہوتی ہیں تو کام زیادہ متاثر ہوگا-

    وکلا کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں کو ہائیکورٹ یا سیشن کورٹ کےقریب منتقل کیا جائے دوسری جانب رجسٹرار احتساب عدالت نے وزارت قانون کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا تھا کہ تینوں احتساب عدالتوں میں اہم سیاسی شخصیات کے کیسز کا ریکارڈ موجود ہے –

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کےمختلف شہرو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں بھی بارش متوقع،خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات اورشیخوپورہ ،منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی اورسرگودھا میں بھی بارش متوقع-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں بھی گرج چمک ،آندھی اور بارش کا امکان ہے-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں گرمی کی شدت برقرار ہے گی جبکہ ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو اور جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں موسم شدید گرم رہے گا-

    سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی اور دادو میں گرد آلود ہوا ئیں چلنے کا امکان ، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع-

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی اورمردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

  • مراد علی شاہ آج سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کریں گے

    مراد علی شاہ آج سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کریں گے

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آج سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کریں گے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 کھرب سے زائد ہوگا سندھ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے جانے کا امکان ہے –

    سکول ایجوکیشن کے لئے 215 ارب اور کالج ایجوکیشن کے لئے 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    پولیس اور امن و امان کیلئے 105 ارب، صحت کیلئے 172 ارب، ٹرانسپورٹ کیلئے 14 ارب، بلدیات کیلئے 75 ارب اور محکمہ آبپاشی کے لیے 53 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ تجاویز سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوپہر تین بجے بلایا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،15 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جا ئے گا

    وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،15 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جا ئے گا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا-

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا میں پنجاب حکومت اورسی اےاےمیں ریونیوشیئرنگ کی منظوری دی جائےگیا-

    اےایچ ایس ایئرانٹرنیشنل کےلائسنس کی تجدید، پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈکےپرائیویٹ ممبران کی تقرری ایجنڈےکاحصہ ہو گا-

    ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کے بورڈ میں ممب رپلاننگ کی تقرری اور کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کےاستعمال کامعاملہ ایجنڈامیں شامل کیاجائے گا-

    پاکستان کوسٹ گارڈزفاؤنڈیشن کی منظوری کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہوگا قیدی محمداویس کی پاکستان سےناروے منتقلی کا معاملہ بھی پیش کیاجائےگا –

    نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کےلیے کابینہ میں پیش ہوگی بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی تقرری ایجنڈامیں شامل ہو گی ای سی سی کے 2 جون کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا جا ئے گا-