Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 46 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید46 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 42 ہزار113 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 38 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.46 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہو چکی ہے۔

  • چکن اچاری بنانے کی ترکیب

    چکن اچاری بنانے کی ترکیب

    چکن اچاری

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورا چکن ایک کلو
    تیل ½کپ
    دہی ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) 1کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ½چائے کاچمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کلونجی ½چائے کا چمچ
    میتھرے ½چائے کا چمچ
    سونف ½چائے کا چمچ
    مکس اچار (کٹا ہوا) 3کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    سبز مرچ کا اچار 5سے 6عدد

    طریقہ کار:
    چکن کو 8سے 16ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے شامل کرکے دوسے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی شامل کرکے 8سے 10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ دو کپ پانی شامل کرکے آنچ ہلکی کردی اور چکن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ سبز مرچ اچار کے ساتھ سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ آپ مکس اچار کی بجائے اپنی پسند کا کوئی بھی اچار شامل کرسکتے ہیں۔

  • خوش قسمت ہوں میرے خاندان نے جہیز کی بجائے میری تعلیم پر خرچ کیا     کومل عزیز خان

    خوش قسمت ہوں میرے خاندان نے جہیز کی بجائے میری تعلیم پر خرچ کیا کومل عزیز خان

    پاکستان کی نوجوان ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہوں میرے خاندان نے جہیز کی بجائے میری تعلیم پر خرچ کیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن رکھا جس میں اداکارہ نے جہاں مداحوں کے سوالوں کے جواب دلچسپ جواب دیئے وہیں انہیں زندگی میں آگے بڑنے اور کرئیر بنانے کے حوالے سے بھی قیمتی مشوروں سے نوازا-

    کومل عزیز خان نے کیریئر بنانے کے حوالے سے تجویز مانگنے پر نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس پیسے ہیں تو وہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کریں اور اگر ان کے پاس پیسے کی کمی ہے تو وہ ملکی یونیورسٹیز سے بہتر تعلیم حاصل کریں اور کوشش کرکے بہت زیادہ انٹرن شپس حاصل کرکے تجربہ حاصل کریں اور کتابیں پڑھنے کی کوشش کریں-

    کومل عزیز خان نے ایک سوال کے جواب میں نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کے بعد پہلے مالی طور پر خود مختار ہونا چاہیے، جس کے بعد وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب وہ 15 برس کی تھیں تب سے ہی انہوں نے کاروبار کی تربیت لینا شروع کی تھی اور محض 18 سال کی عمر میں انہوں نے سونے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان سمیت امریکا سے بھی بزنس کی تعلیم حاصل کی اور بزنس پر لکھی بہت ساری کتابیں بھی پڑھیں اور کاروبار کرنا ان کا سب سے بڑا جذبہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بزنس و اکنامکس میں بیچلر کیا ہے جب کہ ان کی بہن ڈاکٹر ہیں اور وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے خاندان نے ان کے جہیز کے بجائے ان کی تعلیم پر خرچ کیا۔

    واضح رہے کہ اسی سیشن میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات سے متاثر ہیں، جو دکھاوے کے بغیر فلاحی کام کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا، کیوں کہ وہ والد کے جلد فوت ہوجانے اور بغیر بھائی کے پدرشانہ نظام میں پلی بڑھیں ہیں-

    خیال رہے کہ کومل عزیز خان ’عشق بے نام، بساط دل، بھروسہ پیار تیرا، راز الفت اور سہیلیاں جیسے ڈراموں میں کام کر چکی ہیں-

    کسی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہوں کومل عزیز خان

  • فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟

    فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار و میزبان فیصل قریشی نے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی-

    باغی ٹی وی: اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی دوران شو ارطغرل غازی ڈرامے کے بارے میں بھی گفتگو کی-

    میزبان کی جانب سے ارطغرل غازی دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ میں نے تو یہ ڈارمہ دیکھا ہی نہیں-

    ڈرامہ نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کوئی بھی ڈرامے یا فلمیں پسند نہیں آتی جن کی دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی ہو یا پھر ڈرامے یا فلم کے ساتھ سب ٹائٹل چل رہے ہوتے ہیں، تو میرے لیے اس طرح کے پروگرامز دیکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

    دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اس وقت دیکھا تھا جب اس کے بارے میں پاکستان میں دور دور تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، میں نے یہ نیٹ فلکس پر دیکھا تھا اور یہ اچھا ڈرامہ ہے۔

    تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان

    بعد ازاں میزبان کی جانب سے ڈرامے میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کی تصویر دکھائی گئی تو فیصل قریشی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اچھا پلے ہے اور پاکستانی ان سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی پاکستان سے بہت پیار ہے لہذا ہم چاہتے ہیں یہ پیارومحبت کا رشتہ برقرار رہے۔

    واضح رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مببی ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد پذیرائی ملی ڈرامے اور کرداروں نے پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور کئی ایک اعزا اپنے نام کئے –

    جہاں ڈرامے کو عوام کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں شوبز شخصیات بھی منقسم نظر آئیں بعض شوبز شخصیات نے ترک ڈرامہ سیریل کو پسندیدہ اورپاکستان میں خوش آئند قرار دیا جبکہ بعض اداکاروں نے ڈرامےے کو پاکستان بالخصوص پی ٹی وی پر نشر کرنے کی بھر پور مخالفت کی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جن میں سر فہرست یاسر حسین اور اداکار شان ہیں-

  • کسی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہوں     کومل عزیز خان

    کسی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہوں کومل عزیز خان

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ وہ کسی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات سے متاثر ہیں، جو دکھاوے کے بغیر فلاحی کام کرتے ہیں۔

    باغی ٹیوی : اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا، کیوں کہ وہ والد کے جلد فوت ہوجانے اور بغیر بھائی کے پدرشانہ نظام میں پلی بڑھیں ہیں-

    اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے اپنی مضبوطی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ بہت ساری مشکلات جھیلنے اور غربت کی وجہ سے اچھی تعلیم نہ حاصل کرپانے کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے وہ مضبوط بنیں۔

    ایک سوال کے جواب میں کومل عزیز خان نے کہا کہ وہ کسی بھی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہیں، کیوں کہ زیادہ تر اداکار پیسے بنانے اور کمانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات سے متاثر ہیں، جو دکھاوے کے بغیر فلاحی کام کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے کے لیے ان کے پاس کوئی سفارش نہیں تھی، وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر کیریئر شروع کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    کومل عزیز خان نے اپنے قد کے سوال پر انکشاف کیا کہ وہ 5 فٹ 5 انچ لمبی ہیں اور گوگل پر ان کے قد سے متعلق غلط معلومات دستیاب ہے۔

    ایک مداح نے سوال کیا وہ کشمیر کب آئیں گی جس پر اداکارہ نے کہا وہ بھی آنا چاہتی ہیں آپ مجھے انوائیٹ کریں-

    واضح رہے کہ کومل عزیز خان ’عشق بے نام، بساط دل، بھروسہ پیار تیرا، راز الفت اور سہیلیاں جیسے ڈراموں میں کام کر چکی ہیں-

  • جنوبی افریقہ: گاؤں میں کھدائی کے دوران ہیرے ملنے کا دعویٰ

    جنوبی افریقہ: گاؤں میں کھدائی کے دوران ہیرے ملنے کا دعویٰ

    جنوبی افریقہ کے ایک گاؤں میں کھدائی کے دوران ایک شخص کوایک پتھر ملا تھا،جس کے بارے میں مقامی افراد کادعوی ہے کہ یہ ہیرا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 12 جون سے علاقے میں کھدائی کی جارہی ہے اور پیر کو ایک ہزار سے زیادہ ملک بھر سے لوگ اپنی قسمت آزمانے کیلئے جنوبی افریقہ کے کوزاولو – نٹل صوبے کے کوہلاٹھی گاؤں کا رخ کرچکے ہیں جہاں اس علاقے میں نامعلوم پتھروں کی دریافت کے بعد انہیں ہیرے ہونے کا یقین تھا۔

    فوٹو بشکریہ رائٹرز

    12 جون کو ملک بھر سے لوگ اس گاؤں میں کھدائی کے لئے گئے جہاں ایک آدمی کو کھلے میدان میں پہلا پتھر ملا ، جسے کچھ لوگ کوارٹج کرسٹل سمجھتے ہیں –

    ایک کھودنے والے شخص منڈو سبیلو نے بتایا کہ اس نے دریافت ایک زندگی بدلنے والا تھا ، جب اس نے ایک مٹھی بھر چھوٹے پتھر دیکھے تھے-

    مصنوعی ذہانت سے قدیم ترین پُراسرار تحریر کا راز انکشاف ،قدیم دنیا کو سمجھنے کا ایک…

    دو بچوں کے 27 سالہ والد نے کہا”اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری زندگی بدل جائے گی کیونکہ کسی کے پاس مناسب ملازمت نہیں تھی ، میں عجیب و غریب ملازمتیں کرتا ہوں۔ جب میں ان کے ساتھ گھر واپس آیا تو ، (کنبہ) واقعی بہت خوش ہوا ،”

    بے روزگار سکھموبو مابھل نے اتفاق کیا ، انہوں نے مزید کہا: "میں نے اپنی زندگی میں کسی ہیرے کو نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی چھوا تھا۔

    فوٹو بشکریہ رائٹرز

    محکمہ بارودی سرنگوں نے پیر کے روز بتایا کہ وہ نمونے جمع کرنے اور تجزیہ کرنے کے لئے ارضیاتی اور کان کنی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم سائٹ پر بھیج رہی ہےمحکمہ نے بتایا کہ باقاعدہ تکنیکی رپورٹ مقررہ وقت پر جاری کی جائے گی تاحال حکام کی جانب سے ان پتھروں کے ہیرے ہونے کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    گرم لاوے پر پکایا جانے والا آتش فشانی پیزا

    رائٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ کی معیشت طویل عرصے سے بے روزگاری کی انتہائی کشمکش میں مبتلا ہے ، لاکھوں افراد غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور 1994 میں فرقہ واریت کے خاتمے کے بعد تقریبا تین دہائیوں تک قائم سخت عدم مساوات میں کردار ادا کیا ہے۔ کورونا وائرس وبا نے اسے مزید خراب کردیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ رائٹرز

    کچھ لوگوں نے پتھر فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں ، جس کی ابتدائی قیمت 100 رینڈ (.2 7.29) سے 300 رینڈ تک یعنی 1100 پاکستانی روپے سے ساڑھے تین ہزار تک فروخت بھی کئے جارہے ہیں۔

    صوبائی حکومت نے اس کے بعد سے ان تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مقام کو چھوڑ دیں تاکہ حکام کو مناسب معائنہ کرنے کی اجازت دی جا ئے ، خدشہ ہے کہ اس جگہ پر کھودنے والے افراد ممکنہ طور پر کورونا وائرس پھیلارہے ہیں۔

    خاتون نے 8 انچ لمبی پلکوں کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

  • سکینہ سموں کے ساتھ کام کر کے پچھتانا پڑا     آغا علی

    سکینہ سموں کے ساتھ کام کر کے پچھتانا پڑا آغا علی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معورف اداکار و میزبان آغا علی کا کہنا ہے کہ انہیں ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کر کے پچھتانا پڑا-

    باغی ٹی وی :اداکارسے حال ہی میں ایک شو میں میزبان نے سوال پوچھا کہ کیا وہ آج تک کسی کے ساتھ کام کرنے پر پچھتائے ہیں جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرے بےوفا‘ میں ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کرکے شدید پچھتائے ہیں ان کا سکینہ سموں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CQH16IoBffU/
    آغا علی نے کہا کہ بہت عجیب ٹائم گزرا تھا ان کے ساتھ کچھ نجی مسائل بھی تھے جس کا وہ تذکرہ نہیں کریں گے۔

    اداکار نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا نا صرف ایک تلخ تجربہ تھا بلکہ اس ڈرامے کی شُوٹنگ کا وقت بھی بہت سخت تھا

    واضح رہےکہ 2018 میں نجی ٹی وی چینل پر نشرہونے والےڈرامہ سیریل ’میرے بے وفا‘ میں آغا علی کے ساتھ سارہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا-

    خیال رہے کہ اس سے قبل ندا یاسر نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ کہ بطور اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی جبکہ بطور ہدایت کار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    جبکہ یاسر نواز نے کہا تھا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔

    یاسر نواز نے کہا تھا کہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے اور میں اسی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان تھا مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانا پڑا یاسر نواز

  • موسیقارزلفی کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے نئے پروڈیوسر مقرر

    موسیقارزلفی کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے نئے پروڈیوسر مقرر

    کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کیلئے موسیقار زلفی پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دیں گے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے زلفی کے کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوس کرنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا-

    ٹوئٹر پر مختصر ٹوئٹ میں زلفی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’شروع کریں؟‘


    اس ٹوئٹ پرردعمل دیتے ہوئے موسیقار زلفی نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ جواب دیا۔

    زلفی نے اپنے انسٹاگرام پر کوک اسٹوڈیو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں سے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، اس پوسٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا استعمال بھی کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سیزن روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا تاہم روحیل حیات نے مارچ میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے     فیروز خان

    ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

    اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی نبی اکرم محمد ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے۔

    باغی ٹی وی :اداکار فیروز نے احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ شرکت کی جس کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شادی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    شو میں میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی وہ پچھتائے کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟-

    اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا نہیں بلکہ مجھے اور ینگ ایج میں جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک نہیں بلکہ جس طرح ہمارے نبی محمد ﷺ نے زیادہ شادیاں کی ہیں ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

    واضح رہے کہ فیروز خان نے 2018 میں علیزے کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا محمد سلطان خان ہے تاہم گزشتہ برس فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا اور نہ ہی جوڑی کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوسکی تھی۔

    اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ او طاقت دے کہ حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں حمائمہ ملک

    مذہب کے معامے میں آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے ،سوشل میڈیا صارفین کی حمیمہ ملک پر تنقید

    فردوس عاشق اعوان کو سپورٹ کرنے پر حمائمہ ملک شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

  • نیٹو رہنماؤں نے چین کو عالمی سلامتی کے لئے چیلنج قرار دیا

    نیٹو رہنماؤں نے چین کو عالمی سلامتی کے لئے چیلنج قرار دیا

    برسلز: نیٹو کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ چین ایٹمی میزائل کس تیزی سے تیار کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی :ڈان کی رپورٹ کے مطابق نیٹو رہنماؤں نے پیر کے روز اعلان کیا کہ چین مستقل سیکیورٹی چیلنج ہے اور وہ عالمی نظم و ضبط کو خراب کرنے کے لئے کام کر رہا ہے سربراہی اعلامیے میں ، رہنماؤں نے کہا کہ چین کے اہداف اور مؤثر طرز عمل قواعد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر اور اتحاد کی سلامتی سے وابستہ علاقوں کے لئے سسٹمک چیلنجز پیش کرتے ہیں۔

    اگرچہ 30 سربراہان مملکت اور حکومت نے چین کو حریف کہنے سے گریز کیا ، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا کہ انہوں نے اس کی زبردستی کی جانے والی پالیسیاں ، ان کی واضح افواہ اس کی غلط معلومات کا استعمال ہے جن سے وہ اپنی مسلح افواج کو جدید بنا رہی ہے –

    انہوں نے بیجنگ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کو برقرار رکھے اور بین الاقوامی نظام میں ذمہ داری کے ساتھ عمل کرے۔

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر جو بائیڈن نے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ ، اس کے تجارتی طریقوں اور اس کی فوج کے بڑھتے ہوئے دعویدار طرز عمل کے بارے میں زیادہ متحد آواز میں بات کرنے کے لئے اتحادیوں کو راغب کرنے کی کوشش میں تیزی لائی ہے جس نے بحر الکاہل میں امریکی اتحادیوں کی نا اہلی کی ہے۔

    بائیڈن ، جو انگلینڈ میں گروپ آف سیون اتحادیوں کے ساتھ تین دن مشاورت کے بعد سربراہی اجلاس میں پہنچے تھے ، نے جی -7 بات چیت پر زور دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ مزدوروں کی جبری مشقیں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں سے ایغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کو متاثر کرتی ہے۔ مغربی صوبہ سنکیانگ میں۔

    صدر نے کہا کہ وہ اس گفتگو سے مطمئن ہیں ، اگرچہ بیجنگ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بارے میں اتحادیوں میں اختلافات باقی ہیں۔ برسلز کی نئی بات چیت میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نیٹو ممالک اتحاد کے سلامتی کے مفادات کے دفاع کے لئے چین کو شامل کریں گے۔

    کیا حٰیثیت ہے7ملکوں والےجی سیون کی:نہیں مانتےاورنہ ہی کسی کومعاشی بدمعاشی کرنےکی…

    پیر کے روز برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جی 7 مواصلات نے جان بوجھ کر چین کی بدنامی کی اور چین کے اندرونی معاملات میں من مانی مداخلت کی اور امریکہ جیسے چند ممالک کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا۔ تاہم چینی حکومت کی جانب سے نیٹو کے نئے بیان پر فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

    بائیڈن بطور صدر اپنی پہلی نیٹو سربراہی کانفرنس میں پہنچے جب سرکردہ ممبروں نے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ہونے والے اتحاد کے لئے ایک اہم لمحہ قرار دیا تھا ، جس نے کثیر جہتی تنظیم کی مطابقت پر سوال اٹھائے تھے۔

    اپنے دور صدارت کے پہلے نیٹو سربراہ اجلاس کے لئے اتحاد کے صدر دفتر پہنچنے کے فوراً بعد ہی ، بائیڈن نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ بیٹھ کر اتحاد کے چارٹر کے آرٹیکل 5 کے بارے میں امریکی عزم کی تاکید کی ، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ ہےاجتماعی جواب کے ساتھ ملنا ہے۔ بائیڈن نے کہا ، آرٹیکل 5 کو ہم ایک مقدس ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ نیٹو جان لے کہ امریکہ ہے۔

    پچھلے چار سالوں سے یہ ایک تیز تبدیلی تھی ، جب ٹرمپ نے اتحاد کو متروک قرار دیا تھا۔ اور انہوں نے شکایت کی تھی کہ اس نے عالمی آزادی پسند ممالک کو امریکہ کے خرچ پر فوجی دفاع پر کم خرچ کرنے کی اجازت دی ہےمنتظر رہتے ہوئے ، اسٹولٹن برگ نے نوٹ کیا کہ اب بھی اتحاد کو درپیش متعدد چیلنجز ہیں۔

    جوبائیڈن بھی ٹرمپ کے نقش قدم پر،عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بارے سرگرم

    ہم اپنے اتحاد ، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی مقابلہ ، علاقائی عدم استحکام ، دہشت گردی ، سائبر حملوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اہم وقت پر ملاقات کر رہے ہیں۔ کوئی بھی قوم اور کوئی براعظم کوئی بھی ان چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ لیکن یورپ اور شمالی امریکہ تنہا نہیں ہیں۔ بائیڈن ، جو انگلینڈ میں گروپ آف سیون رہنماؤں کے ساتھ تین دن کی مشاورت کے بعد برسلز آئے تھے ، ساتھی رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    بیلجیم کے وزیر اعظم الیکژینڈر ڈی کرو نے کہا کہ بائیڈن کی موجودگی میں ٹرانزلانٹک شراکت کی تجدید پر زور دیا گیا ہے۔ ڈی کرو نے کہا کہ نیٹو کے حلیف ٹرمپ انتظامیہ کے تحت چار سالوں سے آگے نکلنے اور ممبر ممالک میں لڑائی جھگڑے کے خواہاں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب ہم پیج موڑنے کے لئے تیار ہیں –

    اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے بائیڈن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ، یہ سربراہی اجلاس کل کے جی 7 کا تسلسل ہے اور امریکہ کے ان بنیادی اتحادوں کی تعمیر نو کے جو اس کی سابقہ ​​انتظامیہ کے ذریعہ کمزور ہوچکے ہیں ، کی بحالی کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

    صدر بائیڈن کا پہلا دورہ یورپ ہے جبکہ ٹرمپ کا بطور صدر سعودی عرب کا پہلا بیرونی دورہ سعودی عرب تھا۔

    ٹرمپ نے دفاع کے لئے خاطر خواہ اخراجات نہ کرنے پر دیگر نیٹو ممالک کو معمول کے مطابق روکا اور یہاں تک کہ امریکہ کو دنیا کی سب سے بڑی سیکیورٹی تنظیم سے نکالنے کی دھمکی بھی دی اور حتیٰ کہ اتحاد کے ایک مرکزی اصول ، نیٹو چارٹر کی باہمی دفاعی فراہمی پر بھی سوال اٹھایا۔

    مودی ویڈیو کے ذریعے جی۔ 7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    جب اتحاد 2019 کے ممبران نے آخری بار دسمبر 2019 میں انگلینڈ میں ایک سربراہی اجلاس کے لئے ملاقات کی تھی تو ، ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو دو چہرے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو گندا قرار دے کر شہ سرخیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

    ٹرمپ کو ہاٹ مائک پر گپ شپ لگاتے ہوئے ٹروڈو کے بارے میں منفی تبصرے پر سخت ناراضگی پیدا ہو گئی لمبی خبروں کی کانفرنسوں میں ٹرمپ کی فوٹو کے مواقع کو تبدیل کرنے کے بارے میں دوسرے رہنماؤں کے ساتھ گپ شپ لگادی۔ اس سربراہی اجلاس سے پہلے ، میکرون نے ٹرمپ کے ماتحت امریکی قیادت میں باطل ہونے کے سبب نیٹو کے دماغ کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    وہائٹ ​​ہاؤس نے کہا کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر اتحاد کے ممبروں کے ذریعہ دستخط کرنے والی بات چیت میں توقع کی جارہی ہے کہ آرٹیکل 5 کو اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں زبان بھی شامل کی جاسکے تاکہ بڑے سائبر حملوں کو امریکی حکومت اور اس کے آس پاس کے کاروباری اداروں اور دنیا بھر کوروس میں مقیم ہیکرز کے ذریعہ نشانہ بنانے والے ہیکس کی ایک سیریز کے درمیان بڑھتی ہوئی تشویش کا معاملہ ہے

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے مطابق اپ ڈیٹ سے یہ بات واضح ہوگی کہ سائبر حملے کے جواب میں اگر اتحاد کے ممبر کو تکنیکی یا ذہانت کی مدد کی ضرورت ہو گی تو وہ امداد حاصل کرنے کے لئے باہمی دفاعی فراہمی پر زور دے سکے گی-

    وائٹ ہاؤس کے مطابق ، صدر نے اپنا دن بالٹیک ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ نیٹو کے مشرقی حصے کے ساتھ ہی پولینڈ اور رومانیہ کے رہنماؤں سے الگ ملاقاتوں کا آغاز کیا۔

    مریکا جانے کے بعد بھارت کے افغان طالبان سے ترلے منتیں ، حملے نہ کرنے کی درخواست

    یورپ میں بائیڈن کا سفر نامہ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ وہ بدھ کو جنیوا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی متوقع ملاقات سے قبل برسلز میں جی 7 کے رہنماؤں اور پھر نیٹو اتحادیوں کے ساتھ جمع ہوں۔ اور دونوں سربراہی اجلاسوں کے ساتھ ، بائیڈن کا مقصد چین اور روس کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں پر یورپی اتحادیوں سے مشورہ کرنا تھا۔

    بائیڈن پیر کے روز ترکی کے صدر ، اردگان سے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔ بائیڈن اردگان کو برسوں سے جانتے ہیں لیکن ان کا رشتہ اکثر تنازعہ کا شکار رہا ہے۔ اپنی مہم کے دوران بائیڈن نے اردگان کو خود مختار ہونے کی حیثیت سے بیان کرنے کے بعد ترک حکام سے ناراضگی کا مظاہرہ کیا۔

    اپریل میں ، بائیڈن نے انقرہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے مشتعل کیا کہ عثمانی دور میں بڑے پیمانے پر قتل اور ارمینی باشندوں کی جلاوطنی نسل کشی ہے-

    برطانیہ میں اہلیہ کی ڈانٹ کھا کر امریکی صدر کا سیلیوٹ