Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان  میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 59 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید59 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے838 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.39 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

  • کشمیر ی چکن بنانے کی ترکیب

    کشمیر ی چکن بنانے کی ترکیب

    کشمیر ی چکن

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے 5 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    پورا چکن ایک کلو
    تیل 1کپ
    دہی 2کپ
    پیاز (قتلے) 1کپ
    ٹماٹر (گرائنڈ کے ہوئے) 1½کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ 1چائے کا چمچ
    موٹی کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
    سبز الائچی 2عدد
    تیزپات 1عدد
    لونگ 4 عدد
    خشک خوبانی(بغیر بیج کے) 8عدد
    بادام 4کھانے کے چمچ
    پستہ 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    کشمش بھگوئے ہوئے ¼کپ

    طریقہ کار:
    چکن کو 8سے 16 ٹکڑو ں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں اور پیا ز کو ہلکا براؤن کرکے تیل سے نکال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اسی گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب چکن شامل کرکے چکن کے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 5سے 10منٹ تک مزید پکائیں۔ ایک پیالے میں دہی اورفرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور چکن میں شامل کرکے اچھی طرح جذب ہونے تک پکائیں۔ 2کپ پانی شامل کرکے 15سے20منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چکن نرم ہو گھی چھوڑ دے۔ گرم پانی میں خوبانی، بادام اور پستے کو کچھ گھنٹوں کے لئے بھگو دیں باداموں کا چھلکا اتار لیں۔ اب خوبانی، بادام اور پستے چکن میں شامل کردیں۔ 5سے 6منٹ تک بھون کر مکمل کرلیں۔ بھگوئی ہوئی کشمش سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گر م گرم پیش کریں۔

  • مغربی میڈیا کو چیلنج کرنے کیلئے پاکستان اور چین ملکر میڈیا ہاؤس بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں   بھارتی میڈیا

    مغربی میڈیا کو چیلنج کرنے کیلئے پاکستان اور چین ملکر میڈیا ہاؤس بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور چین ملکر مغربی میڈیا کو چیلنج کرنے کیلئے میڈیا ہاؤس بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پیشرفت سے واقف افراد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہیں بتایا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر ٹیلیویژن چینل اور میڈیا تنظیم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد "معلوماتی غلبہ” حاصل کرنا ہے اور مغربی نیوز میڈیا کے بیانیہ کو متبادل پیش کرنا ہے –

    رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک قطر کے الجزیرہ یا روس کے آر ٹی نیٹ ورک کی خطوط پر ا بین الاقوامی سطح کے صحافیوں کے ساتھ مل کر تنظیم تشکیل دینے کے امکان کی تلاش کر رہے ہیں ، جسے چینی فنڈنگ ​​کی حمایت حاصل ہوگی۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس اقدام کے پیچھے کی سوچ یہ ہے کہ چین کی اندرونی طاقتیں آزاد میڈیا کی راہ میں رکاوٹ ہیںں لیکن اس ملک میں مالی وسائل بے شمار ہیں جبکہ پاکستان کا اندرونی منظرنامہ آزاد میڈیا تنظیم کے لئے سازگار ہے لیکن ریاست کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے-

    رپورٹ میں کہا گیا کہ یندوستان ٹائمز کو ذرائع نے بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں تک رسائی حاصل کرنے والی داخلی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا خیال ہے کہ الجزیرہ اور آر ٹی کے قدیم ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے تاکہ "قابل فہم بیانات کو آگے بڑھایا جا سکے” اور پاکستان میں ایسی تنظیم قائم کی جاسکتی ہے اور دونوں ممالک کے مقاصد کے حصول کے لئے چین کی مالی اعانت فراہم کی جاسکتی ہے۔

  • نیوزی لینڈ : کرائسٹ چرچ کی مساجد پر بننے والی فلم کا تنازعہ، وزیراعظم جیسنڈا کا  بیان سامنے آگیا

    نیوزی لینڈ : کرائسٹ چرچ کی مساجد پر بننے والی فلم کا تنازعہ، وزیراعظم جیسنڈا کا بیان سامنے آگیا

    نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر 2019 میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں نیوزی لینڈ کی فلم ساز کی جانب سے فلم بنائے جانے کے تنازعے پر جیسنڈا آرڈرن کا بھی بیان سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد، النور مسجد اور لین ووڈ، میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے 15 مارچ 2019 کو کیے جانے والے سفاکانہ حملے پر جیسنڈا آرڈرن کے ردِعمل پر فلم کی تیاری جاری ہے تاہم یہ فلم پروڈکشن کے مرحلے میں ہی تنقید کا شکار ہوگئی ہے –

    فلم ساز اینڈریو نکولو نے حال ہی میں مساجد پر حملوں کے تناظر میں ’دی آر اس‘ فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کی مرکزی کہانی مسلمانوں کے ساتھ ظلم کے بجائے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ واقعے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کا ٹائٹل ’’They are Us‘‘ ہے جو ان کی تقریر کے دوران ایک جملے سے ہی لیا گیا ہے۔ جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا حملہ آور نہیں، مسلم کمیونٹی ہماری اپنی ہے فلم میں صرف ان کی کاوشیں ہی دکھائی جائیں گی۔

    فلم میں جیسنڈا آرڈرن کا کردار آسٹریلوی اداکارہ روز بیرنی ادا کریں گی جب کہ فلم کی تمام شوٹنگ نیوزی لینڈ میں ہی کی جائے گی۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ میں بسنے والے کچھ مسلمانوں کا کہنا تھا کہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ہوئے سانحے کی کہانی ہے فلم کا مرکز حکومت کو نہیں بلکہ یہاں بسنے والے مسلمانوں کو ہونا چاہیے۔

    جبکہ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فلم ساز نیوزی لینڈ کی فلم ساز اینڈریو نکولو کی جانب سے مساجد پر حملے کے تناظر میں فلم بنائے جانے کے اعلان کے بعد وہاں کے مسلمانوں نے ناراضی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور فلم نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے-

    مسلمانوں کی تنظیم ’مسلم ایسوسی ایشن آف سینٹربری‘ نے بھی اپنے بیان میں مذکورہ فلم بنائے جانے کے معاملے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مسلمانوں پر اب بھی حملے کیے جانے کے خطرات منڈلا رہے ہیں-

    تنظیم کے مطابق مذکورہ دہشت گردی کے حملے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کردار اہم رہا لیکن اب بھی مسلمان خوف محسوس کر رہے ہیں اور مساجد پر حملوں کے تناظر میں فلم بنانا اچھا خیال نہیں۔

    نیوزی لینڈ:کرائسٹ چرچ کی مساجد اور جیسینڈا آرڈرن پر بننے والی فلم تنقید کا شکار

    مسلمانوں کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیے جانے کے باوجود تاحال فلم ساز اینڈریو نکولو نے تو کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے تاہم وزیراعظم جیسنڈا کا بیان سامنے آیا ہے-

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ مساجد پر حملوں کے تناظر میں بننے والی کسی بھی فلم میں انہیں یا کسی اور کردار کو دکھانے کے بجائے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم کو دکھایا جانا چاہیے۔

    خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے فلم کی کہانی کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ مساجد پر حملوں کے تناظر میں بننے والی کسی بھی فلم کی کہانی مسلمانوں کے ساتھ ظلم کے گرد ہونی چاہیے۔

    جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملوں کا واقعہ اب بھی یہاں کے عوام کے لیے خوفناک ہے اور اسے لوگ تاحال مکمل طور پر سمجھ بھی نہیں سکے مذکورہ دہشت گردانہ واقعے میں درجنوں مسلمان خاندان متاثر ہوئے، 51 افراد شہید جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے اور فلم میں ان واقعات کو ہی دکھایا جانا چاہیے۔

    جیسنڈا آرڈرن نے یہ بھی واضح کیا کہ مذکورہ فلم کے حوالے سے ان سے کوئی بھی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ان کی خواہش ہے کہ فلم میں انہیں دکھایا جانا چاہیے۔

    اے ایف پی کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کے بیان کے بعد فلم کے متعدد پروڈیوسرز میں سے ایک خاتون پروڈیوسر نے خود کو فلم سے علیحدہ کرتے ہوئے مسلمان کمیونٹی اور وزیر اعظم سے معذرت کرلی۔

    تاہم اب فلم کی کہانی بدلی جائے گی یا اس فیصلے کو ہی واپس لے لیا جائے گا اس بمتعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا-

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردی کے حملوں میں 51 نمازی شہید جب کہ 50 زخمی ہوگئی تھےحملوں کے بعد دہشت گرد بیرنٹن ٹیرنٹ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا اور اسے اگست 2020 میں مرتے دم تک قید کی سزا سنائی تھی۔

  • تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے    سمیع خان

    تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان

    پاکستانی اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈراموں سے ہمیشہ ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوالہٰذا ہمیں ان کی نشریات جاری رکھنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی :اداکار سمیع خان نے اپنے بھائی تیفور خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی اور مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے-

    میزبان نے دورانِ شو اداکار سمیع خان سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان میں تُرک ڈراموں کی نشریات کے خلاف ہیں؟-

    سمیع خان نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں! اگر ان ڈراموں کو درست طریقے سے امپورٹ نہیں کیا جائے تو میں ضرور اُن کی نشریات کے خلاف ہوں گا۔

    اداکار نے کہا کہ جب ہم باہر سے کوئی گاڑی وغیرہ درآمد کرتے ہیں تو اس بات کا ضرور خیا ل رکھتے ہیں، اس کی درآمد سے مقامی انڈسٹری کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، اسی طرح غیر ملکی ڈراموں سے ہماری انڈسٹری کو بھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

    سمیع خان نے کہا کہ اگر غیر ملکی ڈراموں سے ہمیشہ ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے غیر ملکی ڈرامے معیاری ہیں تو اُنہیں لازمی پاکستان میں نشر کیا جائے، اس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

    سمیع خان نے ترک ڈراموں کے حوالے سے کہا کہ تُرک ڈراموں سے بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے لہٰذا ہمیں ان کی نشریات جاری رکھنی چاہیے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز بہترین ڈرامہ ہے۔

    واضح رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مببی ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد پذیرائی ملی ڈرامے اور کرداروں نے پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور کئی ایک اعزا اپنے نام کئے –

    جہاں ڈرامے کو عوام کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں شوبز شخصیات بھی منقسم نظر آئیں بعض شوبز شخصیات نے ترک ڈرامہ سیریل کو پسندیدہ اورپاکستان میں خوش آئند قرار دیا جبکہ بعض اداکاروں نے ڈرامےے کو پاکستان بالخصوص پی ٹی وی پر نشر کرنے کی بھر پور مخالفت کی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جن میں سر فہرست یاسر حسین اور اداکار شان ہیں-

  • قومی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کے والد انتقال کر گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کے والد انتقال کر گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کے والد جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کلف ڈیکن فی الحال جنوبی افریقہ میں موجود ہیں اور والد کی وفات کے باعث انہوں نے جنوبی افریقہ میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے –

    کلف ڈیکن کی دورہ انگلینڈ یا ویسٹ انڈیز روانگی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا-

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گےپاکستان میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں کی جائے گی-

    ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی ان ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں کی جائے گی یہ تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن میں رہیں گے قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا-

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارے پر انگلینڈ پہنچے گا قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے-

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے-

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوٹی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹرز وطن واپس لوٹ جائیں گےقومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 25 اگست کو وطن واپس آئے گا-

  • اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ او طاقت دے کہ حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں    حمائمہ ملک

    اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ او طاقت دے کہ حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں حمائمہ ملک

    پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ وہ حجاب کی عزت کرسکیں اور اسے لے سکیں۔

    باغی ٹی وی : دعا ملک اور حمائمہ ملک نے نجی چینل اے آر وائی نیوزمیں وسیم بادامی کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق بات چیت کی دوران گفتگوحجاب سے متعلق بھی بات چیت کی-

    وسیم بادامی کے سوال پر دعا ملک نے بتایا کہ انہیں حجاب لیتے ہوئے 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔

    حجاب لینے کی وجوہات سے متعلق دعا ملک نے کہا کہ ‘بس آپ کو رہنمائی حاصل ہوجاتی ہے اور پھر ظاہر بھی بدلا اور باطن بھی بدل گیا’۔

    اداکار فیروز خان اور دعا ملک سے متعلق حمائمہ ملک نے کہا کہ دعا اور فیروز خان کو مرشد ملے جنہوں نے اصلاحی تربیت کی اور اب دونوں اسی راہ پر چل رہے ہیں۔

    حمائمہ نے بتایا کہ’ ڈاکٹر جاوید سے ملاقات کے بعد مجھ میں ٹھہراؤ آیا، روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں اور میں نے سورۃ رحمٰن کی رمیڈی بھی کی ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو بھی سورۃ رحمنٰ کی رمیڈی اپلائے کرنے کا مشورہ دیا-

    حمیمہ ملک نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب لے سکوں یعنی وہ لائف اسٹائل اپناسکوں۔

    مذہب کے معامے میں آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے ،سوشل میڈیا صارفین کی حمیمہ ملک پر تنقید

    یال رہے کہ حمیمہ ملک ماضی میں بھی حجاب لینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں رواں برس مارچ میں ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے تحفے میں اسکارف دینے پر نور بخاری کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    حمیمہ ملک نے لکھا تھا کہ ‘اس خوبصورت تحفے کا شکریہ، مجھے یہ اسکارف پہننا بہت اچھا لگا، دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنے پیاروں میں شامل کرے اور اللہ مجھے عمر بھر حجاب کرنے کی قوت دے۔

    ان سے قبل مارچ 2020 میں ان کی بہن دعا ملک نے بھی حجاب لینے کا اعلان کیا تھا اداکار فیروز خان نے بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا تھا اور وہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے ‘خدا اور محبت’ کے تیسرے سیکوئیل میں اداکاری کررہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کو سپورٹ کرنے پر حمائمہ ملک شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

  • شہباز شریف ہمیشہ سےہی میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں    علی عباس

    شہباز شریف ہمیشہ سےہی میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں علی عباس

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ اُنہیں سیاستدانوں میں شہباز شریف پسند ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار علی عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام’جشنَ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

    دورانِ پروگرام علی عباس نے سیاستدانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ سے ہی شہباز شریف بہت پسند ہیں کیونکہ مجھے اُن کا تقاریر کرنے کا انداز بہت پسند ہے۔‘

    اُنہوں نے اپنے تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس شعبے میں ایک سال پریکٹس بھی کرچکا ہوں۔‘

    علی عباس نے کہا کہ ’آصف زرداری ایک اسمارٹ سیاستدان ہیں لہٰذا اگر کبھی موقع ملا تو میں ضرور اُن کے حق میں مقدمہ لڑوں گا۔‘

    واضح رہے کہ علی عباس کا اسی انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں ہی اپنی جگہ پر بالکل درست ہیں۔
    ’میں چونکہ وکالت پڑھ چکا ہوں تو اگر کبھی اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو میں ہانیہ اور عاصم کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے کے لیے اُن کی صلح کروانا پسند کروں گا۔‘

    یاد رہے کہ اداکار علی عباس کئی سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں جن میں ان کے حالیہ ڈرامے فطرت سمیت دیگر شامل ہیں-

    اللہ نے موقع دیا تو ہانیہ اور عاصم اظہر کی صلح کراؤں گا 

  • لاڑکانہ:زخمی خاتون کو بھینس کی گاڑی میں ہسپتال لیجانے کی ویڈیو نےحکومت سندھ کارکردگی کا پول کھول دیا

    لاڑکانہ:زخمی خاتون کو بھینس کی گاڑی میں ہسپتال لیجانے کی ویڈیو نےحکومت سندھ کارکردگی کا پول کھول دیا

    لاڑکانہ میں زخمی خاتون کو بھینس کے ساتھ گاڑی میں لے جانے کا افسوسناک واقعہ حکومت سندھ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک ضخاتون کو زخمی حالت میں بھینس کے ساتھ گاڑی میں بے بسے و لاچارگی سے لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-
    https://twitter.com/Syeda_AyeshA_J/status/1403958049530859521?s=20

    ٹوئٹر پر سیدی عائشہ جیلانی صارف نے یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئےبتایا کہ وائرل ویڈیو میں زخمی خاتون کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جسے ایمبولینس نہ ملنے پر بھینس کے ساتھ گاڑی میں لےکر جایا جارہا ہے جو کہ سندھ حکومت کی بے اعتنائی لاپرواہی اور کارگردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے-

    خاتون کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پر گدھ کی طرح بیٹھے خاندانی مافیا عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، نام نہاد وڈیرے جو نسلوں سے حکمرانی کرتے آ رہے ہیں اپنے صوبے پر نظر ڈال کر تھوڑی شرم محسوس کرلیں، سندھ کے باشعور عوام کب تک یہ ظلم برداشت کرو گے –

  • سلمان خان کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا    کیارا ایڈوانی

    سلمان خان کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا کیارا ایڈوانی

    بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سُپر اسٹار سلمان خان کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا تھا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا ایڈوانے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سلمان‌خان کے کہنے پر سلو میاں اپنا نام تبدیل کرلیا تھا -انیتا شروف اداجانیہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 22 سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور سب سے زیادہ سپورٹ سلمان خان نے کیا-

    انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے ، فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے سلمان خان نے اداکارہ کی بہت راہنمائی کی۔

    کیارا ایڈوانی نے مزید بتایا کہ ’میرا اصل نام ’عالیہ‘ ہے، سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے مجھے نام بدلنے کا مشورہ دیا، سلمان خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے ایسا کیا کیونکہ بالی وڈ میں ایک ہی نام کی دوایکٹریس نہیں ہوسکتیں۔

    کیارا ایڈوانی نے کہا کہ سلمان خان کے کہنے پر میں نے اپنا نام کیارا ایڈوانی رکھنے کا فیصلہ کیا، اب میرے والدین بھی مجھے اسی نام سے پکارتے ہیں۔

    کرینہ کپور کوہندو دیوی "سیتا” کے کردار کی پیشکش پر ہندو مشتعل

    سلمان خان کا جلد ہی دو میگا بجٹ پراجیکٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ

    کمال آر خان کے بعد صوفیہ حیات بھی سلمان خان کے خلاف میدان میں آگئیں