Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 4 سال قبل گاڑی میں ڈانس کی وائرل ویڈیو پر نیلم منیر نے خاموشی توڑ دی

    4 سال قبل گاڑی میں ڈانس کی وائرل ویڈیو پر نیلم منیر نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ نیلم منیر نے گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے چار سال بعد اس پرخاموشی توڑ دی –

    باغی ٹی وی : تقریباً چارسال قبل پاکستان کی معروف اداکاہ نیلم منیر کی گاڑی کی بیک سیٹ پر بیٹھے ڈانس کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں دکھائی گئی ان کی اداﺅں پر نوجوان دل ہار بیٹھے تھے لیکن وہیں ان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔

    اس ویڈیو میں اداکارہ نیلم منیر نے نہایت خوبصورت سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور وہ بیک سیٹ پر بیٹھے ہوئے معروف بھارتی گانے ” ماہی وے محبتاں سچیاں نے “ پر ڈانس کر رہی تھیں ۔

    تاہم اب اداکارہ نے اس وقت تو اس ویڈیو پر کھل کر کوئی بیان نہیں دیا تھا لیکن اب لمبا عرصہ گزر جارنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے-

    نیلم منیر نے اداکار احسن خان کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی،دو دن کے لئے یادداشت بھول گئی تھی،میں نے توقع نہیں کی تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔

    نیلم منیر نے کہا کہ جب میں اس واقعے کے بعد لاہور پہنچی اور صبح اٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی کوئی 4 ہزار واٹس ایپ میسج مجھے مل چکے تھے اور میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا-

    اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی جب کہ اکثر کی رائے تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداؤں کے-

    انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ، میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں-

  • پرائیویٹ سکولز مالکان کا فیسیں ادا نہ کرنیوالے بچوں کا سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی

    پرائیویٹ سکولز مالکان کا فیسیں ادا نہ کرنیوالے بچوں کا سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی

    عالمگیر وبا کوویڈ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں کاروباری نظام درہم برہم ہو گیا تھا جس وجہ سے عوام کو مالی مشکلات کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : کوویڈ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی بند کر دی گئیں تھیں سکولز بند اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود سکولز مالکان نے والدین کو اخراجات کے نوٹس بھیجے اور والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے-

    جبکہ اس دوران میں اساتذہ کو بھی پوری تنخواہ نہیں دی گئی ہے ۔انھیں بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ان کی تنخواہ نصف سے بھی کم کردی جاتی ہے تاہم اب سکولز دوبارہ کھل چکے ہیں-

    اور کوویڈ کی وجہ سے ، بہت سارے طلباء کی مالی حالت مستحکم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اور اب انہوں نے ان طلباء کو متنبہ کیا ہے جنہوں نے فیس ادا نہیں کی ہے کہ انہیں کلاس میں بیٹھنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی-

    دار ارقم گرلزسکول گارڈن ٹاؤن برانچ کا نوٹسز میں کہنا ہے کہ طلباء کا سکولز سے نام خارج کردیا جائے گا یا سکول سے بے دخل کر دیا جائے گا-

    والدین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے جس کی وجہ سے وہ اسکولز کے بھاری اخراجات ادا نہیں کر سکتے-

  • ملک کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے ،فرحان سعید اور مریم نفیس کی فردوس اور مندو خیل کی ویڈیو پر شدید مذمت

    ملک کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے ،فرحان سعید اور مریم نفیس کی فردوس اور مندو خیل کی ویڈیو پر شدید مذمت

    اداکارہ مریم نفیس اور گلوکار فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر وائرل فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر سے لے کر انسٹاگرام تک ہر جگہ لائیو شو میں تلخ کلامی کی ویڈیو زیرگردش ہے-


    اداکارہ نے لکھا کہ کوئی احتساب وغیرہ ہوتا بھی ہے یا نہیں۔ ہیش ٹگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بن گئے ہیں ہم؟

    دوسری جانب معروف گلوکار فرحان سعید نے بھی مذکوری وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل دیا-


    فرحان سعید نے لکھا کہ تھپڑ ، چانٹیں ، گالیاں، طعنےاور میمز کیا چل رہا ہے ملک میں؟ خدا کے لئے ایک قوم بنیں نہ کہ ایک ہجوم ، اللہ کی قسم پاکستان کو کسی سے خطرہ نہیں سوائے پاکستانیوں کے ابھی بھی ٹائم ہے ہمیشہ نہیں رہے گا-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

    فردوس عاشق اعوان کو سپورٹ کرنے پر حمائمہ ملک شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

  • ٹک ٹاک ہم جنس پرستی کوپروموٹ کررہا ہے حکومت اس شیطانی ایپ پر پابندی لگائے ،  پاکستانی عوام کا مطالبہ

    ٹک ٹاک ہم جنس پرستی کوپروموٹ کررہا ہے حکومت اس شیطانی ایپ پر پابندی لگائے ، پاکستانی عوام کا مطالبہ

    ویڈیوز شئیرنگ چینی ایپ ٹک ٹاک بے باک ویڈیوز اور نامناسب ڈائیلاگز کے استعمال کے باعث ہمیشہ سے ہی متنازع ایپ رہی ہے-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹا ک پر بہت زیادہ فحاشی پھیلی ہوئی ہے اس کے ساتھ اب ٹک ٹا ک کی انتظامیہ نے ایک اور خطرناک کام کیا ہے وہ یہ ہے کے یہ لوگ بطور ادارہ ہم جنس پرستی کو سپورٹ کر رہے ہیں نا صرف سپورٹ بلکہ ان ٹویٹس کو پاکستان میں پیسے لگا کر زیادہ لوگوں کو دکھا رہے ہیں –

    علاوہ ازیں جو لوگ ہم جنس پرستی کی وڈیوز بناتے ہیں ان کو جلدی وائرل بھی کر رہے ہیں یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے۔

    اس کے خلاف ایک منظم کمپین ہم شروع کی گئی ہے اور ٹوئٹر فہرست میں #TiktokSpreadsVulgarity ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں لوگ ایپ کے مذکورہ اقدام کے خلاف ایکش لینے اور اسے بین کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی اسلام میں ممنوع ہے اور گناہ ہے اس کے ساتھ یہ پاکستان کے قوانین کے خلاف بھی ہے تاہم اس پر پابندی عائد کی جائے-
    https://twitter.com/MizrahJilani/status/1403603230748250118?s=20
    صارفین کا کہنا ہے کہ اس فحاشی کو ابھی روکنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ہم پاکستان میں اپنی نسل ، نظریہ ، مذہب ، اقدار ، اخلاقیات سے محروم ہوجائیں گے ہم ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کیوں کوئی اس بے ہودگی کے بارے میں بات نہیں کررہا ہے جو ٹک ٹاک کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔ متنوع آوازوں کی ٹک ٹاک حمایت کررہا ہے اب اسے روکنے کی ضرورت ہے-
    https://twitter.com/OhPureBliss/status/1403593075797155843?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ کیا ہمارہ قوم بھول گئی ہے کہ قوم لوط پر پتھروں کا عذاب ہم جنس پرستی کی وجہ سے آیا تھا ٹک ٹاک کو بین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں


    ایک صارف نے کہا کہ ٹک ٹوک مسلسل بے حیائی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہماری ثقافتی ، معاشرتی اور اسلامی اقدار کو مسمار کررہا ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ اس شیطانی ایپ کو مستقل طور پر کالعدم قرار دینے کی شدید ضرورت ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاک ہم جنس پرستی کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے اسے بین کیا جائے اب پاکستانی عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گای-
    https://twitter.com/iKashifMehboob/status/1403596784350466053?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ فحاشی اور عریانی کا دھندہ بند کرو ہم جنس پرستی جیسی لعنت کو اسلامی ملک میں فروغ دینے والی لعنت کو بند کیا جائے-کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے ہم جنس پرستی میں شامل ہوں؟ اگر نہیں تو ٹِک ٹاک کو ان سے دور رکھیں!-


    ایک صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاک مسلسل ان چیزوں کو پھیلارہا ہے جو ہماری ثقافت اور مذہب کے اصولوں کے خلاف ہیں-
    https://twitter.com/Aamer5252/status/1403606324731015172?s=20
    https://twitter.com/smallybells_/status/1403600746822701056?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاک اور اس طرح کی بہت ساری ایپس تمام اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ہم اس درخواست پر مستقل پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    https://twitter.com/syedqasimabbasN/status/1403609273771380736?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اسلام میں ہم جنس پرستی حرام ہے اور یہ ایک گناہ ہے۔ ٹک ٹاک مسلسل بے ہودگی پھیلارہا ہے اور ہماری معاشرتی اور اسلامی اقدار کو تباہ کررہا ہے۔ اس پر پابندی لگانی ہوگی۔

    ٹک ٹاک ماڈل بنانے کاجھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کو اسمگل کر کے جسم فروشی کرانے والا گروہ گرفتار

  • فردوس عاشق اعوان کو سپورٹ کرنے پر حمائمہ ملک شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

    فردوس عاشق اعوان کو سپورٹ کرنے پر حمائمہ ملک شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

    اداکارہ حمائمہ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو حال ہی میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والے شدید گرماگرمی کے واقعے پرسپورٹ کیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی جس میں انہوں نے کہاکہ ’فردوس عاشق اعوان ویلڈن‘۔ا

    داکارہ کی ٹوئٹ سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے حمائمہ ملک کی جانب سے زیر نظر ٹوئٹ میں فردوس عاشق کو قادر مندوخیل کے ساتھ ہوئی شدید گرما گرمی پر شاباشی دی گئی ہے۔تاہم حمائمہ ٹوئٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
    https://twitter.com/SherKhan04/status/1403077444286943250?s=20
    شیر خان نامی صارف نے اداکارہ کو تنقید کا شکار بناتے ہوئے لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہا کہ آپ کا آئی کیو لیول گرا ہوا یا اداکاری کا لیول۔


    ایک صارف نے لکھا کہ لگ ہی نہیں رہا فیروز خان کی بہن ہو۔


    ایک صارف نے حمیمہ ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شرم کرو حمائمہ۔


    حنا خان نامی صارف نے لکھا کوئی حل نہیں جب بھی کرنا غلط کو ہی پروموٹ کرنا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ عورت مارچ کام کر رہا ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ماڈل ہیں، لہذا ہم آپ سے ان الفاظ کی توقع کرتے ہیں۔اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں شرم اور حیا کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


    ایک صاف نے کہا کہ میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ لوگوں کا ذہنی دباؤ کیا ہے؟ یہاں تک کہ وہ انتہا پسند لوگوں کی کارروائی کے لئے بھی ویلڈن کہتے ہیں۔
    https://twitter.com/MaleehaFatima2/status/1403107935039934472?s=20
    Tumhaarey haa’n bhi Auratein Mardo’n pr charhaayi karti,haath uthaati & Gaalam galoch ka Culture hoga jab hi Firdous lota Aunty ko Support karahi ho "Well Done” bol kr Awaara & Behaya Aurat.
    ایک صارف نے کہا کہ تمہارے گھر میں بھی عورتیں مردوں پر چڑھائی کرتی ہیں یاتھ اٹھاتی ہیں اور گالم گلوچ کا کلچر ہو گا تب ہی فردوس لوٹا آنٹی کو سپورٹ کر رہی ہو ویلڈن بول کر آوارہ اور بے حیا عورت-

  • شہنا شیخ نے جلد ہی شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا

    شہنا شیخ نے جلد ہی شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا

    معروف اداکارہ شہناز شیخ نےجلد ہی نئے انداز میں شوبز میں سامنے آنے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : شہناز شیخ نے ایک طویل مدت بعد عمران عباس، مرینہ خان، ماریہ واسطی کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے کچھ نیا جلد سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے-

    تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس حوالے سے ساتھ کام کررہے ہیں یا مداحوں کیلئے وہ کیا نیا لانے والی ہیں۔

    دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرینہ خان اور شہناز شیخ کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ان دونوں لیجنڈز کے ساتھ ایک ساتھ رہنے کا کتنا یادگار لمحہ ہے وہ خواتین جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ میں "ان کہی” ، "تنہائیاں” اور "دھوپ کنارے” میں اپنی بے مثل پرفارمنس کے ذریعے شہرت حاصل کی دو زندہ داستان ، دو صلاحیتوں کا شاہانہ شہناز شیخ اور مرینا خان۔

    واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی میں اداکاری و میزبانی کے مختصر کیرئیر میں ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی شہناز شیخ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر کپڑوں کا کام شروع کیا تھا۔

    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ سوشل میڈیا پر بھی کم و بیش ہی دکھائی دیتی ہیں شہناز شیخ نے ماضی میں پاکستان کے سدا بہار ڈراموں تنہائیاں اور ان کہی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • دھوم”4″ میں سلمان خان اور اکشے کمار کی انٹری ہوگی؟

    دھوم”4″ میں سلمان خان اور اکشے کمار کی انٹری ہوگی؟

    یش راج فلمز کی مشہور فلم سیریز دھوم کے چوتھے ایڈیشن میں سلمان خان اور اکشے کمار کی انٹری سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ سُپراسٹارز سلمان خان اور اکشے کمار ممکنہ طور پر ’یش راج فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی دھوم فرنچائز کے چوتھے ایڈیشن میں ایکشن کرتے دکھائی دیں گے-

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز اب تک دھوم کی 3 کامیاب فلمیں پروڈیوس کرچکی ہے جس میں جان ابراہم، ہریتھک روشن، عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور پولیس کے کردار میں تینوں فلموں میں ابھیشک بچن ہی دکھائی دیئے تھے تاہم فلمساز اب اس کردار کو بھی تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/manu_rajawat7/status/1400920334237200386?s=20
    رپورٹ کے مطابق ’دھوم 4‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اکشے کمار کو کاسٹ کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں ایک صارف کی جانب سے فلم دھوم 4 میں سلمان خان کی شمولیت کا دعویٰ کیا گیا ہے-

    جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہےکہ اکشے کمار ان دنوں فلمساز وہدایت کار ادیتا چوپڑا سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ دھوم 4 میں کام کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔
    https://twitter.com/iamkapilkumar__/status/1401813794842714113?s=20
    تاہم اس حوالے سے خود اداکاروں یا پھر یش راج فلمز نے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی –

  • 50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    ماہرین کو قازقستان میں جھیلوں اور قدرتی حجری آثار پرمشتمل مشہور سیاحتی مقام پر ایک چوٹی ملی ہے جہاں ماضی کے 50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال معلوم کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : لیوزین یونیورسٹی کی ارضیات داں، شارلوٹ پروڈ کا کہنا ہے کہ چارِن گھاٹی (کینویئن) میں ایک مقام پر 80 میٹر طویل پتھریلا سلسلہ ہےجہاں کلائمٹ چینج کا پانچ کروڑ سالہ ریکارڈ موجود ہے۔ یوں یہ بہت نایاب جگہ ہے اور زمین پر ایسے آثار کم ہی ملتے ہیں۔

    ’یہاں مٹی اور گرد کے پرتیں ہیں جو یوریشیائی برِاعظم میں طویل عرصے کا موسمیاتی راز فاش کرتی ہیں اس عرصے میں یہاں کی زمین نے زمین، فضا اور سمندرکے موسمیاتی اتارچڑھاؤ میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے۔ یعنی یہ جگہ ایک طرح کا لِٹمس ٹیسٹ ہے جو بحرِآرکٹک میں میٹھے پانی کے بہاؤ، اور نمی والی ہواؤں کی خشکی تک منتقلی جیسے معاملات کا پورا احوال اس جگہ محفوظ ہے۔

    شارلوٹ نے اپنی تحقیق کمیونکیشنز ارتھ اینڈ اینوائرمنٹ میں شائع کی ہیں 80 میٹر طویل زمینی ٹکڑے پر پلائیوسین اور پلائسٹوسین دور کی کہانی لکھی ہے، ان میں پلائیوسین کا دور 50 لاکھ سال سے 26 لاکھ سال پرانا ہے اوراسی زمانے میں انسانی سرگرمیاں موسم پراثرانداز ہوئی تھیں یہی وجہ ہے کہ اس تحقیق سے ہم زمین پر آب و ہوا کی تبدیلی کا مستقبل بھی جان سکتے ہیں۔

    اس طرح پہلی مرتبہ وسط ایشیا کا آب و ہوا میں اہم کردارسامنے آیا ہے۔ اس سے قبل ہم سمندری تحقیق سے ہی اس عمل کو سمجھ رہے تھے اور یوں قازقستان کا یہ علاقہ اب مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ تحقیق سے قدیم موسمیاتی پس منظر کی نقشہ سازی کرنے میں بہت مدد ملے گی یہی وجہ ہے کہ اس تحقیق کو دیگر ماہرین نے بھی سراہا ہے۔

    چارِن گھاٹی کے سلسلے میں لگاتار مٹی کے انبارموجود ہیں اور اس کا سلسلہ کہیں بھی نہیں غائب نہیں۔ یہاں کی مٹی میں ماہرین نے مختلف معدنیات، عناصر اور آئسوٹوپس کا مطالعہ کیا ہے۔ قدیم مقناطیسی مطالعے اور یورینیئم ڈیٹنگ سے جمع شدہ ارضیاتی آثار کا ریکارڈ اور عمر معلوم کی گئی تو معلوم ہوا کہ گزشتہ پانچ ملین سال میں یہاں کی خشکی بتدریج بڑھی ہے-

    جبکہ پلائیوسین کے ابتدائی عہد میں یہاں کی مٹی خاصہ پانی موجود تھا۔ تاہم بعد میں وسط طول البلد کی مغربی ہواؤں اور سائبیریا کے بلند دباؤ والے موسمیاتی سسٹم سے یہاں کئی تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔

    بین الاقوامی ماہرین کا خیال ہے کہ اس جگہ پر مزید تحقیق سے زمین کی موسمیاتی آب بیتی کے کئی راز کھلیں گے۔

    سائنسدانوں کا زمین پر سمندر سے بھی بڑی جھیل دریافت کرنے کا انکشاف

    برف میں ہزاروں سال سے منجمند جاندار زندہ ہو گیا

  • سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے     ہریتھک روشن

    سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے ہریتھک روشن

    بالی ووڈ معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن میزبان اور ہدایتکار کرن جوہر کے شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں میزبان کرن جوہر نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سلمان خان کی کون سے عادت کو ختم کردیں گے؟-

    جواب میں ہریتھک روشن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی سلمان خان کو پسند کرتا ہے مگر اداکار کو ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے-

    ہریتھک روشن نے مزید کہ اگر مجھے موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔

    مہمان اداکار سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ سلمان خان کی طرح کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ جائیں تو کیا کریں گے؟ –

    اس پر ہریتھک روشن نے کہا کہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے سب کے سامنے اعتراف کروں گا کہ ’آئی لوو ہریتھک روشن‘۔

    واضح رہے کہ ہریتھک روشن اورسلمان خان کے تعلقات اس وقت بہت اچھے تھے جب فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کے لیے سلمان خان نے ہریتھک روشن کو باڈی بلڈنگ کی ٹپس دیں، لیکن بعد ازاں سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف کچھ بیانات دیئے تو یہ تعلقات خراب ہوگئے اور آج تک ان تعلقات میں سرد مہری دکھائی دیتی ہے۔

  • مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتا ہے؟    بلاول بھٹو

    مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتا ہے؟ بلاول بھٹو

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا حکومتی بجٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتا ہے؟

    باغی ٹی وی : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کےمعاشی قتل عام کی اجازت نہیں دےگی-

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نےغریب اورعوام دشمن ایجنڈاواضح کردیا، وزیراعظم عام آدمی کوریلیف فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکے ہیں-

    چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ آگیا مگرغریب کےگھرکا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے-

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سال بدل گیامگرعوام کےحالات نہیں بد لے-

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہےتوبجٹ کیسےعوامی ہوسکتاہے؟-