Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میں غیر مسلم ہوں لیکن مجھےوہ لباس بالکل پسند نہیں جو پاکستانی کلچر سے مطابقت نہیں رکھتا    سنیتا مارشل

    میں غیر مسلم ہوں لیکن مجھےوہ لباس بالکل پسند نہیں جو پاکستانی کلچر سے مطابقت نہیں رکھتا سنیتا مارشل

    اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن میں نے کبھی مختصر لباس نہیں پہنا کیونکہ مجھے پاکستان کی ثقافت اور کلچر کے بارے میں معلوم ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹریو میں سنیتا مارشل نے سوشل میڈیا پر فالوورز کی دوڑ اور پاکستانی کلچر کے بارے میں بات کی۔

    سنیتا مارشل نے کہا آج کل ہمارے یہاں ایک ریس لگی ہوئی ہے کہ کس اداکار کے انسٹاگرام پر فالوورز کتنے زیادہ ہیں اور اس ریس نے بہت سے لوگوں کومتاثر کیا ہے۔ خاص طور پر اس انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار سوشل میڈیا فالوورز بڑھانے کے چکر میں اکثر اپنی حدود سے تجاوز کرجاتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ ایسے بالکل نہیں ہوتے جیسا وہ سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں۔

    سنیتا مارشل نے کہا آپ پاکستان میں رہتے ہیں جو ایک مسلم ملک ہے اگرچہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن مجھے پاکستان کی ثقافت اور کلچر کے بارے میں معلوم ہے لہذا مجھے اس طرح کا لباس پہننا بالکل پسند نہیں جو پاکستانی کلچر سے مطابقت نہیں رکھتا مجھے مختصر لباس پہننا بالکل پسند نہیں جس میں آپ کا جسم نظر آرہا ہو۔

    سنیتا مارشل نے کہا جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت فیشن شوز کے دوران کبھی کبھی ماڈلز کو مختصر لباس پہننے کے لیے کہاجاتا تھا لیکن میں ہمیشہ منع کردیتی تھی کیونکہ مجھے مختصر لباس پہننا پسند نہیں ہے اور میں کہتی تھی آپ کو مجھے شو میں لینا ہے تو لیں ورنہ نہ لیں لیکن میں مختصر لباس نہیں پہنوں گی اور نہ ہی اپنی حدود سے تجاوز کروں گی۔

    سنیتا مارشل نے بتایا کہ اب جو لڑکیاں ماڈلنگ کے شعبے میں آرہی ہیں وہ ’’نا‘‘ کہتے ہوئے ڈرتی ہیں اور کہتی ہیں اگر ہم نے مختصر لباس پہننے سے منع کیا تو ہمیں شو سے نکال دیا جائے گا –

    سنیتا نے ایسی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ کو اپنے اندر اتنی خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگی کہ آپ سامنے والے کو ’’نا‘‘ کہہ سکیں۔

    سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اس قسم کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا کیونکہ میں شروع سے بہت لیے دئیے رہنے والی لڑکی ہوں، میں زیادہ بات نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی فضول حرکت کرتی ہوں –

    انہوں نے کہا کہ میرے رویے سے سامنے والے کو اندازہ ہوجاتا تھا کہ یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ میرے ساتھ کبھی اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

    کرسچن مذہب سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک مسلم اداکارحسن احمد سے شادی کی تھی اور 12 سال گزرنے کے بعد بھی ان کا شمار شوبز کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

    سنیتا مارشل آج کل نجی ٹی وی چینل کے مقبول ترین ڈرامی خدا اور محبت 3 میں ماہی کی بھابھی کا کرادر کر رہی ہیں جس میں ان کے اداکاری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے وہیں ان کی خوبصورتی کے بھی چرچے ہیں-

  • ’ناگن3‘ کے اداکار 5 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    ’ناگن3‘ کے اداکار 5 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    معروف بھارتی ڈرامے ’ناگن3‘ کے مرکزی اداکار پرلوی پوری کو مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹیلی ویژن اداکار پرل وی پوری کو دو سال قبل کی گئی پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ممبئی میں گرفتار کیا گیا ہے بچی والد کی جانب سے پوری کے خلاف سن 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ویلیو پولیس کے مطابق ، متاثرہ لڑکی کے والد نے 2019 میں الزام لگایا تھا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ تفتیش شروع ہونے کے وقت ملزم کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) سنجے پاٹل نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے حال ہی میں ملزم کی شناخت کی تھی ، اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم کو جمعہ کی شب گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد ، ہم نے اسے مزید تفتیش کے لئے تحویل میں لے لیا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو آج بعد میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ملزم پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اے بی (12 سال سے کم عمر کی عورت پر عصمت دری کی سزا) ، اور بچوں سے جنسی جرائم سے متعلق تحفظات (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت 2012 دفع 4 ، 8 ، 12 ، 19 اور 21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد پر لڑکی نے الزام لگایا کہ اداکار نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ممبئی کے علاقے مالاڈ میں مالوانی پولیس نے اداکار سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں اسے ایک کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کیس میں ملوث ملزمان نے اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    اداکار پرل وی پوری کو متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والوں کی جانب سے شکایت درج کیے جانے کے بعدگرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت میڈیا پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار پرل وی پوری نے 2013 میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کئی ڈراموں اور میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے تاہم انہیں ڈراما سیریل ’’ناگن3‘‘ میں کام کرنے سے بے حد مقبولیت ملی۔

    فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

  • سڈنی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں وقار یونس کی شرکت

    سڈنی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں وقار یونس کی شرکت

    سڈنی: پاکستان کے کوچ اور سابق کرکٹر وقار یونس نے آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں فلسطینی عوام سے حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وقار یونس نے بھی اپنے بیٹے ازان وقار کے ہمراہ شرکت کی اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا-

    اس ضمن میں سابق قومی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنی ٹوئٹ میں مظاہرے کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ یا اللہ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کریں-


    انہوں نے کہا کہ سڈنی اور دنیا ھر میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف نکالی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے نکالی گئی ریلیوں میں شریک ہوں-

    فلسطین میں اسرائیل کی اس جارحیت اور دہشت گر دی پر پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو ئے جن میں معروف ، سیاسی اور شوبز شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات نےبھر پور شرکت کی-

    11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی

    خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکہ پر جارحیت روکنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کے بعد 21 مئی کو 11 دن بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 1900 افراد زخمی ہیں1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

    جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

     

    لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں فواد خان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت…

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

  • پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائینو فارم  ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائینو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 10لاکھ سائینو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے مطابق رواں ماہ سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی-

    این سی او سی نے شہریوں سے کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کی اور کہا کہ کوروناکےکم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دئیے جائیں گے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیشنل کںٹرول اینڈ آپریشن سینٹرنے اہل وطن سے درخواست کی تھی کہ اللہ کی رحمت سے کورونا وبا ختم ہونے جارہی ہے ، ہمیں مزید احتیاط کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں‌ ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    عزیزہم وطنو:اللہ نے رحمت کی کورونا ختم ہورہا ہے:مزیداحتیاط کولازم پکڑیں گے:این سی او سی

  • میرا ملالہ سے موازنہ بند کیا جائے وہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں      ولید خان

    میرا ملالہ سے موازنہ بند کیا جائے وہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں ولید خان

    سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ براہ کرم ان کا موازنہ ملالہ سے نہ کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ملالہ کو ولید خان سے سیکھنے کے مشورے دیئے جس پر ولید خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔

    ولید خان نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میری اور ملالہ کی موازنہ کرتی کچھ پوسٹس اور تصاویر زیر گردش ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔

    انہوں نے لکھا کہ آپ کسی کو نیچا دکھا کر دوسرے کا دل نہیں جیت سکتے، ملالہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔


    ولید خان نے لکھا کہ ملالہ کی فیملی ان کی فیملی کی طرح ہے اور ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ملالہ کی فیملی نے جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس شخص پر فخر کرنا چاہئے جو ہماری پاک سر زمین کا نام مستقل مزاجی سے روشن کرتا ہے۔


    ولید خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت بھی دی کہ وہ اس وقت برمنگھم میں ہی مقیم ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروارہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی محبتوں اور پیار کا شکرگزار ہوں لیکن براہِ کرم یہ موازنہ اب بند کیا جانا چاہئے۔

    ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    کسی کواپنی زندگی میں رکھنےکےلیےنکاح نامے پردستخط کی کیاضرورت:پارٹنر کیوں نہیں رہاجاسکتا؟ملالہ یوسفزئی

  • فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    بھارتی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

    ایک انٹرویو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا تھا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    تاہم اب دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے-

    دہلی ہائیکورٹ نے اداکارہ کی بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ نے سستی شہرت کیلئے مقدمے اور عدالتی کارروائی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

  • حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دیا تھا-

    حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ابراہیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بچے سے بہت محبت ہے-

    اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ پوسٹ ابراہیم کے لیے ہے، میں نے اُسے کہا تھا کہ وہ امتحان میں نقل کرلے لیکن اُس نے نہیں کی جس کے لیے مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ مجھے ابراہیم پر غصّہ تو بہت آیا تھا کیونکہ آن لائن امتحان تھے اور اگر وہ نقل کر بھی لیتا تو کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔

    حرا مانی نے ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تمہاری ایمانداری بہت پسند آئی ہے اور اسی وجہ سے میں نے آپ کے لیے یہ خصوصی پوسٹ کی ہے۔

    واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اُن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

  • عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے      وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا

    عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عالمی یوم ماحولیات کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ آج انسانی زندگی کے لیے قدرتی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لیے پر عزم ہیں-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی ، خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے-

    تاریخ میں پہلی بار پاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

  • مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا

    مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا

    نئے مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ رواں ماہ 11جون کو پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے یہ اضافہ بنیادی تنخواہ کے بجائے خصوصی الاؤنس کی مد میں کیا جائے گا جبکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

    دوسری جانب وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال کے مقابلے آئندہ مالی سال برآمدات میں 4 ارب ڈالر سے زائد کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔

    آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد کیا گیاجس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اچھی خبر دیں گے –

    عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لیے بجٹ بڑھایا جائے جبکہ انہوں نےاگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ہدایت بھی کی-

    اجلاس میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب کے 10 منصوبے لائے جائیں گے –انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے-

  • روات ،فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ

    روات ،فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ

    روات ،فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق روات میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا پولیس ذرائع کے مطابق ،فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ،2افراد جاں بحق ،2زخمی-

    پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی عمارت تباہ ہو گئی ہے ایدھی سمیت ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ متاثرہ جگہ پر موجود ہیں زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا-

    فیکٹری سے راولپنڈی اسلام آباد کے اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی-