Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی پروڈیوسرریان اسٹیفن کورونا کے باعث  انتقال کر گئے

    بھارتی پروڈیوسرریان اسٹیفن کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ریان اسٹیفن عا لمگیر وبا کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریان اسٹیفن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سےگووا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے اور کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے ہفتے کے روز گووا میں انتقال کر گئے-

    بالی ووڈ اداکاروں عالیہ بھٹ ،کیارہ ایڈوانی اور ورون دھون سمیت دیگر فنکاروں نے ریان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ریان اسٹیفن گزشتہ 2 دہائیوں سے بالی ووڈ سے منسلک تھے وہ الیکٹرک ایپلز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے شریک بانی تھے۔

    انہوں نے ایک فلم میگزین کے لیے بطور کلب رپورٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے مختلف پبلیکیشنز اور فلم کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

    ریان نے فلم ’’اندو کی جوانی‘‘ پروڈیوس کی تھی اس کے علاوہ انہوں نے شارٹ فلم ’’دیوی‘‘ بھی پروڈیوس کی تھی جس میں اداکارہ کاجول، نیہا دھوپیا اور شروتی ہاسن نے کام کیا تھا۔

    علاوہ ازیں وہ مختلف ٹی چینلز ایم ٹی وی، زوم ٹی وی، زی اور نائن ایکس ایم کے ساتھ بھی منسلک رہے تھے-

    بھارتی اداکار و پروڈیوسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  • والد کا انتقال کورونا وبا کی وجہ سے ہوا تھا    سارہ خان

    والد کا انتقال کورونا وبا کی وجہ سے ہوا تھا سارہ خان

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ہر دلعزیز ماڈل و اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کے والد کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : سارہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور صرف پانچ دن کے اندر اُن کا انتقال ہوگیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ جب میرے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو گھر کے تمام افراد نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے تھے جس کے نتیجے میں فلک اور مجھ سمیت میرے بھائی بہن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا-

    سارہ خان نے کہا کہ ہماری قوتِ مدافعت مضبوط تھی جس کی وجہ سے ہم کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چونکہ والد کی عُمر 70 سال سے زائد تھی تو وہ کورونا کو شکست نہ دے سکے اور انتقال کرگئے۔

    سارہ خان نے کہا کہ ہم سب لوگوں کو کورونا وائرس کی الگ الگ علامات ظاہر ہوئی تھیں کسی کو بخار تھا تو کسی کو نزلہ زکام۔

    اداکارہ نے خود کے بارے میں بتایا کہ ’کورونا وائرس کے دوران مجھے شدید سر درد ہوتا تھا جو برداشت کرنا بہت مشکل تھا جبکہ میرے بھائی کو کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سارہ خان کے والد کا انتقال ہوا تھا-

    سارہ خان کے والد انتقال کر گئے

  • قبائلی روایات کو پس پشت ڈال کر بوڑھے والدین کی ذمہ داری اٹھانے والی 15 سالہ باہمت لڑکی

    قبائلی روایات کو پس پشت ڈال کر بوڑھے والدین کی ذمہ داری اٹھانے والی 15 سالہ باہمت لڑکی

    سندھ کے شہر گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں باہمت لڑکی اپنے بوڑھے والد کا سہارا بن گئی، 15 سالہ فرزانہ نے والد اور بہن بھائیوں کا پیٹ پانے کی ذمہ داری اٹھا لی، والد کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 سال کی نے مردوں کے کاموں کی بھی ذمے داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی ، فرزانہ موٹر سائیکل پرچارہ لاتی ہے، والد کو بھی لاتی لے جاتی ہے، گھر کے کام کاج اور کھیتی باڑی میں ہاتھ بٹاتی ہے، چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی سنبھالتی ہے۔

    بالائی سندھ قبائلی جھگڑوں اور تنازعات کی وجہ سے مشہور ہے، لیکن گاؤں ابراہیم شر کی 15 سالہ فرزانہ شر میں ہمت بھی ہے اور ذمے داری بھی، یہی وجہ ہے کہ اس نے قبائلی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے بوڑھے والد کے کاموں کی ذمے داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی ہے جو کہ نوجواں خواتین کیلئے مثال ہے-

    فرزانہ موٹر سائیکل پر مویشیوں کے لیے چارہ تو لاتی ہی ہے کبھی کبھی اپنے والد کو بھی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جاتی ہے۔

    فرزانہ چھوٹی سی عمر میں گھر کے کام کاج اور کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ مویشیوں اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی سنبھالتی ہےفرزانہ اپنی قبائلی روایات کے برعکس اپنے والد کے ساتھ کام کاج کر کے ان کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

    فرزانہ وہ کہتی ہے کہ گاؤں میں اسکول ہے نہ اسپتال اگر اسکول ہوتا تو وہ تعلیم حاصل کرتی۔

    فرزانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین فرزانہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں-

  • بھارتی اداکار و پروڈیوسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی اداکار و پروڈیوسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے ایک اور سینئر اداکار و پروڈیوسر وینکٹ صوبہا کورونا وبا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سینئر اداکار وینکٹ صوبہا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اُنہیں چنئی کے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اُن کا علاج جاری تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بھی اداکار وینکت کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی اور کورونا وبا کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے-

    اداکار وینکٹ صوبہا کی موت پر بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سینئر اداکار وینکٹ صوبہا نے بھارت کی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری نکے ساتھ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔

  • سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

    سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

    بھارتی اداکار سلمان خان اور کمال آر خان کے مابین کشیدگی ،گلوکار میکا سنگھ سلمان خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے فلمی ناقد کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف گیت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتیہ میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کمال خان کے خلاف گانا گائیں گے۔میکا سنگھ نے کمال آر خان مخالف گانا بنانے کا فیصلہ سلمان خان کی فلم رادھے پر ان کی جانب سے منفی تجزیہ کرنے پر کیا ہے۔

    میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ میرا گیت کمال آر خان کو رادھے فلم کا منفی ریویو دینے پر کرارا جواب ثابت ہوگا۔

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ سلمان خان کو پہلے ہی کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دینا چاہیے تھا، کے آر کے سستی شہرت حاصل کرنے کےلیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، انہوں نے ذاتی حملے کیے اور خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا، یہ غلط ہے-

    میکا سنگھ بے کہا کہ کے آر کے جیسے چاہیں اور جو چاہیں کہہ دیتے ہیں اور پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری خاموش رہتی ہے، انہیں جواب دینے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ کمال آر خان کی جانب سے فلم پر منفی تجزیہ کرنے پر سلمان خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے-

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

    اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

    تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

    میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے…

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

  • الحمد اللہ! میں اب پہلے سے بہت بہتر ہوں، دعاؤں کیلئے سب کا شکریہ      مایا علی

    الحمد اللہ! میں اب پہلے سے بہت بہتر ہوں، دعاؤں کیلئے سب کا شکریہ مایا علی

    حال ہی میں طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والی اداکارہ مایا علی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہونے لگی۔

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں مایا علی نے اپنے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    مایا علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مدّت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مدّت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا۔‘

    اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے لکھا کہ ’الحمد اللّٰہ! میں اب پہلے سے بہت بہتر ہوں۔‘

    اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’دُعاؤں، محبت اور خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

    واضح رہے کہ حال ہی میں مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔

    مایا علی کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

  • عمران عباس کی یوٹیوب پر شادی کی افواہوں پر سید جبران کا دلچسپ ردعمل

    عمران عباس کی یوٹیوب پر شادی کی افواہوں پر سید جبران کا دلچسپ ردعمل

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے عمران عباس کی یوٹیوب پر شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سید جبران نے عمران عباس کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ علیزے، صبور، اُشنا اور عروہ، چار ہوگئیں، میرا خیال سے آپ کا شرعی کوٹہ پورا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار عمران عباس یوٹیوبرز کی جانب سے ریٹنگ اور ویڈیو دِکھانے کے نئے طریقے آزمانے کیلئے اپنی چوتھی شادی کروانے والوں پر برہم دکھائی دیے۔

    فیس بک پر جاری پیغام میں اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘علیزے، صبور اور اشنا کے بعد اب عروہ حسین ، یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے، جنوری 2021 سے اب تک میری چوتھی شادی کروادی ہے انہوں نے-

    نہوں نے پوچھا ’یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ یا یہ سمجھتے ہیں مجھے شادیوں کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے؟ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کیخلاف کیا ہم کوئی ایکشن نہیں لے سکتے؟ کسی خاتون اداکارہ کا ساتھی اداکار یا دوست کے ساتھ یوں نام جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسے تمام یوٹیوب چینلز کو ان سبسکرائب کریں، بلاگر اور سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرنا ترک کریں تاکہ یہ لوگ بھی مزہ چکھ سکیں۔

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

    دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے عمران عباس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ‘کبھی کبھی ہم ایسی باتوں پر ہنستے ہیں لیکن یہ ہمیشہ مزاحیہ نہیں ہوتا’۔یہ خبریں ہماری فیملی کے واٹس ایپ گروپ میں آتی ہیں جو کافی پریشان کن اور مصیبت میں ڈال دینے والی ہوتی ہیں، آپ لوگ کیا یہ سب روک نہیں سکتے؟-

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے اپنی شادی کے اسکینڈل کو مزید مذاق بنا دی

    عمران عباس مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہم

  • برطانوی وزیراعظم نے چوری چھپے شادی کر لی      برطانوی میڈیا

    برطانوی وزیراعظم نے چوری چھپے شادی کر لی برطانوی میڈیا

    اپریل 2020 میں شادی سے قبل ہی پانچویں بچے کے والد بننے والے برطانوی وزیراعظم 55 سالہ بورس جانسن نے اپنی 24 سال کم عمر گرل فرینڈ 33 سالہ کیری سائمنڈ سے پلان سے پہلے شادی کر لی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی۔ جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی بورس جانسن کی یہ تیسری شادی ہے-

    میڈیا کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے جوڑے نے 30 جولائی کو شادی کرنے کا منصو بہ بنایا تھا-

    ایک سو نناوے برس میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کے دور میں شادی کی ہو اس سے قبل بورس جانسن برطانوی تاریخ کے وہ پہلے وزیر اعظم بھی تھے جو شادی کیے بغیر ہی وزیر اعظم ہاؤس میں گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہے تھے اور ان کے ہاں بچہ بھی ہوا۔

    تاہم بورس جانسن سے قبل 2010 میں ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے وزیر اعظم بنے تھے، جن کے ہاں وزارت عظمیٰ کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم وہ شادی شدہ تھے۔

    واضح رہے کہ جوڑے کے ہاں اپریل 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2018 سے تعلقات تھے اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل اگرچہ دونوں نے منگنی بھی کی تھی-

    بورس جانسن کے کیری سائمنڈز سے ہونے والے بچے کے علاوہ بھی 4 بچے ہیں اور انہوں نے پہلے دو شادیاں بھی کر رکھی تھیں، جو دونوں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

    انہوں نے پہلی شادی اٹالین نژاد برطانوی خاتون الجرا موسٹن سے 1987 میں کی لیکن دونوں کی شادی محض 6 سال کے اندر 1993 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

    پہلی شادی ناکام ہونے کے چند ہی ہفتے بعد انہوں نے پاک و ہند نژاد برطانوی نسل کی خاتون مرینا ویلر سے 1993 میں شادی کی اور جوڑے کے ہاں شادی کے ابتدائی 6 ماہ میں ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی رپورٹس ہیں کہ مرینا ویلر اور بورس جانسن کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات ہوگئے تھے۔

    مرینا ویلر اور بورس جانسن کی شادی 25 سال تک قائم رہی اور دونوں کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، تاہم 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی-

  • خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عالیہ 2 ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ اس موذی مرض جو شکست دینے میں ناکام رہیں –

    خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 68 ہوگئی جبکہ موذی وائرس سے مرنے والے ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 تک جا پہنچی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کورونا سے ڈاکٹر عالیہ مختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر کراچی میں کورونا ویکسین موبائل یونٹ فعال کردیئے گئے ہیں، دور دراز علاقوں میں موبائل یونٹ کے ذریعے ویکسی نیشن کی جائے گی جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے-

  • ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا    محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی و زیریں اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،-

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-