Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • رنبیر کی شادی کیلئے رشی کپور کا انتخاب،جان کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے

    رنبیر کی شادی کیلئے رشی کپور کا انتخاب،جان کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے

    بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی شادی عالیہ بھٹ سے نہیں بلکہان کے دوست ایان سے کروانا چاہتے تھے-

    باغی ٹی وی : رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان رشتہ دوستی سے زیادہ ہے اور مختلف بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرچکے ہیں اور ان کے رشتے کو دونوں کے خاندانوں کی جانب سے گرین سگنل بھی مل چکا ہے-

    لیکن رشی کپور کا بیٹے کی شادی کے لئے انتخاب کو تھا جان کر مداح حیران رہ گئے جی ہاں رشی کپور کی اپنے بیٹے رنبیر کپور کے لیے پہلی پسند عالیہ بھٹ نہیں بلکہ رنبیر کے قریبی دوست آیان مکھرجی تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا آیان مکھرجی کے ساتھ شادی کرے۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے 2018 میں رنبیر اور ان کے بیٹے کے بہترین دوست فلمساز آیان مکھرجی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور تجویز دی تھی کہ وہ دونوں شادی کریں۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور آیان مکھرجی نے ایک ساتھ فلم ’’ویک اپ سڈ‘‘ میں کام کیا تھا اور اسی دوران ان کی دوستی کی شروعات ہوئی تھی جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری ہوتی چلی گئی۔

    دونوں دوست اکثر مختلف جگہوں پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں یہاں تک کہ رشی کپور کی موت کے بعد آیان مکھرجی رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ تھے۔

  • اداکارہ میرا کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اداکارہ میرا کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے-

    باغی ٹی وی : میرا جی نے ٹک ٹاک پر لیجنڈری اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

    ویڈیو میں عرفان خان کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔

    انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی کیپشن میں مداحوں سے کہا کہ وہ بتائیں یہ خوبصورت ڈائیلاگ کس نے لکھا ہے-

    جس پر مداح عرفان خان کا نام لکھتے ہوئے میرا جی کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ میرا ٹک ٹاک پر اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوتی ہیں-

  • میں سلمان خان  کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے          کمال آر خان

    میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے کمال آر خان

    بھارتی فلمی تجزیہ کار اور اداکار کمال آر خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

    اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

    تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔


    کے آر کے نے اپنی حالیہ ٹوئٹ میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’وویک اوبرائے، جان ابراہم یا پھر گلوکار اریجیت سنگھ بیچارے سیدھے لڑکے ہیں، لیکن اس بار تم نے غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

    کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کا کرئیر چوپٹ کر کے ان کو سڑک پر لانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکیاں دیں کمال نے کہا جو سوشانت کے ساتھ ہوا وہ اب کسی کے ساتھ نہیں ہوگا-

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

  • عمران عباس مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہم

    عمران عباس مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عمران عباس نے اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آکر فیس بک پر طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

    عمران عباس گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کی زد میں ہیں یوٹیوبرز لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے آئے دن ان کی شادی کسی نا کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ کرواکر جعلی تصاویر وائرل کررہے ہیں۔

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے اپنی شادی کے اسکینڈل کو مزید مذاق بنا دیا

    یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والوں نے عمران عباس کی علیزے شاہ، صبور علی اور اُشنا شاہ کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلائی تھیں جس کی انہیں وضاحت دینا پڑی جب کہ اب عمران عباس کو یوٹیوبرز کی جانب سے عروہ حسین کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

    فیس بک پر جاری پیغام میں اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘علیزے، صبور اور اشنا کے بعد اب عروہ حسین ، یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے، جنوری 2021 سے اب تک میری چوتھی شادی کروادی ہے انہوں نے-

    انہوں نے پوچھا ’یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ یا یہ سمجھتے ہیں مجھے شادیوں کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے؟

    اداکار نےمزید پوچھا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کیخلاف کیا ہم کوئی ایکشن نہیں لے سکتے؟

    عمران عباس نے لکھا کہ کسی خاتون اداکارہ کا ساتھی اداکار یا دوست کے ساتھ یوں نام جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے تمام یوٹیوب چینلز کو ان سبسکرائب کریں، بلاگر اور سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرنا ترک کریں تاکہ یہ لوگ بھی مزہ چکھ سکیں۔

    دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے عمران عباس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ‘کبھی کبھی ہم ایسی باتوں پر ہنستے ہیں لیکن یہ ہمیشہ مزاحیہ نہیں ہوتا’۔

    اشنا نے کہا یہ خبریں ہماری فیملی کے واٹس ایپ گروپ میں آتی ہیں جو کافی پریشان کن اور مصیبت میں ڈال دینے والی ہوتی ہیں، آپ لوگ کیا یہ سب روک نہیں سکتے؟-

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

  • کراچی: طالبعلم نے نئی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے پرخودکشی کر لی

    کراچی: طالبعلم نے نئی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے پرخودکشی کر لی

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں 15 سالہ اویس نے قائم خانی کالونی میں واقع اپنے گھر میں گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق واقعہ 27 مئی کی شام کو پیش آیا جس میں 15 سالہ لڑکے نے آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

    اویس کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ اویس آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا اور اس ہی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔

    ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے جس کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • مایا علی کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    مایا علی کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مایا علی کی اسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے اور ماسک پہنے ایک مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے شیئر کی گئی ہے-

    انسٹاگرام اسٹوری پر فائزہ ثقلین نے مایا کی تصویر شئیر کی مگر ناسازیِ طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا-

    تاہم فائزہ ثقلین نے مایا کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    دوسری جانب اداکارہ مایا علی کی جانب سے طبیعت ناسازی کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

    مایا علی اپنی ہی اداکاری کی ویڈیو دیکھ کررو پڑیں

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    مایا علی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

  • ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

    ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

    ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالوورز کے ساتھ دلچسپ انداز میں اداکاری کرنے والے محمد احسن شفقت سے گزشتہ روز نکاح کیا۔

    ٹک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر احسن نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

    مدیحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔ساتھ ہی اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاءاللّہ کہیں۔

    دوسری جانب ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے خاص دن کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی دُلہن گھونگھٹ ڈالے بیٹھی ہیں اور احسن محبت بھری نظروں سے اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔

    احسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت محمد ﷺ کی حدیث لکھتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ لکھا۔

    نکاح کی تقریب میں ٹک ٹاک جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب سمیت ربیکا خان و دیگرٹک ٹاک اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

    اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھولکی کی دلکش ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

    دونوں کے مداح اور قریبی ساتھی ان کیلئے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں۔

  • سندھ کےضلع گھوٹکی کےکچےمیں ڈاکووَں کےخلاف آپریشن جاری،داخلی اورخارجی راستےسیل

    سندھ کےضلع گھوٹکی کےکچےمیں ڈاکووَں کےخلاف آپریشن جاری،داخلی اورخارجی راستےسیل

    سندھ کےضلع گھوٹکی کےکچےمیں ڈاکووَں کےخلاف آپریشن جاری،داخلی اورخارجی راستےسیل

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ کےضلع گھوٹکی کےکچےمیں ڈاکووَں کےخلاف آپریشن جاری،داخلی اورخارجی راستےسیل کر دیئے گئے ہیں-

    ایس ایس پی عمرطفیل کا کہنا ہے کہ شکارپور،سکھراورکشمورکےخارجی اورداخلی راستےبندکردیئےگئے ہیں –

    پولیس ذرائع کے مطابق گھوٹکی آپريشن میں 3 بکتر بندگاڑیاں اوردرجنوں پولیس موبائلزشامل ہیں-

    پولیس کا کہنا ہے کہ رانوتی کےکچےمیں راحب شر انوگینگ اورانڈھڑگینگ کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا-

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راحب شرگینگ نسوانی آوازپر یعنی عورتوں کے ذریعے لوگوں کوبلا کراغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں-

    دنیا نیوز پر حال ہی میں شئع کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج 1984 میں منظم ہوا، نیٹ ورک نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی اضلاع میں اپنی ساکھ مضبوط کر لی اور اسلحہ سے لیس بھی ہوتے چلے گئے۔ 1992 میں پہلا آپریشن کیا گیا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کے کچے کے علاقے میں 2000 کے بعد دوسرا آپریشن کیا گیا لیکن اسے بھی روکنا پڑا ، 2015 میں گھوٹکی اور اطراف کے کچے کے علاقوں میں تیسرا بڑا آپریشن شروع ہوا۔جس میں پولیس کی مدد کے لیے رینجرز بھی ساتھ تھی 40 روز سے زائد آپریشن جاری رہا لیکن خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی، جس کے بعد آپریشن روک دیا گیا۔

    گھوٹکی، شکاپور، کشمور، جیکب آباد، سکھر کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے منظم ٹھکانے موجود ہیں۔ ڈاکو ماہر تیراک اور کیکڑا کشتی پر ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ کچے کے ڈاکو ہنی ٹریپ، بھتہ خوری، سرکاری کاموں میں مداخلت، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر ،مشین گنز سمیت دیگر خودکار ہتھیار موجود ہیں۔ پولیس پر حملوں اور آپریشن میں سب سے زیادہ 94 اہلکار ضلع شکاپور کے شہید ہوئے۔

    سابق ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق سابق کچے کے ڈاکوؤں کو سیاسی کارندوں کی پشت پناہی حاصل ہے،10 سے زائد قبیلے سرداری نظام میں ڈاکو راج چلا رہے ہیں۔

  • رواں سال  گنا، کپاس اور چاول کی فصلیں متاثر ہو نے کا خدشہ ہے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو

    رواں سال گنا، کپاس اور چاول کی فصلیں متاثر ہو نے کا خدشہ ہے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو

    وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ کسانوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی-

    باغی ٹی وی : وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے کم پانی دینے کی وجہ سے رواں سال تینوں کیش کراپ گنا، کپاس اور چاول کی فصلوں کو نقصان کا خد شہ ہے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی قلت 40 فیصد تک ہے جس میں سے کوٹری بیراج پر یہ قلت 60 فیصد تک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج کے کمانڈ ایریا میں اس وقت تین فصلیں خطرے میں ہیں، گنا پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ رہا ہے، چاول کے بعد یہ دوسری فصل ہے جس کو زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دوسرے نمبر پر کپاس ہے جو پہلے ہی ٹارگٹ سے کم لگائی گئی تھی، وہ بھی پانی کی قلت سے متاثر ہے۔

    وزیر زراعت کے مطابق تیسری فصل چاول ہے جس کی نرسری مئی میں لگ جاتی ہے اور اس میں بیج لگایا جاتا ہے، لیکن پورے سندھ میں ابھی تک بیج نہیں لگایا جا سکا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاول کی فصل کا انحصار موسمی نہروں پر ہوتا ہے لیکن وہ کاشت کار جو صرف خریف کی فصل لیتا ہے وہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

  • وفاقی وزارت پانی وبجلی نے چار بڑے سرکاری پاور ہاؤسز کو ناکارہ قراردیکر بند کر دیا

    وفاقی وزارت پانی وبجلی نے چار بڑے سرکاری پاور ہاؤسز کو ناکارہ قراردیکر بند کر دیا

    ملک کے چار بڑے سرکاری پاور ہاؤسز کو بند کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی کے فیصلوں کے باعث چار بڑے سرکاری پاور ہاؤسز کو بند کردیا گیا –

    پاکستان میں مختلف سیاسی ادوار میں بلین ڈالرز کے قرضوں سے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے بنائے گئے جن میں جامشورو، لاکھڑا، کوٹری، مظفر گڑھ، گڈو پاور ہاؤسز شامل ہیں جو 4 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے تاہم وفاقی وزارت پانی وبجلی نے پاور ہاؤسز کو فنی خرابی یا انہیں ناکارہ قرار دے کر بند کردیا ہے-

    جبکہ حکومت کے ریکارڈ میں پاور ہاؤسز کو فعال قرار دیا گیا ہے-

    تاہم ایک جانب تو پاور ہاؤسز کو بند کیا جارہا ہے تو دوسری جانب بند کیے گئے جامشورو پاور ہاؤس کے اندر ہی کئی بلین ڈالر کی لاگت سے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر بھی کام جاری ہے۔

    جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے سی ای او نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا ہے لیکن ایک سینئر افسر کا مؤقف ہے کہ پبلک سیکٹر کے پاور ہاؤسز کو بند کرکے نجی شعبے کو تیل گیس فراہم کرکے بجلی کیوں خریدی جارہی ہے سپریم کورٹ اس کا از خود نوٹس لے کر اصل حقائق معلوم کرے۔

    واضح رہے کہ ان میں ایسے پاور ہاؤسز بھی شامل ہیں جن کی استعداد بڑھانے کے لیے ملین ڈالرز کی ایڈ دی گئی ہیں-