Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جی ڈی پی گروتھ 3.94فیصد حکومتی دعوے پرپاکستان مسلم لیگ ن نے گزشتہ 9 سالہ رپورٹ جاری کر دی

    جی ڈی پی گروتھ 3.94فیصد حکومتی دعوے پرپاکستان مسلم لیگ ن نے گزشتہ 9 سالہ رپورٹ جاری کر دی

    پاکستان مسلم لیگ (ن ) ریسرچ ونگ نے گزشتہ 9 سالوں کی مجموعی ملکی پیداوار کی رپورٹ جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نےہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہاتھا کہ کورونا وائرس کے دوران معیشت کو درپیش چیلنجوں کے باوجود 3.9فیصد جی ڈی پی گروتھ ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بڑی کامیابی اور مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔روپے کی قدر میں کمی کے باوجود جی ڈی پی تقریبا 300 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ قومی اکائونٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کے تخمینے کو حتمی شکل دے دی ، الحمد اللہ جی ڈی پی گروتھ 3.94فیصد ہوگئی ہے۔

    اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث معیشت کو درپیش ایک بڑے چیلنج کے باوجود یہ گروتھ وزیراعظم عمران خان حکومت کی معاشی پالیسیوں کا ثبوت اور بہت بڑی کامیابی ہے۔

    جس پر اب پاکستان مسلم لیگ ن کے تحقیقاتی ادارے نے 3.9 فی صد کی ملکی پیداوار کا سیکٹر وائز تجزیہ کیا تحقیقاتی ادارے کے مطابق
    اس دستاویز / ٹیبل کا مقصد صرف ممکنہ علاقوں کو اجاگر کرنا ہے جہاں مبالغہ آرائی کی جاسکتی ہے۔ لہذا صرف ان ہی ذیلی شعبوں / علاقوں کی اطلاع ہے جن کی نمو پر اس سال بڑا اثر پڑا تاہم اس کے بارے میں جاننے کے لئے ، مالی سال 2013 کے بعد اب تک یعنی (9 سال) پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    پی ایم ایل این کی جانب سے کہ نیچے دیئے گئے چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے مالی سال 13 کے بعد کے (9 سال) میں ملکی پیداوار کی اوسط کیا رہی –

    زراعت ، صنعت اور سروسز سیکٹرز کی 9 سال کی کارکردگی-

    علاوہ ازیں رپورٹ میں مندرجہ بالا شعبہ جات کے علاوہ دوسرے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کی گیا-

    رپورٹ کے مطابق درمیانی مدت کی حکمت عملی دستاویز حکومت کی جانب سے اپریل کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی تھی ، جس کی بنیاد پر ترقی کا تخمینہ 3 فیصد کی حد میں کم تھا ، لہذا ایک ماہ کے دوران نمایاں طور پر کیا تبدیلی آئی جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جس نے جی ڈی پی کو اوپر کی طرف 3.9 فیصد کردیا ، اس سے پہلے حکومت کا اپنا تخمینہ 2.1 فیصد تھا۔

    · تاریخی طور پر ، مالی سال 2019 کے لئے پی ٹی آئی کے ذریعہ جی ڈی پی کا تخمینہ 1.9 فیصد (اہم نیچے کی نظر ثانی) نکلا ، اور اب اس میں ترمیم کچھ قدرے اوپر کی گئی جو کہ 2.1 فیصد ہے-

    بہت سے ماہر معاشیات / تجزیہ نگار جیسے ڈاکٹر حفیظ پاشا ، ڈاکٹر ساجد امین ، ڈاکٹر نوید احمد ، پرویز طاہر نے اس جی ڈی پی گروتھ نمبر کوغیر حقیقت قرار دیا اور اپنے تخمینے کو 2 اور 3.5 فیصد کی حد میں بتاتے ہیں۔

    · ڈاکٹر حفیظ پاشا نے روشنی ڈالی ہے کہ حکومت نے توانائی (بجلی / گیس) کی نمو میں 23 فیصد کمی کا اعتراف کیا ہے لیکن دوسری طرف تخمینہ لگایا گیا ہے-

    صنعتی شعبے میں بڑے پیمانے پر نمو جو توانائی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی (دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018 میں ، توانائی کی نمو بھی منفی 17 فیصد تھی-

    صنعتی نمو کے ساتھ 4.6 فی صد، (اگرچہ بہت عجیب ہے)۔ مزید ، انہوں نے روشنی ڈالی کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں منفی پیداوار ہے۔

    ڈاکٹر ساجد امین نے تخمینہ لگایا کہ پیداوار میں 2 اور 2.5 فیصد کے درمیان اضافہ ہوتا ہے چاہے ہم کم بیس اثر دیکھیں۔

    ایسا لگتا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں سسٹم میں بہت زیادہ لیکویڈیٹی بھی لگائی ہے۔ اپریل 20 کے دوران ، تقریبا 2 کھرب روپے مالیت کی لیکویڈیٹی ہے اور دیگر اقدامات کے نظام کی شکل میں ٹیکہ لگایا گیا۔

    اعلی غذائی افراط زر سے گھرانوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے جس کے نتیجے میں حقیقی اجرت میں کمی واقع ہوگی جس کا مطلب سرمایہ کاری میں کم بچت میں ہوگا۔

    برائے نام شرائط میں جی ڈی پی میں اضافہ کم قرض / جی ڈی پی اور مالی خسارے میں بدل جائے گا جوآئی ایم ایف کی شرائط۔ میں حکومت کی تعمیل کے سلسلے میں آسانی پیدا کرسکتا ہے۔

    رپورٹ کے آخر میں واضح کیا گیا کہ نوٹ: مذکورہ بالا گفتگو / تجزیہ محض قیاس آرائیاں ہوسکتی ہیں-

    ایک نظر رواں ماہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے جاری کی گئی جی ڈی پی کی رپورٹ پر

    واضح رہے کہ رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 3.94فیصد کی توقع ہے، زراعت کے شعبے کی شرح نمو 2.77فیصد پر آگئی جو گزشتہ برس 3.31فیصد تھی ، صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.57 فیصداور خدمات کے شعبے میں شرح نمو 4.43 فیصد متوقع ہے۔

    تعمیراتی شعبے ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ میں نمایاں اضافہ ، بجلی اورگیس کی گروتھ میں کمی ہوئی ، رواں مالی سال سالانہ اوسط فی کس آمدن 2لاکھ46ہزار414روپے رہی ، گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں فی کس آمدن میں 14.6فیصد اضافہ ہوا ، گزشتہ برس فی کس آمدن 2لاکھ15ہزار60روپے تھی۔

    ڈالر کی کرنسی کے مطابق فی کس آمدن میں 13.4فیصد اضافہ ہوا اور1361ڈالر فی کس آمدن سے بڑھ کر یہ 1543ڈالر ریکارڈ کی گئی ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ 3.9فیصد جی ڈی پی کا حصول بہت بڑی کامیابی ہے۔

    وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا 3.9فیصد ڈی جی پی شاندار معاشی بحالی کی اعلیٰ مثال ، معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ڈیفالٹ کے دہانےپر معیشت ملی تھی، الحمداللہ کور ونا کے باوجود معشیت 4%پر ترقی کررہی ہے۔

    وزارت منصوبہ بندی میں قومی اکائونٹس کمیٹی کا 103واں اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں مالی سال 2020-21کے لیے گزشتہ چھ سے 9ماہ کے اعداد وشمار کی بنیاد پر اقتصادی شرح نمو کے تخمینوں کا جائزہ لیا گیا۔

    قومی اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال 2019-20میں اقتصادی شرح نمو منفی 0.38فیصد سے کم ہو کر منفی 0.47فیصد ہوئی تھی ، رواں مالی سال2020-21میں زرعی شعبے میں شرح نمو کم ہو کر 2.77فیصد ہو گئی جو کہ مالی سال 2019-20میں 3.31فیصد تھی۔

    رواں برس اہم فصلوں کی شرح نمو 4.65فیصد رہی اور گندم ، چاول ، مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی جبکہ گنے کی فصل کی پیداوار دوسری سب سے زیادہ پیداوار رہی ، گندم کی پیداوار کی شرح نمو 8.1فیصد، چاول 13.6فیصد ، گنے کی شرح نمو22فیصد اور مکئی کی فصل کی شرح نمو 7.38فیصد رہی جبکہ کپاس کی فصل کی پیداوار میں کمی ہوئی اور اس کی شرح نمو منفی 22.8فیصد رہی ، جبکہ کاٹن جننگ کی پیداوار کی شرح کم ہو کر 15.6فیصد رہی۔

    دوسری اجناس میں سبزیوں ، پھلوں اور چارے کی پیداوار زیادہ ہوئی ، اور ان کی پیداوار کی شرح 1.41فیصد رہی ، مویشیوں( لائیو سٹاک) کی پیداوارکی گروتھ 3.1فیصد رہی اور جنگلات کی گروتھ 1.4فیصد ریکارڈ کی گئی ،صنعتی شعبے کی گروتھ 3.57فیصد متوقع ہے۔

    کان کنی اور کھدائی کے شعبےکی ویلیو ایڈیڈ کی گروتھ کم ہوکر 6.5فیصد رہی ، لارج سکیل منیوفیکچرنگ کے شعبے میں جولائی سے مارچ 2021کے اعدادوشمار کے مطابق بے مثال گروتھ ہوئی اوریہ 9.29فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اس شعبے میں ٹیکسٹائل کی گروتھ 5.9فیصد، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی گروتھ کی شرح 11.73فیصد ، پیٹرولیم مصنوعات 12.71فیصد ، نان میٹالک مصنوعات24.31فیصد، فارماسیوٹیکلز 12.57فیصد ، کیمیکلز 11.65فیصد ، آٹوموبائلز( گاڑیوں ) کی شرح نمو 23.38فیصداور کھاد کی شرح نمو 5.69فیصد رہی۔

    بجلی اور گیس کے شعبے کی گروتھ میں کمی ہوئی اور ان کی شرح نمو 22.96فیصد ریکارڈ کی گئی ، تعمیراتی شعبے کی گروتھ میں اضافہ ہوا ور اس شعبے کی گروتھ 8.34فیصد ہوئی ، رواں مالی سال خدمات کے شعبے کی گروتھ 4.43فیصد متوقع ہے۔

    ہول سیل اور ریٹیل کے شعبے میں گروتھ کی شرح 8.37فیصد رہی ، ٹرانسپورٹ ، سٹوریج اور مواصلاحات کے شعبے کی گروتھ میں کمی رہی اور ان کی گروتھ 0.61فیصد ہوئی ، فنانس اورانشورنس کے شعبے میں 7.84فیصد کے ساتھ گروتھ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہائوسنگ ، جنرل گورنمنٹ خدمات اور دیگر نجی خدمات کے شعبوں میں گروتھ میں اضافہ ہوا، ہائوسنگ کے شعبے میں 4.01فیصد ، جنرل گورنمنٹ خدمات 2.20فیصد اور نجی خدمات کے شعبے میں گروتھ 4.64فیصد رہی۔

    رواں مالی سال جی ڈی پی کا کرنٹ مارکیٹ کے لحاظ سے حجم 47709ارب روپے رہا اور اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.8فیصد اضافہ ہوا گزشتہ برس جی ڈی پی کا حجم 41556ارب روپے تھا۔

    اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی 3.77فیصد ، خدمات کے شعبے کی منفی 0.55فیصد تھی ، زرعی شعبے میں گزشتہ مالی سال اہم فصلوں کی شرح نمو 5.24فیصد ، لائیو سٹاک 2.10فیصد ، جنگلا ت 3.60فیصد تھی-

    پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پنجاب حکومت کی اڑھائی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

  • شہبا زشریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ ، پیپلز پارٹی بھی شریک ہو گی؟

    شہبا زشریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ ، پیپلز پارٹی بھی شریک ہو گی؟

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کو عشائیہ دیا جا رہا ہے اسی ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ملنے والی عشائیے کی دعوت قبول کر لی اور اس سلسلے میں باقاعدہ پارٹی کا وفد بھی تشکیل دے دیا ہے بلاول بھٹو دبئی میں ہونے کی وجہ سے عشائیہ میں شریک نہیں ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے عشائیے میں شریک ہوگا وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کہتے ہیں یہ اپوزیشن لیڈر کی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی، پی ڈی ایم کا صدر ہو یا سیکریٹری جنرل کسی کو اختیار نہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کو نکالے۔

    انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کی بجائے بیٹھ کر بات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔

  • میاں صاحب پاکستان آجائیں یہاں جیل ان کیلئے سب سے محفوظ جگہ ہے      اسد عمر

    میاں صاحب پاکستان آجائیں یہاں جیل ان کیلئے سب سے محفوظ جگہ ہے اسد عمر

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو لندن میں کوئی خطرہ ہے تو مشورہ ہے فوراً پاکستان آجائیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ اگر نواز شریف کو لندن میں کوئی خطرہ ہے تو مشورہ ہے فوراً پاکستان آجائیں خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے، یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہاں حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی اور محفوظ جگہ پر رکھے گی، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے۔

  • پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

    پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

    پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں تاہم اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی سمیت سندھ بھر میں میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں-

    بہاولنگر، قصور، چکوال سمیت پنجاب کے16 اضلاع میں آج سے اسکولمیں تعلیمی سلسلہ جاری ہو گیا چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، نارووال شامل، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، پاکپتن، راجن پور میں بھی اسکول کھل گئے، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، وہاڑی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں-

    خیبر پختونخوا کے21 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے مہمند، خیبر، شانگلہ، باجوڑ، مالاکنڈ، چترال لوئر اور چترال اپر شامل، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اپر، کوہستان لوئر میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ،تورغر، کالائی پالس، اورکزئی، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی اسکول کھل گئے ۔

    دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش پہ غور و خوص کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔

    اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسینیشن کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔

    امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا

  • عبارت تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے   بنگلہ دیش وزارت خارجہ

    عبارت تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے بنگلہ دیش وزارت خارجہ

    بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبارت تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر پہلے لکھا ہوتا تھا کہ یہ اسرائیل کے علاوہ ساری دنیا کے لیے کار آمد ہے تاہم اب اس عبارت کو تبدیل کر کے یہ لکھا گیا ہے کہ ’یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے موزوں ہے۔‘

    گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار گیلاڈ کوہین کی جانب سے ایک ٹویٹ میں ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش نے کیونکہ اپنے پاسپورٹس پر عام طور شائع ہونے والی عبارت کو تبدیل کر دیا ہے اس لیے درحقیقت اس نے اسرائیل پر لگائی جانے والی اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔


    دوسری جانب اس حوالے سے بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبارت تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔

    وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس عبارت کو تبدیل کرنے کا مقصد ای پاسپورٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنا ہے اور اسرائیل کے سفر پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور نہ ہی بنگلہ دیشی حکومت نے اسرائیل کے معاملے پر اپنے مؤقف سے انحراف کیا ہے بنگلہ دیش اپنی طویل المدتی پوزیشن پر قائم رہے گا۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش اقوام متحدہ کے ان 18 رکن ممالک میں سے ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ ان متعدد ممالک میں سے ہے جہاں کے شہریوں کے لیے اسرائیل جانے کی سفری پابندی عائد ہے۔

  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

    تاریخ میں پہلی بار پاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

    تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز مل گیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پاکستان کو رواں سال 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی-

    وزیر اعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کے لیے بھی چن لیا گیا۔

    کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ،یورپ اور جرمن چانسلر بھی شرکت کریں گی۔

  • سابق وزیر داخلہ چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

    سابق وزیر داخلہ چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

    سابق وزیر داخلہ چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نے آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے قطعی طور پر ان کے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی-

    انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور دوسری طرف ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیا جائے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، خاص طور پر جب عام انتخابات میں ڈیڑھ دو سال باقی ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چوہدری نثار کے حلف سے متعلق سوال پر نوکمنٹس کہہ دیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

    پنجاب حکومت نے چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی

  • امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا

    امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا

    کورونا وائرس کےباعث تعلیمی اداروں کی مزید بندش اورامتحانات کے شیڈول اور گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزادکشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

    شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسینیشن کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔

  • بھارت: پولیس اہلکاروں کا ماسک نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

    بھارت: پولیس اہلکاروں کا ماسک نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

    بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس اہلکار خاتون کی ذرا سی لاپرواہی پر آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فیس ماسک پہنے بغیرخاتون گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی تاہم فیس ماسک نہ پہننے پر عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر نے سڑک پر دن دیہاڑے لاتیں،گھونسے مارے اور اسے بالوں سے گھسیٹا۔

    اس دوران خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا-

  • رنگیلا کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے

    رنگیلا کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے

    لاہور :پاکستان کے کامیڈین اداکار ’’رنگیلا‘‘ کی آج 16 ویں برسی منائی جار ہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی فلم انڈسٹری کے دورِ عروج کے لازوال کردارسعید خان المعروف ’’رنگیلا‘‘ کی16 ویں برسی ہے، ان کی یادگار اداکاری کے نقش آج بھی دلوں میں موجود ہیں رنگیلا ایک عظیم اداکار، گلوکار، ہدایت کاراور مصنف تھے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ ان کے ذکر کے بغیر پاکستانی فلمی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

    رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔ وہ یکم جنوری 1937ء کوضلع ننگرہار، افغانستان میں پیدا ہوئے انہیں نوعمری سے ہی جسمانی ورزش کا بہت شوق تھا اس شوق کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو شاید باڈی بلڈر ہوتے۔

    ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھی اورایک پینٹر کی حیثیت سے رزق کمانے کے لئے پہلے پشاور ہجرت کی لیکن یہاں زیادہ کامیابی ہاتھ نہ آتے دیکھ کر بالاخرلاہورکا رخ کیا جہاں قسمت نے ان کے ساتھ یاوری کی اور وہ پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔

    فلمی بورڈ بنانے کے ذوق و شوق نے جب جنون کی کیفیت اختیار کی تو رنگیلا نے فلموں میں بطور اداکار کام کرنے کی ٹھانی یہ دور تھا 1958ء کا اس سال رنگیلا نے بطور اداکار پنجابی فلم “جٹی” سے اداکاری کا آغاز کیا یہ فلم ایم جے رانا نے ڈائریکٹ کی تھی فلم کا ریلیز ہونا تھا کہ ان کے پرستار بنتے چلے گئے اور فلم دیکھنے والوں کا سینما ہالوں پر رش لگ گیا نتیجہ یہ نکلا کہ فلم “جٹی” راتو ں رات ہٹ ہوگئی۔

    اداکار کی حیثیت سے خود کو منوانے کے بعد رنگیلا نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا اور پہلی فلم ’’دیا اور طوفان‘‘ کی ہدایت کاری کی کی اس فلم نے بھی رنگیلا کی شہرت کو چار چاند لگائے اس کے بعد انہوں نے بطور فلمساز بھی قسمت آزائی کا فیصلہ کیا اور’’رنگیلا پروڈکشنز‘‘ کے بینرتلے فلمسازی شروع کردی انہوں نے کئی فلمیں پروڈیوس کیں جنہیں بہت پسند کیا گیا۔

    گیارہ ستمبر 1970ء کو ان کی فلم ’’رنگیلا ‘‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے مرکزی کردارادا کیا تھا یکم اکتوبر 1971ء کوان کی ایک اور کامیاب ترین فلم ’’دل اوردنیا‘‘ ریلیز ہوئی جس میں رنگیلا کے علاوہ حبیب اورآسیہ بھی ساتھی اداکاروں کے طور پر جلوہ گر ہوئے تھے۔

    رنگیلا نے دل اور دنیا، میری زندگی ہے نغمہ، رنگیلا، نوکر تے مالک، سونا چاندی، مس کولمبو، باغی قیدی اور فلم تین یکے تین چھکے جیسی کامیاب فلموں کے لئے بہترین اسکرین پلے رائٹر، بہترین کامیڈین، بہترین مصنف اور بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے انیس سو ستر، اکہتر، بہتر، بیاسی، تراسی، چوراسی، چھیاسی اور انیس سو اکیانوے میں 9مرتبہ نگار ایوارڈ زحاصل کئے جو ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔
    رنگیلا کو 2004 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا۔

    رنگیلا کو گردوں، جگراورپھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے علاج کے لئے انہیں کئی کئی مہینے اسپتال میں گزارنے پڑے آخر کاروہ انہی امراض کے ہاتھوں آج ہی کے دن یعنی 24 مئی 2005ء کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے انہوں نے تین شادیاں کی تھیں ان کی آٹھ بیٹیاں اور چھ بیٹے ہیں۔