Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور پروڈیوسر یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسرہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے نومولود بیٹے کی تصویرکے ساتھ شیئر کی۔

    اداکارہ یاسرہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے بہت خوبصورت الفاظ کہے انہوں نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’انسان ہونا ہی تمہارا واحد تعارف ہے اور دیگر انسانوں کی خدمت کرنا تمہارا واحد مقصد ہے، عظیم زندگی گزارو۔‘

    یاسرہ رضوی نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 22 مئی 2021 کو صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوئی۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں پیسوں کے بجائے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کے اس عمل پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

    خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر یاسرہ رضوی کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا تھا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہےبعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

    یاسرہ رضوی ڈراما نگار بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی؟

  • صوبہ سندھ کے علاقے ننگر پارکر سے 700 سال پرانی مورتیاں دریافت

    صوبہ سندھ کے علاقے ننگر پارکر سے 700 سال پرانی مورتیاں دریافت

    پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے ننگر پارکر سے ماہرین نے 700 سال پرانی مورتیاں دریافت کر لیں-

    باغی ٹی وی : بی بی سی اردو کے مطابق ننگر پارکر سے ملنے والی جین مت کی 700 سال پرانی دو مورتیوں کو ’کیمیکل پراسیس‘ کے ذریعے محفوظ بنانے کے فیصلے کے بعد ان سمیت چھ دیگر مورتیوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سندھ کے صحرائی علاقے تھر کے قدیم شہر ننگر پارکر میں نصف درجن کے قریب جین مندر خستہ حالت میں موجود ہیں، جن کی بحالی کا کام محکمہ آثار قدیمہ اور سندھ اینڈومنٹ فنڈز کے ذمہ ہے۔

    ننگر پارکر کی ایک طرف رن آف کچھ ہے تو دوسری طرف انڈیا کی ریاست گجرات۔ تقسیم سے قبل یہاں کے لوگوں کا انڈین ریاست گجرات سے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تجارتی تعلق رہا ہے۔

    مگر ان مورتیوں کی حیدر آباد منتقلی پر تھر کی علمی و ادبی حلقوں نے اعتراض کیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان مورتیوں کو ننگر پارکر میوزیم میں رکھا جائے۔

    اس پر محکمہ آثار قدیمہ کے ڈی جی منظور قناصرو نے غیر ملکی ویب سائٹ بی بی سی اردو کو بتایا کہ ایک تو ان مورتیوں کی مرمت کرنی ہے، دوسرا اس وقت ننگر پارکر میں سٹاف نہیں۔ ’جیسے ہی وہاں سٹاف کی تعیناتی ہو گی، مورتیاں منتقل کردی جائیں گی۔‘

    ننگرپارکر شہر میں واقع قدیم جین مندر کی بحالی کے کام کے دوران وہاں سے پانچ مورتیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    سندھ اینڈومنٹ فنڈز سے منسلک مندر کی بحالی میں شریک ایک ماہرکے مطابق بحالی کے دوران کھدائی کی گئی تو گربھاگرہ یعنی زیر زمین عبادت کے کمرے کا سراغ لگا، جس کا راستہ پتھر لگا کر بند کیا گیا تھا اسے ہٹا کر وہ جب اندر داخل ہوئے تو دو فٹ کی سفید ماربل کی مورتی ملی جو جین مذہب کے اوتار مہاویر کی ہے۔

    اس ماہر کے مطابق مندر کے ساتھ جو گئوشالہ ہے وہاں کھدائی کے دوران مزید پانچ مورتیاں ملیں، جو گولڈن سینڈ سٹون کی بنی ہوئی ہیں اور دس انچ سے لے کر دو فٹ کے قریب اونچی ہیں۔ یہ بھی مہاویر کی ہیں۔

    ننگرپاکر شہر میں واقع مندر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے 13ویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔ یہ مہاویر مندر تھا اور اسی کی پوجا کی جاتی تھی۔

    یاد رہے کہ مہاویر یا مہاویرا جین دھرم کے چوبیسویوں اور آخری تیرتھانکر (گروؤں کا سلسلہ) ہیں، جن کی پیدائش چھٹی عیسوی میں بہار میں ہوئی تھی۔

    سندھ اینڈومنٹ فنڈز کے ماہر کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ جین دھرم کے لوگوں نے جب یہاں سے نقل مکانی کی تو اس سے قبل زیر زمین عبادت کے کمرے میں مہاویر کی مورتی رکھ کر دروازے کو بند کردیا ہو گا کیونکہ مندر کی یہی مرکزی مورتی ہے۔

    ان کا خیال ہو گا کہ یہ یہاں محفوظ ہو گی اور جب صورتحال بہتر ہو گی اور وہ واپس آئیں گے تو اپنی اصل جگہ پر لگا سکیں گے۔

    ننگرپارکر اور اس کے آس پاس میں بھوڈیسر، ویراہ واہ میں جین دھرم کے کئی مندر ہیں، جن میں پتھر اور ماربل کا کام کیا گیا ہے۔ بعض کے اندر کہانیاں بھی بیان کی گئی ہیں تاہم کسی بھی مندر کے اندر مورت موجود نہیں۔

    ایک قدیم مندر ویرا واہ شہر میں بھی واقع ہے سندھ اینڈومنٹ فنڈز کے ماہر کے مطابق یہ جین مندر شانتی ناتھا سے منسوب ہے، جو جین دھرم کی چھٹے تیرتھانکر تھے۔ ان کی پیدائش موجودہ میرٹھ شہر کے قریب شہر میں ہوئی تھی۔

    اس ماہر کے مطابق سنہ 1971 کی جنگ میں یہ علاقہ انڈین فوج کے قبضے میں رہا اور وہ یہ مورتی اپنے ساتھ لے گئے جو اس وقت ممبئی میوزیم میں موجود ہے۔

    جین دھرم کے پانچ اہم اصول یہ ہیں: عدم تشدد، سچ گوئی، چوری نہ کرنا، پاکیزگی اور دولت کی لالچ سے خود کو دور رکھنا۔ اس دھرم کے پیروکار ماحول دوست تصور کیے جاتے تھے۔

    ننگر پارکر کے رہائشی اللہ نواز کھوسو ان لوگوں میں تھے جنھوں نے جین دھرم والوں کو یہاں دیکھا تھا۔ ان کا چند برس قبل انتقال ہوا۔

    انہوں نے اپنی وفات سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جینی لوگ انسانوں کے علاوہ جانوروں کا بھی خیال رکھتے تھے۔ وہ صفائی کا بہت خیال رکھتے تھے اور سورج غروب ہونے سے قبل ہی کھانا کھا لیتے تھے۔

    وہ گھروں میں بتی یا دِیا روشن نہیں کرتے تاکہ کیڑے مکوڑے اس سے جل کر ہلاک نہ ہو جائیں اور اس کے علاوہ جانوروں اور کتوں کو خوراک فراہم کرتے تھے۔

    اللہ نواز کھوسو کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی نے جینی لوگوں کو آبائی علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ پاکستان بننے کے سال میں وہ اپنی مورتیاں لے کر یہاں سے چلے گئے۔ باقی جو چند خاندان موجود تھے وہ بھی 1971 میں چلے گئے۔

    حکمہ نوادرات کے سابق سیکریٹری ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری کا کہنا ہے کہ ننگر پارکر اور پاری نگر جین دھرم والوں کا گڑھ رہا ہےاسلام کی آمد سے پہلے سے لے کر تیرھویں صدی تک جین کمیونٹی نے تجارت میں عروج حاصل کیا اور جب یہ کمیونٹی خوشحال ہوئی تو انھوں نے یہ مندر تعمیر کرائے۔

    ’موجودہ مندر بارہویں اور تیرہویں صدی کے بنے ہوئے ہیں۔‘

  • عائشہ عمر کی پی آئی اے حادثے کا شکار ماڈل کی پہلی برسی پر جذباتی پوسٹ

    عائشہ عمر کی پی آئی اے حادثے کا شکار ماڈل کی پہلی برسی پر جذباتی پوسٹ

    کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر اداکارہ عائشہ عُمر نے پیغام شئیر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عائشہ عُمر نے ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

    اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں سوشل میڈیا پیچ کی ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ آج زارا عابد کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

    عائشہ عُمر نے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زارا کو اپنی دُعائیں میں یاد رکھیں ساتھ ہی کیپشن میں ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی کا استعمال کیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 99 افراد سوار تھے محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ 2 مسافر محمد زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 97 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

    زارا عابد پاکستان نے گزشتہ سال ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا انہوں نے انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا اور کیرئیر کا آغاز ثنا سفیناز کے ساتھ کیا جبکہ بہت جلد وہ عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔

  • فلسطینی تجزیہ نگارنےعمران خان کوعالم اسلام کا ہیرو اور موجودہ دور کا ارطغرل قرار دیا

    فلسطینی تجزیہ نگارنےعمران خان کوعالم اسلام کا ہیرو اور موجودہ دور کا ارطغرل قرار دیا

    فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اس دور کا ارطغرل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صدام حسین قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ کی ایک مارننگ شو کے دوران بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

    ایک نجی نیوز چینل کے مارننگ شو میں آن لائن بات کرتے ہوئے فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے وزیراعظم کی بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت کا اعتراف کیا اور انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف وزیراعظم کے بیانیہ کوسراہا اور وزیراعظم کی غزہ میں امن لانے کی کوششوں پر الفرہ نے وزیراعظم عمران خان کو اس دور کا ’’ارطغرل غازی‘‘ کا خطاب دیا-


    الفرہ نے اردو میں کہا ’آپ میرے کہے گئے یہ الفاظ پوری دنیا کو دکھادیں اور سنادیں میں عمران خان صاحب کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب میں نے آپ کو ایک لقب دیا ہے، وہ لقب یہ ہے کہ آپ اس زمانے کے ارطغرل ہیں۔ عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ واقعی میں آپ اس دور کے ارطغرل ہیں۔‘

    جلال الفرہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطین کے لیے کی گئیں کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی کے لیے بھی میرا پیغام ہے ’فلسطینی عوام آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے اور آپ اس دور کے صدام حسین ہیں۔ جو آپ کے اندر جرات، جو آپ کے اندر دلیری ہے ہم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ اور ان کے جو الفاظ ہیں ’اے ارض فلسطین ہم آپ کے لیے ہیں یہ آج تک کسی نے ہمیں کہا ہی نہیں ہے‘، یہ وہی بات ہے ایک بھوکے پیاسے کو آپ نے پانی کا گھونٹ دیدیا۔‘

  • زویا ناصر نے کرسٹن بیٹزمین کی اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑ دی

    زویا ناصر نے کرسٹن بیٹزمین کی اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑ دی

    اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن ولاگر یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی اسلام سے دوری، اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑ دی-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ولاگر کرسٹن بیٹزمین کی رواں برس فروری میں منگنی ہوئی تھی۔ منگنی سے قبل ہی کرسٹن بیٹزمین نے اسلام بھی قبول کرلیا تھا۔ دونوں کی منگنی کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم رہی تھی تاہم اب زویا ناصر نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں منگنی توڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ کرسٹن بیٹزمین کا میرے مذہب، میرے ملک اور میری ثقافت سے متعلق رائے تبدیل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ دشوار فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

    زویا ناصر نے مزید لکھا کہ ہمارے کچھ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان حدود سے تجاوز کرنے بجائے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    زویا نے لکھا ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی ، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے میں نے اس جذباتی اور نفسیاتی زخم کو بھرنے کے لیے اللہ سے رجوع کیا ہے کہ وہ مجھے دنیاوی جذباتی بربادی سے نمٹنے کے لئے طاقت فراہم کرے۔

    زویا ناصر نے پوسٹ کے آخر میں کرسٹن کے لیے خوشگوار اور روشن زندگی کا خواہش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں اس مشکل وقت میرے اور میرے اہل خانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔

    زویا ناصر کے اس فیصلے اور پوسٹ پر نہ صرف شوبز شخصیات کی جانب سے بلکہ مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزا اور نیک تمناؤں کے پیغامات شئیر کئے جا رہے ہیں-

    واضح رہے کہ فروری میں اسلام قبول کرنے والے جرمن ولاگر نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں انہیں صارفین نازیبا القابات سے مخاطب کر رہے تھےکرسٹن بیٹزمین نے کیپشن میں پاکستان کو تیسرے درجے کا ملک قرار دیا تھا۔

    زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا

  • پی ٹی آئی حکومت  ڈی جی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے   پرویز الہی

    پی ٹی آئی حکومت ڈی جی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے پرویز الہی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اتحادی جماعت تحریک انصاف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈیرہ غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دس سال ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے رہنے کی وجہ سے گجرات کو نظر انداز کئے رکھا۔

    پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی حکومت خدارا ڈیرہ غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ابھی موجود ہے، احتیاط کریں ، ایس او پیز پر عمل کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے۔

  • پنجاب حکومت نے چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی

    پنجاب حکومت نے چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی

    لاہور :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائینگے-

    باغی ٹی وی : چوہدری نثار پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے جبکہ پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی مدت کے بارے آرڈیننس کابینہ سے منظور ہوچکا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جواز بنا کر حلف روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

    وزیر قانون فروغ نسیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس کا باضابطہ نفا ذ نہیں ہوجاتا، حلف اٹھانے میں کوئی ممانعت نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا، قانونی اور آئینی جواز بنا کر پنجاب حکومت مزید وقت لینا چاہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کی سیاست کو حلف سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    چوہدری نثار حلف سے قبل تمام سیاسی پہلووں کو پبلک کر سکتے ہیں اور وہ اپنے حلقے کی جیتی ہوئی نشست کو ضائع نہیں کرنا چاہتے حکومت آرڈیننس کے زریعے اسحاق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔

  • نذیر چوہان اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں     فیاض الحسن چوہان

    نذیر چوہان اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں فیاض الحسن چوہان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سارے معاملات حل ہوگئے تھے مگر نذیر چوہان کا گھوڑا تیز دوڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب انہیں ان کے لیڈر کی کال آگئی ہے جس کے بعد ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد (ن) لیگ نہیں لاسکی تو نذیر چوہان کہاں سے لاسکیں گے۔

    واضح رہے کہ نذیر چوہان نے بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ رپورٹ کو قبول کریں گے۔

  • کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی     ڈاکٹر فیصل سلطان

    کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی ڈاکٹر فیصل سلطان

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا کی برطانوی قسم کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر فیصل کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کوویڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا کی صورت حال بہتر اور سندھ خصوصاً کراچی میں خراب ہو رہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں جلد پاکستان میں بننا شروع ہوجائیں گی، لاکھوں خوراکیں میسر ہوں گی-

  • اسرائیل غزہ تصادم پر سلامتی کونسل کا پہلا مشترکہ بیان جاری

    اسرائیل غزہ تصادم پر سلامتی کونسل کا پہلا مشترکہ بیان جاری

    اسرائیل غزہ تصادم پر سلامتی کونسل نے پہلا مشترکہ بیان جاری کردیا ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسرائیل غزہ تصادم پر سلامتی کونسل نے پہلا مشترکہ بیان جاری کردیا ہے سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔

    سلامتی کونسل کے اراکین نےفلسطینی شہریوں کے لیے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا۔

    مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سےجاری ہوا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ روک دیا تھا۔