Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والی صارف کی کلاس لے لی

    غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والی صارف کی کلاس لے لی

    حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : خاتون صارف نے غنا علی کے نکاح کی تصویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تصویر دیکھنے کے بعد انہیں لگا کہ ساتھ بیٹھا شخص اداکارہ کے چاچا یا انکل ہیں۔

    اس کے جواب میں میشا نامی خاتون صارف نے کہا وہ کو نسی چُنی کاکی ہیں وہ بھی تو آنٹی ہیں-

    صارفین کے ان کمنٹس پر غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

  • ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیئے

    ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیئے

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ پیرس ہلٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کچھ بہت دل دہلا دینے والا ہے ،اسے رکنے کی ضرورت ہے جو ہورہا ہے اس سے میرے دل کو تکلیف پہنچی ہے۔کسی کو خوف سے نہیں رہنا چاہیے۔

    پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام کے ساتھ 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور انہوں نے فلسطین کے حق میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے تھے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کرکے غیرجانبدارانہ بیان جاری کردیا۔

    جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لئےامن کی دعا کرتی ہوں۔

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

  • فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے     کبریٰ خان

    فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے کبریٰ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور5 اداکارہ کبریٰ خان کا فلسطین میں کئی روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس پر فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔

    کبریٰ خان نے جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    ارمینا خان کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

    لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں فواد خان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت…

    فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں…

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

  • سوشانت سنگھ کیس:  شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے

    سوشانت سنگھ کیس: شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں جاری تحقیقات پر اداکار شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے –

    باغی ٹی وی : بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس جون میں اپنےفلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    پولیس کی جانب سے اس کیس کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا گیا، تاہم بعدازاں عوامی دباؤ کے بعد اس کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے سپرد کردی گئی۔

    متعدد بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اداکار و کامیڈین شیکھر سمن بھی ان میں شامل ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیکھر سمن نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے تحقیقیاتی ادارے پر تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشانت کو انصاف دلوانے کے لیے ہم نے لڑائی لڑی اور ابھی بھی لڑ رہے ہیں، تاہم انصاف دکھائی نظر نہیں آرہا۔

    شیکھر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سوشانت کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوجائے گا بدقسمتی دیکھیے کہ کورونا وائرس آیا اور اس کیس کا توازن وبا کی آفت تلے دب گیا-

    انہوں نے سی بی آئی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب اس میں کوئی امید باقی ہے؟-

  • پی ٹی آئی میں قادیانیوں کو اہم عہدے دئیے گئے   رکن اسمبلی کا انکشاف

    پی ٹی آئی میں قادیانیوں کو اہم عہدے دئیے گئے رکن اسمبلی کا انکشاف

    تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر احمد چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں قادیانیوں کو اہم عہدے دئیے گئے ہیں اور ہمارے اوپر عثمان بزدار کی شکل میں ایک نالائق آدمی کو وزیر اعلی کے طور پہ مسلط کردیا –

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا ، گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔

    تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری نے بتایا تھا کہ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

    ہم خیال گروپ کے ممبر اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ 32 ارکان اسمبلی اور 8 ارکان قومی اسمبلی ہیں، تین سالوں میں ایک بھی میگا پروجیکٹ ہم لاہور میں نہیں کرسکے، دائیں بائیں بیٹھے خوشامدی وزیراعظم کو غلط معلومات دیتے ہیں۔

    تاہم اب نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں گروپ بنانے کے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں نذیر احمد چوہان نے بتایا کہ اب سب سے پہلے باقاعدہ قرآن پاک پر حلف لیا گیا کہ ہم پارٹی کے اند ر رہ کر کہ فیصلہ کریں گے ساتھ مل کر کسی صورت میں بھی پارلیمنٹ ممبر کے ساتھ جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے-

    پی ٹی آئی میں قادیانیوں کو اہم عہدے دئیے گئے ہیں اور ہمارے اوپر عثمان بزدار کی شکل میں ایک نالائق آدمی کو وزیر اعلی کے طور پہ مصلت کردیا اور پنجاب کا ستیاناس کیا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بہت اچھا جارہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے پاس جانا ہے بات کرنی ہے ان کو جواب دینا ہے کہ ہم تبدیلی کی پارٹی کا حصہ تھے اور کیا تبدیلی لائے تھے ان 5 سالوں کے اندر تاہم ہم 40 ممبران نے آج سعید احمد نعمامی کو پنجاب اسمبلی کا پارلیمانی لیڈر بنایا ہے جو پنجاب اسمبلی میں مہنگائی سمیت دیگر معاملات پر آواز اٹھائیں گے اور عمران خان کو بتائیں کہ ہم یہ غلط کر رے ہیں ساری چیزیں غلط ہو رہی ہیں ان کو غلط گائیڈ کیا جا رہا ہے ان کے وزیروں کی جانب سے-

    نذیر چوہان نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لئے 12 سال جدوجہد کی ہے جو پارٹی میں کبھی نظر بھی نہیں آئے کوئی امریکہ سے تو کوئی کہیں سے اٹھ کر آگیا دائیں بائیں قادیانی بیٹھے ہیں تو یہ کس طرح پارٹی کے فیصلے کر سکتے ہیں ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں پارٹی کے لئے ہمیں جان سے زیادہ عزیز پارٹی ہے تو ہم پارٹی کو تباہی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر چپ کر کے نہیں بیٹھیں گے اور کہیں گے سب اچھا جا رہا ہے-

    پنجاب رکن اسمبلی نے کہا کہ ہماری تو کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں اگر کوئی بات کرتے ہیں تو عمران خان کہتے ہیں وزیر اعلی بہت اچھا کام کر رہا ہے اگر اچھا کام کر رہے ہوتے تو 40 لوگ جو ایک دم اکٹھے ہوئے ہیں وہ کیوں ہوتے-

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے کے معملات مہنگائی ہونے کے علاوہ اور کوئی نہیں ہیں اگر یہ مہنگائی کنٹرول نہ کی گئی تو آگے بہت مشکل حالات ہوں گے پی ٹی آئی میں ہم نے رہنا ہے سیاست بھی کرنی ہے حلقوں میں بھی جانا ہے اور کس طرح دفاع کریں گے آپنے آپہ کو لوگوں کو 24 گھنٹے کرپشن کرپشن اور کرپشن کے پیسے نکال دو نہیں چاہیئے اس کو گرادو اس کو گرا دو-

    انہوں نے کہا جہانگیر ترین نے بہت قربانیاں دیں پارٹی کے لئے آج وہ گندے انسان تو نہیں ہو گئے وہ اثاثہ ہیں پارٹی کا اور اگر انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے تو وہ انسان تو ایک ہیں کوئی بات نہیں ان کو ساتھ لے کر چلیں گے جتنی قربانیاں انہوں نے دی ہیں اخلاقی طور پر اور انسانیت کے طور پر ہمیں نہیں بھولنی چاہئیں اور ہم نے یہ کبھی نہیں کہا وہ آگے ایم پی اے ایم این اے بنیں گے یا ان کا کوئی خواب ہے وزیراعلی بننے کا وزیر اعظم بننے کا یہ قطعاً ایسی بات نہیں ہے-

    نزیر چوہان نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ ایسی رقم درج کی جائے کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے جنہوں نے پارٹی کے لئے بہت کیا ہو وہ پیچھے بیٹھ کر بھی بہت کام کر سکتا ہے ضروری تو نہیں وہ ایم پی اے ایم این اے یا کوئی وزیر ہی ہو ضروری تو نہیں کہ اس نے قربانی دی اپنی ذات کی نا اہل ہوا پارٹی کے لئے وہ پیچھے رہ کر بھی تو کام کر سکتا ہے-

    انہوں نے کہا جب علیم خان صاحب نیب کے اندر گئے تھے منسٹر تھے وہ بھی اس وقت تو تب تو نہیں کسی نے کہا تھا عمران خان کے اوپر پریشر ڈال رہے ہیں ہم نے عمران خان سے درخواست کی تھی آپ کے دائیں بائیں جو قادیانی بیٹھا ہے شہزاد اکبر اسے دور کریں ہمیں نفرت ہے قادیانیوں سے جو اس وقت پاکستان کے اندر بیٹھے ہیں خدا کے کئے انہیں دور کریں اور یہ بندہ کدھر سے آگیا ہے جو وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کر رہا ہے آپ ان لوگوں سے جان چھڑوائیں ہماری ہم نے پارٹی کے لئے محنتیں کی ہوئی ہیں ہم نے کروڑوں روپیہ جیب سے لگا کر آپ کو وزیر اعظم بنایا ہے اور پارٹی کے بندوں کے خلاف وزیر اعظم ہاؤس استعمال کر کے آپ کو غلط گائیڈ کر رہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزادر نے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا ہے لہذا اب ہم خاموش نہیں رہ سکتے-

    جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا:راجہ ریاض پارلیمانی لیڈرہوں گے

    جہانگیرخان ترین کے ہم خیال گروپ پرشاہ محمود قریشی کے کیاخیالات ہیں:ترین سن کرخود بھی حیران رہ گئے

  • منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی منگنی کی تصویریں اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔

    منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی نے گلے میں پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر احسن محسن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی محبت کو آسانی سے ہاں کہہ دیا۔

    دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں۔

    احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔

    منال اور احسن کی پوسٹس پر مداحوں کے ساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے منگنی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    خیال رہے کہ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنا دی۔

    باغی ٹی وی : یہودی اداکارہ اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے باوجود اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔
    https://twitter.com/ayesha_m_omar/status/1394305560439246849?s=20
    عائشہ عمر نے گال گدوت کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنا دفاع ہے، یہ ظلم اور نسلی کشی ہے۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ ہم فلسطین کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گال گدوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں، برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے، ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن…

  • ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ایک ٹوئٹ نے کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا-

    باغی ٹی وی : رواں سال مارچ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد بننے والے ایلون مسک اپنی ٹوئٹس کی وجہ سے اس اعزاز سے محروم ہوگئے۔

    بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کی حال ہی میں بٹ کوائن وصول نہ کرنے کی ٹوئٹس سے جہاں ایک طرف بٹ کوائن کی قیمتوں میں تنزلی جاری ہے اسی رفتار سے ان کی دولت میں بھی کمی ہورہی ہے۔

    رواں سال مارچ میں ہی ایلون مسک کا اندراج ’ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس‘ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد کے طور پرکیا گیا تھا۔ مارچ میں ان کی دولت کا تخمینہ 160 اعشاریہ 60 ارب ڈالر لگایا گیا تھا تاہم اب ان کی جگہ برقی کار بنانے والی کمپنی LVMH کے چیئرمین برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔

    ارب پتی امریکیوں کی ٹریکنگ کرنے والے بلوم برگ ویلتھ انڈیکس کے مطابق اب تک ایلون مسک کی دولت میں 9 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے۔ جب کہ آرنالٹ کی دولت 47 ارب ڈالر اضافے کے بعد 161 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ 13 مئی کو ہی ٹیسلا کی جانب ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیسلا نے ڈیجیٹل کرنسی کو ادائیگیوں کے لیے وصول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس بات کا اعلان کیا تھا کہ ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں ہم نے ادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن کو وصول کرنا بند کردیا ہے اور اب صارفین بٹ کوائن کی مدد سے ٹیسلا نہیں خرید سکتے۔


    ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بٹ کوائن کی مائننگ اورٹرانزیکشن میں روایتی ایندھن ( فاسلز فیول) خصوصا کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ’ کرپٹو کرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے، لیکن اسے ماحولیاتی نقصان کے ساتھ نہیں لایا جاسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا اپنے بٹ کوائن فروخت نہیں کرے گی، اور ہمارا ارادہ انہیں اس وقت استعمال کرنے کا ہے، جب تک اس کی مائننگ زیادہ سسٹین ایبل انرجی پر منتقل نہیں ہوجاتی۔

    ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد سے اب تک بٹ کوئن کی قیمت میں 15 فیصد تک کمی ہوچکی ہے جب کہ ان کے حصص کی قیمتیں بھی تنزلی کا شکار ہیں۔

    ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

  • ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ نے کورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمائی کر لی-

    باغی ٹی وی: سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو عید پر کورونا کے باعث آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ یہ فلم کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک بھارتی ریاست تریپورہ کے 3 سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

    سنیما گھروں میں کورونا کرفیو کے باعث فلم کے روزانہ 11 شو ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے دن 10 ہزار 432 بھارتی روپے، دوسرے روز 22 ہزار 518 بھارتی روپے، تیسرے روز 13 ہزار 485 بھارتی روپے اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

    اس طرح 4 روز میں فلم ’رادھے‘ کی مجموعی کمائی 59 ہزار 920 بھارتی روپے رہی۔

    دوسری جانب فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن پر بھی ’رادھے‘ کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

  • مسلم لیگ تو نہیں ٹوٹی، توڑنے والے ٹوٹ گئے     مریم نواز

    مسلم لیگ تو نہیں ٹوٹی، توڑنے والے ٹوٹ گئے مریم نواز

    کراچی: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جابر حکمران حکومت میں اور ایک پیج پر رہ کر بھی ٹوٹ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظلم و ستم کرنے والے ٹوٹ گئے ، ظلم و ستم سہنے والے نہیں ٹوٹ سکے۔


    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں رہ کر بھی نہیں ٹوٹی ۔ جابر حکمران حکومت میں اور ایک پیج پر رہ کر بھی ٹوٹ گئے۔ الحمد للّٰہ مسلم لیگ تو نہیں ٹوٹی، توڑنے والے ٹوٹ گئے!-

    مریم نواز نے کہا کہ دیکھو میرے ربّ کے کام!۔ انہوں نے اپنے پیغام کیساتھ قرآن کریم کی دو آیات کی تصاویر بھی شیئرکیں۔جس کا ترجمہ : جو اللہ پر بھروسہ کرے گا وہ اس کے لئے کافی ہوگا-ترجمہ : ہم دیکھ رہے ہیں تمہار بار بار آسمان کی طرف منہ کرنا-