Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے   زید علی

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بھی اہلیہ کے ہمراہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہرادیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اور اُن کی اہلیہ فلسطین کے لیے جاری مظاہرے میں موجود ہیں جہاں وہ اسرائیل فورسز کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں زید علی نے فلسطین کا پرچم تھاما ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ ہے جس میں انگریزی زبان میں درج ہے فلسطین کے لیے دُعا کریں۔

    زید علی نے تصویر کے کیپشن میں موجودہ صورتحال کی مناسبت سے لکھا کہ آپ کو فلسطین کے لیے کھڑے ہونے کے لیے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو صرف انسان بننے کی ضرورت ہے۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں SavePalestine، FreePalestine اور PrayForPalestine شامل ہیں۔

    زید علی کی پوسٹ پر اداکارہ مایا علی نے خوشی کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 225 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 85 کے قریب بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا

    فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے عائزہ خان

    مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی بیلا حدید کا جذباتی پیغام

    اسرائیل کی حمایت، مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دیں

    کنگنا رناوت کا اسرائیل کومظلوم ثابت کرکےایک بار پھرمسلمانوں کیخلاف اپنے بغض کا…

    باکسر عامر خان کا اپنے گھر فلسطینی پرچم لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

  • شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی  محکمہ موسمیات

    شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی محکمہ موسمیات

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہو جائیں گی-

    باغی ٹی وی :میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے-

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں طوفان تاؤتے اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔

    سردار سرفراز کے مطابق اب طوفان سے کوئی خطرہ نہیں صرف ضلع تھرپار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی، بارش کا امکان ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔

    ہیٹ ویو کے صحت پر اثرات، علامات اور احتیاطی تدابیر

    7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا

    کراچی میں آج شدید گرمی پڑے گی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان محکمہ…

    بھارت: سمندری طوفان تاؤتے سے کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی…

  • سلماں خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی تصویر منظرعام پر آگئی

    سلماں خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی تصویر منظرعام پر آگئی

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے : یورموسٹ وانٹڈ بھائی 13 مئی کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی اب سلماں خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی فلم کے سیٹ سے تصویر سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ فلم بینوں کو متاثر نہیں کرسکی ہے تاہم اس کے باوجود فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

    فلم رادھے میں سلمان خان ایکشن میں نظر آئے تاہم اب اس فلم میں بھی ان کی جگہ کام کرنے والے اداکار پرویز قاضی کے اداکاری کے جوہر دکھانے کا انکشاف ہوا ہے پرویز قاضی کو سلمان خان کا ’باڈی ڈبل‘ کہا جاتا ہے-


    پرویز قاضی نے اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم رادھے کے سیٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں نے ایک جیسی شرٹ پہن رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز قاضی فلم ’دبنگ 3‘، ’بھارت‘، ’ریس 3‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ میں بھی سلمان کی جگہ کام کرچکے ہیں اور اس دوران تصاویر بھی پوسٹ کرتے رہے ہیں۔


    واضح رہے کہ باڈی ڈبل وہ شخص ہوتا ہے جو مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو کی طرح ڈیل ڈول رکھتا ہے اور مرکزی کردار کے دستیاب نہ ہونے پر فلموں کے کچھ مناظر اس پر فلمائے جاتے ہیں تاہم بعد میں ان مناظر میں اصل اداکار کا چہرہ شامل کردیا جاتا ہے۔

    سلمان خاں کی فلم ‘رادھے’ کا گانا یوٹیوب پرتیزترین ریکارڈ بنانیوالا…

    سلمان خان 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش اور راشن دیں گے

  • فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے   عائزہ خان

    فلسطین کی صورتحال پر دل دُکھتا ہے عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے دکھ اور جذبات کا اظہار کررہی ہیں اسی حوالے سے اداکارہ عائزہ خان نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔

    انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد بیٹھے بچوں کی تصاویر پر مشتمل پینٹنگ شیئر کیرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ سوتے ہوئے اپنے بچے کو چوم رہے ہوں اور نہیں جانتے ہوں کہ آپ سب اسے دوبارہ دیکھ پائیں گے؟ اس وقت فلسطین میں یہی حقیقت ہے۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ یہ وہ وحشت ہے جو ان بچوں اور معصوم جانوں میں پائی جاتی ہے اس بارے میں سوچتے ہوئے بھی میرا دل دکھتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے لیکن ہمارے پاس آواز ہے جسے ہم سب مل کر اپنے بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200

    سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    بیلا حدید کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سے لوگ فلسطین کی حمایت کریں گے فیروزخان

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جی جی حدید کو تنقید کا سامنا

  • میکسیکو کی حسینہ  آندریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب

    میکسیکو کی حسینہ آندریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب

    میکسیکو کی 26 سالہ آندریا میزا نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مس یونیورس 2021 کے انتخاب کے لئے مقابلہ حسن منعقد ہوا، 69 ویں سالانہ مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر کی 70 حسیناؤں نے شرکت کی۔

    مختلف مراحل کے بعد 26 سالہ مس میکسیکو آندریا میزا مس یونیورس 2021 قرار پائیں جبکہ مقابلے میں برازیل اور پیرو کی حسینائیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

    مس یونیورس کے لیے آندریا میزا کے نام کا اعلان ہوتے ہی آندریا میزا نے آنسوؤں سے جھلماتی آنکھوں کے ساتھ مقابلے میں شریک دیگر حسیناؤں کے گلے لگ کر خوشی کا اظہار کیا۔

    مقابلے کے دوران خواتین نے مختلف سیاسی اور سماجی مسائل اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا میانمار کی حسینہ تھوزر ونت لیون نے کہا کہ ان کے ملک میں ہر روز کئی بے گناہ افراد فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اس لئے وہ چاہتی ہیں کہ اس دنیا میں بسنے والا ہر سمجھدار انسان میانمار کے مسئلے پر آواز اٹھائے۔

    واضح رہے کہ ہر سال مس یونیورس کا انتخاب عمل میں آتا ہے تاہم 2020 میں کورونا وبا کے پیش نظر یہ عالمی مقابلہ حسن منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

  • وزیر خارجہ سفارتی مشن پر ترکی روانہ

    وزیر خارجہ سفارتی مشن پر ترکی روانہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سوڈان، فلسطین، ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے۔

    وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

    وزیر خارجی شاہ محمود قریشی فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسکارف پہن کر ایوان میں موجود ہیں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان نے اپنا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا ہے. فلسطین سے متعلق پاکستان نے اپنا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا ہے،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اپوزیشن لیڈر کےجذبات کو سراہتا ہوں.آج اپوزیشن لیڈر نےمیرا ہاتھ مضبوط کیے.27رمضان المبارک ہماری عبادتوں کا اہم دن ہوتا ہے.شہبازشریف کےمسئلہ فلسطین پرجذبات قابل ستائش ہیں.فلسطینی وزیرخارجہ کا خط موجود ہے جس میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا-

    فلسطینی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا

    اسپیکر قومی اسمبلی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

    اہل فلسطین پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رہے ، وزیر خارجہ نے بتادیا

  • مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے فین ہوگئے

    مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے فین ہوگئے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کی والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت سے متاثر ہو کر اُن کا فین ہوگیا ہوں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں سلمان خان ، سہیل خان اور ارباز خان کے والد اورسینئیر لکھاری سلیم خان سے مخاطب ہیں۔

    مولانا طارق جمیل سلیم خان کو محبت بھرا پیغام اورعید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا سلیم صاحب آپ بہت خوش قسمت والد ہیں کہ آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا ہے اتنی بڑی سلیبرٹی ہو کر یہ آپ کا نوکر بن کر زندگی گزارتا ہے –

    ویڈیو میں اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں یہ جنت کا راستہ ہے جس نے ماں باپ کو خوش کیا اس کے لئے جنت ہے اور آپ تو بڑے اعلیٰ درجے کے مسلمان ہیں-

    مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی سخاوت کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں اتنے بڑے سخی ہیں کہ جتنا جھوٹ بولیں وہ سچ ہے اور سکی سے اللپ پاک پیار کرتا ہے-

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اللہ پاک کے نبی کا فرمان ہے کہ سخی سے اللہ محبت کرتا ہے چاہے وہ عبادت سے کمزور ہی کیوں نہ ہو چاہے آپ عید کی ایک نماز ہی پڑھتے ہیں لیکن میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ آپ سے پیار کرتا ہے کیونکہ آپ سخی ہیں اور بخیل آدمی سے اللہ کو پیار نہیں چاہے وہ ساری رات تہجد پڑھے سارا دن نفل پڑھے روزے رکھے اگر وہ کنجوس ہے تو اللہ اس سے پیار نہیں کرے گا اور دوستی نہیں لگائے گا-

    مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو کہا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

    سلمان خان نے کورونا کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    سلمان خان کہتے ہیں کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو لولیا وانتور

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 135 اموات جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے مزید 135 اموات جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں135 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 135 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 29 ہزار801 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار566 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.61 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار678 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 79 ہزار684 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

    وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

    پاکستانی معروف میزبان وقار ذکاء کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وقار ذکاء نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے انہیں کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔


    وقار ذکاء نے کہا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی خطرناک وباء کے باوجود وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں کے پی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا تھا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔


    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس کیا حل ہے اس کا۔

    وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو-

    پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

  • ہیٹ ویو کے صحت پر اثرات، علامات اور احتیاطی تدابیر

    ہیٹ ویو کے صحت پر اثرات، علامات اور احتیاطی تدابیر

    جب کسی علاقے، شہر یا ملک میں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اوسط یا عمومی درجہ حرارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جائے تو موسم کی اس کیفیت کو گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) کا نام دیا جاتا ہے، اسے اردو میں ہم لُو کہہ سکتے ہیں-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رواں سال گرمی اوسط درجہ حرارت سے کئی درجے زیادہ پڑنےکا امکان ہے۔

    موسم گرما کا ابھی آغاز ہوا ہی ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور ابھی گرمیوں کی شدت کے مہینے یعنی جون اور جولائی آنے باقی ہیں، ایسے میں اس تپتی لُو، دھوپ اور ہیٹ ویو سے بچنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے چند مثبت عادات اپنا کر گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہیٹ ویو کے باعث ’ہیٹ اسٹروک‘ یعنی گرمی کی شدت کے باعث حالت غیر ہو جانا ، ڈی ہائیڈریشن اور غنودگی کی شکایت پیدا ہوتی ہیں-

    ہیٹ اسٹروک کی علامات کچھ اس طرح ہیں:سانس لینے میں دقت محسوس کرنا، دل کی دھڑکن اور سانس کا بڑھ جانا، پسینہ آنا رُک جانا، متلی محسوس ہونا، قے کرنا، بے ہوشی کے دورے پڑنا، سر میں شدید درد محسوس کرنا، جسم میں پانی کی کمی ہو جانا، جلد کا گرم اور سرخ ہو جانا۔

    اس کے لئے چند احتیاطی تدابیردرج ذیل ہیں:

    طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم کے دوران پانی کا استعمال بڑھا دیں، جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس اور لیموں کا پانی پیئیں کیونکہ پانی آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے چنانچہ گرمی کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ایک دن میں 6 سے 7 لیٹر پانی پیئیں جبکہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

    حالت غیر محسوس ہونے پر فوراً نہائیں، پنکھے کا رخ اپنی طرف کر لیں تاکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو سکےانتہائی شدید درجہ حرارت 106C-108C کی صورت میں اپنی گردن، بغلوں، گھٹنوں اور پیٹھ پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔

    ہیٹ اسٹروک سے اُٹھنے والا بخار، دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتا اس لیے خود سے کوئی علاج نہ کریں علامات دور نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال کا رُخ کریں۔

    ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں اگر باہر جانا ہو تو زیادہ دیر تک بند گاڑی میں بیٹھنے سے گریز کریں، کبھی بھی بچوں یا جانوروں کو گاڑی میں نہ چھوڑیں یہ عمل ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین، دھوپ کے چشمے اور کیپ کا استعمال کریں سورج کی براہِ راست تپش سے جتنا زیادہ محفوظ رہیں اتنا بہتر ہے، باہر نکلتے وقت سر اور منہ کو گیلے کپڑے سے ڈھانپنا اور بھی بہتر ہوگا زیادہ بہتر ہے کہ کام صبح سورج نکلنے سے پہلے یا شام کے وقت نمٹا لیں۔

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    گرما کھانے کے حیران کن فوائد