Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت، اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت، اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں113 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 113 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 38 ہزار883 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار84 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.93 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار106 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار557 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • اپنے ہی گھر کو آگ لگا کر خاتون اطمینان سے کرسی پر بیٹھ کر تماشا دیکھنے لگی

    اپنے ہی گھر کو آگ لگا کر خاتون اطمینان سے کرسی پر بیٹھ کر تماشا دیکھنے لگی

    میری لینڈ: امریکا میں ایک خاتون اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد باغیچے میں کرسی پر بیٹھ پر اطمینان سے گھر جلنے کا تماشا دیکھنے لگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی سیسل کاؤنٹی میں 47 سالہ گیل مٹ ویلی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی، اور پھر لان میں کرسی پر اطمینان سے بیٹھ کر گھر کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھنے لگی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران خاتون لان میں کرسی پر فرصت سے بیٹھی مزے سے کتاب بھی پڑھتی رہی۔

    یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو خاتون کے پڑوسی ایوری ہیمنڈ نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی، ویڈیو میں گھر کو جلانے والی خاتون پورچ میں ایک اور شخص کے ساتھ جھگڑا کرتی بھی دکھائی دیتی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون نے گھر میں متعدد جگہوں پر آگ لگائی، صرف یہی نہیں بلکہ لوگ یہ جان کر خوف زدہ ہو گئے کہ گھر کے اندر ایک شخص بھی موجود تھا۔

    پڑوسیوں کو گھر کے تہ خانے کی کھڑکی سے کسی کے مدد کے لیے پکارنے کی آوازیں سنائی دیں، جس پر انھوں نے مذکورہ شخص کو گھر سے باہر نکالا، اسی دوران گھر کو آگ لگانے والی خاتون وہاں سے چلی گئی۔

    بعد ازاں پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، خاتون کو گھر کو جان بوجھ کر آگ لگانے اور قتل کی کوشش کرنے کا فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

    پڑوسیوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بلایا محکمے نے بعد میں بتایا کہ گھر میں چار افراد کی رہائش تھی تاہم واقعے کے وقت گھر میں صرف دو افراد موجود تھے۔

  • مسابقتی کمیشن کی انکوائری مکمل، پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    مسابقتی کمیشن کی انکوائری مکمل، پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پولٹری انڈسٹری میں انکوائری مکمل کرلی۔

    باغی ٹی وی : انکوائری کے مطابق ملک بھر میں پولٹری فیڈ ملوں کے درمیان کارٹلائزیشن اور گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

    مسابقتی کمیشن کی انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ 19 پولٹری فیڈ کمپنیاں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث ہیں اور ان کی مبینہ مقابلہ بازی مخالف سرگرمیاں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے لہٰذا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔

    دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطاً 836 روپے فی 50 کلوگرام یعنی 32 فی صد اضافہ کیا۔

    ادارہ شماریات کے ستمبر 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں 18.31 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 5.2 فیصد اضافہ ہو، یہ اضافہ پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں 100 روپے فی بیگ اضافہ کے ساتھ ہوا۔

    اکتوبر 2020 میں پولٹری فیڈ ملوں کے ایک اور اضافے کے بعد یعنی لیر کی قیمتوں میں 125 روپے فی 50 کلو بیگ اور برائلر فیڈ کی 175 روپے فی 50 کلو بیگ اضافہ مرغی کی قیمتوں میں 26.62 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 23.81 فیصد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 میں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں ایک بار پھر 150 روپے فی 50 کلو گرام بیگ کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بالترتیب 20.76 فیصد اور 5.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    دسمبر 2020 میں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں ایک اور 250 روپے فی 50 کلو گرام اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بالترتیب 3.21 فیصد اور 14.08 فیصد اضافہ ہوا۔

  • مایا علی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

    مایا علی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے رات کے وقت دوستوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ کا میدان سجایا اور خوب مزے کئے، اپنے شاٹس کھیلنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

    باغی ٹی وی :مایا علی جو نا صرف ایک ذہین اور قابل اداکارہ ہیں بلکہ اچھی کرکٹ بھی کھیل لیتی ہیں جس کا اندازہ ان کے حالیہ ویڈیو کلپ سے لگایا جا سکتا ہےاداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف اسپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔

    مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں-

    مایا علی کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو چھوٹی اسکرین اور بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت چکی ہیں،مایا علی اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہنچانی جاتی ہیں-

  • عالمی وبا کورونا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

    عالمی وبا کورونا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

    کورونا کی عالمی وبا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں پاکستان نے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا، برآمد کے نتیجے میں پچیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سربراہ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں دنیا کے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا،جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ رواں سال کینو کی برامد کا ہدف تین لاکھ پچاس ہزار ٹن تھا، ہدف سے زائد کینو برآمد کیا گیا۔

    وحید احمد کے مطابق پاکستانی کینو نے انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا،جس کے باعث کینو کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا-

    پاکستان ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ، اور مرچنٹس ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ اور مشیر وزیر اعظم کے معاون عبد الرزاق داؤد نے اس کامیابی کو وزارت تجارت کے بروقت فیصلوں کی کامیابی قرار دیا ہے۔

  • پہلی مرتبہ دو خواجہ سرا ضلعی انتظامیہ میں بھرتی

    پہلی مرتبہ دو خواجہ سرا ضلعی انتظامیہ میں بھرتی

    وفاقی ضلعی انتظامیہ کا بڑا اقدام، پہلی مرتبہ دو خواجہ سراؤں کو ضلعی انتظامیہ میں بھرتی کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : خواجہ سرا برادری، پاکستان میں خاصی نمایاں تعداد میں موجود ہے۔ ان میں معاشرے کے سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والے اور کم سن بچوں سے لے کر ستر سالہ بزرگوں تک، ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

    سال 2009 میں ایک تاریخی کام یہ ہوا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے فارم میں "تیسری صنف” کا خانہ شامل کرنے کا حکم دیا۔ 2012 میں خواجہ سرا افراد تیسری صنف کے طور پر اپنی رجسٹریشن کرانے اور قومی شناختی کارڈ بنوانے کا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خواجہ سرا برادری کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو آئین کی رو سے ملک کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں جن میں وراثت کا حق، کام کرنے کے مواقع، مفت تعلیم، اور طبی نگہداشت وغیرہ جیسی سہولیات خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

    تاہم چند خواجہ سراؤں کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ جن کا مقدر صرف سڑکوں پر بھیک مانگنا تھا آج وہ سکولوں اور کالجوں میں حصول تعلیم کے لئے بھی داخل ہو رہے ہی جیسے تیسے کر کے قومی شناختی کارڈ بھی بنوا رہے ہیں اور انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں اور ان مخنث افراد کو ملازمت کے مواقع بھی دیئے جا رہے ہیں-

    وفاقی ضلعی انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ دو خواجہ سراوں کو ضلعی انتظامیہ میں بھرتی کر لیا گیا۔۔

    لبنی اور نادرہ نامی خواجہ سراؤں کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا ہے دونوں ٹرانسجینڈرز کو سیمی سکیل میں بھرتی کیا گیا ہے۔

    ان دونوں کو روزانہ 770 روپے اجرت پر بھرتی کیا گیا ہے۔

  • اک زرداری کی  پولیس بھی سب پر بھاری:ڈنڈے پکڑکردوکانیں بندکروانے والے ماسک پہننے سے عاری

    اک زرداری کی پولیس بھی سب پر بھاری:ڈنڈے پکڑکردوکانیں بندکروانے والے ماسک پہننے سے عاری

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں حکومت نے لاک ڈاؤن کروانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے پیش نظر حکومت نے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جبکہ عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے پولیس بھی متحرک ہے –


    کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-

    این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

    تاہم این سی او سی کی اس گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرانے کے لئے بازاروں اور زیادہ رش والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے اسی ضمن میں سندھ پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چند پولیس اہلکار ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے لوگوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کا کہہ رہے ہیں-

    تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا ایس او پیز عمل درآمد کرانے والے خود ہی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتے نظر آ رہے ہیں سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند پولیس اہلکار جو لوگوں کو ماسک پہہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا کہہ رہے ہیں انہوں نے خود ہی کورونا ایس اوپیز کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنے ہوئے –

    ویڈیو میں سندھ کے شہری ان پولیس اہلکاروں کو طنزو مزاح اور سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

    ویڈیو میں شہریوں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ کورونا ایس او پیز میں ماسک پہننا ضروری ہے اور آپ ہمیں اس پر عمل پیرا کرنے کے لئے سختی کرتے ہیں لیکن آپ نے خودکیوں نہیں ماسک پہنا جس پر پولیس اہلکار کہتا ہے گرمی بہت ہے دوران ڈیوٹی گرمی میں ماسک پہننا مشکل ہے-

  • شادی سے قبل حنا الطاف کی آغا علی سے متعلق دلچسپ تبصرے کی ویڈیو

    شادی سے قبل حنا الطاف کی آغا علی سے متعلق دلچسپ تبصرے کی ویڈیو

    معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی شادی سے قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر آغا علی سے متعلق گفتگو کررہی تھیں۔

    باغی ٹی وی :حنا الطاف اپنی شادی سے قبل ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ویڈیو میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کونسے اداکار ہیں جو کھانے کے حوالے سے بہت شکایت کرتے ہیں؟

    میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ ایک اداکار ہیں جن کا نام آغا علی ہے، وہ ویسے تو بہت اچھے انسان ہیں لیکن جب میں نے اُن کے ساتھ ایک بار میزبانی کی تھی تو وہ کھانے کو لےکر بہت شکایت کرتے تھے۔

    حنا الطاف کی یہ ویڈیو اُس وقت کی ہے جب اُن کے اور آغا علی کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بعدازاں دونوں نے اچانک نکاح کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا جوڑے نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی-

  • فخر عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو ہیرو قرار دیا

    فخر عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو ہیرو قرار دیا

    معروف پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ہیرو قرار دیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے گزشتہ روز صبح کے وقت چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیں۔


    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا کہ ’صفائی نصف ایمان ہے۔‘

    برطانوی ہائی کمشنر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد صارفین کی جانب سے ہائی مشنر کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا جن میں اداکار ،میزبان اور گلوکار فخر عالم بھی شامل ہیں-

    فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو اسلام آباد کی گلیوں سے کچرا جمع کرکے شہر کی انتظامیہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے پر ہیرو قرار دے دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخرِ عالم نے پاکستانی عوام سے سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے بعض رہنے کی اپیل کی ہے۔


    گلوکار نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرسچن ٹرنرآپ کا شکریہ، آپ ہمارے ہیرو ہیں اور قدرت کے چیمپیئن ہیں۔

    فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ پر خدا کی رحمت ہو۔

    اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ،فخر عالم بھارت پر برس پڑے

  • ماہرہ خان کی شوبز میں انٹری کس طرح ہوئی؟

    ماہرہ خان کی شوبز میں انٹری کس طرح ہوئی؟

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھی تو وی جے بننے کی آفر ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور دوران انہوں نے شوبز میں انٹری کے متعلق گفتگو کی –

    ماہرہ خان نے دوران انٹرویو بتایا کہ وہ کالج کی چھٹیوں کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھیں، کہ وہاں انہیں ایک چینل کے ایگزیکٹو غضنفر علی نے دیکھا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ غضنفر علی نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اپنی جانب بلایا اور کہا تم وی جے بن جاؤ لیکن میں نے انہیں انکار کردیا اور کہا کہ مجھے وی جے نہیں بلکہ مووی اسٹار بننا ہے۔

    ما ہرہ خان کے مطابق غضنفر علی نے ان سے کہا کہ مووی اسٹار بھی بن جاؤ گی لیکن ابھی وی جے بن جاؤ۔

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ چینل نے ان پر وی جے بننے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن جب میں وی جے بن گئی تو میں نے وی جے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان جلد ہی بھارتی ڈراموں میں نظر آئیں گی مخان زی چینل کی آنے والی نئی ڈرامہ سیریز ’’یار جولاہے‘‘ میں نظر آئیں گی، ڈرامہ سیریز 12 اقساط پر مشتمل ہے اور پہلی قسط 15 مئی کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر میں پیش کی جائے گی جبکہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں کوبہت پسند کیا گیا تھا-

    علاوہ ازیں ماہرہ خان اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے چکی ہیں ان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی ہے-

    ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری