Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ،فخر عالم بھارت پر برس پڑے

    اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ،فخر عالم بھارت پر برس پڑے

    پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : فخر عالم نے ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔


    فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جو کہ ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے 7 کلوگرام ریڈیو ایکٹیو یورینیم برآمد ہونے کے بارے میں ہے۔

    اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے فخرِ عالم نے لکھا کہ ہندوستان کو دنیا کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ ریاست اپنے اسٹریٹ مجرموں کو یورینیم رکھنے کی کیسے اجازت دے سکتی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جب اسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جائے گا تو بھارت یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ پاکستان تھا۔

    فخرِ عالم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے لہٰذا اب دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔

  • شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش

    شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش

    بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے کنٹسٹنس پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کے بارے میں شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیرئیر پر توجہ دے سکیں۔

    دوسری جانب گوگل پر بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ اُن کی اہلیہ شہناز گِل ہیں جن سے اُنہوں نے گزشتہ سال شادی کی تاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئیں تھیں۔

    سدھارتھ شکلا اور شہناز گل ساتھ میں دو میوزک ویڈیو میں نظر آچکے ہیں ان کی کیمسٹری سدھارتھ کے ساتھ بے حد پسند کی جاتی ہے ایک درشن راول کا ’بھلا دوں گا‘ اور دوسرا ٹونی ککڑ کا ’شونا شون‘ دونوں ہی گانے ہٹ رہے ہیں۔

  • 15 مئی کو کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہو گا نہ کسی کی فعالیت ختم ہو گی    واٹس ایپ

    15 مئی کو کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہو گا نہ کسی کی فعالیت ختم ہو گی واٹس ایپ

    فیس بُک کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی نئی پرائیویٹ پالیسی کی شرائط لاگو کرنے کے بارے میں نیا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کواپنی نئی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی 15 مئی سے لاگو کرنا تھی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی شرائط نہ ماننے والےصارفین کو فوری معطل نہیں کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی فعالت ختم ہوگی، صارفین کومتواتریاد دہانی کرائی جائےگی۔

    واٹس ایپ کے بیان کے مطابق نئی شرائط ماننے میں ناکام صارفین کچھ فعالیت کھو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے فروری میں ایک رپورٹ میں تفصیلات سامنے آئی تھیں معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

    واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

    ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    ای میل کے مطابق یہ ‘مختصر وقت’ کئی ہفتوں کا ہوگا جبکہ ایف اے کیو کا نیا پیج کا لنک بھی دیا گیا جس میں ایسے صارفین کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات دی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسجز بحال کردیئے جائیں گے۔

    ایسے غیرمتحرک صارفین کے حوالے سے واٹس ایپ کی پالیسی میں واضح کیا گیا کہ اکاؤنٹس عام طور پر غیرمتحرک ہونے کے 120 دن بعد ڈیلیٹ کیے جاتے ہیں۔

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

  • سنبل آپا کی سُریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سُن کر بڑی ہوئی ہوں     تارہ محمود

    سنبل آپا کی سُریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سُن کر بڑی ہوئی ہوں تارہ محمود

    ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ تارہ محمود کا کہنا ہے کہ وہ مرحومہ سنبل شاہد کی خوبصورت آواز میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سُن کر بڑی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی اور اداکارہ تارہ محمود نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی سینئر اداکارہ سنبل شاہد کی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک یادگار تصویر شیئر کی ہے-

    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنی پیاری سنبل آپا کی سُریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سُن کر بڑی ہوئی ہوں فیملی تقریبات میں سنبل آپا کی آواز میں گیت سُننا میرے بچپن کی سب سے خاص یاد ہے۔

    تارہ محمود نے کہا کہ میں آخری بار میرے ڈرامہ کے سیٹ چُپکے چُپکے پر سنبل آپا سے ملی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔

    اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتی ہوں کہ آپ ہم سے دور چلی گئیں ہیں سنبل آپا ہمیشہ میری یادوں اور دُعاؤں میں شامل رہیں گی، اللہ پاک آپ کو جنت نصیب کرے، آمین۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ سینئیر اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

  • کنگنا رناوت بھی عالمی وبا کورونا کا شکار

    کنگنا رناوت بھی عالمی وبا کورونا کا شکار

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ میں پچھلے کچھ دنوں سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ جسم میں تھکن محسوس کررہی تھی، ہماچل پہنچنے کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔

    کنگنا نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، لیکن انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ کورونا وائرس ان کے جسم میں پارٹی کررہا ہوگا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، آپ جس چیز سے جتنا ڈریں گے وہ آپ کو اتنا ہی ڈرائے گی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ آئیے اس کوویڈ 19 کو ختم کردیں یہ ایک عام نزلہ کھانسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہم نے اس کی زیادہ تشہیر کر کے نفسیاتی مسئلہ بنا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 4187 اموات،4 لاکھ1 ہزار78 کیس رپورٹ ہوئے ۔

  • اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اداکارہ کی ساتھی اداکارہ و دوست صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری کے ذریعے دی-

    اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رابعہ کلثوم اور اُن کے شوہر ریحان ناظم کو والدین بننے کی مبارکباد دی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے-

    صرحا اصغر نے اسٹوری میں مزید کہا کہ وہ رابعہ کلثوم کے ننھے مہمان سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں۔

    صرحا اصغر کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پرشئیر کی جا رہی ہے جہاں اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی ہیں اور معروف اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکہ ہیں رابعہ کلثوم سال 2015 میں ریحان ناظم کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • ماہرہ خان کی بھارتی فلم کے بعد ڈراموں میں بھی انٹری

    ماہرہ خان کی بھارتی فلم کے بعد ڈراموں میں بھی انٹری

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کے بعد اب بھارتی ڈراموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی-

    باغی ٹی وی :بھارتی چینل زی ٹی وی انتظامیہ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان زی چینل کی آنے والی نئی ڈرامہ سیریز ’’یار جولاہے‘‘ میں نظر آئیں گی، ڈرامہ سیریز 12 اقساط پر مشتمل ہے اور پہلی قسط 15 مئی کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر میں پیش کی جائے گی-

    بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں کوبہت پسند کیا گیا تھا-

    جبکہ گزشتہ چند سالوں سے مودی حکومت کی انتہاپسندی اور پاکستان نفرت کے باعث پاکستانی فنکاروب کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے-

  • یہ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، اس سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑتا       مریم اورنگزیب

    یہ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، اس سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑتا مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھوٹی حرکتوں پر اتر ئے ہیں اس سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑتا-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو دوحہ روانگی سے قبل امیگریشن کلئیر نہ ہونے پر جہاز سے آف لوڈ کرنے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر شہباز شریف کو روکا گیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کا دعویٰ جھوٹ ہے یہ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، اس سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آج نہیں تو کل روانہ ہوجائیں گے، معاملے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے کیسے نکلا تھا سب نے دیکھا نئی لسٹ میں نام ڈال کر شہباز شریف کو روکنا اوچھا ہتھکنڈا ہے۔

    شہباز شریف کو دوحہ روانگی سے قبل پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں     شاہ محمود قریشی

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں شاہ محمود قریشی

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودئ عرب پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی وفد کی سطح ملاقات میں وزیر اعظم، آرمی چیف موجودتھے-


    پاکستانی وزیر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا اور جو گرمجوشی دکھائی دے رہی تھی انہوں نے بتایا کہ ان کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کے ساتھ بھی نشست ہوئی ہے جس میں سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں حالیہ آؤٹ ریچ کے حوالے سے اعتماد میں لیا –

    وفد میں شامل وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے ہمیں سعودی عرب کے وژن کے خدوخال سے تفصیلاً آگاہ کیا ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا –


    شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کی ایم اویوز شامل ہیں۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان توانائی، ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ایم اویوز پر دستخط ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

    دونوں ممالک کے درمیان جرائم کے تدارک میں تعاون اور سزایافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمت کی یاداشتیں بھی شامل ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نت کہا کہ مطلوبہ ورک فورس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا –

  • وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات،پاک سعودی تعلقات، خطے کے امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات،پاک سعودی تعلقات، خطے کے امور پر تبادلہ خیال

    ریاض: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودئ عرب پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا جبکہ جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔


    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات، خطے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا بعد ازاں وفود کی سطح پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔


    رپورٹس کے مطابق عمران خان سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں اس دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اورجغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام مسلم امہ کی بہتری، امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیاراعظم عمران خان اپنے 3 روازہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی ہیں۔