Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کو ٹھکرانے کا آج بھی افسوس ہے   عروہ حسین

    ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کو ٹھکرانے کا آج بھی افسوس ہے عروہ حسین

    پاکستان کے متنازع اور معروف ترین ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘ میں کردار کو ٹھکرانے پر آج بھی افسوس ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا وہ بھی مشہور و معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔

    عروہ نے بتایا کہ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کے ساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکے لیے منع کردیا حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں اورڈرامے میں ان مناظرکو پزیرائی بھی ملی۔

    اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔

    میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے خلیل الرحمان…

    2020 میں کیجانے والی ماہرہ خان کی ٹوئٹ کو خلیل الرحمٰن قمر نے نامناسب و چونکا…

  • کتنے ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو دوسروں کیساتھ سلوک آپ کے بارے سب بیان کر دیتا ہے   میرا

    کتنے ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو دوسروں کیساتھ سلوک آپ کے بارے سب بیان کر دیتا ہے میرا

    اداکارہ میرا نے امریکا کے پاگل خانے میں داخل ہونے کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میرا نے ایک قول شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ’آپ کتنے ہی پڑھے لکھے، امیر، باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن آپ دوسروں سے کیسا سلوک کرتے ہیں آپ کے بارے میں سب بیان کردیتا ہے۔‘

    علاوہ ازیں اداکارہ نے فلم اسٹار ہمایوں سعید اور دیگر کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ نیا بہت جلد آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ میرا امریکا میں معمول کے چیک اپ کے لئے کلینک گئیں تو پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔ اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔

    میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

    بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    تاہم نجی ویب سائٹ کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران میرا نے مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کی-

    میرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

    میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

  • میں ایک سب سے اچھی اور پسندیدہ خالہ بننے جارہی ہوں    صبور علی

    میں ایک سب سے اچھی اور پسندیدہ خالہ بننے جارہی ہوں صبور علی

    گزشتہ سال اداکار حسن حیات کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سعدیہ غفار کے ہمراہ اپنی تصویریں شیئر کیں۔

    صبور علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ چھوٹو سے ملنے اور اس کے ساتھ محبت کے سب سے قیمتی لمحات کو بانٹنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں ایک سب سے اچھی اور پسندیدہ خالہ بننے جارہی ہوں۔

    صبور علی کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی جانب سے سعدیہ غفار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین بھی شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے آغاز میں سعدیہ غفار اور حسن حیات کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

  • بافٹا ایوارڈ کی آن لائن تقریب :شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا

    بافٹا ایوارڈ کی آن لائن تقریب :شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا

    74ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ’بافٹا ایوارڈز‘ کی کورونا وبا کے باعث آن لائن تقریب منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ’بافٹا ایوارڈز‘ کی کورونا وبا کے باعث آن لائن تقریب منعقد کی گئی جبکہ بڑی کیٹیگریز کے اعلان آج ہوں گے۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق ’بافٹا ایوارڈز‘ کی آن لائن تقریب کی پہلی رات فلم ما رینی، بلیک بوٹم نے 2 اعزازات اپنے نام کئے فلم دی ٹرائل آف شکاگو 7 اور فلم نومبا لینڈ بہترین فلم کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز ’ نومیڈ لینڈ ‘ کی مرکزی اداکارہ ’فرینسس میکڈورمینڈ‘ نےاپنےنام کیا ۔

    بافٹا ایوارڈزمیں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم’ ‘ان دی فادر‘میں ضعیف باپ کا کردارادا کرنےوالے آسکر ایوارڈ یافتہ ’اینتھونی ہوپکنز نےاپنے نام کیا۔

    دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد، ہالی وڈ کے مشہور اداکار چیڈوک بوزمین، اور ڈینیل کلیا بہترین اداکاروں جبکہ انگلش اداکارہ ونیسا کربی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں-

    شوکےموقع پرملکہ برطانیہ کے شوہرشہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

    تقریب کےدوران مختلف گلوکاروں نےاپنی آواز کا جادوبھی جگایا جبکہ شو کےدوران سماجی فاصلےکےساتھ محدود تعداد میں شوبزستاروں نےبھی شرکت کی۔

  • عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

    عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

    پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس رواں برس ترکی سے ‘بارانِ رحمت’ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : عمران عباس کے دورہ ترکی کی تصاویر ان دنوں انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں جن میں وہ ڈراما سیریز ‘دیریلیش ارطغرل’ کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے۔

    تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکار عمران عباس صرف ترکی کی سیر کو نہیں گئے بلکہ وہ رواں برس ترکی کے شہر استنبول سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کریں گے۔

    اداکار عمران عباس رواں برس ‘بارانِ رحمت’ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ای میکس میڈیا پروڈکشنز ٹی وی اور مقامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیسا کہ اردو فلکس پر دیکھے جانے والے مواد میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور اس کے میزبانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ رمضان ٹرانسمیشن 2021 کی میزبانی عمران عباس ترکی سے جبکہ اداکارہ ریما اور فرحان علی وارث پاکستان سے کریں گے۔

    مزید کہا گیا کہ ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ ٹرانسمیشن نجی ٹی وی چینلز آج انٹرٹینمنٹ اور آج نیوز سے نشر ہوگی۔

    بعدازاں نجی چینل آج انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی مختلف سوشل میڈیا پوسٹس میں ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی سے متعلق بتایا گیا۔

    عمران عباس کی اس رمضان ٹرانسمیشن کی کچھ اقساط کی ریکارڈنگ رمضان المبارک کی آمد سے قبل کرلی گئی ہیں ان اقساط کی ریکارڈنگ کی کچھ جھلکیاں ای میکس ٹی وی کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائی گئی ہیں جس میں ترک اداکار بھی موجود ہیں۔

  • منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی تصاویر شئیر کردیں

    منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی تصاویر شئیر کردیں

    گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

    باغی ٹی وی :داکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا دونوں کے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں –

    ابتدائی طور پر منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی تھی لیکن جبران ناصر اور اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

    اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جبران ناصر اور منشا پاشا نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق بتایا۔

    جبران ناصر اور منشا پاشا نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو شادی کے بندھن میں
    بندھنے کی اطلاع دی۔

    سماجی کارکن و قانون دان جبران ناصر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہم اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے-

    انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد وہ دوستوں اور اہلخانہ کے لیے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

    جبران ناصر نے بتایا کہ ان کا نکاح پاکستانی اسکالر جاوید احمد غامدی نے پڑھایا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انہوں نے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    جبران ناصر نے اپنے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی-

    دوسری جانب منشا پاشا نے بھی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی شروعات سے متعلق بتایا۔

    اداکارہ منشا پاشا نے تصاویر شیئر کیں اور ایک پوسٹ میں اپنا نکاح پڑھانے پر پاکستانی اسکالر جاوید احمد غامدی کا شکریہ ادا کیا۔

    منشا پاشا اورجبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا

  • مٹن کھویا کباب بنانے کی ترکیب

    مٹن کھویا کباب بنانے کی ترکیب

    مٹن کھویا کباب

    وقت: 40 سے 50 منٹ

    8 سے 10افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مٹن کا قیمہ 1کلو
    کھویا 1کپ
    دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 100گرام
    پیاز (باریک کٹے اور نچڑے ہوئے) 1کپ
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    سوڈا بائی کاربونیٹ ½کھانے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے:

    پیاز (قتلوں میں کٹے ہوئے) 12سے 15 ٹکڑے
    چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار:
    ایک پیالے میں مٹن کا قیمہ لیں اس میں سوائے سوڈا بائی کاربونیٹ کے تمام اجزا شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سوڈا بائی کاربونیٹ پکانے سے تھوڑی دیر قبل شامل کریں۔ 1×1 سینٹی میٹر کی چوکور سلاخوں پر گیلے ہاتھوں سے 50گرام مکسچر لپیٹ دیں۔ 10سے 12 سینٹی میٹر لمبا کباب بنالیں۔ یہ ½سینٹی میٹر موٹا ہونا چاہئے اسی طرح تمام کباب تیار کرلیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر گھما کر پکائیں۔ جب چاروں طرف سے پک جائے تو اسے اتار لیں۔ چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور دھنیے سے سچائیں۔ پودینے کی چٹنی سے پیش کریں۔ آپ مٹن کی بجائے بیف یا چکن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • انسانی بالوں سے مضبوط سولر سیلوں کی تیاری

    انسانی بالوں سے مضبوط سولر سیلوں کی تیاری

    ماہرین کے مطابق انسانی بال میں موجود قدرتی اجزا کی بنا پر اب ایسے سولرسیلوں کو مضبوط اور بہتر بنایا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شمسی سیل روایتی سلیکان سیل کے مقابلے میں زیادہ بجلی خارج کرتے ہیں انہیں پرووسکائٹ شمسی سیل کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ عشرے سے روایتی مونوکرسٹلائن سلیکان شمسی سیل کی بجائے پرووسکائٹ شمسی سیلوں کی افادیت سامنے آئی ہے لیکن پرووسکائٹ شمسی سیل بہت نازک اور غیرپائیدار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک پرووسکائٹ شمسی سیل تجارتی پیمانے پر تیار نہیں کیے جاسکے ہیں۔ لیکن اب انسانی بالوں میں اس کا حل سامنےآیا ہے۔

    اس سے قبل یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدان انسانی بال سے اخذ کردہ اجزا سے اوایل ای ڈی بناتے رہے ہیں اب پرووسکائٹ شمسی سیلوں میں انہیں استعمال کیا جارہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی بال میں کاربن اور نائٹروجن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو روشنی خارج کرنے والے انجینیئرنگ نظاموں کےلیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

    اس کے لئے پہلے انسانی بالوں کو 240 درجے سینٹی گریڈ پر جلایا گیا تاکہ وہ مزید سادہ اجزا میں تقسیم ہوجائیں اور ان سے نائٹروجن اور کاربن کو الگ کرلیا جائے۔

    اب کوئنز یونیورسٹی کی ٹیم نے انسانی بالوں سے کاربن نینو ڈاٹس حاصل کیے ہیں اور انہیں شمسی سیلوں پر لگایا ہے انہوں نے شمسی سیلوں پر اس کی باریک تہہ چڑھائی جو ایک لہردار صورت اختیار کرگئی لیکن اسی پرت نے سولر سیل کو مضبوطی اور تحفظ فراہم کیا۔

    پروفیسر ہونگشیا وینگ نے کہا کہ اس طرح کی پرت ایک حفاظتی دیوار کی طرح کام کرتی ہے جو پرووسکائٹ کو نمی اور دیگر ماحولیاتی اثر سے بچا کر اس کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتی ہے۔

    سائنسدانوں نے دیکھا کہ انسانی بال سے بنے کاربن نینوڈاٹس سے نہ صرف پرووسکائٹ شمسی سیل مضبوط ہوئے بلکہ دھوپ سے بجلی بنانے میں ان کی افادیت بھی بڑھ گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 20 برس سے پرووسکائٹ شمسی سیلوں کی تیاری میں ان کی نزاکت ہی مرکزی رکاوٹ تھی توقع ہے کہ اگر یہ تدبیر کارگر رہتی ہے تو نہایت مؤثر پرووسکائٹ شمسی سیلوں کی تجارتی پیمانے پر تیاری کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

  • مصر میں تین ہزار سال قبل ریت میں دبنے والا ’گمشدہ سنہری شہر‘ دریافت

    مصر میں تین ہزار سال قبل ریت میں دبنے والا ’گمشدہ سنہری شہر‘ دریافت

    ماہرین نے تحقیق کے دوران مصر کے ریگستانی علاقے سے 3 ہزار سال پُرانا’گمشدہ سنہری شہر‘ دریافت کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی ارضیاتی تاریخ کے ماہر زاہی ہواس نے مصری بادشاہوں کی مشہور وادی لکسور کے قریب ریت میں دبا تین ہزار سال قدیم شہر دریافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کی ماہرین آثار قدیمہ یہ قدیم شہر توتخ عنج آمون کے مقبرے کے بعد ملنے والا سب سے اہم اور تاریخی دریافت ہے ریت میں ہزاروں سال سے دبا یہ شہر ’’توتخ عنک آمون‘‘ کا شہر ہے۔

    اس حوالے سے آثار قدیمہ کے پروفیسر بیٹسی برائن نے بتایا کہ یہ شہر تین ہزار سال قبل ریت میں دب گیا تھا یہاں سے زیورات، رنگوں کے برتن، تصویری اینٹیں اور مٹی کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں ان تمام چیزوں پر نویں فرعون آمون ہاٹپ کی مہر ثبت ہیں۔

    مصر میں ​​نوادرات کے سابق وزیر ہواسس نے اس دریافت کو قابل فخر کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے غیر ملکی مشن آئے اور یہاں کھدائی کرکے گمشدہ شہر کی تلاش کی لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

  • سوشل میڈیا پر ماہیما چوہدری کی بیٹی کی خوبصورتی کے چرچے

    سوشل میڈیا پر ماہیما چوہدری کی بیٹی کی خوبصورتی کے چرچے

    بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی بیٹی کی خوبصورتی کے بھارتی سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت ادکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماہیما چوہدری فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں-

    گزشتہ روز ماہیما چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹی آریانا کے ساتھ ڈینٹسٹ کے پاس جارہی تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ماہیما چوہدری کی اس ویڈیو کو کافی پسند کیاجارہا ہے ویڈیو میں اُن کی بیٹی کو دیکھنے بعد انسٹاگرام صارفین حیران رہ گئے ہیں کیونکہ اداکارہ کی بیٹی بھی اپنی والدہ کی طرح بےحد خوبصورت ہیں اور لوگ ان کی بیٹی کی خوبصورتی کو سراہ رہے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی ان کی بیٹی کو اپنی ماں کی طرح خوبصورت قرار دیا ہے اور اب آریانا بھی اپنی والدہ کی طرح خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں بوبی مکھرجی نامی بزنس مین سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی آریانا مکھرجی ہے۔ تاہم گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے یہ جوڑی 2013 میں الگ ہوگئی۔ اس کے بعد سے ماہیما چوہدری اپنی بیٹی کو اکیلے ہی پال رہی ہیں۔