Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والی اسٹیج اداکارہ سعدیہ شیخ کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

    انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والی اسٹیج اداکارہ سعدیہ شیخ کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

    لاہور : انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والی اسٹیج اداکارہ سعدیہ شیخ کی کرایہ کی دوکان کا پلر گرگیا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے حکام سے مدد کی اپیل کر دی-

    باغی ٹی وی : شوبز کی زنگارنگ دنیا میں قدم رکھنے والا ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے لوگ پہچانیں اور اس کی عزت کریں۔ پاکستان میں تھیٹر اداکاری کافی تنزلی کا شکار ہے جس کے بعد اس کے فنکاروں کو اپنا گزربسر کرنے کے لئے دوسرے روزگار کے مواقع ڈھونڈنے پڑتے ہیں ایسا ہی اسٹیج اداکارہ سعدیہ شیخ کے ساتھ بھی ہوا-

    سعدیہ شیخ نے 25 سال تک تھیٹر میں اداکاری لیکن ورونا کی وجہ سے معاشی حالا ت سے تنگ آ کر تکہ کباب کا ٹھیلہ لگا لیا اس حوالے سے دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے 1995 میں کام شروع کیا تھا اور شوبز کی دنیا کو 25 سال دیئے ہیں لیکن اب حالات کی وجہ سے میں مجبور ہوں کہ مجھے یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔

    تھیٹر کے حالا ت کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ تھیٹر اداکاروں کے حالات اب بہتر نہیں رہے، لوگوں کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس طرح کا وہ کام کرتے ہیں-

    سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے تھیٹر کے تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ا ور میرے ان سے تعلقات بھی بہت اچھے تھےاپنی بے بسی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو نہیں پتہ ہوتا کہ اس نے آنے والے کل میں کیا کرنا ہے کل میں ایک کامیاب آرٹسٹ تھی، لیکن آج میں یہ ڈھابہ چلانے پر مجبور ہوں کیونکہ میرے پاس پیسے کمانے کا اور کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔

    اداکارہ سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اچھا نہیں لگتا  پیٹ پالنے کیلئے محنت کر کے حلال روزی کمانے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیےلوگ حالات سے تنگ آکر ایسی راہ پر چل پڑتے ہیں جہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے دعا ہے کسی پر ایسا وقت نہ آئے جس سے دلبرداشتہ لوگ غلط راستے کا چنائو کریں۔

    تاہم اب کرائے کی وہ دوکان جہاں اداکارہ اپنا باربی کیو کا ڈھابہ چلارہی تھیں اس کا پلر گرنے کی وجہ سے سعدیہ شیخ کا کاروبار بند ہو گیا ہے اور انہوں نے حکام سے مدد کی اپیل کی ہے-

    سعدیہ شیخ کا کہنا ہے کہ دوکان مالکان نے سامان باہر نکالنے کی بجائے تالے لگا دیئے ہیں استیج پر کام نہ ہونے کی وجہ سے باربی کیو کا ڈھابہ بنایا تھا اور روزگار کما رہی تھی دوکان کی حالت انتہائی خستہ تھی بار بار توجہ دلانے کے باوجود مالکان نے مرمت نہ کرائی-

    کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اچھا نہیں لگتا  پیٹ پالنے کیلئے محنت کر کے حلال روزی کمانے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے سعدیہ شیخ

  • اب پاکستانی ڈرامے بھی ترکی میں نشر کئے جائیں گے    سینیٹر فیصل جاوید خان

    اب پاکستانی ڈرامے بھی ترکی میں نشر کئے جائیں گے سینیٹر فیصل جاوید خان

    سینیٹر فیصل جاوید خان نے انکشاف کیا ہے کہ اب پاکستانی ڈرامے بھی ترکی میں دکھائے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر فیصل جاوید خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر رمضان کے دوران روزانہ شام کو 7:45 منٹ پر ترک ڈرامے ’دیریلش ارطغرل‘ کی نئی اقساط دکھائی جائیں گی۔


    انہوں نے ارطغرل سیریز کو ترکی کی تاریخ کا ایک حیرت انگیز سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیریل اسلامی عقیدے اور ثقافت کی بہترین نمائش ہے۔

    اس ٹوئٹ کے بعد فیصل جاوید خان نے ایک اور ٹوئٹ میں تمام پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور ترکی کی تفریحی صنعتوں کے مابین علم، خیالات، ہنر اور کونٹینٹ (نشریاتی مواد) کے دو طرفہ تبادلے کے طور پر ترکی میں ایک پاکستانی پروڈکشن کو ترک زبان میں ترجمہ کرکے ترکی میں نشر کیا جائے گا۔

  • منشا پاشا اورجبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا

    منشا پاشا اورجبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے نکاح کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا دونوں کے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ جبران ناصر نے اس موقع پر دولہے نے آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ پہن رکھی تھی

    دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویروں شیئر کی ہے جبکہ کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔

    منشا پاشا کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں ملیحہ رحمن ، صنم جنگ ، عائشہ عمر اور عمیر سمیت دیگر اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے-

    جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کا نکاح مذہبی اسکالر جاوید غامدی نے ویڈیو کال کے ذریعے پڑھایا نکاح کی سادہ سی تقریب میں انتہائی قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

  • صحیفہ جبار کی ساتھی اداکاروں سے استعما ل شدہ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل

    صحیفہ جبار کی ساتھی اداکاروں سے استعما ل شدہ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل

    ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ان کی طرح ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کے لیے پیسے جمع کر کے ان کی مدد کریں۔

    باغی ٹی وی : ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے گزشتہ ہفتے اپنی استعمال شدہ چیزوں کو فروخت کے لیے انسٹاگرام پر پیش کیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ پرانی چیزوں کو مہنگے داموں بیچنے کے بجائے غریبوں کو مفت میں دیں۔

    تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے بتایا تھا کہ وہ اپنی استعمال شدہ چیزیں ایک فلاحی کام کے لیے بیچ رہی ہیں۔

    صحیفہ جبار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھیوں کو بتایا کہ کچھ دن قبل ہی انہوں نے اپنی استعمال شدہ برانڈڈ اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرنا شروع کیں تو ان پر تنقید کی گئی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سادہ طریقے سے انسٹاگرام اسٹوریز پر استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں اور بیگز کو فروخت کرنے کے لیے پیش کیا اور انہوں اپنی شرٹس، پینٹس اور کرتوں کو بیچ کر 5 لاکھ روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ بنایا تھا۔

    صحیفہ جبار نے بتایا کہ کچھ ہی دنوں میں انہوں نے استعمال شدہ چیزیں بیچ کر 2 لاکھ روپے جمع کرلیے اور وہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے مزید چیزیں بیچ رہی ہیں

    انہوں نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کے لیے پیسے جمع کر کے ان کی مدد کریں۔

    اداکارہ و ماڈل نے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ اپنی استعمال شدہ چیزوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ان غریب افراد میں تقسیم کریں، جنہیں مالی مدد کی ضرورت ہے۔

    اور ساتھ ہی صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ مزید چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کیں جن کی رقم ایک ہزار روپے سے 46 ہزار روپے تک تھی۔

    اداکارہ نے اپنی استعمال شدہ شرٹس، پینٹس، پرس اور بیگز سمیت جیکٹس اور مرد حضرات کے کرتے بھی فروخت کے لیے پیش کیے اور ساتھ ہی ایک مہنگا پرس بھی فروخت کے لیے پیش کیا۔

    صحیفہ جبار نے استعمال شدہ پرس کی رقم 46 ہزار روپے بتائی جب کہ انہوں نے ایک ہزار روپے کی قیمت کی شرٹس سمیت دیگر چیزیں بھی 3 سے 6 ہزار روپے کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیں۔

  • ایک درخت پر بیک وقت 300 الگ الگ اقسام کے آم اگانے والا مینگو مین

    ایک درخت پر بیک وقت 300 الگ الگ اقسام کے آم اگانے والا مینگو مین

    لکھنو: ملیح آباد کے 81 سالہ حاجی کلیم اللہ خان نے آم کے ایک درخت پر بیک وقت 300 الگ الگ اقسام کے آم اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے حاجی کلیم اللہ خان بتاتے ہیں کہ سات اقسام کے آم دینے والا ایک درخت وہ 1957 میں اس وقت اُگا چکے تھے جب وہ خود 17 سال کے تھے اور ساتویں جماعت میں فیل ہونے کے بعد اپنے پشتینی باغ میں آموں کی کاشت سے کل وقتی طور پر وابستہ ہوچکے تھے لیکن’’بدقسمتی سے وہ درخت سیلاب کی نذر ہوگیا،‘‘

    کلیم اللہ خان نے کہا آئندہ تیس سالہ تک آم کی کاشت میں تجربہ اور نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد، 1987 میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے لڑکپن کے ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے کی ٹھان لی تاہم اب کی بار انہوں نے اپنے پشتینی باغ میں آم کے ایسے درخت کا انتخاب کیا جو 100 سال پرانا اور بہت بڑا تھا۔

    وہ الگ الگ اقسام والے آموں کے درختوں کی شاخیں کاٹ کر انہیں قلموں کی شکل دیتے اور اس درخت کی کسی نہ کسی شاخ پر لگا دیتے۔

    وہ اوسطاً ہر مہینے اس درخت میں ایک نئی قسم کی قلم کا اضافہ کردیتے؛ اور یوں بالآخرمیں تقریباً پچیس سال میں وہ درخت ایک ہی وقت میں 300 سے زائد اقسام کے آم دینے کے قابل ہوگیا، جسے بھارت کی ’’لمکا بُک آف ریکارڈز‘‘ میں بھی درج کرلیا گیا۔

    آج یہ درخت اتنا بڑا ہوچکا ہے کہ اس کے سائے تلے 15 افراد بہت آرام سے پکنک منا سکتے ہیں جبکہ اس کی ہزاروں شاخیں دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    آموں سے اپنے عشق اور آموں کی کاشت میں غیرمعمولی مہارت کی بناء پر حاجی کلیم اللہ خان کو ’’آم آدمی‘‘ کا لقب بھی مل چکا ہے۔

    بعض لوگوں کو اعتراض ہے کہ کلیم اللہ خان کا یہ کارنامہ صرف نمائشی ہے جس کا کوئی مالی فائدہ نہیں۔ لیکن دیگر افراد کہتے ہیں کہ ہر چیز کا فائدہ پیسے کے ترازو میں تولا نہیں جانا چاہیے۔

    اس کارنامے پر حاجی کلیم اللہ خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے 2008 میں ’’پدماشری‘‘ اعزاز بھی دیا جاچکا ہے۔

  • دیپیکا پڈوکون نے خود کو اندرانگرکی غنڈی قرار دے دیا

    دیپیکا پڈوکون نے خود کو اندرانگرکی غنڈی قرار دے دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود کو غنڈی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

    دیپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

    دیپیکا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر موسم سرما کی لگ رہی ہے کیونکہ اداکارہ نے سردیوں کی مناسبت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    تصویر میں دیپیکا پڈوکون منہ میں ہاتھ لیے زمین پر بیٹھی ہیں اور کیمرہ کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اندرانگر کی غنڈی ہوں میں۔

    اداکارہ نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شئیر کی-

    بالی ووڈ اسٹار کی بچپن کی تصویر کو اُن کے شوہر رنویر سنگھ، اداکارہ پریانکا چوپڑا،انیتا شروف سمیت دیگر بھارتی فنکاروں سمیت مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

  • پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ویب سائٹ کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران میرا نے مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

    میرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

    میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔

    واضح رہے کہ میرا جب معمول کے چیک اپ کے لئے کلینک گئیں تو پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔

    میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

    بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

  • جنوری 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

    جنوری 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

    جنوری 2021 میں اسمارٹ فون آئی فون 12 دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا-

    باغی ٹی وی :یوں تو سام سنگ دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے، یعنی اس کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوری 2021 کے دوران دنیا بھر میں جو 5 اسمارٹ فونز سب سے زیادہ فروخت ہوئے، ان میں سام سنگ کا کوئی بھی فون شامل نہیں۔

    اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی مارکیٹ پلس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے مہینے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز کی سرفہرست میں 4 فونز ایپل کے آئی فونز ہیں۔

    ایپل کے آئی فون 12 سیریز کے فونز 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایک ماہ تاخیر سے متعارف کرائے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کی فہرست میں 10 میں سے 6 کا تعلق ایپل سے ہے۔

    اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آئی فون 12 جبکہ آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے آئی فون کے ان تینوں ماڈلز نے ایپل کی جنوری کے مہینہ میں ہونے والی کل فروخت میں 71 فیصد حصہ لیا۔

    مسلسل ایک سال تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون آئی فون 11 عرصے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

    اس کے علاوہ ، ایپل نے معمول کی تاریخ کے بعد آئی فون کا نیا سلسلہ شروع کیا ، جس کے نتیجے میں جنوری میں ان ماڈلز کی زبردست مانگ آرہی ہے۔

    آئی فون 12 سیریز کے لئے ایپل کی فروخت کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں فروخت ہوا اس کی وجہ زبردست کیریئر پروموشنز اور 5 جی کی مانگ ہے۔

    آئی فون 12 پرو میکس امریکہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل تھا ، کیونکہ صارفین نے اعلی درجے کے ورژن کو ترجیح دی۔ پرانے ماڈل آئی فون SE2020 اور آئی فون 11 نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    آئی فون 12 منی نے آئی فون 12 سیریز کے دیگر ماڈلوں کے ساتھ ساتھ آئی فون 11 کو بھی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل کیا ، آئی فون 12 منی جو اس سیریز کا سستا ترین فون ہے، خریداروں کو راغب کرنے میں ناکام رہا۔ کیونکہ اس کا چھوٹا ڈسپلے اور بیٹری کی رینج کم ہے۔

    شیاؤمی کے بجٹ اسمارٹ فون ریڈمی 9 اے اور ریڈمی 9 اس فہرست میں بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

    سام سنگ کا گلیکسی اے 21 ایس 7 ویں نمبر پر رہا جبکہ آئی فون 12 منی کے حصے میں 8 واں نمبر آیا۔

    سام سنگ گلیکسی اے 31 اور آئی فون ایس ای (2020) 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر رہے اور اس طرح ٹاپ 10 کی فہرست مکمل ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5 نیٹ ورکس میں توسیع کے باعث ان فونز کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے اور آنے والے مہینوں میں زیادہ سے زیادہ مڈرینج 5 جی فونز سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کی فہرست کا حصہ بن جائیں گے۔

    ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ…

    واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دی

  • امیر گیلانی کا ماورا حسین کو رمضان المبارک سے قبل خوبصورت تحفہ

    امیر گیلانی کا ماورا حسین کو رمضان المبارک سے قبل خوبصورت تحفہ

    اداکارہ ماورا حسین کواداکار امیر گیلانی نے رمضان سے قبل خوبصورت تحفہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار امیر گیلانی نے ماورا کو قرآن پاک کا تحفہ دیا ہے-

    ماورا حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی طور پر رمضان کی آمد پردیئے گئے خوبصورت تحفے’قرآن پاک‘ کی ویڈیو شیئر کی-
    https://www.instagram.com/p/CNhAvEJASUY/
    ماورا حسین نے یہ خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے خوبصورت تحفہ جو آپ کبھی بھی کسی کو دے سکتے ہیں۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تحفہ لینے کے بعد رمضان المبارک محسوس ہونے لگا ہے۔‘

    ماورا حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے لکھا کہ ’یہ خوبصورت کتاب ہر طرح سے ہماری رہنمائی کرتی ہے۔‘

    اداکارہ کی جانب سے 2 گھنٹے قبل انسٹاگرام پر شئیر کی گئی پوسٹ پر اب تک ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں-

  • پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے

    پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے

    پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : احمد رشدی نے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور معروف گیت ’ بندرروڈ سے کیماڑی میری چلی رے گھوڑا گاڑی ‘ نے ان کی مقبولیت کے لئے رہیں کھولیں جبکہ اداکار علاء الدین پر فلمائے ایک گیت’ گول گپے والا آیا ‘ نے ان کی شہرت کو چار چاند لگائے-

    احمد رشدی نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں بننے والی فلموں میں اپنی مسحورکن آواز کے ذریعے شائقین موسیقی کی داد سمیٹی اورتین دہائیوں تک فلمی صنعت پر چھائے رہے-

    احمد رشدی کو منفرد گائیکی کی وجہ سے آواز کا جادوگر بھی کہا جاتا تھا جبکہ انھیں پاکستان کا پہلا پاپ سنگر ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا اداکار وحید مراد کے ساتھ رشدی کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔

    مجموعی طور پر احمد رشدی نے لگ بھگ 5 ہزارگانے ریکارڈ کروائے جبکہ مزاحیہ گیتوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا-

    احمد رشدی نے مسلسل تین سال تک نگار ایوارڈ حاصل کیا انھیں مصور، ملینئم ایوارڈز کے علاوہ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 20 برس تک گائیکی کے میدان میں خدمات دینے والے احمد رشدی 11 اپریل 1983ء کو انتقال کرگئے تھے۔