Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ریلیز

    سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے حمد ’سنوار دے‘ ریلیز کردی۔

    باغی ٹی وی :سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ان کے 1995 میں ریلیز ہونے والے البم ’سنڈریلا‘ میں شامل تھی تاہم اب طویل مدت بعد گلوکار نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے اشتراک سے ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے۔
    https://twitter.com/sajjad_official/status/1381640377589960705?s=20
    حمد ’سنوار دے‘ کے موسیقار سجاد علی خود ہیں جبکہ حمد کی شاعری بھی گلوکارنے خود تحریر کی ہے۔

    رمضان المبارک کی مناسبت سے سجاد علی کی حمد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


    https://twitter.com/itsachaudary/status/1381653081931190276?s=20

  • شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کاحیران کن انکشاف

    شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کاحیران کن انکشاف

    پاکستان کی متنازع اور معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے دعوی کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

    حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-

    حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

    ٹاک ٹاکر نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوںکہ میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔

    حریم شاہ نے دوستوں کے حوالےسے بتایا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے-

    حریم نے کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوںکہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔

  • مچھلی کے سیخ کباب بنانے کی ترکیب

    مچھلی کے سیخ کباب بنانے کی ترکیب

    مچھلی کے سیخ کباب

    وقت : 40 سے 50منٹ

    8سے 10 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مچھلی کا قیمہ 1کلو
    دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 200گرام
    پیاز (کٹے اور نچڑے ہوئے) 1کپ
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    اجوائن 1چائے کا چمچ
    سوڈا بائی کاربونیٹ ½کھانے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :

    ٹماٹر کے قتلے 8سے 10 ٹکڑے
    چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    ایک پیالے میں مچھلی کا قیمہ، دنبے کی چربی، ادرک، لہسن، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح شامل کریں۔اب اس میں پیاز، ہرا دھنیا، اجوائن اور سوڈا بائی کاربونیٹ ڈالیں دوبارہ مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ 1x! سینٹی میٹر کی چوکور سلاخوں پرگیلے ہاتھوں سے 50گرام مکسچر لپیٹ دیں۔ 10سے 12 سینٹی میٹر لمبے کباب بنالیں، یہ ½سینٹی میٹر موٹے ہونے چاہئیں۔ اسی طرح تمام کباب تیار کرلیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر تمام اطراف سے پکائیں اچھی طرح تیارہونے پر اتار لیں۔ چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔ ٹماٹر کے ٹکڑے ڈال کر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے نتائج کے لئے سمندری مچھلی کا استعما ل کریں۔

  • پی ٹی اے کی  ‘ٹوئٹر’ کو اعلی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

    پی ٹی اے کی ‘ٹوئٹر’ کو اعلی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھاٹی (پی ٹی اے) نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ کی انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور ٹرینڈز کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی :پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا ٹرینڈز کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی، لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے اور توہین عدالت سے متعلق مواد اتھارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے-


    سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر موثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔

    یان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے توہین آمیز ٹوئٹس سامنے آئی تھیں۔

  • اکشے کمارعالمی وبا کورونا سے صحتیاب

    اکشے کمارعالمی وبا کورونا سے صحتیاب

    گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے اپنے شوہر اکشے کمار کے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

    ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی اور اکشے کمار کی ایک گرافکس تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ دونوں ایک ساتھ اپنے گھر میں موجود ہیں۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دوبارہ اُن کے ساتھ رہ کر بہت اچھا اور محفوظ گ رہا ہے۔

    ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ AllisWell کا بھی استعمال کیا اداکارہ کیپشن سے یہ بات واضح ہے کہ اکشے کمار نے کورونا وائرس کو شکست دے کر اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس گھر آگئے ہیں۔

    ٹونکل کھںہ کی اس پوسٹ پر اکشے کمار کی صحتیابی پر مداح بھی خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • بلال مقصود کے پیانو اور عدنان صدیقی کی بانسری نے موسیقی شائقین کے دل جیت لئے

    بلال مقصود کے پیانو اور عدنان صدیقی کی بانسری نے موسیقی شائقین کے دل جیت لئے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکارو موسیقا ربلال مقصود نے معروف اداکار عدنان صدیقی کی بانسری کو نئے ساز دے کرموسیقی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عدنان صدیقی اچھی اداکاری کے ساتھ ساتھ بانسری بھی اچھی بجا لیتے ہیں اور اکثر ہی اپنا شوق پورا کرتے، بانسری بجاتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ رو عدنان صدیقی کی جانب سے اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ بھارتی سلسلہ کے اپنے ایک پسندیدہ گانے ،نیلا آسمان، کی دھن بانسری پر بجا رہے ہیں عدنان صدیقی کے اس انداز پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں خوب داد بھی دی گئی ہے۔

    عدنان صدیقی کی مزکورہ ویڈیو میں بلال مقصود نے بانسری کے ساتھ پیانو کے ساز چھیڑتے ہوئے میوزک کے دلدادہ مداحو ں کے دل جیت لئے-

    بلال مقصود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کی ویڈیو ایک موبائل پر چلا کر ساتھ میں پیانو بجا رہے ہیں۔

    بلال مقصود کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ انہوں نے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو اُن کےانسٹا گرام پر دیکھی اور انہوں نے سوچا کہ وہ بھی اس ویڈیو میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    بلال مقصود کا کہنا کہ وہ ایسا صرف انٹرٹینمنٹ کے طور پر کر رہے ہیں۔

    بلال مقصود کی اس ویڈیو پرمداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ویڈیو کو ہزراوں بار دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے-

  • یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چھوٹے سے معصوم سے بچے نظر آ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خوبصورت اور تیکھے نین نقش کے مالک عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، عمران عباس کو متعدد بار ایشیا ء کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے عمران عباس سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں-

    عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ننھے سے اور معصوم سے بچے نظر آ رہے ہیں-

    عمران عباس نے اپنی اس بچپن کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں کہ میر ے بچپن کے دن، کچھ خوابوں کی تکمیل پیچھے بھاگتے ہوئے انہوں نے یہ بچہ کہیں کھو دیا ہے۔

    عمران عباس کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ اداکار عمران عباس رواں برس ‘بارانِ رحمت’ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

    عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

  • علی عباس ،ثانیہ سعید اور حنا الطاف کے ساتھ ڈور میں نظر آئیں گے

    علی عباس ،ثانیہ سعید اور حنا الطاف کے ساتھ ڈور میں نظر آئیں گے

    ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور سینئیر اداکارہ ثانیہ سعید اور نوجوان اداکارہ حنا الطاف ‘ڈور’ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : اسکرین رائٹر ساجد گل کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مذکورہ ڈرامے کی تصویر شیر کرتے ہوئے کیا گیا-

    ساجد گل نے بتایا کہ ان کا نیا ڈراما ‘ڈور’ جلد نشر ہوگا تاہم انہوں نے ڈرامے کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

    ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ ثانیہ سعید موجود ہیں جو 2 کٹھ پتلیوں، اداکار علی عباس اور حنا الطاف کو قابو کرتی نظر آرہی ہیں تصویر میں موجود تینوں اداکاروں کو سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ‘ڈور’ کی کہانی کسی تاریک پہلو کو اجاگر کرتی ہے۔

    ڈان امیجز کے مطابق سجاد گل نے بتایا کہ ‘ڈور’ میں ‘سازِ عشق’ کے اداکار اظفر رحمٰن بھی اداکاری کررہے ہیں۔

    سجاد گل نے کہانی سے متعلق بتایا کہ جب کوئی شخص اپنے آپ کو خطرے میں پاتا ہے اور کسی کونے میں چھپ جاتا ہے، اس کی بقا پر سوال آتا ہے، تو وہ دوسروں پر انتقامی کارروائی کرتا ہے۔

    سجاد گل کے مطابق اس ڈرامے کا فلسفہ یہ ہے کہ کسی کی زندگی میں بعض اوقات، اگر کوئی شخص ظالم نہیں بنتا تو اس کے ساتھ ناانصافی ہوجاتی ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اگر کوئی اپنی کہانی یا زندگی کی ذمہ داری اٹھانے میں ناکام ہوتا ہے تو وہ کسی اور کے ڈرامےمیں ایک کٹھ پتلی بن جاتا ہے۔

    ‘ڈور’ میں ثانیہ سعید، حنا الطاف اور علی عباس کے ساتھ ساتھ اظفر رحمٰن، عفت رحیم، نیئر اعجاز اور سلیم معراج بھی نظر آئیں گے۔

  • عدنان صدیقی کا ء80 کی دہائی کی بھارتی  فلم  ’سلسلہ‘  کے مرکزی کرداروں کو خراج تحسین

    عدنان صدیقی کا ء80 کی دہائی کی بھارتی فلم ’سلسلہ‘ کے مرکزی کرداروں کو خراج تحسین

    معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھارتی فلم سلسلہ کے فنکاروں امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کوخراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی :اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پراداکارعدنان صدیقی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بڑی مہارت سے سریلے انداز میں بانسری بجا رہے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں بھارتی ہدایتکاریش چوپڑا کی مشہورفلم ’سلسلہ‘ سے متعلق پوسٹ کی اور اپنی پوسٹ میں یش چوپڑا کو رومانس کا بادشاہ قرار دیا-

    فلم سلسلہ سے متعلق اداکارنے کہا کہ وہ اس فلم کومتعدد باردیکھ چکے ہیں اوراب بھی وہ اپنے پسندیدہ ہدایتکار’یش چوپڑا‘ کی اس فلم کوبارباردیکھ سکتے ہیں حالانکہ فلم میں دکھائے گئے ’لوٹرائنگل‘ پرفلم کی ریلیزکے بعد کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

    اداکارنے کہا کہ فلم میں اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کی اداکاری اپنی اپنی جگہ بہترین تھی۔ اداکارنے سب سے زیادہ امیتابھ بچن کواداکاری اورگلوکاری سے متعلق خراج تحسین پیش کیا۔ اداکارنے کہا کہ امیتابھ بچن ایک پیشہ ورانہ اداکارہیں جن کی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔

  • زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے سے ملاقات:کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ

    زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے سے ملاقات:کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ

    وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک سے ملاقات

    باغی ٹی وی : ملاقات میں ڈیرہ غازی خان کے معاملات اور فضائی آپریشن شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے جلد کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا-

    سی ای او پی آئی اے کاکہنا تھا کہ جلد کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کر دی جائے گی تاہم رن وے کی حالت اور فیولنگ نا ہونے کے باعث آپریشن محدود سطح پر ہی رہے گا-

    جبکہ وزیر مملکت زرتاج گل نے کاروباری طبقے اور چیمبرز کے ممبرز کو شامل کرکے ائیرپورٹ کے تنصیبات کو بہتر بنانے کا اعاد اور ڈیرہ غازی خان کی کاروباری برادری کیلئے خصوصی کارپوریٹ پیکج بنانے کی بھی استدعا کی-

    سی ای او پی آئی اے کی جانب سے نہ صرف ساتھ مل کے جنوبی پنجاب کیلئے پروازیں بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی بلکہ سعودی سفری پابندیوں کے باوجود ہفتہ وار 2 پروازیں القسیم کیلئے بھی چلانے کا بھی وعدہ کیا گیا-